মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৪৭৮ টি
হাদীস নং: ৩৩৪৬৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک امام کو محارب کے بارے میں اختیار ہے کہ اس کے بارے میں جو چاہے کرے
(٣٣٤٦٩) حضرت عاصم (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حسن (رض) نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ صرف یہی سزا ہے ان لوگوں کی جو اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے لڑائی کرتے ہیں۔ اور فرمایا : یہ اختیار امام کو ہے۔
(۳۳۴۶۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : تَلاَ ہَذِہِ الآیَۃَ {إنَّمَا جَزَائُ الَّذِینَ یُحَارِبُونَ اللَّہَ وَرَسُولَہُ} ، قَالَ : ذَلِکَ إلَی الإِمَامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৬৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک امام کو محارب کے بارے میں اختیار ہے کہ اس کے بارے میں جو چاہے کرے
(٣٣٤٧٠) حضرت عمر بن عبدالعزیز فرماتے ہیں کہ سلطان اس شخص کے قتل کا نگران ہے جو دین میں بگاڑ کا سبب بنے۔ سلطان کے علاوہ کسی کو اس کا اختیار نہیں۔ جب حدود امام کے پاس پہنچ جائیں تو ان کی معافی کی کوئی صورت نہیں اور ان کا قائم کرنا سنت ہے۔
(۳۳۴۷۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، قَالَ : السُّلْطَانُ وَلِیُّ قَتْلِ مَنْ حَارَبَ الدِّینَ وَإِنْ قَتَلَ أَخَا امْرِئٍ وَأَبَاہُ ، فَلَیْسَ إلَی مَنْ یُحَارِبُ الدِّینَ وَیَسْعَی فِی الأَرْضِ فَسَادًا سَبِیلٌ ، یَعْنِی دُونَ السُّلْطَانِ ، وَلاَ یُقَصَّرْ عَنِ الْحُدُودِ بَعْدَ أَنْ تَبْلُغَ إلَی الإِمَامِ ، فَإِنَّ إقَامَتَہَا مِنَ السُّنَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৭০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک امام کو محارب کے بارے میں اختیار ہے کہ اس کے بارے میں جو چاہے کرے
(٣٣٤٧١) حضرت قتادہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن المسیب (رض) نے محارب کے بارے میں ارشاد فرمایا : کہ جب اس کو امام کے پاس لے گئے تو اس کو اختیار ہے کہ جو چاہے اس کے ساتھ معاملہ کرے۔
(۳۳۴۷۱) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ أَبِی ہِلاَلٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ فِی الْمُحَارِبِ : إذَا رُفِعَ إلَی الإِمَامِ یَصْنَعُ بِہِ مَا شَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৭১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لڑائی میں ٹھہرناافضل ہے یا جانا ؟
(٣٣٤٧٢) حضرت نافع (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر (رض) سے سوال کیا گیا کہ ان کا ایک بھائی جہاد کے لیے جانا چاہتا ہے تو انھوں نے فرمایا کہ وہ جائے اور واپس آجائے یہ مجھے زیادہ پسند ہے۔
حدثنا أبو عبد الرحمن بقی بن مخلد قَالَ حدثنا أبو بکر عبد اللہ بن محمد بن أبی شیبۃ قَالَ :
(۳۳۴۷۲) حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی حَرَّۃَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : لأَنْ یَذْہَبَ وَیَرْجِعَ أَحَبُّ إلَیْہِ ، وَسَالَہُ وأراد أَخٌ لَہُ یَغْزُو۔
(۳۳۴۷۲) حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی حَرَّۃَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : لأَنْ یَذْہَبَ وَیَرْجِعَ أَحَبُّ إلَیْہِ ، وَسَالَہُ وأراد أَخٌ لَہُ یَغْزُو۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৭২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چیزوں کا بیان جو مقتول کے ساتھ دفن کرنا مکروہ ہے
(٣٣٤٧٣) حضرت لیث (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد (رض) نے ارشاد فرمایا : مقتول کے ساتھ موزے اور چپل دفن نہیں کیے جائیں گے۔
(۳۳۴۷۳) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لاَ یُدْفَنُ مَعَ الْقَتِیلِ خُفٌّ ، وَلاَ نَعْلٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৭৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چیزوں کا بیان جو مقتول کے ساتھ دفن کرنا مکروہ ہے
(٣٣٤٧٤) حضرت مغیرہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم (رض) نے ارشاد فرمایا : مقتول سے پوستین لگا کپڑا، جرابیں، اور بڑے موزے اور چھوٹے موزے سب چیزیں اتار لی جائیں گی مگر یہ کہ دونوں جرابیں کفن کو پورا کریں تو ان دونوں کو چھوڑ دیا جائے گا۔
(۳۳۴۷۴) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یُنْزَعُ ، عَنِ الْقَتِیلِ الْفَرْوُ وَالْجَوْرَبَانِ وَالْمَوْزَجَانُ والأفراہیجان إِلاَّ أَنْ یَکُونَ الْجَوْرَبَانِ یُکَمِّلاَنِ فَیُتْرَکَانِ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৭৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چیزوں کا بیان جو مقتول کے ساتھ دفن کرنا مکروہ ہے
(٣٣٤٧٥) حضرت عیزار بن حریث العبدی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن صوحان (رض) نے ارشاد فرمایا : کہ میرے کپڑے مت اتارنا مگر موزے اتار لینا۔
(۳۳۴۷۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُخَوَّلٍ ، عَنِ الْعَیْزَارِ بْنِ حُرَیْثٍ العبدی ، قَالَ : قَالَ زَیْدُ بْنُ صُوحَانَ : لاَ تَنْزِعُوا عَنِّی ثَوْبًا إِلاَّ الْخُفَّیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৭৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے شہید ہونے والے آدمی کے بارے میں یوں کہا : کیا اس کو غسل دیا جائے گا یا نہیں ؟
(٣٣٤٧٦) حضرت ہشام بن حسان (رض) فرماتے ہیں کہ امام محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جب شہید کو غسل دینے کے بارے میں پوچھا جاتا ؟ تو آپ (رض) حضرت حجر بن عدی (رض) کے حوالہ سے نقل فرماتے کہ جب معاویہ نے ان کو قتل کیا تو حضرت حجر (رض) نے فرمایا : تم لوگ میرا اسلحہ مت اتارنا۔ اور نہ ہی میرے خون کو دھونا اور مجھے میرے کپڑوں اور میرے خون لگے رہنے کی حالت میں ہی دفن کرنا۔ پس میں کل اسی جھگڑے پر معاویہ سے ملوں گا۔
(۳۳۴۷۶) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، قَالَ : کَانَ مُحَمَّدٌ إِذَا سُئِلَ عَنِ الشَّہِیدِ یُغَسَّلُ حَدَّثَ عَنْ حُجْرِ بْنِ عَدِیٍّ إذْ قَتَلَہُ مُعَاوِیَۃُ ، قَالَ : قَالَ حُجْرٌ : لاَ تَطْلِقُوا عَنِّی حَدِیدًا وَلاَ تَغْسِلُوا عَنِّی دَمًا ، ادْفِنُونِی فِی وِثَاقِی وَدَمِی ، فَإنِّی أَلْقَی مُعَاوِیَۃَ علی الْجَادَّۃِ غَدًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৭৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے شہید ہونے والے آدمی کے بارے میں یوں کہا : کیا اس کو غسل دیا جائے گا یا نہیں ؟
(٣٣٤٧٧) حضرت قیس بن ابی حازم (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمار بن یاسر (رض) نے ارشاد فرمایا : تم لوگ مجھے میرے کپڑوں ہی میں دفن کرنا پس میں جھگڑالوں ہوں گا۔
(۳۳۴۷۷) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ یَحْیَی بْنَ عَابِسٍ یُخْبِرُ قَیْسَ بْنَ أَبِی حَازِمٍ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ یَاسِرٍ أَنَّہُ قَالَ : ادْفِنُونِی فِی ثِیَابِی فَإِنِّی مُخَاصِمٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৭৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے شہید ہونے والے آدمی کے بارے میں یوں کہا : کیا اس کو غسل دیا جائے گا یا نہیں ؟
(٣٣٤٧٨) حضرت یحییٰ بن عابس (رض) سے بھی حضرت عمار بن یاسر (رض) کا مذکورہ ارشاد اس سند سے منقول ہے۔
(۳۳۴۷۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ عَابِسٍ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ یَاسِرٍ نَحْوَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৭৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے شہید ہونے والے آدمی کے بارے میں یوں کہا : کیا اس کو غسل دیا جائے گا یا نہیں ؟
(٣٣٤٧٩) حضرت عیزار بن حریث العبدی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن صوحان (رض) نے جنگ جمل والے دن ارشاد فرمایا : تم لوگ مجھے قبر میں دفنا کر قبر کو برابر کردینا اور میرے خون کو دھونا مت اور نہ ہی میرے کپڑے اتارنا مگر موزوں کو ۔ پس بیشک میں جھگڑالو ہوں گا جھگڑا کروں گا۔
(۳۳۴۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مُخَوَّلِ بْنِ رَاشِدٍ النَّہْدِیِّ ، عَنِ الْعَیْزَارِ بْنِ حُرَیْثٍ الْعَبْدِیِّ ، قَالَ : قَالَ زَیْدُ بْنُ صُوحَانَ یَوْمَ الْجَمَلِ : أَرْمِسُونِی فِی الأَرْضِ رَمْسًا ، وَلاَ تَغْسِلُوا عَنِّی دَمًا ، وَلاَ تَنْزِعُوا عَنِّی ثَوْبًا إِلاَّ الْخُفَّیْنِ ، فَإِنِّی مُحَاجٌّ أُحَاجُّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৭৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے شہید ہونے والے آدمی کے بارے میں یوں کہا : کیا اس کو غسل دیا جائے گا یا نہیں ؟
(٣٣٤٨٠) حضرت مسعر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن صوحان نے جنگ جمل والے دن ارشاد فرمایا : ہمیں اور جو ہمیں خون لگا ہوا ہو اس کو دفنا دینا۔
(۳۳۴۸۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ وَسُفْیَانُ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ الْمُثَنَّی الْعَبْدِیِّ ، قَالَ سُفْیَانُ : عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ صُوحَانَ ، وَقَالَ مِسْعَرٌ ، عَنْ مُصْعَبٍ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ صُوحَانَ أَنَّہُ قَالَ یَوْمَ الْجَمَلِ : ادْفِنُونَا ، وَمَا أَصَابَ الثَّرَی مِنْ دِمَائِنَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৮০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے شہید ہونے والے آدمی کے بارے میں یوں کہا : کیا اس کو غسل دیا جائے گا یا نہیں ؟
(٣٣٤٨١) حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن عبید القاری (رض) نے جنگ قادسیہ کے دن ارشاد فرمایا : بیشک ہم کل دشمن سے ملاقات کریں گے ۔ ان شاء اللہ۔ اور ہم شہید ہوں گے تو تم ہمارے خون کو مت دھونا۔ اور ہمیں کفن مت دینا۔ مگر ان ہی کپڑوں میں جو ہم نے پہنے ہوئے ہوں۔
(۳۳۴۸۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ : قَالَ سَعْدُ بْنُ عُبَیْدٍ الْقَارِئُ یَوْمَ الْقَادِسِیَّۃِ : إنَّا لاَقُوا الْعَدُوِّ غَدًا إِنْ شَائَ اللَّہُ وَإِنَّا مُسْتَشْہِدُونَ فَلاَ تَغْسِلُوا عَنَّا دَمًا ، وَلاَ نُکَفَّنُ إِلاَّ فِی ثَوْبٍ کَانَ عَلَیْنَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৮১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے شہید ہونے والے آدمی کے بارے میں یوں کہا : کیا اس کو غسل دیا جائے گا یا نہیں ؟
(٣٣٤٨٢) حضرت ثابت بن عمارہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عنیم بن قیس (رض) نے ارشاد فرمایا : شہید کو اس کے کپڑوں میں دفن کیا جائے گا اور اسے غسل نہیں دیا جائے گا۔
(۳۳۴۸۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ عُمَارَۃَ ، قَالَ سَمِعْت غُنَیْمَ بْنَ قَیْسٍ یَقُولُ : یقال : الشَّہِیدُ یُدْفَنُ فِی ثِیَابِہِ وَلاَ یُغَسَّلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৮২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے شہید ہونے والے آدمی کے بارے میں یوں کہا : کیا اس کو غسل دیا جائے گا یا نہیں ؟
(٣٣٤٨٣) حضرت ابو اسحاق (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کے اصحاب میں سے ایک آدمی کو اس کے دشمن نے قتل کردیا تو ہم لوگوں نے اسے اس کے کپڑوں میں دفن کردیا۔
(۳۳۴۸۳) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ أَنَّ رَجُلاً مِنْ أَصْحَابِ عَبْدِ اللہِ قَتَلَہُ الْعَدُوُّ فَدَفَنَّاہُ فِی ثِیَابِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৮৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے شہید ہونے والے آدمی کے بارے میں یوں کہا : کیا اس کو غسل دیا جائے گا یا نہیں ؟
(٣٣٤٨٤) حضرت مغیرہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم (رض) نے ارشاد فرمایا : جب مقتول کو اٹھا لیا جائے تو اسے اس کے کپڑوں میں ہی دفن کردیا جائے گا اور جب اسے اٹھایا گیا اس حال میں کہ اس کی سانس باقی ہو تو اس کے ساتھ وہی معاملہ کیا جائے گا جو اس کے علاوہ دیگر م میت سے کیا جاتا ہے۔
(۳۳۴۸۴) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا رُفِعَ الْقَتِیلُ دُفِنَ فِی ثِیَابِہِ ، وَإِذَا رُفِعَ وَبِہِ رَمَقٌ صُنِعَ بِہِ مَا یُصْنَعُ بِغَیْرِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৮৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے شہید ہونے والے آدمی کے بارے میں یوں کہا : کیا اس کو غسل دیا جائے گا یا نہیں ؟
(٣٣٤٨٥) حضرت عیسیٰ بن ابی عزہ (رض) فرماتے ہیں کہ امام شعبی (رض) نے اس شخص کے بارے میں ارشاد فرمایا : جس کو چوروں نے قتل کردیا تھا کہ اس کے کپڑوں میں ہی اس کو دفن کیا جائے گا اور اس کو غسل نہیں دیا جائے گا۔
(۳۳۴۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عِیسَی بْنِ أَبِی عَزَّۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ فِی رَجُلٍ قَتَلَتْہُ اللُّصُوصُ ، قَالَ : یُدْفَنُ فِی ثِیَابِہِ ، وَلاَ یُغَسَّلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৮৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے شہید ہونے والے آدمی کے بارے میں یوں کہا : کیا اس کو غسل دیا جائے گا یا نہیں ؟
(٣٣٤٨٦) حضرت جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غزوہ احد کے شہیدوں پر نماز جنازہ نہیں پڑھائی اور نہ ہی ان کو غسل دیا گیا۔
(۳۳۴۸۶) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، قَالَ : أَخْبَرَنا لَیْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللہِ أَخْبَرَہُ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَمْ یُصَلِّ عَلَی قَتْلَی أُحُدٍ وَلَمْ یُغَسَّلُوا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৮৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے شہید ہونے والے آدمی کے بارے میں یوں کہا : کیا اس کو غسل دیا جائے گا یا نہیں ؟
(٣٣٤٨٧) حضرت ابو معشر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم (رض) نے ارشاد فرمایا : جب کوئی معرکہ میں شہید ہوجائے تو اسے اس کے کپڑوں میں ہی دفن کردیا جائے گا اور اسے غسل نہیں دیا جائے گا۔
(۳۳۴۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : الشَّہِیدُ إذَا کَانَ فِی الْمَعْرَکَۃِ دُفِنَ فِی ثِیَابِہِ وَلَمْ یُغَسَّلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৪৮৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک شہید کو غسل دیا جائے گا
(٣٣٤٨٨) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت حمزہ (رض) کے بارے میں حکم دیا تھا جب انھیں شہید کردیا گیا تھا پس ان کو غسل دیا گیا۔
(۳۳۴۸۸) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِحَمْزَۃَ حِینَ اسْتُشْہِدَ فَغُسِّلَ۔
তাহকীক: