মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৪৭৮ টি
হাদীস নং: ৩৩৪২৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے مرتد کے بارے میں کہا : کہ کتنی مرتبہ توبہ طلب کی جائے گی
(٣٣٤٢٩) حضرت عبد الکریم (رض) اس شخص سے نقل فرماتے ہیں جس نے حضرت ابن عمر (رض) کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ مرتد سے تین مرتبہ توبہ طلب کی جائے گی۔
(۳۳۴۲۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عن سُفْیَانُ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ عَمَّنْ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ یَقُولُ : یُسْتَتَابُ الْمُرْتَدُّ ثَلاَثًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪২৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے مرتد کے بارے میں کہا : کہ کتنی مرتبہ توبہ طلب کی جائے گی
(٣٣٤٣٠) حضرت ولید ابن جُمیع (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کے ایک گورنر نے یمن سے آپ (رض) کو خط لکھا کہ ایک آدمی یہودی تھا اس نے اسلام قبول کرلیا پھر اس نے دوبارہ یہودیت کو اختیار کرلیا، اور اسلام سے پھر گیا۔ حضرت عمر (رض) نے اس کا جواب لکھا کہ اس کو اسلام کی دعوت دو ۔ اگر وہ اسلام لے آئے۔ تو اس کو چھوڑ دو اگر وہ انکار کر دے تو اس کو لکڑی کے ذریعہ مارو اگر وہ انکار کر دے تو اس کو لکڑی پر لٹا دو پھر اس کو اسلام کی طرف دعوت دو ، اگر پھر بھی انکار کر دے تو تم اس کو باندھو اور اس کے دل میں نیزہ کی نوک رکھ دو پھر دوبارہ اس کو اسلام کی طرف دعوت دو ۔ پس اگر وہ لوٹ آئے تو اس کو چھوڑ دو ، اور اگر انکار کر دے تو اس کو قتل کردو۔ جب خط آیا تو اس کے ساتھ ایسا ہی معاملہ کیا گیا یہاں تک کہ اس کے دل پر نیزہ کی نوک رکھ دی گئی پھر اس کو اسلام کی طرف دعوت دی وہ اسلام لے آیا تو انھوں نے اس کو چھوڑ دیا۔
(۳۳۴۳۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ جُمَیْعٍ ، قَالَ : کَتَبَ عَامِلٌ لِعُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ مِنَ الْیَمَنِ أَنَّ رَجُلاً کَانَ یَہُودِیًّا فَأَسْلَمَ ، ثُمَّ تَہَوَّدَ ، وَرَجَعَ عَنِ الإِسْلاَمِ ، فَکَتَبَ إلَیْہِ عُمَرُ أَنَ ادْعُہُ إلَی الإِسْلاَمِ ، فَإِنْ أَسْلَمَ فَخَلِّ سَبِیلَہُ ، وَإِنْ أَبِی فَادْعُ بالخشبۃ ، ثُمَّ ادْعُہُ فَإِنْ أَبَی فَأَضْجِعْہُ عَلَیْہَا ، ثُمَّ ادْعُہُ فَإِنْ أَبَی فَأَوْثِقْہُ ، ثُمَّ ضَعَ الحربۃ عَلَی قَلْبِہِ ، ثُمَّ ادْعُہُ ، فَإِنْ رَجَعَ فَخَلِّ سَبِیلَہُ ، وَإِنْ أَبَی فَاقْتُلْہُ ، فَلَمَّا جَائَ الْکِتَابُ فَعَلَ بِہِ ذَلِکَ حَتَّی وَضَعَ الْحَرْبَۃَ عَلَی قَلْبِہِ ، ثُمَّ دَعَاہُ فَأَسْلَمَ فَخَلَّی سَبِیلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৩০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے مرتد کے بارے میں کہا : کہ کتنی مرتبہ توبہ طلب کی جائے گی
(٣٣٤٣١) حضرت ابن جریج (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز (رض) نے ارشاد فرمایا : مرتد سے تین مرتبہ توبہ طلب کی جائے گی۔ پس اگر وہ لوٹ آئے تو ٹھیک ورنہ اس کو قتل کردیا جائے گا۔
(۳۳۴۳۱) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، قَالَ : یُسْتَتَابُ الْمُرْتَدُّ ثَلاَثًا فَإِنْ رَجَعَ وَإِلاَّ قُتِلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৩১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس مرتد کا بیان جو دشمن کے ملک میں چلا جائے اور اس کی بیوی بھی ہو تو ان دونوں کا کیا حکم ہو گا ؟
(٣٣٤٣٢) حضرت اشعث (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عامر (رض) اور حضرت حکم (رض) ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا : جو مسلمان اسلام سے مرتد ہوجائے اور دشمن کے ملک میں چلا جائے۔ ان دونوں نے فرمایا : اگر اس کی بیوی کو حیض آتا ہوگا تو وہ تین حیض عدت گزارے گی۔ اور اگر اس کو حیض نہیں آتا ہوگا تو وہ تین مہینے عدت گزارے گی ، اور اگر وہ حاملہ ہوگی تو وضع حمل اس کی عدت ہوگی۔ اور پھر اس مرتد کی وراثت اس کی بیوی اور مسلمان ورثاء کے درمیان تقسیم کردی جائے گی۔ پھر اگر وہ عورت چاہے تو نکاح کرسکتی ہے۔ اور اگر مرتد لوٹ آئے اور اپنی بیوی کی عدت مکمل ہونے سے پہلے توبہ کرلے تو ان دونوں کو سابقہ نکاح پر برقرار رکھا جائے گا۔
(۳۳۴۳۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ عَامِرٍ وَالْحَکَمِ ، قَالاَ ؛ فِی الرَّجُلِ الْمُسْلِمِ یَرْتَدُّ عَنِ الإِسْلاَمِ وَیَلْحَقُ بِأَرْضِ الْعَدُوِّ قالا : تَعْتَدُّ امْرَأَتُہُ ثَلاَثَۃَ قُرُوئٍ إِنْ کَانَتْ تَحِیضُ ، وَإِنْ کَانَتْ لاَ تَحِیضُ فَثَلاَثَۃُ أَشْہُرٍ ، وَإِنْ کَانَتْ حَامِلاً أَنْ تَضَعَ حَمْلَہَا ، وَیُقَسَّمُ مِیرَاثُہُ بَیْنَ امْرَأَتِہِ وَوَرَثَتِہِ مِنَ الْمُسْلِمِینَ ، ثُمَّ تُزَوَّجُ إِنْ شَائَتْ ، وَإِنْ ہُوَ رَجَعَ فَتَابَ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَنْقَضِیَ عِدَّتُہَا ثَبَتَا عَلَی نِکَاحِہِمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৩২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس مرتد کا بیان جو دشمن کے ملک میں چلا جائے اور اس کی بیوی بھی ہو تو ان دونوں کا کیا حکم ہو گا ؟
(٣٣٤٣٣) حضرت شعبہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حکم (رض) نے اس آدمی کے بارے میں ارشاد فرمایا : جو مشرک ہوجائے اور دشمن کے ملک میں چلا جائے تو اس کی بیوی دوسرا نکاح نہیں کرسکتی۔ اور حضرت حماد (رض) نے فرمایا : اس کی بیوی نکاح کرسکتی ہے۔
(۳۳۴۳۳) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ؛ فِی رَجُلٍ أَشْرَکَ وَلَحِقَ بِأَرْضِ الشرک ، قَالَ : لاَ تُزَوَّجُ امْرَأَتُہُ وَقَالَ حَمَّادٌ : تُزَوَّجُ امْرَأَتُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৩৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے مرتد کی وراثت کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٤٣٤) حضرت ابو عمرو الشیبانی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) کے پاس مستورد العجلی کو لایا گیا جو مرتد ہوچکا تھا۔ آپ (رض) نے اس پر اسلام پیش کیا۔ اس نے انکار کردیا۔ تو آپ (رض) نے اس کو قتل کردیا۔ اور اس کی وراثت کو اس کے مسلمان ورثاء کے درمیان تقسیم کردیا۔
(۳۳۴۳۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی عَمْرٍو الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ عَلِیٍّ أَنَّہُ أَتَی بِمُسْتَوْرِدٍ الْعِجْلِیّ وَقَدِ ارْتَدَّ فَعَرَضَ عَلَیْہِ الإِسْلاَمَ فَأَبَی ، قَالَ : فَقَتَلَہُ وَجَعَلَ مِیرَاثَہُ بَیْنَ وَرَثَتِہِ الْمُسْلِمِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৩৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے مرتد کی وراثت کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٤٣٥) حضرت حکم (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) نے مرتد کی میراث کو اس کے مسلمان ورثہ کے درمیان تقسیم فرمایا۔
(۳۳۴۳۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنِ الْحَکَمِ أَنَّ عَلِیًّا قَسَمَ مِیرَاثَ الْمُرْتَدِّ بَیْنَ وَرَثَتِہِ مِنَ الْمُسْلِمِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৩৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے مرتد کی وراثت کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٤٣٦) حضرت قاسم بن عبد الرحمن (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے ارشاد فرمایا : جب کوئی شخص مرتد ہوجائے تو اس کا بیٹا اس کا وارث بنے گا۔
(۳۳۴۳۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ جُمَیْعٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : إذَا ارتد الْمُرْتَدُّ وَرِثَہُ وَلَدُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৩৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے مرتد کی وراثت کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٤٣٧) حضرت جریر بن حازم (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز (رض) نے مرتد کی وراثت کے بارے میں یوں خط لکھا۔ میں ضرور مسلمانوں کو اس کا وارث بناؤں گا۔ اور اس کے دین والوں کو کچھ بھی نہیں ملے گا۔
(۳۳۴۳۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَن بْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ جَرِیرِ بْنِ حَازِمٍ ، قَالَ : کَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ فِی مِیرَاثِ الْمُرْتَدِّ لِوَرَثَتِہِ مِنَ الْمُسْلِمِینَ وَلَیْسَ لأَہْلِ دِینِہِ شَیْئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৩৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے مرتد کی وراثت کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٤٣٨) حضرت ابو الصباح (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب (رض) کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا : کہ مرتد کے ہم وارث بنیں گے وہ ہمارے وارث نہیں بنیں گے۔
(۳۳۴۳۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ وَسُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی الصَّبَّاحِ ، قَالَ : سَمِعْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ یَقُولُ : الْمُرْتَدُّ نَرِثُہُمْ ، وَلاَ یَرِثُونَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৩৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے مرتد کی وراثت کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٤٣٩) حضرت موسیٰ بن ابی کثیر (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب (رض) سے مرتد کی وراثت کے بارے میں سوال کیا کہ کیا وہ پہنچائی جائے گی ؟ آپ (رض) نے فرمایا : پہنچائے جانے کا کیا مطلب ؟ راوی کہتے ہیں : میں نے عرض کیا کہ اس کے ورثہ وارث بنیں گے ؟ آپ (رض) نے فرمایا : ہم مسلمان تو اس کے وارث بنیں گے وہ ہم مسلمانوں کے وارث نہیں بن سکتے ۔
(۳۳۴۳۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ مِیرَاثِ الْمُرْتَدِّ ہَلْ یُوَصَّلُ إذَا قُتِلَ ، قَالَ : وَمَا یُوَصَّلُ ، قَالَ : یَرِثُہُ وَرَثَتُہُ ، قَالَ : نَرِثُہُمْ ، وَلاَ یَرِثُونَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৩৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے مرتد کی وراثت کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٤٤٠) حضرت قتادہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حسن (رض) نے ارشاد فرمایا : مرتد کو قتل کردیا جائے گا۔ اور اس کی میراث مسلمان ورثہ کے درمیان تقسیم ہوگی۔
(۳۳۴۴۰) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : یُقْتَلُ وَمِیرَاثُہُ بَیْنَ وَرَثَتِہِ مِنَ الْمُسْلِمِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৪০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے مرتد کی وراثت کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٤٤١) حضرت اشعث (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت امام شعبی (رض) اور حضرت حکم (رض) ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا : مرتد کی میراث اس کی بیوی اور اس کے مسلمان ورثاء کے درمیان تقسیم کی جائے گی۔
(۳۳۴۴۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ وَالْحَکَمِ ، قَالاَ : یُقَسَّمُ مِیرَاثُہُ بَیْنَ امْرَأَتِہِ وَوَرَثَتِہِ مِنَ الْمُسْلِمِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৪১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے اسلام سے مرتد ہونے والی عورت کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٤٤٢) حضرت خلاس (رض) فرماتے ہیں حضرت علی (رض) نے مرتدہ عورت کے بارے میں ارشاد فرمایا : اس کی قیمت لگائی جائے گی۔ اور حضرت حماد (رض) نے فرمایا : اس کو قتل کردیا جائے گا۔
(۳۳۴۴۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَن بْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ خِلاَسٍ ، عَنْ عَلِیٍّ فِی الْمُرْتَدَّۃِ : تستأمی ، وَقَالَ حَمَّادٌ : تُقْتَلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৪২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے اسلام سے مرتد ہونے والی عورت کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٤٤٣) حضرت ابو رزین (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس (رض) نے ارشاد فرمایا : جب عورتیں اسلام سے مرتد ہوجائیں تو ان کو قتل نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کو قید کردیا جائے گا اور اسلام کی طرف بلایا جائے گا اور اسلام پر ان کو مجبور کیا جائے گا۔
(۳۳۴۴۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ وَوَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی حَنِیفَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی رَزِینٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لاَ تُقْتَلُ النِّسَائُ إذَا ارْتَدَدْنَ عَنِ الإِسْلاَمِ ، وَلَکِنْ یُحْبَسْنَ وَیُدْعَیْنَ إلَی الإِسْلاَمِ وَیُجْبَرْنَ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৪৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے اسلام سے مرتد ہونے والی عورت کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٤٤٤) حضرت لیث (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عطائ (رض) نے مرتدہ عورت کے بارے میں ارشاد فرمایا : کہ اسے قتل نہیں کیا جائے گا۔
(۳۳۴۴۴) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ فِی الْمُرْتَدَّۃِ ، قَالَ : لاَ تُقْتَلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৪৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے اسلام سے مرتد ہونے والی عورت کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٤٤٥) حضرت عمرو (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حسن (رض) نے ارشاد فرمایا : مرتدہ عورت کو قتل نہیں کیا جائے گا۔
(۳۳۴۴۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ تُقْتَلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৪৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے اسلام سے مرتد ہونے والی عورت کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٤٤٦) حضرت اشعث (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حسن (رض) نے ارشاد فرمایا : عورتیں جب اسلام سے مرتد ہوجائیں تو ان کو قتل نہیں کیا جائے گا۔ بلکہ ان کو اسلام کی دعوت دی جائے گی۔ اگر وہ انکار کردیں تو ان کو قید کردیا جائے گا۔ اور مسلمانوں کی باندیاں بنادیا جائے گا اور ان کو قتل نہیں کیا جائے گا۔
(۳۳۴۴۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ تُقْتَلُ النِّسَائُ إذَا ہُنَّ ارْتَدَدْنَ عَنِ الإِسْلاَمِ ، وَلَکِنْ یُدْعَیْنَ إلَی الإِسْلاَمِ ، فَإِنْ ہُنَّ أَبَیْنَ سُبِینَ وَجُعِلْنَ إمَائً لِلْمُسْلِمِینَ ، وَلاَ یُقْتَلْنَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৪৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے اسلام سے مرتد ہونے والی عورت کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٤٤٧) حضرت ابو حُرّہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حسن (رض) نے اس عورت کے بارے میں جو اسلام سے مرتد ہوجائے یوں ارشاد فرمایا : اس کو قتل نہیں کیا جائے گا اس کو قید کردیا جائے گا۔
(۳۳۴۴۷) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ أَبِی حَرَّۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الْمَرْأَۃِ تَرْتَدُّ عَنِ الإِسْلاَمِ ؟ قَالَ : لاَ تُقْتَلُ ، تُحْبَسُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৪৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے اسلام سے مرتد ہونے والی عورت کے بارے میں یوں کہا
(٣٣٤٤٨) حضرت عبیدہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم (رض) نے ارشاد فرمایا : مرتدہ عورت کو بھی قتل کیا جائے گا۔
(۳۳۴۴۸) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ تُقْتَلُ۔
তাহকীক: