মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৭৮ টি

হাদীস নং: ৩৩৩২৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے قیدی مجوسیہ عورت سے وطی کرنے کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٣٢٩) حضرت یونس (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حسن (رض) نے اس آدمی کے بارے میں یوں فرمایا : جس کے پاس مجوسیہ باندی ہو ۔ اس کو چاہیے کہ وہ اس سے وطی مت کرے۔
(۳۳۳۲۹) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الْمَجُوسِیَّۃِ تَکُونُ عِنْدَ الرَّجُلِ ؟ قَالَ : لاَ یَتَطِیہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩২৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے قیدی مجوسیہ عورت سے وطی کرنے کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٣٣٠) حضرت حماد (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم (رض) نے ارشاد فرمایا : جب مجوسیہ عورتوں یا بت پرست عورتوں کو قید کرلیا جائے تو ان پر اسلام پیش کیا جائے گا اور ان کو اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا جائے گا پس اگر وہ اسلام لے آئیں تو ان سے وطی کی جائے گی اور ان سے خدمت کروائی جائے گی۔ اور اگر وہ اسلام لانے سے انکار کردیں تو ان سے خدمت تو لی جائے گی لیکن ان سے وطی نہیں کی جائے گی۔
(۳۳۳۳۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا سُبِیَتِ الْمَجُوسِیَّاتُ وَعَبَدَۃُ الأَوْثَانِ عُرِضَ عَلَیْہِنَّ الإِسْلاَمُ وَجُبِرْنَ عَلَیْہِ ، فَإِنْ أَسْلَمْنَ وُطِئْنَ وَاسْتُخْدِمْنَ ، وَإِنْ أَبَیْنَ أَنْ یُسْلِمْنَ اسْتُخْدِمْنَ وَلَمْ یُوطَأْنَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৩০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے قیدی مجوسیہ عورت سے وطی کرنے کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٣٣١) حضرت عمرو بن شعیب (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن المسیب (رض) نے ارشاد فرمایا : اس میں کوئی حرج نہیں ہے کہ آدمی مجوسیہ باندی خریدے اور اس سے جماع کرے۔
(۳۳۳۳۱) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ مُثَنًّی ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَشْتَرِیَ الرَّجُلُ الْجَارِیَۃَ الْمَجُوسِیَّۃَ فَیَتَسَرَّاہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৩১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے یوں کہا : یہودی اور نصرانی عورتوں کو جب قیدی بنا لیا جائے
(٣٣٣٣٢) حضرت حماد (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم (رض) نے ارشاد فرمایا : جب یہودی اور نصرانی عورتوں کو قیدی بنا لیا جائے تو ان پر اسلام کو پیش کیا جائے گا ۔ پھر اگر وہ اسلام قبول کریں یا نہ کریں ۔ ان سے وطی بھی کی جاسکتی ہے اور خدمت بھی لی جاسکتی ہے۔
(۳۳۳۳۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا سُبِیَتِ الْیَہُودِیَّاتُ وَالنَّصْرَانِیَّات عُرِضَ عَلَیْہِنَّ الإِسْلاَمُ وَأُجْبِرْنَ عَلَیْہِ ، فَإِنْ أَسْلَمْنَ ، أَوْ لَمْ یُسْلِمْنَ وُطِئْنَ وَاسْتُخْدِمْنَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৩২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے یوں کہا : یہودی اور نصرانی عورتوں کو جب قیدی بنا لیا جائے
(٣٣٣٣٣) حضرت لیث (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد (رض) نے ارشاد فرمایا : جو شخص مشرکہ باندی پالے۔ اس کو چاہیے کہ وہ اس سے لا الہ الا اللہ کا اقرار کروائے۔ پس اگر وہ اقرار کرنے سے انکار کر دے، تو یہ بات اس کے لیے وطی کرنے سے مانع نہیں ہے۔
(۳۳۳۳۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : إذَا أَصَابَ الرَّجُلُ الْجَارِیَۃَ الْمُشْرِکَۃَ فَلْیُقْرِرْہَا بِشَہَادَۃِ أَنْ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، فَإِنْ أَبَتْ أَنْ تُقِرَّ لَمْ یَمْنَعْہُ ذَلِکَ أَنْ یَقَعَ عَلَیْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৩৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے یوں کہا : یہودی اور نصرانی عورتوں کو جب قیدی بنا لیا جائے
(٣٣٣٣٤) حضرت برد (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول (رض) نے اس آدمی کے بارے میں ارشاد فرمایا : کہ جب اس کے پاس یہودی یا نصرانی باندی ہو تو وہ اس سے وطی کرسکتا ہے۔
(۳۳۳۳۴) حَدَّثَنَا عَبْدُالأَعْلَی، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَکْحُولٍ؛ فِی الرَّجُلِ إذَا کَانَتْ لَہُ أَمَۃٌ یَہُودِیَّۃٌ، أَوْ نَصْرَانِیَّۃٌ فَإِنَّہُ یَتطِیہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৩৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے یوں کہا : یہودی اور نصرانی عورتوں کو جب قیدی بنا لیا جائے
(٣٣٣٣٥) حضرت معمر (رض) فرماتے ہیں کہ امام زہری (رض) نے ارشاد فرمایا : جب کسی شخص کی باندی کتابیہ ہو تو اسے اختیار ہے کہ وہ اس سے جماع کرے اور وہ اس کو نہانے پر مجبور کرسکتا ہے۔
(۳۳۳۳۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : إذَا کَانَتْ لَہُ أَمَۃٌ مِنْ أَہْلِ الْکِتَابِ فَلَہُ أَنْ یَغْشَاہَا إِنْ شَائَ وَیُکْرِہَہَا عَلَی الْغُسْلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৩৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے یوں کہا : یہودی اور نصرانی عورتوں کو جب قیدی بنا لیا جائے
(٣٣٣٣٦) حضرت یونس (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حسن (رض) نے ارشاد فرمایا : یہودی اور نصرانی باندی سے وطی کی جاسکتی ہے۔
(۳۳۳۳۶) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : الْیَہُودِیَّۃُ وَالنَّصْرَانِیَّۃ یَتطِیہُمَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৩৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس شخص نے مشرکہ باندی سے وطی کرنے کو مکروہ سمجھا یہاں تک کہ وہ اسلام قبول کر لے
(٣٣٣٣٧) حضرت قتادہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ بن قرہ (رض) نے ارشاد فرمایا : کہ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) اپنی مشرکہ باندی کو ناپسند کرتے تھے۔
(۳۳۳۳۷) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ، عَنْ سَعِیدٍ، عَنْ قَتَادَۃَ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ قُرَّۃَ، قَالَ: کَانَ عَبْدُاللہِ یَکْرَہُ أَمَتہ مُشْرِکَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৩৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس شخص نے مشرکہ باندی سے وطی کرنے کو مکروہ سمجھا یہاں تک کہ وہ اسلام قبول کر لے
(٣٣٣٣٨) حضرت معاویہ بن قرہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود (رض) نے ارشاد فرمایا : میں ناپسند کرتا ہوں کہ میں مشرکہ باندی سے وطی کروں یہاں تک کہ وہ اسلام قبول کرلے۔
(۳۳۳۳۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو ہِلاَلٍ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ قُرَّۃَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : أَکْرَہُ أَنْ أَطَأَ أمۃ مُشْرِکَۃً حَتَّی تُسْلِمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৩৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس شخص نے مشرکہ باندی سے وطی کرنے کو مکروہ سمجھا یہاں تک کہ وہ اسلام قبول کر لے
(٣٣٣٣٩) حضرت عمرو بن ھرم (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید (رض) سے ایسے آدمی کے متعلق پوچھا گیا : جو قیدیوں میں پہلے کوئی باندی خریدے کیا وہ اس سے وطی کرسکتا ہے ؟ آپ (رض) نے فرمایا : نہیں ! یہاں تک کہ اس کو نماز سکھائے، اور ناپاکی کا غسل اور زیر ناف بال کاٹنا سکھائے۔
(۳۳۳۳۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ ہَرِمٍ ، قَالَ : سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنِ الرَّجُلِ یَشْتَرِی الجَارِیَۃ مِنَ السَّبْیِ فَیَقَعُ عَلَیْہَا ؟ قَالَ : لاَ ، حَتَّی یُعَلِّمَہَا الصَّلاَۃَ وَالْغُسْلَ مِنَ الْجَنَابَۃِ وَحَلْقَ الْعَانَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৩৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس شخص نے مشرکہ باندی سے وطی کرنے کو مکروہ سمجھا یہاں تک کہ وہ اسلام قبول کر لے
(٣٣٣٤٠) حضرت بکر بن ماعز (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ربیع بن خثیم (رض) نے ارشاد فرمایا : جب تم کسی مشرکہ باندی کو حاصل کرو۔ تو تم اس کے قریب مت جاؤ یہاں تک کہ وہ اسلام قبول کرلے اور غسل کرلے۔
(۳۳۳۴۰) حَدَّثَنَا شَاذَانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ بَکْرِ بْنِ مَاعِزٍ ، عَنْ رَبِیعِ بْنِ خُثَیْمٍ قَالَ : إذَا أَصَبْت الأَمَۃَ الْمُشْرِکَۃَ فَلاَ تَأْتِہَا حَتَّی تُسْلِمَ وَتَغْتَسِلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৪০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے مجوسیوں کے کھانے اور پھلوں کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٣٤١) حضرت قابوس کے والد (رض) فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے حضرت عائشہ (رض) سے سوال کیا : کہ ہمارے پاس مجوسیوں کی عورتیں ہیں ان کی عید ہوتی ہے تو وہ ہمیں کھانے کی اشیاء ہدیہ کرتی ہیں۔ آپ (رض) نے فرمایا : بہرحال وہ اشیاء جو اس دن ذبح کی جاتی ہیں تم ان کو نہ کھاؤ لیکن تم ان کے درختوں سے کھالیا کرو۔
(۳۳۳۴۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ قَابُوسَ ، عَنْ أَبِیہِ أَنَّ امْرَأَۃً سَأَلَتْ عَائِشَۃَ ، فَقَالَتْ : إنَّ لَنَا أظارًا مِنَ الْمَجُوسِ وَإِنَّہُمْ یَکُونُ لَہُمَ الْعِیدُ فَیُہْدُونَ لَنَا ، فَقَالَتْ : أَمَّا مَا ذُبِحَ لِذَلِکَ الْیَوْمِ فَلاَ تَأْکُلُوا ، وَلَکِنْ کُلُوا مِنْ أَشْجَارِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৪১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے مجوسیوں کے کھانے اور پھلوں کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٣٤٢) حضرت ابو برزہ اسلمی (رض) فرماتے ہیں کہ ان کے پاس کچھ مجوسی آباد تھے۔ تو یہ لوگ نیروز اور مہرجان والے دن ہمیں ہدیہ بھیجا کرتے تھے۔ تو آپ (رض) اپنے گھر والوں سے فرماتے : جو پھل وغیرہ میں سے ہو اس کو تو قبول کرلیا کرو اور جو چیز اس کے علاوہ ہو اس کو لوٹا دیا کرو۔
(۳۳۳۴۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَکِیمٍ ، عَنْ أُمِّہِ ، عَنْ أَبِی بَرْزَۃَ الأَسْلَمِیِّ ، أَنَّہُ کَانَ لَہُ سُکَّانٌ مَجُوسٌ فَکَانُوا یُہْدُونَ لَہُ فِی النَّیْرُوزِ وَالْمِہْرَجَانِ ، فَیَقُولُ لأَہْلِہِ : مَا کَانَ مِنْ فَاکِہَۃٍ فَاقْبَلُوہُ ، وَمَا کَانَ سِوَی ذَلِکَ فَرُدُّوہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৪২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے مجوسیوں کے کھانے اور پھلوں کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٣٤٣) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابو برزہ (رض) نے ارشاد فرمایا : ہم لوگ کسی غزوہ میں شریک تھے۔ ہماری ملاقات مشرکین کے چند لوگوں سے ہوئی۔ تو ہم نے ان کو گرم راکھ پر بنی ہوئی روٹی کھانے سے روک دیا پھر ہم بھی اس میں پڑگئے اور ہم نے بھی اس کو کھانا شروع کردیا۔ اور ہم زمانہ جاہلیت میں سنتے تھے۔ جو شخص روٹی کھاتا ہے وہ فربہ ہوجاتا ہے۔ پس جب ہم نے یہ روٹی کھائی تو ہم میں سے ہر ایک اپنے کو یوں دیکھتا تھا کہ کیا وہ فربہ ہوگیا ؟
(۳۳۳۴۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِی بَرْزَۃَ ، قَالَ : کُنَّا فِی غَزَاۃٍ لَنَا فَلَقِینَا أُنَاسًا مِنَ الْمُشْرِکِینَ فَأَجْہَضْنَاہُمْ عَنْ مَلَّۃٍ لَہُمْ ، فَوَقَعْنَا فِیہَا فَجَعَلْنَا نَأْکُلُ مِنْہَا وَکُنَّا نَسْمَعُ فِی الْجَاہِلِیَّۃِ أنَّہُ مَنْ أَکَلَ الْخُبْزَ سَمِنَ ، قَالَ : فَلَمَّا أَکَلْنَا تِلْکَ الْخُبْزَۃَ جَعَلَ أَحَدُنَا یَنْظُرُ فِی عِطْفَیْہِ ہَلْ سَمِنَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৪৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے مجوسیوں کے کھانے اور پھلوں کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٣٤٤) حضرت مغیرہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابو وائل (رض) اور حضرت ابراہیم (رض) دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا : جب مسلمان آئے اور انھوں نے مجوسیوں کا کھانا پایا ، ان کا پنیر اور ان کی روٹیاں وغیرہ پس انھوں نے یہ چیزیں کھا لیں اور انھوں نے ان کے بارے میں سوال نہیں کیا۔
(۳۳۳۴۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ وَإِبْرَاہِیمَ ، قَالاَ : لَمَّا قَدِمَ الْمُسْلِمُونَ أَصَابُوا مِنْ أَطْعِمَۃِ الْمَجُوسِ مِنْ جُبْنِہِمْ وَخُبْزِہِمْ فَأَکَلُوا وَلَمْ یَسْأَلُوا عَنْ شَیْئٍ مِنْ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৪৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے مجوسیوں کے کھانے اور پھلوں کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٣٤٥) حضرت ہشام (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حسن (رض) اس کھانے کو ناپسند کرتے تھے جو مجوسیوں کے برتن میں پکایا گیا ہو۔ اور وہ ان کے کھانوں کو تناول فرمانے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے سوائے ان چیزوں کے ۔ گھی، پنیر، یا شوربہ یا مکھن یا دودھ وغیرہ کو۔
(۳۳۳۴۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ، عَنْ ہِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یَأْکُلَ مِمَّا طَبَخَ الْمَجُوسُ فِی قُدُورِہِمْ، وَلَمْ یَکُنْ یَرَی بَأْسًا أَنْ یُؤْکَلَ مِنْ طَعَامِہِمْ مِمَّا سِوَی ذَلِکَ سَمْنٌ ، أَوْ جبن ، أَوْ کَامَخٌ ، أَوْ شیراز، أَوْ لَبَنٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৪৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے مجوسیوں کے کھانے اور پھلوں کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٣٤٦) حضرت ہشام (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حسن (رض) نے ارشاد فرمایا : کوئی حرج نہیں مجوسیوں کے سرکہ میں اور ان کے شوربے میں اور ان کے دودھ وغیرہ میں۔
(۳۳۳۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: لاَ بَأْسَ بِخَلِّہِمْ وَکَامَخِہِمْ وَأَلْبَانِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৪৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے مجوسیوں کے کھانے اور پھلوں کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٣٤٧) حضرت لیث (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد (رض) نے ارشاد فرمایا : تم مجوسی کے کھانوں میں سے پھل کے سوا کچھ بھی مت کھاؤ۔
(۳۳۳۴۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا شَرِیکٌ، عَنْ لَیْثٍ، عَنْ مُجَاہِدٍ، قَالَ: لاَ تَأْکُلْ مِنْ طَعَامِ الْمَجُوسِیِّ إِلاَّ الْفَاکِہَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৪৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے مجوسیوں کے کھانے اور پھلوں کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٣٤٨) حضرت ہشام (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حسن (رض) اور حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا : مشرکین اپنے برتنوں میں گھی لایا کرتے تھے ۔ اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ اور مسلمان ان کو خرید لیتے تھے۔ پھر وہ بھی کھاتے تھے اور ہم بھی اس کو کھالیتے۔
(۳۳۳۴۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ہِشَامٌ ، عَنِ الْحَسَنِ وَمُحَمَّدٍ ، قَالاَ : کَانَ الْمُشْرِکُونَ یَجِیئُونَ بِالسَّمْنِ فِی ظُرُوفِہِمْ فَیَشْتَرِیہ أَصْحَابُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَالْمُسْلِمُونَ فَیَأْکُلُونَہُ وَنَحْنُ نَأْکُلُہُ۔
tahqiq

তাহকীক: