মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৬৯৪৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں کہاں سے قراءت کی جائے ؟
(٦٩٤٦) حضرت انس بن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت عمر وتروں میں معوذتین کی تلاوت کیا کرتے تھے۔
(۶۹۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِیرِینَ، عَنْ عُمَرَ؛ کَانَ یَقْرَأُ بِالْمُعَوِّذَتَیْنِ فِی الْوِتْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৪৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں کہاں سے قراءت کی جائے ؟
(٦٩٤٧) حضرت عبدا لملک بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود تین رکعات وتر پڑھتے تھے اور ہر رکعت میں مفصل کے آخر سے کوئی سی تین سورتوں کی تلاوت فرماتے تھے۔
(۶۹۴۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ یُوتِرُ بِثَلاَثٍ ، یَقْرَأُ فِی کُلِّ رَکْعَۃٍ مِنْہُنَّ بِثَلاَثِ سُوَرٍ ، مِنْ آخِرِ الْمُفَصَّلِ ، مِنْ تَأْلِیفِ عَبْدِ اللہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৪৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں کہاں سے قراءت کی جائے ؟
(٦٩٤٨) حضرت علی بھی یونہی کیا کرتے تھے۔
(۶۹۴۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ أَبِی سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ زَاذَانَ ؛ أَنَّ عَلِیًّا کَانَ یَفْعَلُ ذَلِکَ أَیْضًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৪৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں کہاں سے قراءت کی جائے ؟
(٦٩٤٩) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس وتر میں تین سورتوں کی تلاوت کیا کرتے تھے۔
(۶۹۴۹) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: کَانَ یَقْرَأُ فِی الْوِتْرِ بِثَلاَثٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৫০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں کہاں سے قراءت کی جائے ؟
(٦٩٥٠) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس تین رکعات وتر پڑھا کرتے تھے۔ ان میں سورة الاعلیٰ ، سورة الکافرون اور سورة الاخلاص کی تلاوت فرماتے تھے۔
(۶۹۵۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّہُ کَانَ یُوتِرُ بِثَلاَثٍ بِـ : {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی} ، وَ{قُلْ یَا أَیُّہَا الْکَافِرُونَ} ، وَ{قُلْ ہُوَ اللَّہُ أَحَدٌ}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৫১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں کہاں سے قراءت کی جائے ؟
(٦٩٥١) حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تین رکعات وتر پڑھتے تھے اور ان میں سورة الاعلیٰ ، سورة الکافرون اور سورة الاخلاص کی تلاوت فرماتے تھے۔
(۶۹۵۱) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، قَالَ : حدَّثَنَا یُونُسُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یُوتِرُ بِثَلاَثٍ ، یَقْرَأُ فِیہِنَّ بِـ : {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی} ، وَ{قُلْ یَا أَیُّہَا الْکَافِرُونَ} ، وَ{قُلْ ہُوَ اللَّہُ أَحَدٌ}۔ (ترمذی ۴۶۲۔ احمد ۲۹۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৫২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں کہاں سے قراءت کی جائے ؟
(٦٩٥٢) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۶۹۵۲) حَدَّثَنَا شاَذَانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ مُخَوَّلٍ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِینِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ بِنَحْوِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৫৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں کہاں سے قراءت کی جائے ؟
(٦٩٥٣) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان وتروں میں پورا قرآن مجید پڑھا کرتے تھے۔
(۶۹۵۳) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : کَانَ عُثْمَانُ یَقْرَأُ الْقُرْآنَ کُلَّہُ ، یُوتِرُ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৫৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں کہاں سے قراءت کی جائے ؟
(٦٩٥٤) حضرت حجاج بن دینار کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے سوال کیا کہ وتر کی دو رکعتوں میں کہاں سے قراءت کی جائے ؟ انھوں نے فرمایا کہ قرآن مجید کا کوئی حصہ چھوڑا نہیں جاسکتا۔ تم جہاں سے چاہو قراءت کرلو۔
(۶۹۵۴) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ دِینَارٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا جَعْفَرٍ ، مَا یَقْرَأُ فِی الرَّکْعَتَیْنِ مِنَ الْوِتْرِ ؟ قَالَ : لَیْسَ شَیْئٌ مِنَ الْقُرْآنِ مَہْجُورًا ، فَاقْرَأْ بِمَا شِئْتَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৫৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں کہاں سے قراءت کی جائے ؟
(٦٩٥٥) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر اپنے سپارے کے آخری حصے کو وتر میں پڑھتے تھے۔
(۶۹۵۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عُیَیْنَۃُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقْرَأُ فِی وِتْرِہِ مِنْ آخِرِ حِزْبِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৫৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں کہاں سے قراءت کی جائے ؟
(٦٩٥٦) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے کہا کہ میں اپنے وتروں میں اپنے سپارے کے آخر سے یعنی { آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَیْہِ مِنْ رَّبِّہِ } سے لے کر آخر تک تلاوت کرتا ہوں۔ انھوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۶۹۵۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ ، قَالَ : قُلْتُ لإِبْرَاہِیمَ : أَقْرَأُ فِی وَتْرِی مِنْ آخِرِ حِزْبِی {آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَیْہِ مِنْ رَّبِّہِ} إِلَی آخِرِ السُّورَۃِ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، إِنْ شِئْتَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৫৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں کہاں سے قراءت کی جائے ؟
(٦٩٥٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وتر میں معوذتین کی قراءت کرو۔
(۶۹۵۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : اِقْرَأْ فِی الْوِتْرِ بِالْمُعَوِّذَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৫৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں کہاں سے قراءت کی جائے ؟
(٦٩٥٨) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پسند ہے کہ مجھے وتروں میں سورة البقرۃ پڑھنے کی توفیق ہوجائے۔
(۶۹۵۸) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : وَدِدْتُ أَنِّی أَقْدِرُ أَنْ أُوتِرَ بِالْبَقَرَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৫৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں کہاں سے قراءت کی جائے ؟
(٦٩٥٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وتر کی پہلی دو رکعتوں میں کوئی سی دوسورتیں پڑھو، اور آخری رکعت میں { آمَنَ الرَّسُولُ } اور سورة الاخلاص کی تلاوت کرو۔
(۶۹۵۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُحِلٍّ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : اِقْرَأْ فِی الرَّکْعَتَیْنِ الأُولَیَیْنِ مِنَ الْوِتْرِ بِسُورَتَیْنِ ، وَفِی الآخِرَۃِ : {آمَنَ الرَّسُولُ} ، وَ{قُلْ ہُوَ اللَّہُ أَحَدٌ}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৬০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں کہاں سے قراءت کی جائے ؟
(٦٩٦٠) حضرت عبدالرحمن بن ابزی فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وتروں میں سورة الاعلیٰ ، سورة الکافرون اور سورة الاخلاص کی تلاوت فرماتے اور نماز کے آخر میں تین مرتبہ یہ کلمات کہتے ” سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوسِ “
(۶۹۶۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنِ أَبِی عُبَیْدَۃ ، قَالَ : حدَّثَنِی أَبِی ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ طَلْحَۃَ ، عَنْ ذَِرٍّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَی ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یُوتِرُ بِـ : {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی} ، وَ{قُلْ یَا أَیُّہَا الْکَافِرُونَ} ، وَ{قُلْ ہُوَ اللَّہُ أَحَدٌ} ، وَیَقُولُ فِی آخِرِ صَلاَتِہِ : سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوسِ ، ثَلاَثًا۔ (ابوداؤد ۱۴۱۸۔ ابن حبان ۲۴۳۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৬১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں د عائے قنوت پڑھنے کا بیان
(٦٩٦١) حضرت حسن بن علی فرماتے ہیں کہ مجھے میرے نانا حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وتروں میں پڑھنے کے لیے یہ دعا سکھائی (ترجمہ) اے اللہ ! مجھے من جملہ ان لوگوں کے عطا فرما جنہیں تو نے ہدایت سے نوازا، اور من جملہ ان لوگوں کے عافیت عطا فرما جنہیں تو نے عافیت عطا فرمائی۔ جو کچھ تو نے مجھے عطا کیا ہے اس میں برکت عطا فرما، جس بات کا تو نے فیصلہ کردیا ہے اس کے شر سے مجھے بچا، کیونکہ تو ہی فیصلہ کرتا ہے تیرے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا۔ جس نے تجھ سے دوستی کی وہ ذلیل نہیں ہوسکتا۔ اے ہمارے رب ! تو بابرکت ہے اور بلند ہے۔
(۶۹۶۱) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ بُرَیْدِ بْنِ أَبِی مَرْیَمَ ، عْن أَبِی الْحَوْرَائِ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ ، قَالَ : عَلَّمَنِی جَدِّی صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَلِمَاتٍ أَقُولُہُنَّ فِی قُنُوتِ الْوِتْرِ : اللَّہُمَّ اہْدِنِی فِیمَنْ ہَدَیْتَ ، وَعَافِنِی فِیمَنْ عَافَیْتَ ، وَتَوَلَّنِی فِیمَنْ تَوَلَّیْتَ ، وَبَارِکْ لِی فِیمَا أَعْطَیْتَ ، وَقِنِی شَرَّ مَا قَضَیْتَ ، فَإِنَّک تَقْضِی وَلاَ یُقْضَی عَلَیْکَ، إِنَّہُ لاَ یَذِلُّ مَنْ وَالَیْتَ، تَبَارَکْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَیْتَ۔ (ابن ماجہ ۱۱۷۸۔ ابو یعلی ۶۷۶۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৬২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں د عائے قنوت پڑھنے کا بیان
(٦٩٦٢) حضرت عبداللہ بن عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عباس وتر کی قنوت میں یہ دعا پڑھا کرتے تھے (ترجمہ) اے اللہ ! تیرے لیے ساتوں زمینیں اور ساتوں آسمان بھر کر اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے وہ سب بھر کر تعریف ہے۔ تعریف اور بزرگی کے حامل لوگوں کی تعریف ہم بھی تیرے لیے بیان کرتے ہیں۔ سب سے سچی بات وہ ہے جو تیرے بندے نے کہی اور ہم سب تیرے بندے ہے : جو کچھ تو دینا چاہے اس سے کوئی روک نہیں سکتا، جس سے تو منع کردے وہ کوئی عطا نہیں س کرسکتا، کسی مال والے کا مال تیرے مقابلے میں اس کے کسی کام نہیں آسکتا۔
(۶۹۶۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہَارُونَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَبْدِ اللہِ بْنِ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی قُنُوتِ الْوِتْرِ : لَکَ الْحَمْدُ مِلْئَ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ ، وَمِلْئَ الأَرْضِینَ السَّبْعِ ، وَمِلْئَ مَا بَیْنَہُمَا مِنْ شَیْئٍ بَعْدُ، أَہْلَ الثَّنَائِ وَالْمَجْدِ ، حَقَّ مَا قَالَ الْعَبْدُ ، کُلُّنَا لَکَ عَبْدٌ ، لاَ مَانِعَ لِمَا أَعْطَیْتَ ، وَلاَ مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ ، وَلاَ یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِِنْکَ الْجَدُّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৬৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں د عائے قنوت پڑھنے کا بیان
(٦٩٦٣) حضرت حسین بن علی وتر کی قنوت میں یہ دعا پڑھا کرتے تھے (ترجمہ) اے اللہ ! تو دیکھتا ہے اور تجھے دیکھا نہیں جاسکتا، تو اعلیٰ منظر میں ہے، تیری طرف ہی سب کو لوٹ کر جانا ہے، ابتداء اور انتہاء تیرے ہی لیے ہے۔ اے اللہ ! ہم اس بات سے پناہ مانگتے ہیں کہ ہم ذلیل ورسوا ہوں۔
(۶۹۶۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ شَیْخٍ ، یُکَنَّی : أَبَا مُحَمَّدٍ ؛ أَنَّ الْحُسَیْنَ بْنَ عَلِیٍّ کَانَ یَقُولُ فِی قُنُوتِ الْوِتْرِ : اللَّہُمَّ إِنَّکَ تَرَی وَلاَ تُرَی ، وَأَنْتَ بِالْمَنْظَرِ الأَعْلَی ، وَإِنَّ إِلَیْکَ الرُّجْعَی ، وَإِنَّ لَکَ الآخِرَۃَ وَالأُولَی ، اللَّہُمَّ إِنَّا نَعُوذُ بِکَ أَنْ نَذِلَّ وَنَخْزَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৬৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں د عائے قنوت پڑھنے کا بیان
(٦٩٦٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وتر کے قنوت میں یہ الفاظ کہو (ترجمہ) اے اللہ ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں اور تجھ سے بخشش طلب کرتے ہیں۔
(۶۹۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَدِیٍّ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : قُلْ فِی قُنُوتِ الْوِتْرِ : اللَّہُمَّ إِنَّا نَسْتَعِینُکَ وَنَسْتَغْفِرُکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৬৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں د عائے قنوت پڑھنے کا بیان
(٦٩٦٥) حضرت ابوعبدالرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود نے ہمیں دعائے قنوت کے لیے یہ کلمات سکھائے (ترجمہ) اے اللہ ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں، تجھ سے مغفرت مانگتے ہیں، تیری خیر کی تعریف کرتے ہیں، تیری ناشکری نہیں کرتے، جو تیری نافرمانی کرے اسے چھوڑتے ہں اور اس سے دور ہوتے ہیں۔ اے اللہ ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں، تیرے لیے نماز پڑھتے ہیں، تیرے آگے سجدہ کرتے ہیں۔ تیری طرف چلتے ہیں، تیری رحمت کی امید رکھتے ہیں، تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں اور بیشک تیرا عذاب کافروں تک پہنچنے والا ہے۔
(۶۹۶۵) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : عَلَّمَنَا ابْنُ مَسْعُودٍ أَنْ نَقْرَأَ فِی الْقُنُوتِ : اللَّہُمَّ إِنَّا نَسْتَعِینُکَ وَنَسْتَغْفِرُکَ ، وَنُثْنِی عَلَیْکَ الْخَیْرَ ، وَلاَ نَکْفُرُکَ ، وَنَخْلَعُ وَنَتْرُکُ مَنْ یَفْجُرُکَ ، اللَّہُمَّ إِیَّاکَ نَعْبُدُ ، وَلَکَ نُصَلِّی وَنَسْجُدُ ، وَإِلَیْکَ نَسْعَی وَنَحْفِدُ ، نَرْجُو رَحْمَتَکَ وَنَخْشَی عَذَابَکَ ، إِنَّ عَذَابَکَ الْجِدَّ بِالْکُفَّارِ مُلْحِقٌ۔
তাহকীক: