মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৬৮৪৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص وتر ادا نہ کرے اور فجر کی نماز پڑھ لے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٦٨٤٦) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ جس شخص نے صبح کی نماز پڑھ لی لیکن وتر نہ پڑھے تو اس پر وتر لازم نہیں۔
(۶۸۴۶) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : مَنْ أَصْبَحَ وَلَمْ یُوتِرْ ، فَلاَ وَتْرَ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৪৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص وتر ادا نہ کرے اور فجر کی نماز پڑھ لے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٦٨٤٧) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جب فجر طلوع ہوگئی اور تم نے وتر نہ پڑھے تو تم رات کی نماز کو دن کی نماز میں کیسے پڑھو گے ؟
(۶۸۴۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ فَلاَ تُوتِرُ ، کَیْفَ تَجْعَلُ صَلاَۃَ اللَّیْلِ فِی صَلاَۃِ النَّہَارِ ؟۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৪৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں داڑھی کو ہاتھ لگانے کا بیان
(٦٨٤٨) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز میں بعض اوقات داڑھی مبارک کو ہاتھ لگایا کرتے تھے۔
(۶۸۴۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : رُبَّمَا قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِیَدِہِ ہَکَذَا ؛ وَمَسَحَ لِحْیَتَہُ بِیَدِہِ فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৪৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں داڑھی کو ہاتھ لگانے کا بیان
(٦٨٤٩) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ کہا جاتا تھا کہ آدمی نماز میں داڑھی کو ایک مرتبہ ہاتھ لگائے یا ایک مرتبہ بھی نہ لگائے۔
(۶۸۴۹) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاہِدٍ، قَالَ: کَانَ یُقَالُ: لِیَمَسَّ الرَّجُلُ لِحْیَتَہُ مَرَّۃً فِی الصَّلاَۃ، أَوْ لِیَدَعْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৫০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں داڑھی کو ہاتھ لگانے کا بیان
(٦٨٥٠) حضرت یونس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو نماز میں داڑھی کو ہاتھ لگاتے دیکھا ہے۔
(۶۸۵۰) حَدَّثَنَا أَبُو بَحْرٍ الْبَکْرَاوِیُّ ، عَنْ یُونُسَ ، قَالَ : رَأَیْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ یَمَسُّ لِحْیَتَہُ وَہُوَ یُصَلِّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৫১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں داڑھی کو ہاتھ لگانے کا بیان
(٦٨٥١) حضرت مختار بن سعد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم بن محمد کو ایک دن دیکھا کہ وہ نماز میں اپنی داڑھی کو پکڑے ہوئے تھے۔
(۶۸۵۱) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنْ مُخْتَارِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ یَوْمًا وَہُوَ یُصَلِّی ، قَبَضَ عَلَی لِحْیَتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৫২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں داڑھی کو ہاتھ لگانے کا بیان
(٦٨٥٢) حضرت ازہر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عون سے پوچھا کہ کیا آپ نے محمد بن سیرین کو نماز میں داڑھی کو ہاتھ لگاتے دیکھا ہے ؟ انھوں نے فرمایا میں نے انھیں اکثر نماز میں داڑھی کو ہاتھ لگاتے دیکھا ہے۔
(۶۸۵۲) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : قُلْتُ لَہُ : رَأَیْتَ مُحَمَّدَ بْنَ سِیرِینَ یَمَسَّ لِحْیَتَہُ وَہُوَ فِی الصَّلاَۃ ؟ قَالَ: مَا أَکْثَرَ مَا رَأَیْتُہُ یَمَسَّ لِحْیَتَہُ فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৫৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں داڑھی کو ہاتھ لگانے کا بیان
(٦٨٥٣) حضرت عمرو بن حویرث فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز میں داڑھی مبارک کو ہاتھ لگایا کرتے تھے۔
(۶۸۵۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حُوَیْرِثٍ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ رُبَّمَا مَسَّ لِحْیَتَہُ وَہُوَ یُصَلِّی۔ (ابوداؤد ۴۸۔ عبدالرزاق ۳۳۱۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৫৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں داڑھی کو ہاتھ لگانے کا بیان
(٦٨٥٤) ایک مرتبہ حضرت سعید بن مسیب نے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ نماز میں بلاوجہ داڑھی کو ہاتھ لگارہا تھا۔ آپ نے اس سے فرمایا کہ اگر اس کا دل سخت ہوگیا تو اس کے اعضاء بھی سخت ہوجائیں گے۔
(۶۸۵۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، قَالَ : رَأَی سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ رَجُلاً وَہُوَ یَعْبَثُ بِلِحْیَتِہِ فِی الصَّلاَۃ ، فَقَالَ : لَوْ خَشَعَ قَلْبُ ہَذَا لَخَشَعَتْ جَوَارِحُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৫৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں زور سے سانس لینے اور سانس کی آواز نکالنے کا بیان
(٦٨٥٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جس شخص نے نماز میں زور سے سانس کی آواز نکالی اس کی نماز ٹوٹ گئی۔
(۶۸۵۵) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، عَنْ سَعِیدٍ الزُّبَیْدِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ إِبْرَاہِیمَ یَقُولُ : مَنْ أَنَّ فِی صَلاَتِہِ ، فَقَدْ فَسَدَتْ عَلَیْہِ صَلاَتُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৫৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں زور سے سانس لینے اور سانس کی آواز نکالنے کا بیان
(٦٨٥٦) حضرت ابراہیم نے نماز میں آواز کے ساتھ سانس لینے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(۶۸۵۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ التَّأَوُّہَ فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৫৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں زور سے سانس لینے اور سانس کی آواز نکالنے کا بیان
(٦٨٥٧) حضرت شعبی نماز میں آواز کے ساتھ سانس لینے کو مکروہ قرار دیتے تھے اور فرماتے تھے کہ یہ کلام کے مشابہ ہے۔
(۶۸۵۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنِ ابْنِ سَالِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ الزَّفِرَ فِی الصَّلاَۃ ، وَقَالَ : یُشَبَّہُ بِالْکَلاَمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৫৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ وتروں کی قضاء لازم ہے
(٦٨٥٨) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ تم اپنے وتر نہ چھوڑو خواہ آدھا دن گذر جائے۔
(۶۸۵۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : لاَ تَدَعْ وِتْرَک وَلَوْ بِنِصْفِ النَّہَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৫৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ وتروں کی قضاء لازم ہے
(٦٨٥٩) حضرت شعبی، حضرت عطاء، حضرت حسن، حضرت طاوس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ وتر نہ چھوڑو خواہ سورج طلوع ہوجائے۔
(۶۸۵۹) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، وَعَطَائٍ ، وَالْحَسَنِ ، وَطَاوُوسٍ ، وَمُجَاہِدٍ ، قَالُوا : لاَ تَدَعِ الْوِتْرَ ، وَإِنْ طَلَعَتِ الشَّمْسُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৬০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ وتروں کی قضاء لازم ہے
(٦٨٦٠) حضرت عطاء اور حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ جس شخص نے وتر نہ پڑھے اور سورج طلوع ہوگیا تو وہ پھر بھی وتر پڑھے۔
(۶۸۶۰) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَطَاوُوسٍ ، أَنَّہُمَا قَالاَ : مَنْ لَمْ یُوتِرْ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ فَلْیُوتِرْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৬১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ وتروں کی قضاء لازم ہے
(٦٨٦١) حضرت وبرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر سے سوال کیا کہ اگر ایک آدمی نے صبح تک وتر نہ پڑھے تو وہ کیا کرے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اگر تم طلوع شمس تک فجر کی نماز نہ پڑھو تو کیا تم اسے قضاء نہیں کروگے ؟ گویا کہ حضرت ابن عمر یہ فرمانا چاہتے تھے کہ وہ وتر پڑھے گا۔
(۶۸۶۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ وَبَرَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ رَجُلٍ أَصْبَحَ ، وَلَمْ یُوتِرْ ؟ قَالَ : أَرَأَیْتَ لَوْ نِمْتَ عَنِ الْفَجْرِ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ ، أَلَیْسَ کُنْتَ تُصَلِّی ؟ ۔ کَأَنَّہُ یَقُولُ : یُوتِرُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৬২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ وتروں کی قضاء لازم ہے
(٦٨٦٢) حضرت سعید بن جبیر سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص صبح تک وتر نہ پڑھ سکے تو وہ کیا کرے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اگلے دن دو وتر پڑھے گا۔
(۶۸۶۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ سَعِیدَ بْنِ جُبَیْرٍ ، وَسُئِلَ عَنْ رَجُلٍ نَامَ عَنِ الْوِتْرِ حَتَّی أَصْبَحَ ؟ فَقَالَ : یُوتِرُ مِنَ الْقَابِلَۃِ وِتْرَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৬৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ وتروں کی قضاء لازم ہے
(٦٨٦٣) حضرت عبدالرحمن بن قاسم فرماتے ہیں کہ میرے والد نے فجر طلوع ہونے کے بعد وتر ادا کئے۔
(۶۸۶۳) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مَالِکٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، قَالَ : أَوْتَرَ أَبِی وَقَدْ طَلَعَ الْفَجْرُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৬৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ وتروں کی قضاء لازم ہے
(٦٨٦٤) حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد سے سوال کیا کہ اگر کوئی آدمی سو جائے اور صبح کا وقت ہوجائے، کیا وہ صبح ہونے کے بعد ایک رکعت وتر پڑھ سکتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ میں اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتا۔
(۶۸۶۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : قُلْتُ لَہُ : الرَّجُلُ یَنَامُ فَیُصْبِحُ ، یُوتِرُ بَعْدَ مَا یُصْبِحُ بِرَکْعَۃٍ ؟ قَالَ : لاَ أَعْلَمُ بِہِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৬৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ وتروں کی قضاء لازم ہے
(٦٨٦٥) حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جس نے طلوع شمس تک وتر ادا نہ کئے ہوں۔ انھوں نے فرمایا کہ مجھے یہ بات زیادہ پسند ہے کہ وہ وتر پڑھے۔ میں نے یہی سوال حضرت حکم سے کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اگر وہ چاہے تو وتر نہ پڑھے۔
(۶۸۶۵) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ حَمَّادًا عَنْ رَجُلٍ لَمْ یُوتِرْ حَتَّی طَلَعَتِ الشَّمْسُ ؟ فَقَالَ : أَحَبُّ إِلَیَّ أَنْ یُوتِرَ۔وَسَأَلْت الْحَکَمَ ؟ فَقَالَ : إِنْ شَائَ لَمْ یُوتِرْ۔
তাহকীক: