মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৭৮ টি

হাদীস নং: ৩৩৪৮৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک شہید کو غسل دیا جائے گا
(٣٣٤٨٩) حضرت زکریا (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عامر (رض) نے ارشاد فرمایا : کہ حضرت حنظلہ بن الراھب (رض) کو فرشتوں نے پاک کیا تھا۔
(۳۳۴۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا زَکَرِیَّا ، عَنْ عَامِرٍ أَنَّ حَنْظَلَۃَ بْنَ الرَّاہِبِ طَہَّرَتْہُ الْمَلاَئِکَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৮৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک شہید کو غسل دیا جائے گا
(٣٣٤٩٠) حضرت یونس (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حسن (رض) نے اس مقتول کے بارے میں کہ جس پر تھوڑا وقت گزر گیا ہو یوں ارشاد فرمایا : کہ اس کو غسل دیا جائے گا۔
(۳۳۴۹۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی القَتِیل إذَا کَانَ عَلَیْہِ مَہْلٌ غُسِّلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৯০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک شہید کو غسل دیا جائے گا
(٣٣٤٩١) حضرت قتادہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن المسیب (رض) اور حضرت حسن (رض) ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا : شہید کو غسل دیا جائے گا۔ اس لیے کہ کوئی بھی مرتا نہیں ہے مگر یہ کہ وہ ناپاک ہوجاتا ہے۔
(۳۳۴۹۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، وَالْحَسَنِ ، قَالاَ : الشَّہِیدُ یُغَسَّلُ ، مَا مَاتَ مَیِّتٌ إِلاَّ أَجْنَبَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৯১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک شہید کو غسل دیا جائے گا
(٣٣٤٩٢) حضرت نافع (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر (رض) نے ارشاد فرمایا : کہ حضرت عمر (رض) کو غسل دیا گیا، کفن پہنایا گیا اور خوشبو بھی لگائی گئی۔
(۳۳۴۹۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : غُسِّلَ عُمَرُ وَکُفِّنَ وَحُنِّطَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৯২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہید کی نماز جنازہ کا بیان
(٣٣٤٩٣) حضرت ابو مالک (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت حمزہ (رض) پر نماز جنازہ پڑھائی ۔
(۳۳۴۹۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عن حصین ، عَنْ أَبِی مَالِکٍ ، قَالَ : صَلَّی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی حَمْزَۃَ۔ (ابوداؤد ۴۲۷۔ دارقطنی ۷۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৯৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہید کی نماز جنازہ کا بیان
(٣٣٤٩٤) حضرت عبداللہ بن الحارث (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت حمزہ (رض) پر نماز جنازہ پڑھائی اور نو تکبیریں پڑھیں۔
(۳۳۴۹۴) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : صَلَّی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی حَمْزَۃَ وَکَبَّرَ عَلَیْہِ تِسْعًا۔ (بزار ۱۷۹۶۔ حاکم ۱۹۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৯৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہید کی نماز جنازہ کا بیان
(٣٣٤٩٥) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غزوہ بدر کے شہیدوں پر نماز جنازہ پڑھی۔
(۳۳۴۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَدِیٍّ ، عَنْ عَطَائٍ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلَّی عَلَی قَتْلَی بَدْرٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৯৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہید کی نماز جنازہ کا بیان
(٣٣٤٩٦) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عامر (رض) سے پوچھا گیا : کیا شہید پر نماز جنازہ پڑھی جائے گی ؟ آپ (رض) نے فرمایا : شہید زیادہ حق دار ہے کہ اس پر نماز جنازہ پڑھی جائے۔
(۳۳۴۹۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : سُئِلَ عَامِرٌ : أَیُصَلَّی عَلَی الشَّہِیدِ ؟ قَالَ : أَحَقُّ مَنْ صُلِّیَ عَلَیْہِ الشَّہِیدُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৯৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے اس آدمی کے بارے میں یوں کہا : جو جہاد کے لیے مال تو لے لے اور جہاد کے لیے نہ نکلے
(٣٣٤٩٧) حضرت عمرو بن ابی قرہ (رض) فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس حضرت عمر بن خطاب (رض) کا خط آیا : آپ (رض) نے لکھا تھا : بیشک کچھ لوگ ایسے ہیں جو اس مال میں سے حصہ لیتے ہیں کہ وہ اللہ کے راستہ میں جہاد کریں گے پھر وہ اس کے خلاف کرتے ہیں اور جہاد نہیں کرتے ۔ پس ان میں جو شخص بھی ایسا کرے تو ہم اس مال کے زیادہ حقدار ہیں یہاں تک کہ ہم اس سے وہ مال وصول کرلیں گے جو اس نے لیا تھا۔ ابو اسحاق (رض) فرماتے ہیں کہ میں حضرت یسیربن عمرو کے پاس اٹھ کر گیا اور میں نے عرض کیا : آپ (رض) کی کیا رائے ہے اس حدیث کے بارے میں جو عمرو بن ابی قرہ نے مجھے بیان کی ہے ؟ اور میں نے وہ حدیث حضرت یسیر سے بیان کی۔ آپ (رض) نے فرمایا : اس نے سچ کہا وہ حضرت عمر (رض) کا خط لایا تھا۔
(۳۳۴۹۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَیْمَانَ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : حَدَّثَنِی عَمْرُو بْنُ أَبِی قُرَّۃَ ، قَالَ : جَائَنَا کِتَابُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّ أُنَاسًا یَأْخُذُونَ مِنْ ہَذَا الْمَالِ یُجَاہِدُونَ فِی سَبِیلِ اللہِ ، ثُمَّ یُخَالِفُونَ ، وَلاَ یُجَاہِدُونَ ، فَمَنْ فَعَلَ ذَلِکَ مِنْہُمْ فَنَحْنُ أَحَقُّ بِمَالِہِ حَتَّی نَأْخُذَ مِنْہُ مَا أَخَذَ ، قَالَ أبو إِسْحَاقُ: فَقُمْت إلَی یسیر بْنِ عَمْرٍو ، فَقُلْتُ : أَلاَ تَرَی إلَی مَا حَدَّثَنِی بِہِ عَمْرُو بْنُ أَبِی قُرَّۃَ وَحَدَّثْت بِہِ ، فَقَالَ : صَدَقَ ، جَائَ بِہِ کِتَابُ عُمَرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৯৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے اس آدمی کے بارے میں جس کو قیدی بنا لیا گیا ہو یوں کہا
(٣٣٤٩٨) حضرت ابن ابی ذئب (رض) فرماتے ہیں کہ امام زہری (رض) نے ارشاد فرمایا : قیدی کے مال کو اور اس کی بیوی کو روک لیا جائے گا یہاں تک کہ ان دونوں کو سپرد کردیا جائے گا یا وہ دونوں مرجائیں۔
(۳۳۴۹۸) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : یُوقَفُ مَالُ الأَسِیرِ وَامْرَأَتُہُ حَتَّی یُسْلِمَا ، أَوْ یَمُوتَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৯৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے اس آدمی کے بارے میں جس کو قیدی بنا لیا گیا ہو یوں کہا
(٣٣٤٩٩) امام اوزاعی (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری (رض) سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جس کو دشمن کی زمین میں قیدی بنا لیا گیا ہو کہ اس کی بیوی کب نکاح کرے گی ؟ آپ (رض) نے فرمایا : وہ نکاح نہیں کرسکتی جب تک اسے اس کا زندہ ہونا معلوم ہو۔
(۳۳۴۹۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی الأَوْزَاعِیُّ ، قَالَ : سَأَلْتُ الزُّہْرِیَّ ، عَنِ الأَسِیرِ فِی أَرْضِ الْعَدُوِّ مَتَی تُزَوَّجُ امْرَأَتُہُ ، فَقَالَ : لاَ تُزَوَّجُ مَا عَلِمَتْ أَنَّہُ حَیٌّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৯৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دشمن کے قبضہ میں موجود قیدی اور اس کا اپنے مال میں وصیت کرنے کا بیان
(٣٣٥٠٠) حضرت ہشام (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حسن (رض) نے دشمن کے قبضہ میں موجود قیدی کے بارے میں ارشاد فرمایا : اگر وہ کسی کو کوئی عطیہ دے یا کسی کو اپنی مرضی سے کوئی چیز دے اور اپنے ثلث مال کی وصیت کر دے تو جائز ہے۔
(۳۳۵۰۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الأَسِیرِ فِی أَیْدِی الْعَدُوِّ إِنْ أَعْطَی عَطِیَّۃً ، أَوْ نَحَلَ نُحْلاً وَأَوْصَی بِثُلُثِہِ فَہُوَ جَائِزٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৫০০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دشمن کے قبضہ میں موجود قیدی اور اس کا اپنے مال میں وصیت کرنے کا بیان
(٣٣٥٠١) حضرت ابن ابی ذئب (رض) فرماتے ہیں کہ امام شعبی (رض) نے ارشاد فرمایا : کہ قیدی کے لیے اپنے مال میں صرف ثلث کی وصیت کرنا جائز ہے۔
(۳۳۵۰۱) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : لاَ یَجُوزُ لِلأَسِیرِ فِی مَالِہِ إِلاَّ الثُّلُثُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৫০১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے اس قیدی کے بارے میں یوں کہا : جس کا کوئی رشتہ دار فوت ہوجائے ۔ تو کون وارث بنے گا ؟
(٣٣٥٠٢) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت شریح (رض) نے ارشاد فرمایا : اس کی میراث کا سب سے زیادہ محتاج تو وہ قیدی ہے۔
(۳۳۵۰۲) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ، عَنْ دَاوُدَ، عَنِ الشَّعْبِیِّ، عَنْ شُرَیْحٍ، قَالَ: أَحْوَجُ مَا یَکُونُ إلَی مِیرَاثِہِ وَہُوَ أَسِیرٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৫০২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے اس قیدی کے بارے میں یوں کہا : جس کا کوئی رشتہ دار فوت ہوجائے ۔ تو کون وارث بنے گا ؟
(٣٣٥٠٣) حضرت قتادہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حسن (رض) نے قیدی کے وارث بننے کے بارے میں ارشاد فرمایا : بیشک وہ اس وراثت کا محتاج ہے۔
(۳۳۵۰۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ، عَنْ ہَمَّامٍ، عَنْ قَتَادَۃَ، عَنِ الْحَسَنِ؛ فِی مِیرَاثِ الأَسِیرِ، قَالَ: إِنَّہُ مُحْتَاجٌ إلَی مِیرَاثِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৫০৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے اس قیدی کے بارے میں یوں کہا : جس کا کوئی رشتہ دار فوت ہوجائے ۔ تو کون وارث بنے گا ؟
(٣٣٥٠٤) حضرت ابن بی ذئب (رض) فرماتے ہیں کہ امام زہری (رض) نے ارشاد فرمایا : قیدی وارث بنے گا۔
(۳۳۵۰۴) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : یَرِثُ الأَسِیرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৫০৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے اس قیدی کے بارے میں یوں کہا : جس کا کوئی رشتہ دار فوت ہوجائے ۔ تو کون وارث بنے گا ؟
(٣٣٥٠٥) حضرت قتادہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن المسیب (رض) نے ارشاد فرمایا : قیدی وارث بنے گا۔
(۳۳۵۰۵) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : یَرِثُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৫০৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے یوں کہا کہ قیدی وارث نہیں ہو گا
(٣٣٥٠٦) حضرت سفیان (رض) اس شخص سے نقل کرتے ہیں جس نے حضرت ابراہیم (رض) کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ قیدی وارث نہیں بنے گا۔
(۳۳۵۰۶) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ عَمَّنْ سَمِعَ إبْرَاہِیمَ یَقُولُ : لاَ یَرِثُ الأَسِیرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৫০৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے یوں کہا کہ قیدی وارث نہیں ہو گا
(٣٣٥٠٧) حضرت قتادہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن المسیب (رض) نے ارشاد فرمایا : جو قیدی دشمن کے قبضہ میں ہو وہ وارث نہیں بنے گا۔
(۳۳۵۰۷) حَدَّثَنَا ابْنُ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : لاَ یَرِثُ الأَسِیرُ فِی أَیْدِی الْعَدُوِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৫০৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے یوں کہا کہ قیدی وارث نہیں ہو گا
(٣٣٥٠٨) حضرت داؤد (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن المسیب (رض) قیدی کو وارث نہیں بناتے تھے۔
(۳۳۵۰۸) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا وُہَیْبٌ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یُوَرَّثُ الأَسِیرُ۔
tahqiq

তাহকীক: