মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৬৯৬৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں د عائے قنوت پڑھنے کا بیان
(٦٩٦٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وتروں کی دعائے قنوت میں کوئی طے شدہ الفاظ نہیں بلکہ یہ دعاء و استغفار کا نام ہے۔
(۶۹۶۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لَیْسَ فِی قُنُوتِ الْوِتْرِ شَیْئٌ مُؤقَّتٌ ، إِنَّمَا ہُوَ دُعَائٌ وَاسْتِغْفَارٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৬৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا مسافر پر وتر لازم ہیں ؟
(٦٩٦٧) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ مسافر پر وتر لازم نہیں۔
(۶۹۶۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی الْمُسَافِرِ وِتْرٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৬৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا مسافر پر وتر لازم ہیں ؟
(٦٩٦٨) حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر سے وتروں کے بارے میں سوال کیا کہ اگر میں سفر کی حالت میں ہوں تو کیا میں وتر پڑھوں گا ؟ انھوں نے فرمایا کہ رات کے آخر میں ایک رکعت پڑھ لو۔
(۶۹۶۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَیْرٍ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ الْوِتْرِ ؟ فَقَالَ : أَرَأَیْتَ إِنْ سَافَرْتُ ؟ قَالَ : رَکْعَۃٌ مِنْ آخِرِ اللَّیْلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৬৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا مسافر پر وتر لازم ہیں ؟
(٦٩٦٩) حضرت خالد بن دینار ایک شیخ سے نقل کرتے ہیں کہ میں حضرت ابن عباس کے ساتھ ایک سفر میں تھا، جہاں تک مجھے یاد ہے انھوں نے وتر نہیں پڑھے۔
(۶۹۶۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ دِینَارٍ ، عَنْ شَیْخٍ ، قَالَ : صَحِبْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فِی سَفَرٍ ، فَلاَ أَحْفَظُ أَنَّہُ أَوْتَرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৭০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا مسافر پر وتر لازم ہیں ؟
(٦٩٧٠) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نے سفر میں وتر پڑھے ہیں۔
(۶۹۷۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ طَارِقٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ أَوْتَرَ فِی السَّفَرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৭১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا مسافر پر وتر لازم ہیں ؟
(٦٩٧١) حضرت ابن عمر اور حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ سفر میں وتر پڑھنا سنت ہے۔
(۶۹۷۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ إِسْرَائِیلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، وَابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: الْوِتْرُ فِی السَّفَرِ سُنَّۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৭২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں دعائے قنوت رکوع سے پہلے ہوگی یا رکوع کے بعد ؟
(٦٩٧٢) حضرت اسود بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے وتروں میں رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھی۔
(۶۹۷۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ ، عَنِ الْحَارِثِ الْعُکْلِیِّ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ یَزِیدَ ؛ أَنَّ عُمَرَ قَنَتَ فِی الْوِتْرِ قَبْلَ الرُّکُوعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৭৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں دعائے قنوت رکوع سے پہلے ہوگی یا رکوع کے بعد ؟
(٦٩٧٣) حضرت علی وتروں میں رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے۔
(۶۹۷۳) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ عَلِیًّا کَانَ یَقْنُتُ فِی الْوِتْرِ بَعْدَ الرُّکُوعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৭৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں دعائے قنوت رکوع سے پہلے ہوگی یا رکوع کے بعد ؟
(٦٩٧٤) حضرت ابو عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت علی وتروں میں رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے۔
(۶۹۷۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَطَائُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ ؛ أَنَّ عَلِیًّا کَانَ یَقْنُتُ فِی الْوِتْرِ بَعْدَ الرُّکُوعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৭৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں دعائے قنوت رکوع سے پہلے ہوگی یا رکوع کے بعد ؟
(٦٩٧٥) حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھتے تھے۔
(۶۹۷۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ عَبْدَ اللہِ کَانَ یُوتِرُ ، فَیَقْنُتُ قَبْلَ الرُّکُوعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৭৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں دعائے قنوت رکوع سے پہلے ہوگی یا رکوع کے بعد ؟
(٦٩٧٦) حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نمازوں میں سوائے وتر میں رکوع سے پہلے کے علاوہ کسی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھتے تھے۔
(۶۹۷۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا لَیْثٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ لاَ یَقْنُتُ فِی شَیْئٍ مِنَ الصَّلَوَاتِ ، إِلاَّ فِی الْوِتْرِ قَبْلَ الرُّکُوعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৭৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں دعائے قنوت رکوع سے پہلے ہوگی یا رکوع کے بعد ؟
(٦٩٧٧) حضرت عمر بن ذر کے والد کہتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وتروں میں رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے۔
(۶۹۷۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ ، عَنْ أَبِیہِ ، رَفَعَہُ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقْنُتُ فِی الْوِتْرِ قَبْلَ الرَّکْعَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৭৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں دعائے قنوت رکوع سے پہلے ہوگی یا رکوع کے بعد ؟
(٦٩٧٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں حضرت اسود کی تیمارداری کے لیے حاضر ہوا، وتروں کے دوران جب وہ قراءت سے فارغ ہوئے تو میرا خیال تھا کہ آپ رکوع میں جائیں گے، لیکن انھوں نے رکوع نہ کیا بلکہ دعائے قنوت پڑھ کر رکوع کیا۔
(۶۹۷۸) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبیدِ اللہِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، قَالَ : مَرَّضْتُہُ فَأَوْتَرَ ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنَ الْقِرَائَۃِ حَنیْتُہُ لِیَرْکَعَ ، فَلَمْ یَفْعَلْ حَتَّی قَنَتَ ، ثُمَّ رَکَعَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৭৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں دعائے قنوت رکوع سے پہلے ہوگی یا رکوع کے بعد ؟
(٦٩٧٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت اسود وتروں میں رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے۔
(۶۹۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقْنُتُ فِی الْوِتْرِ قَبْلَ الرَّکْعَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৮০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں دعائے قنوت رکوع سے پہلے ہوگی یا رکوع کے بعد ؟
(٦٩٨٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف فرمایا کرتے تھے کہ دعائے قنوت قراءت سے فارغ ہونے کے بعد پڑھی جائے گی۔
(۶۹۸۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَقُولُونَ : الْقُنُوتُ بَعْدَ مَا یَفْرُغُ مِنَ الْقِرَائَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৮১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں دعائے قنوت رکوع سے پہلے ہوگی یا رکوع کے بعد ؟
(٦٩٨١) حضرت ابراہیم فرمایا کرتے تھے کہ وتروں میں دعائے قنوت رکوع سے فارغ ہونے سے پہلے پڑھی جائے گی۔
(۶۹۸۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ یَقُولُ فِی قُنُوتِ الْوِتْرِ : قَبْلَ الرُّکُوعِ إِذَا فَرَغَ مِنَ الْقِرَائَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৮২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں دعائے قنوت رکوع سے پہلے ہوگی یا رکوع کے بعد ؟
(٦٩٨٢) حضرت اسماعیل بن عبد الملک فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر وتروں میں رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھا کرتے ہیں۔
(۶۹۸۲) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ عَبْدِالْمَلِکِ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقْنُتُ فِی الْوِتْرِ قَبْلَ الرُّکُوعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৮৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں دعائے قنوت رکوع سے پہلے ہوگی یا رکوع کے بعد ؟
(٦٩٨٣) حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دوسرے صحابہ وتروں میں رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے۔
(۶۹۸۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ ؛ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ، وَأَصْحَابَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانُوا یَقْنُتُونَ فِی الْوِتْرِ قَبْلَ الرُّکُوعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৮৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں دعائے قنوت رکوع سے پہلے ہوگی یا رکوع کے بعد ؟
(٦٩٨٤) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وتروں میں رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے۔ حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنی والدہ ام عبد کو بھجای انھوں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج کے پاس رات گذاری پھر انھوں نے مجھے بتایا کہ آپ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وتروں میں رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھی ہے۔
(۶۹۸۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَبَانُ بْنُ أَبِی عَیَّاشٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَقْنُتُ فِی الْوِتْرِ قَبْلَ الرُّکُوعِ ۔ قَالَ : ثُمَّ أَرْسَلْتُ أُمِّیَ أُمَّ عَبْدٍ ، فَبَاتَتْ عِنْدَ نِسَائِہِ ، فَأَخْبَرَتْنِی أَنَّہُ قَنَتَ فِی الْوِتْرِ قَبْلَ الرُّکُوعِ۔(دارقطنی ۳۲۔ بیہقی ۴۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৮৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں دعائے قنوت رکوع سے پہلے ہوگی یا رکوع کے بعد ؟
(٦٩٨٥) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وتروں میں رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھی۔
(۶۹۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبَانَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ أَنَّہُ قَنَتَ قَبْلَ الرُّکُوعِ فِی الْوِتْرِ ۔ (دارقطنی۵۔ بیہقی ۴۱)
তাহকীক: