মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৭৮ টি

হাদীস নং: ৩৩৩৪৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے مجوسیوں کے کھانے اور پھلوں کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٣٤٩) حضرت عاصم (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عثمان (رض) نے ارشاد فرمایا : ہم لوگ گھی کھاتے تھے اور چربی و چکناہٹ نہیں کھاتے تھے۔ اور نہ ہی ہم برتنوں سے متعلق پوچھتے تھے۔
(۳۳۳۴۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، قَالَ : کُنَّا نَأْکُلُ السَّمْنَ ، وَلاَ نَأْکُلُ الْوَدَکَ ، وَلاَ نَسْأَلُ عَنِ الظُّرُوفِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৪৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے مجوسیوں کے کھانے اور پھلوں کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٣٥٠) حضرت منصور (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم (رض) سے پہاڑی گھی کے متعلق سوال کیا ؟ تو آپ (رض) نے فرمایا : عربی مجھے زیادہ پسند ہے البتہ میں کھاتا پہاڑی گھی ہوں۔
(۳۳۳۵۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ إبْرَاہِیمَ عَنِ السَّمْنِ الْجَبَلِیِّ ، فَقَالَ : الْعَرَبِیُّ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْہُ ، وَإِنِّی لآکُلُ مِنَ الْجَبَلِیِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৫০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے مجوسی اور مشرکوں کے برتنوں کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٣٥١) حضرت ابو ثعلبہ الخشنی (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول 5! ہم لوگ دشمن کی سرزمین میں جہاد کرتے ہیں۔ پس ہمیں ان کے برتنوں کی ضرورت پڑتی ہے تو ہم کیا کریں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم اپنی طاقت کے بقدر ان سے بچو۔ اور اگر ان کے علاوہ کوئی اور چیز نہ پاؤ تو ان کو دھو لو۔ پھر ان میں کھا پی لیا کرو۔
(۳۳۳۵۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، عَنْ أَبِی إدْرِیسَ ، عَنْ أَبِی ثَعْلَبَۃَ الْخُشَنِیِّ ، قَالَ : قلْت : یَا رَسُولَ اللہِ ، إنَّا نَغْزُو أَرْضَ الْعَدُوِّ فَنَحْتَاجُ إلَی آنِیَتِہِمْ ، فَقَالَ : اسْتَغْنُوا عنہا مَا اسْتَطَعْتُمْ ، فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا غَیْرَہَا فَاغْسِلُوہَا وَکُلُوا فِیہَا وَاشْرَبُوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৫১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے مجوسی اور مشرکوں کے برتنوں کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٣٥٢) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ ہم لوگ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مشرکوں کی زمین میں جہاد کرتے تھے اور ہم نہیں رکے ان کے برتنوں میں کھانے سے اور نہ ہی ان کے برتنوں میں پینے سے۔
(۳۳۳۵۲) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : کُنَّا نَغْزُو مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَرْضَ الْمُشْرِکِینَ ، فَلاَ نَمْتَنِعُ أَنْ نَأْکُلَ فِی آنِیَتِہِمْ وَنَشْرَبَ فِی أَسْقِیَتِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৫২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے مجوسی اور مشرکوں کے برتنوں کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٣٥٣) حضرت عبداللہ بن نجی الحضرمی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ (رض) نے پانی مانگا۔ تو جاگیر دار ایک بڑا شیشہ کا برتن جس میں شراب تھی لے آیا۔ پس حضرت حذیفہ (رض) نے اس کو دھو لیا پھر اس میں پانی پیا۔
(۳۳۳۵۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ نُجَیٍّ الْحَضْرَمِیِّ أَنَّ حُذَیْفَۃَ اسْتَسْقَی فَأَتَاہُ دِہْقَانُ بِبَاطِیَۃٍ فِیہَا خَمْرٌ فَغَسَلَہَا حُذَیْفَۃُ ، ثُمَّ شَرِبَ فِیہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৫৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے مجوسی اور مشرکوں کے برتنوں کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٣٥٤) حضرت ابن سیرین (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ (رض) مشرکین پر غالب آجاتے تھے۔ پھر ان کے برتنوں میں کھاتے تھے۔ اور ان کے برتنوں میں ہی پیتے تھے۔
(۳۳۳۵۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ قُشَیْرٍ أَبِی الْمُہَلِّ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ: کَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَظْہَرُونَ عَلَی الْمُشْرِکِینَ فَیَأْکُلُونَ مِنْ أَوْعِیَتِہِمْ وَیَشْرَبُونَ فِی أَسْقِیَتِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৫৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے مجوسی اور مشرکوں کے برتنوں کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٣٥٥) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت جابر (رض) نے ارشاد فرمایا : ہم لوگ ان کے برتنوں میں کھاتے تھے اور ان کے پینے کے برتنوں سے ہی پیتے تھے۔
(۳۳۳۵۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : کُنَّا نَأْکُلُ مِنْ أَوْعِیَتِہِمْ وَنَشْرَبُ فِی أَسْقِیَتِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৫৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے مجوسی اور مشرکوں کے برتنوں کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٣٥٦) حضرت ابن عون (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین (رض) نے ارشاد فرمایا : صحابہ (رض) کفار کے برتنوں کو استعمال کرنا مکروہ سمجھتے تھے۔ پس اگر وہ ان کے بغیر کوئی چارہ ٔ کار نہیں پاتے تو وہ ان کو دھوتے اور پھر ان میں پکاتے تھے۔
(۳۳۳۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : کَانُوا یَکْرَہُونَ آنِیَۃَ الْکُفَّارِ ، فَإِنْ لَمْ یَجِدُوا مِنْہَا بُدًّا غَسَلُوہَا وَطَبَخُوا فِیہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৫৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے مجوسی اور مشرکوں کے برتنوں کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٣٥٧) حضرت ہشام (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حسن (رض) نے ارشاد فرمایا : جب تم لوگ مشرکین کی ہانڈیوں اور ان کے برتنوں کے محتاج ہو تو ان کو دھو لیا کرو پھر ان میں پکایا کرو۔
(۳۳۳۵۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا احْتَجْتُمْ إلَی قُدُورِ الْمُشْرِکِینَ وَآنِیَتِہِمْ فَاغْسِلُوہَا وَاطْبُخُوا فِیہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৫৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے مجوسی اور مشرکوں کے برتنوں کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٣٥٨) حضرت عمر بن ولید الشنی (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر (رض) سے مجوسی کے برتن کے متعلق پوچھا ؟ آپ (رض) نے فرمایا : تم ان کو دھو لو اور ان میں پکا لو۔
(۳۳۳۵۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ الْوَلِیدِ الشَّنِّیُّ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ ، عَنْ قُدُورِ الْمَجُوسِ، فَقَالَ : اغْسِلْہَا وَاطْبُخْ فِیہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৫৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے مجوسی اور مشرکوں کے برتنوں کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٣٥٩) حضرت ربیع (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حسن (رض) نے ان کی پتھر کی ہانڈیوں اور پلیٹوں کے بارے میں فرمایا : ان کو دھو لو۔ اور ان میں پکا لیا کرو اور شوربہ بنا لیا کرو۔
(۳۳۳۵۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الرَّبِیعُ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُ قَالَ فِی بُرَمہم وصحافہم : اغْسِلْہَا ، وَاطْبُخْ فِیہَا، وَائْتَدِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৫৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے یہودی اور نصرانی کے کھانے کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٣٦٠) حضرت ھلب (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نصاریٰ کے کھانوں کے متعلق سوال کیا ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہرگز شک مت ڈالے تیرے دل میں وہ کھانا جس کو تم عیسائیوں کے مشابہ پاؤ۔
(۳۳۳۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ قَبِیصَۃَ بْنِ ہُلْبٍ ، عَنْ أبِیہِ ، قَالَ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، عَنْ طَعَامِ النَّصَارَی ، فَقَالَ : لاَ یَخْتَلِجَنَّ فِی صَدْرِکَ طَعَامٌ ضَارَعَتْ فِیہِ نَصْرَانِیَّۃٌ۔ (ابن ماجہ ۲۸۳۰۔ مسند ۸۵۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৬০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے یہودی اور نصرانی کے کھانے کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٣٦١) حضرت نافع (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر (رض) یہود و نصاریٰ کے کھانے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
(۳۳۳۶۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہُ لَمْ یَرَ بِطَعَامِہِمْ بَأْسًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৬১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے یہودی اور نصرانی کے کھانے کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٣٦٢) حضرت قیس بن سکن الاسدی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے ارشاد فرمایا : بیشک تم لوگ ایرانی اور نبطی لوگوں کے درمیان اترتے ہو۔ پس جب تم ان سے گوشت خریدو تو اگر وہ یہودی یا نصرانی کا ذبح شدہ ہو تو اس کو کھالیا کرو ۔ اور اگر اس کو کسی مجوسی نے ذبح کیا ہو تو اس کو مت کھایا کرو۔
(۳۳۳۶۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ سَکَنٍ الأَسَدِیِّ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : إنَّکُمْ نَزَلْتُمْ بَیْنَ فَارِسَ وَالنَّبَطِ ، فَإِذَا اشْتَرَیْتُمْ لَحْمًا ، فَإِنْ کَانَ ذَبِیحَۃَ یَہُودِیٍّ ، أَوْ نَصْرَانِیٍّ فَکُلُوہُ ، وَإِنْ ذَبَحَہُ مَجُوسِیٌّ فَلاَ تَأْکُلُوہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৬২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے یہودی اور نصرانی کے کھانے کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٣٦٣) حضرت مجاہد (رض) اور حضرت ابراہیم (رض) ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا : قرآن کی آیت : ترجمہ : اور اہل کتاب کا کھانا تمہارے لیے حلال ہے۔ اس میں اہل کتاب کے ذبح شدہ جانور مراد ہیں۔
(۳۳۳۶۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، وَعَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : {وَطَعَامُ الَّذِینَ أُوتُوا الْکِتَابَ حِلٌّ لَکُمْ} قَالاَ : الذَّبَائِحُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৬৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے یہودی اور نصرانی کے کھانے کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٣٦٤) حضرت عمرو بن ضریس اسدی (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی (رض) سے پوچھا : کہ ہم لوگ آرمینیہ میں جہاد کرنے جا رہے ہیں جو کہ عیسائیوں کا علاقہ ہے۔ آپ (رض) کی ان کے ذبیحوں اور کھانے کے بارے میں کیا رائے ہے ؟ آپ (رض) نے فرمایا : جب ہم کسی جگہ میں جہاد کرتے تھے تو ہم وہاں کے لوگوں کے متعلق پوچھ لیا کرتے تھے۔ اگر وہ کہتے : ہم یہود ہیں یا عیسائی ہیں۔ تو ہم ان کا ذبیحہ اور کھانا کھالیتے تھے، اور ہم ان کے برتنوں میں پکا لیتے تھے۔
(۳۳۳۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الضُّرَیْسِ الأَسَدِیُّ ، قَالَ : سَأَلْتُ الشَّعْبِیَّ ، قُلْتُ : إنَّا نَغْزُو أَرْضَ أَرْمِینِیَۃَ أَرْضَ نَصْرَانِیَّۃَ ، فَمَا تَرَی فِی ذَبَائِحِہِمْ وَطَعَامِہِمْ ؟ قَالَ : کُنَّا إذَا غَزَوْنَا أَرْضًا سَأَلْنَا عَنْ أَہْلِہَا ، فَإذَا قَالُوا : یَہُودٌ ، أَوْ نَصَارَی ، أَکَلْنَا مِنْ ذَبَائِحِہِمْ وطعامہم وَطَبَخْنَا فِی آنِیَتِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৬৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے یوں کہا : اس خزانہ کے بارے میں جو دشمن کی زمین میں پایا گیا ہو
(٣٣٣٦٥) حضرت عاصم (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حسن (رض) نے ارشاد فرمایا : جو خزانہ دشمن کی زمین میں پایا گیا ہو تو اس میں خمس واجب ہوگا۔ اور جو خرانہ ارض عرب میں پایا گیا ہو تو اس میں زکوۃ واجب ہوگی۔
(۳۳۳۶۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا وُجِدَ الْکَنْزُ فِی أَرْضِ الْعَدُوِّ فَفِیہِ الْخُمُسُ ، وَإِذَا وُجِدَ فِی أَرْضِ الْعَرَبِ فَفِیہِ الزَّکَاۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৬৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے یوں کہا : اس خزانہ کے بارے میں جو دشمن کی زمین میں پایا گیا ہو
(٣٣٣٦٦) حضرت حصین (رض) فرماتے ہیں کہ ایک شخص جو جنگ قادسیہ میں شریک تھے وہ بیان فرماتے ہیں کہ ہمارے درمیان ایک آدمی تھا اس نے غسل کیا تو اچانک مٹی پر پانی پڑنے کی وجہ سے اسے سونے کی اینٹ ملی تو وہ حضرت سعد بن ابی وقاص (رض) کے پاس آیا اور انھیں اس بارے میں بتلایا ۔ آپ (رض) نے ارشاد فرمایا : اس کو مسلمانوں کے مال غنیمت میں ڈال دو ۔
(۳۳۳۶۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ حُصَیْنٍ عَمَّنْ شَہِدَ الْقَادِسِیَّۃَ ، قَالَ : بَیْنَا رَجُلٌ یَغْتَسِلُ إذَا فَحَصَ لَہُ الْمَائُ التُّرَابَ عَنْ لَبِنَۃٍ مِنْ ذَہَبٍ ، فَأَتَی سَعْدَ بْنَ أَبِی وَقَّاصٍ فَأَخْبَرَہُ ، فَقَالَ : اجْعَلْہَا فِی غَنَائِمِ الْمُسْلِمِینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৬৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے یوں کہا : اس خزانہ کے بارے میں جو دشمن کی زمین میں پایا گیا ہو
(٣٣٣٦٧) حضرت ھزیل (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی خدمت میں آیا اور عرض کیا : بیشک مجھے دو سو درہم ملے ہیں۔ آپ (رض) نے فرمایا : میرا خیال نہیں ہے کہ مسلمانوں کا مال اس مقدار تک پہنچا ہے۔ میرے خیال میں عام مدفون مال ہے۔ پس تم اس میں سے خمس بیت المال کو ادا کرو۔ اور جو باقی بچے گا وہ تمہارا ہوگا۔
(۳۳۳۶۷) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ أَبِی قَیْسٍ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَرْوَانَ ، عَنْ ہُزَیْلٍ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إلَی عَبْدِ اللہِ ، فَقَالَ : إنِّی وَجَدْت مِئَتَیْ دِرْہَمٍ ، فَقَالَ عَبْدُ اللہِ : إنِّی لاَ أَرَی الْمُسْلِمِینَ بلغت أَمْوَالُہُمْ ہَذَا ، أُرَاہُ زَکَاۃَ مَالٍ عادیٍّ ، فَأَدِّ خُمُسَہ فِی بَیْتِ الْمَالِ وَلَک مَا بَقِیَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৬৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے یوں کہا : اس خزانہ کے بارے میں جو دشمن کی زمین میں پایا گیا ہو
(٣٣٣٦٨) حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : مدفون خزانہ میں خمس واجب ہے۔
(۳۳۳۶۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی عَمْرُو بْنُ شُعَیْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ فِی الرِّکَازِ الْخُمُسُ۔
tahqiq

তাহকীক: