মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৬৮৬৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ وتروں کی قضاء لازم ہے
(٦٨٦٦) حضرت معاویہ بن قرہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور کہا اے اللہ کے رسول ! میں نے صبح کرلی اور میں نے وتر نہیں پڑھے۔ آپ نے فرمایا کہ وتر تو رات کو ہوتے ہیں۔ اس نے پھر کہا کہ میں نے صبح کردی اور وتر ادا نہیں کئے۔ آپ نے پھر فرمایا کہ وتر تو رات کو ہوتے ہیں۔ اس نے تیسری مرتبہ کہا کہ میں نے صبح کردی لیکن وتر نہیں پڑھے۔ آپ نے پھر فرمایا کہ وتر تو رات کو ہوتے ہیں۔ جب اس نے چوتھی مرتبہ وہی بات کی تو آپ نے فرمایا کہ پھر وتر پڑھ لو۔
(۶۸۶۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِی کَرِیمَۃَ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ قُرَّۃَ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إِنِّی أَصْبَحْتُ وَلَمْ أُوتِرْ ؟ فَقَالَ : إِنَّمَا الْوِتْرُ بِاللَّیْلِ ، ثُمَّ قَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إِنِّی أَصْبَحْتُ وَلَمْ أُوتِرْ ؟ فَقَالَ : إِنَّمَا الْوِتْرُ بِاللَّیْلِ ، ثُمَّ قَالَ : إِنِّی أَصْبَحْتَ وَلَمْ أُوتِرْ ؟ قَالَ فِی الثَّالِثَۃِ ، أَوِ الرَّابِعَۃِ : فَأَوْتِرْ۔ (عبدالرزاق ۴۶۰۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৬৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ وتروں کی قضاء لازم ہے
(٦٨٦٧) حضرت حسن، حضرت ابراہیم اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر رات کو وتر نہ پڑھے ہوں اور فجر طلوع ہوجائے تو فجر کی نماز سے پہلے پہلے وتر پڑھ لو۔
(۶۸۶۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یُونُسُ ، عَنِ الْحَسَنِ (ح) وَمُغِیرَۃُ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ (ح) وَعَبْدُ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، أَنَّہُمْ قَالُوا : إِنْ لَمْ تَفْعَلْ وَطَلَعَ الْفَجْرُ ، فَأَوْتِرْ ، مَا لَمْ تُصَلِّ الْغَدَاۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৬৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ وتروں کی قضاء لازم ہے
(٦٨٦٨) حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ اگر صبح کی نماز بھی ہوجائے تو پھر بھی وہ وتر پڑھے۔
(۶۸۶۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ الأَقْمَرِ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : یُوتِرُ وَإِنْ أَدْرَکَتْہُ صَلاَۃُ الصُّبْحِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৬৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ وتروں کی قضاء لازم ہے
(٦٨٦٩) حضرت ابو مریم کہتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت علی کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ میں سو گیا تھا اور میں نے وتر نہیں پڑھے یہاں تک کہ سورج طلوع ہوگیا۔ انھوں نے فرمایا کہ ایسی صورت میں جب تم بیدار ہوجاؤ اور تمہیں یاد آئے تو اس وقت پڑھ لو۔
(۶۸۶۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ نُعَیْمِ بْنِ حَکِیمٍ ، عَنْ أَبِی مَرْیَمَ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی عَلِیٍّ ، فَقَالَ : إِنِّی نِمْتُ وَنَسِیتُ الْوِتْرَ حَتَّی طَلَعَتِ الشَّمْسُ ؟ فَقَالَ : إِذَا اسْتَیْقَظْتَ وَذَکَرْتَ ، فَصَلِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৭০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ایک رکعت وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٨٧٠) حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ رات کی نماز دو دو رکعتوں میں ہے، جب تمہیں فجر کے طلوع ہونے کا اندیشہ ہو تو ایک رکعت پڑھ لو۔
(۶۸۷۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : صَلاَۃُ اللَّیْلِ مَثْنَی مَثْنَی ، فَإِذَا خَشِیتَ الصُّبْحَ فَأَوْتِرْ بِرَکْعَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৭১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ایک رکعت وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٨٧١) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک رکعت وتر پڑھتے تھے اور دو رکعتوں اور ایک رکعت کے درمیان گفتگو فرماتے تھے۔
(۶۸۷۱) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ بْنُ سَوَّارٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عُرْوَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یُوتِرُ بِرَکْعَۃٍ ، وَکَانَ یَتَکَلَّمُ بَیْنَ الرَّکْعَتَیْنِ وَالرَّکْعَۃِ ۔ (ابوداؤد ۱۳۳۰۔ احمد ۶/۷۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৭২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ایک رکعت وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٨٧٢) حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ رات کی نماز دو رکعتیں ہیں۔ وتر کی ایک رکعت ہے۔ اور فجر کی نماز سے پہلے دو سجدے ہیں۔
(۶۸۷۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَقِیقٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : صَلاَۃُ اللَّیْلِ مَثْنَی مَثْنَی ، وَالْوِتْرُ وَاحِدَۃٌ ، وَسَجْدَتَانِ قَبْلَ صَلاَۃِ الصُّبْحِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৭৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ایک رکعت وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٨٧٣) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے تہجد کی نماز کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ رات کی نماز دو دو رکعتیں ہیں۔ جب تمہیں فجر طلوع ہونے کا اندیشہ ہو تو وتر کی ایک رکعت پڑھ لو۔
(۶۸۷۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، وَابْنُ عَوْنٍ ، وَغَیْرُہُمَا ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ صَلاَۃِ اللَّیْلِ ؟ قَالَ : مَثْنَی مَثْنَی ، فَإِذَا حَسِسْتَ الصُّبْحَ ، أَوْ خَشِیتَ الصُّبْحَ ، فَصَلِّ لَکَ رَکْعَۃً ، تُوتِرُ لَکَ صَلاَتَک۔ (بخاری۹۹۰۔ مسلم ۱۴۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৭৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ایک رکعت وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٨٧٤) حضرت بکر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نے دو رکعتیں پڑھیں اور سلام پھیر دیا، پھر فرمایا کہ میری فلاں اونٹنی کو یہاں لے آؤ، اس کے بعد کھڑے ہو کر ایک رکعت وتر ادا کی۔
(۶۸۷۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ، عَنْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْمُزَنِیِّ؛ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ ثُمَّ سَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ: أَدْخِلُوا إِلَیَّ نَاقَتِی فُلاَنَۃً ، ثُمَّ قَامَ فَأَوْتَرَ بِرَکْعَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৭৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ایک رکعت وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٨٧٥) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ رات کی نماز دو دو رکعتیں ہیں اور وتر کی ایک رکعت ہے۔
(۶۸۷۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَبُو بِشْرٍ ، عَنِ ابْنِ شَقِیقٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : صَلاَۃُ اللَّیْلِ مَثْنَی مَثْنَی ، وَالْوِتْرُ وَاحِدَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৭৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ایک رکعت وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٨٧٦) حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ ان کے والد ایک رکعت وتر پڑھتے تھے۔ ان سے کسی نے اس بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ میں نے اس کو مختصر کیا ہے۔
(۶۸۷۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حُصَیْنٌ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُوتِرُ بِرَکْعَۃٍ ، قَالَ : فَقِیلَ لَہُ ؟ فَقَالَ : إِنَّمَا اسْتَقْصَرْتُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৭৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ایک رکعت وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٨٧٧) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ نے ایک رکعت وتر پڑھے تو لوگوں نے ان کے اس عمل کو ناپسند کیا۔ اس بارے میں حضرت ابن عباس سے سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ انھوں نے سنت پر عمل کیا۔
(۶۸۷۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْحَجَّاجُ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّ مُعَاوِیَۃَ أَوْتَرَ بِرَکْعَۃٍ ، فَأُنْکِرَ ذَلِکَ عَلَیْہِ ، فَسُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ ؟ فَقَالَ : أَصَابَ السُّنَّۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৭৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ایک رکعت وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٨٧٨) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود اور حضرت حذیفہ نے ولید بن عقبہ کے پاس رات کو گفتگو کی، پھر وہ آپس میں باتیں کرتے ہوئے باہر آئے، جب صبح ہوگئی تو ان میں سے ہر ایک نے ایک رکعت ادا کی۔
(۶۸۷۸) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : سَمَرَ ابْنُ مَسْعُودٍ ،وَحُذَیْفَۃُ عِنْدَ الْوَلِیدِ بْنِ عُقْبَۃَ ، ثُمَّ خَرَجَا فَتَقَاوَمَا ، فَلَمَّا أَصْبَحَا رَکَعَ کُلُّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا رَکْعَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৭৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ایک رکعت وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٨٧٩) حضرت جریر بن حازم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے سوال کیا کہ کیا میں ایک رکعت وتر پڑھ سکتا ہوں ؟ انھوں نے فرمایا کہ ہاں اگر تم چاہو۔
(۶۸۷۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ جَرِیرِ بْنِ حَازِمٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَطَائً ، أُوتِرُ بِرَکْعَۃٍ ؟ فَقَالَ : نَعَمْ ، إِنْ شِئْتَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৮০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ایک رکعت وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٨٨٠) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت سعد اور حضرت عبداللہ بن عمر کی آل کے لوگ وتر کی دو رکعتوں کے بعد سلام پھیر دیتے تھے اور ایک رکعت وتر ادا کرتے تھے۔
(۶۸۸۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : کَانَ آلُ سَعْدٍ ، وَآلُ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ یُسَلِّمُونَ فِی رَکْعَتَیِ الْوِتْرِ ، وَیُوتِرُونَ بِرَکْعَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৮১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ایک رکعت وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٨٨١) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت حسن وتر کی دو رکعتیں پڑھ کر سلام پھیر دیتے تھے۔
(۶۸۸۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : کَانَ الْحَسَنُ یُسَلِّمُ فِی رَکْعَتَیِ الْوِتْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৮২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ایک رکعت وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٨٨٢) حضرت سعید اور حضرت نافع کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت معاذ القاری کو وتر کی دو رکعتوں میں سلام پھیرتے دیکھا ہے۔
(۶۸۸۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ عَجْلاَنِ ، عَنْ سَعِیدٍ ، وَنَافِعٍ ، قَالَ : رَأَیْنَا مُعَاذًا الْقَارِیئَ یُسَلِّمُ فِی رَکْعَتَیِ الْوِتْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৮৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ایک رکعت وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٨٨٣) حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے ایک رکعت وتر ادا کی۔
(۶۸۸۳) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ لَیْثٍ ؛ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ أَوْتَرَ بِرَکْعَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৮৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ایک رکعت وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٨٨٤) حضرت ابن سیرین کہتے ہیں کہ حضرت نائلہ بنت فرافصہ کلبیہ نے فرمایا کہ باغی حضرت عثمان کو شہید کردیتے یا چھوڑ دیتے وہ پوری رات جاگتے اور ایک رکعت میں پورا قرآن مجید پڑھا کرتے تھے۔ حضرت نائلہ بنت فرافصہ کے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ یہ وتر کی ایک رکعت تھی۔
(۶۸۸۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مَنْصُورٌ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : قَالَتْ نَائِلَۃُ ابْنَۃُ فُرَافِصَۃَ الْکَلْبِیَّۃُ : إِنْ تقْتُلُوہُ، أَوْ تَدَعُوہُ فَقَدْ کَانَ یُحْیِی اللَّیْلَ بِرَکْعَۃٍ یَجْمَعُ فِیہَا الْقُرْآنَ ، تَعْنِی یُوتِرُ بِہَا ، تَعْنِی عُثْمَانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৮৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تین یا تین سے زیادہ وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٨٨٥) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نو رکعات وتر پڑھا کرتے تھے جب آپ کی عمر مبارک زیادہ ہوگئی اور آپ کمزور ہوگئے تو آپ سات رکعات وتر پڑھا کرتے تھے۔
(۶۸۸۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ الْجَزَّارِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَت : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُوتِرُ بِتِسْعٍ ، فَلَمَّا أَسَنَّ وَثَقُلَ أَوْتَرَ بِسَبْعٍ۔ (ابوداؤد ۱۳۴۳۔ احمد ۶/۳۲)
তাহকীক: