মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৬৮৮৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تین یا تین سے زیادہ وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٨٨٦) حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تیرہ رکعات وتر پڑھا کرتے تھے، جب آپ کی عمر زیادہ ہوگئی اور آپ کمزور ہوگئے تو سات رکعات پڑھا کرتے تھے۔
(۶۸۸۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ الْجَزَّارِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ ، قَالَتْ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُوتِرُ بِثَلاَثَ عَشَرَۃَ ، فَلَمَّا کَبِرَ وَضَعُفَ ، أَوْتَرَ بِسَبْعٍ۔ (ترمذی ۴۵۷۔ احمد ۳۲۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৮৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تین یا تین سے زیادہ وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٨٨٧) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نو رکعات وتر پڑھا کرتے تھے ، جب آپ کی عمر مبارک زیادہ ہوگئی اور جسم بھاری ہوگیا تو آپ سات رکعات وتر ادا فرماتے اور بیٹھ کردو رکعتیں پڑھتے۔
(۶۸۸۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ (ح) قَالَ ہُشَیْمٌ : وَأَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالاَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُوتِرُ بِتِسْعِ رَکَعَاتٍ ، فَلَمَّا أَسَنَّ وَبَدُنَ ، أَوْتَرَ بِسَبْعٍ، وَرَکْعَتَیْنِ وَہُوَ جَالِسٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৮৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تین یا تین سے زیادہ وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٨٨٨) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نو رکعات وتر پڑھا کرتے تھے ، جب آپ کی عمر مبارک زیادہ ہوگئی اور جسم بھاری ہوگیا تو آپ سات رکعات وتر ادا فرماتے اور بیٹھ کردو رکعتیں پڑھتے۔
(۶۸۸۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ (ح) قَالَ ہُشَیْمٌ : وَأَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالاَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُوتِرُ بِتِسْعِ رَکَعَاتٍ ، فَلَمَّا أَسَنَّ وَبَدُنَ ، أَوْتَرَ بِسَبْعٍ، وَرَکْعَتَیْنِ وَہُوَ جَالِسٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৮৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تین یا تین سے زیادہ وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٨٨٩) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ مغرب کی نماز کی طرح وتر کی دو رکعتیں ہیں۔
(۶۸۸۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَن الأَعْمَش ، عَنْ مَالِکِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : الْوِتْرُ ثَلاَثُ رَکَعَاتٍ کَصَلاَۃِ الْمَغْرِبِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৯০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تین یا تین سے زیادہ وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٨٩٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کے سامنے حضرت عبداللہ کے اس قول کا ذکر کیا ” وتر سات یا پانچ ہیں یا پھر یہ تین سے کم نہیں “ اس پر حضرت سعید نے فرمایا کہ حضرت ابن عباس نے فرمایا کہ میں اس بات کو مکروہ سمجھتا ہوں کہ نامکمل تین رکعتں ی پڑھی جائیں۔ بلکہ وتر سات یا پانچ رکعت ہونے چاہئیں۔
(۶۸۹۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : ذَکَرْتُ لِسَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ قَوْلَ عَبْدِ اللہِ ، الْوِتْرُ بِسَبْعٍ ، أَوْ بِخَمْسٍ ، وَلاَ أَقَلَّ مِنْ ثَلاَثٍ ، فَقَالَ سَعِیدٌ : قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : إِنِّی لأَکْرَہُ أَنْ یَکُونَ ثَلاَثًا بُتْرًا ، وَلَکِنْ سَبْعًا ، أَوْ خَمْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৯১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تین یا تین سے زیادہ وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٨٩١) حضرت ابن سباق فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے رات کے وقت حضرت ابوبکر کو دفن کیا اور پھر مسجد میں داخل ہو کر تین رکعات وتر پڑھی۔
(۶۸۹۱) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیج ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعدٍ ، عَنِ ابْنِ السَّبَّاقِ ؛ أَنَّ عُمَرَ دَفَنَ أَبَا بَکْرٍ لَیْلاً ، ثُمَّ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَأَوْتَرَ بِثَلاَثٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৯২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تین یا تین سے زیادہ وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٨٩٢) حضرت اسماعیل بن زید فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن ثابت پانچ رکعات وتر پڑھتے تھے اور ان کے درمیان سلام نہیں پھیرتے تھے۔
(۶۸۹۲) حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حَکِیمٍ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : کَانَ زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ یُوتِرُ بِخَمْسِ رَکَعَاتٍ ، لاَ یَنْصَرِفُ فِیہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৯৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تین یا تین سے زیادہ وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٨٩٣) حضرت انس تین رکعات وتر پڑھتے تھے۔
(۶۸۹۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُوتِرُ بِثَلاَثِ رَکَعَاتٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৯৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تین یا تین سے زیادہ وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٨٩٤) حضرت ابن مسعود تین رکعات وتر پڑھتے تھے۔
(۶۸۹۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقٍ ، عَنْ عَبْدِالْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ: کَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ یُوتِرُ بِثَلاَثٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৯৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تین یا تین سے زیادہ وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٨٩٥) حضرت علی تین رکعات وتر پڑھتے تھے۔
(۶۸۹۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ أَبِی سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحِیمِ ، عَنْ زَاذَانَ أَبِی عُمَرَ ؛ أَنَّ عَلِیًّا کَانَ یَفْعَلُ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৯৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تین یا تین سے زیادہ وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٨٩٦) حضرت ابو امامہ تین رکعات وتر پڑھتے تھے۔
(۶۸۹۶) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ حَیَّانَ ، عَنْ أَبِی غَالِبٍ ، قَالَ : کَانَ أَبُو أُمَامَۃَ یُوتِرُ بِثَلاَثِ رَکَعَاتٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৯৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تین یا تین سے زیادہ وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٨٩٧) حضرت عروہ پانچ رکعات وتر پڑھتے تھے اور ان کے درمیان سلام نہیں پھیرتے تھے۔
(۶۸۹۷) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بن سُلَیمَان ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حَکِیمٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُوتِرُ بِخَمْسٍ ، لاَ یَنْصَرِفُ فِیہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৯৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تین یا تین سے زیادہ وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٨٩٨) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ تین نامکمل وتر نہ پڑھو بلکہ ان سے پہلے دو یا چار رکعتیں پڑھو۔
(۶۸۹۸) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : لاَ تُوتَرُ بِثَلاَثٍ بُتْرٍ ، صَلِّ قَبْلَہَا رَکْعَتَیْنِ ، أَوْ أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৯৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تین یا تین سے زیادہ وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٨٩٩) حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ وتر تین رکعات پر مشتمل ہیں۔
(۶۸۹۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ غِیَاثٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ زَیْدٍ ، یَقُولُ : الْوِتْرُ ثَلاَثٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯০০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تین یا تین سے زیادہ وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٩٠٠) حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ وتر تین رکعات پر مشتمل ہیں۔
(۶۹۰۰) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ طَلْقِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ ، قَالَ : الْوِتْرُ ثَلاَثٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯০১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تین یا تین سے زیادہ وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٩٠١) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے تین رکعات وتر پڑھے اور ان کے درمیان سلام نہیں پھیرا۔
(۶۹۰۱) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ؛ أَنَّہُ أَوْتَرَ بِثَلاَثِ رَکَعَاتٍ، لَمْ یَفْصِلْ بَیْنَہُنَّ بِسَلاَمٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯০২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تین یا تین سے زیادہ وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٩٠٢) حضرت ابراہیم تیمی فرماتے ہیں کہ اسلاف وتر کی نماز کو مغرب سے تشبیہ دینے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
(۶۹۰۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ، عَنِ الْعَوَّامِ، قَالَ: حُدِّثْنَا عَنْ إِبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ، قَالَ: کَانُوا یَکْرَہُونَ أَنْ یُشَبِّہُوا الْوِتْرَ بِالْمَغْرِبِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯০৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تین یا تین سے زیادہ وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٩٠٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف گیارہ، نو، سات یا پانچ رکعات پڑھتے اور کہا جاتا تھا کہ تین رکعات سے کم وتر نہیں ہیں۔
(۶۹۰۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یُوتِرُونَ بِإِحْدَی عَشْرَۃَ ، وَبِتِسْعٍ ، وَبِسَبْعٍ ، وَبِخَمْسٍ ، وَکَانَ یُقَالُ : لاَ وِتْرَ بِأَقَلَّ مِنْ ثَلاَثٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯০৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تین یا تین سے زیادہ وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٩٠٤) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اہل اسلام کا اس بات پر اجماع ہے کہ وتر تین ہیں، اور ان کے آخر میں ہی سلام پھیرا جائے گا۔
(۶۹۰۴) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : أَجْمَعَ الْمُسْلِمُونَ عَلَی أَنَّ الْوِتْرَ ثَلاَثٌ ، لاَ یُسَلِّمُ إِلاَّ فِی آخِرِہِنَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯০৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تین یا تین سے زیادہ وتر پڑھا کرتے تھے
(٦٩٠٥) حضرت سعید بن جبیر نے تین رکعات وتر پڑھے اور وتر میں رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھی۔
(۶۹۰۵) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُوتِرُ بِثَلاَثٍ ، وَیَقْنُتُ فِی الْوِتْرِ قَبْلَ الرُّکُوعِ۔
তাহকীক: