মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৪৭৮ টি
হাদীস নং: ৩৩৬০৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے اولادزنا کے بارے میں یوں کہا کہ ان کے لیے بھی عطیہ مقرر کیا جائے گا
(٣٣٦٠٩) حضرت اعمش (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت زھیر عبسی (رض) نے ارشاد فرمایا : کہ ایک آدمی کو نومولود بچہ پڑا ہوا ملا جس کا باپ معلوم نہیں تھا پس وہ اس بچہ کو حضرت علی (رض) کے پاس لے آیا۔ آپ (رض) نے اس کو آزاد قرار دیا۔ اور اس کے لیے سور درہم مقرر کردیے۔
(۳۳۶۰۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ زُہَیْرٍ الَعَنَسِیّ أَنَّ رَجُلاً الْتَقَطَ لَقِیطًا فَأَتَی بِہِ عَلِیًّا ، فَأَعْتَقَہُ وَأَلْحَقَہُ فِی مِئَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬০৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے اولادزنا کے بارے میں یوں کہا کہ ان کے لیے بھی عطیہ مقرر کیا جائے گا
(٣٣٦١٠) حضرت موسیٰ جھنی (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے ایک ولد الزنا کو دیکھا کہ حضرت علی (رض) نے اس کے لیے سو درہم مقرر کردیے ۔
(۳۳۶۱۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مُوسَی الْجُہَنِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ وَلَدَ زِنًا أَلْحَقَہُ عَلِیٌّ فِی مِئَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬১০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس ذمی شخص کا بیان جو اسلام لے آئے ، جس نے یوں کہا : اس سے جزیہ ہٹا لیا جائے گا
(٣٣٦١١) حضرت حصین (رض) فرماتے ہیں کہ اہل الیس میں سے دو آدمیوں نے حضرت عمر (رض) کے زمانہ میں اسلام قبول کیا۔ پس وہ دونوں حضرت عمر (رض) کے پاس آئے اور انھوں نے آپ (رض) کو اپنے اسلام کے بارے میں بتلایا۔ آپ (رض) نے ان دونوں کے بارے میں حضرت عثمان بن حنیف (رض) کو خط لکھا کہ وہ ان سے جزیہ ختم کردیں۔ اور اس کی زمین کا خراج لیں۔
(۳۳۶۱۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ حُصَیْنٍ أَنَّ رَجُلَیْنِ مِنْ أَہْلِ أُلَّیْسِ أَسْلَمَا فِی عَہْدِ عُمَرَ ، قَالَ : فَأَتَیَا عُمَرَ فَأَخْبَرَاہُ بِإِسْلاَمِہِمَا فَکَتَبَ لَہُمَا إلَی عُثْمَانَ بْنِ حُنَیْفٍ أَنْ یَرْفَعَ الْجِزْیَۃَ عَنْ رُؤُوسِہِمَا، وَیَأْخُذَ الطُّسْقَ مِنْ أَرْضَیْہِمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬১১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس ذمی شخص کا بیان جو اسلام لے آئے ، جس نے یوں کہا : اس سے جزیہ ہٹا لیا جائے گا
(٣٣٦١٢) حضرت زبیر بن عدی الیامی (رض) فرماتے ہیں کہ ایک جاگیر دار حضرت علی (رض) کے زمانہ میں اسلام لایا۔ حضرت علی (رض) نے اس سے فرمایا : اگر تم اپنی زمین میں ہی قائم رہو گے تو ہم تمہارے سر سے جزیہ ختم کردیں گے۔ اور تمہاری زمین سے عشر لیں گے۔ اور اگر تم وہاں سے منتقل ہو جاؤ گے تو ہم اس زمین کے زیادہ حقدار ہیں۔
(۳۳۶۱۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ سَیَّارٍ ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَدِیٍّ الْیَامِیِّ أَنْ دِہْقَانًا أَسْلَمَ عَلَی عَہْدِ عَلِیٍّ ، فَقَالَ لَہُ عَلِیٌّ : إِنْ أَقَمْت فِی أَرْضِکَ رَفَعْنَا الْجِزْیَۃَ عَنْ رَأْسِکَ وَأَخَذْنَاہَا مِنْ أَرْضِکَ ، وَإِنْ تَحَوَّلْتَ عنہا فَنَحْنُ أَحَقُّ بِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬১২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس ذمی شخص کا بیان جو اسلام لے آئے ، جس نے یوں کہا : اس سے جزیہ ہٹا لیا جائے گا
(٣٣٦١٣) حضرت ابو عون محمد بن عبید اللہ ثقفی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) اور حضرت علی (رض) ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا : جب کوئی ذمی اسلام لے آئے اور اس کی کوئی زمین بھی ہو تو ہم اس سے جزیہ ختم کردیں گے اور اس کی زمین کا خراج وصول کریں گے۔
(۳۳۶۱۳) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ أَبِی عَوْنٍ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ الثَّقَفِیِّ ، عَنْ عُمَرَ وَعَلِیٍّ ، قَالاَ : إذَا أَسْلَمَ وَلَہُ أَرْضٌ وَضَعْنَا عَنْہُ الْجِزْیَۃَ وَأَخَذْنَا خَرَاجَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬১৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس ذمی شخص کا بیان جو اسلام لے آئے ، جس نے یوں کہا : اس سے جزیہ ہٹا لیا جائے گا
(٣٣٦١٤) حضرت طارق بن شھاب (رض) فرماتے ہیں کہ نھر الملک والوں میں سے ایک جاگیر دار عورت اسلام لے آئی، حضرت عمر (رض) نے فرمایا : اس کی زمین اس کو لوٹا دو ، وہ اس کا خراج ادا کرے گی۔
(۳۳۶۱۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِہَابٍ أَنَّ دِہْقَانَۃً مِنْ أَہْلِ نَہْرِ الْمَلِکِ أَسْلَمَتْ ، فَقَالَ عُمَرُ : ادْفَعُوا إلَیْہَا أَرْضَہَا تُؤَدِّی عنہا الْخَرَاجَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬১৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس ذمی شخص کا بیان جو اسلام لے آئے ، جس نے یوں کہا : اس سے جزیہ ہٹا لیا جائے گا
(٣٣٦١٥) حضرت قیس بن مسلم (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت طارق بن شھاب (رض) نے ارشاد فرمایا : کہ ایک جاگیر دار عورت اسلام لے آئی تو حضرت عمر (رض) نے خط لکھا : کہ اس عورت کو انتخاب کرنے کا موقع دو ۔
(۳۳۶۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِہَابٍ أَنَّ دِہْقَانَۃً أَسْلَمَتْ فَکَتَبَ عُمَرُ أَنْ خَیِّرُوہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬১৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس ذمی شخص کا بیان جو اسلام لے آئے ، جس نے یوں کہا : اس سے جزیہ ہٹا لیا جائے گا
(٣٣٦١٦) حضرت عامر (رض) فرماتے ہیں کہ رفیل جو نھرین کا جاگیردار تھا وہ اسلام لے آیا، حضرت عمر (رض) نے اس کے لیے دو ہزار عطیہ مقرر کردیا۔ اور س کے سر سے جزیہ ہٹا دیا ، ور اس کی زمین اس کو واپس کردی کہ وہ اس کا خراج ادا کرے گا۔
(۳۳۶۱۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ أَنَّ الرَّفِیلَ دِہْقَانُ النَّہْرَیْنِ أَسْلَمَ ، فَعَرَضَ لَہُ عُمَرُ فِی أَلْفَیْنِ ، وَرَفَعَ عَنْ رَأْسِہِ الْجِزْیَۃَ ، وَدَفَعَ إلَیْہِ أَرْضَہُ یُؤَدِّی عنہا الْخَرَاجَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬১৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس ذمی شخص کا بیان جو اسلام لے آئے ، جس نے یوں کہا : اس سے جزیہ ہٹا لیا جائے گا
(٣٣٦١٧) حضرت منصور (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم (رض) نے ارشاد فرمایا : جب شہر والوں میں سے کوئی آدمی اسلام لے آتا پھر وہ اپنی زمین میں ہی مقیم رہتا تو اس سے خراج وصول کیا جاتا تھا۔ اگر وہ اس جگہ سے نکل جاتا تو اس سے خراج وصول نہیں کیا جاتا تھا۔
(۳۳۶۱۷) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا أَسْلَمَ الرَّجُلُ مِنْ أَہْلِ السَّوَادِ ، ثُمَّ أَقَامَ بِأَرْضِہِ أُخِذَ مِنْہُ الْخَرَاجُ ، فَإِنْ خَرَجَ مِنْہَا لَمْ یُؤْخَذْ مِنْہُ الْخَرَاجُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬১৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس ذمی شخص کا بیان جو اسلام لے آئے ، جس نے یوں کہا : اس سے جزیہ ہٹا لیا جائے گا
(٣٣٦١٨) حضرت محمد بن قیس (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عامر (رض) نے ارشاد فرمایا : شہر والوں کے لیے کوئی عہد نہیں تھا، پس وہ لوگ ان کی جانب سے جزیہ پر راضی ہوجاتے تو یہ ہی ان کا معاہدہ ہوتا تھا۔
(۳۳۶۱۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قَیْسٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : لَمْ یَکُنْ لأَہْلِ السَّوَادِ عَہْدٌ ، فَلَمَّا رَضُوا مِنْہُمْ بِالْجِزْیَۃِ صَارَ لَہُمْ عَہْدٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬১৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس ذمی شخص کا بیان جو اسلام لے آئے ، جس نے یوں کہا : اس سے جزیہ ہٹا لیا جائے گا
(٣٣٦١٩) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عامر (رض) نے ارشاد فرمایا : شہر والوں کے لیے کوئی عہد نہیں ہے۔ یہ تو وہ لوگ ہی فیصلہ کریں گے ۔
(۳۳۶۱۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : لَیْسَ لأَہْلِ السَّوَادِ عَہْد ، إنَّمَا نَزَلُوا عَلَی الْحُکْمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬১৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس ذمی شخص کا بیان جو اسلام لے آئے ، جس نے یوں کہا : اس سے جزیہ ہٹا لیا جائے گا
(٣٣٦٢٠) حضرت اشعث (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین (رض) نے ارشاد فرمایا : شہر میں بعضوں سے صلح ہوتی ہے اور بعض کو قیدی بناتے ہیں۔
(۳۳۶۲۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : السَّوَادُ بَعْضُہُ صُلْحٌ وَبَعْضُہُ عُنْوَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬২০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس ذمی شخص کا بیان جو اسلام لے آئے ، جس نے یوں کہا : اس سے جزیہ ہٹا لیا جائے گا
(٣٣٦٢١) حضرت ابو مجلز (رض) فرماتے ہیں کہ جب ہرمزان اور فیرزان اسلام لے آئے تو حضرت عمر (رض) نے ان دونوں سے فرمایا : بیشک تم دونوں پر جزیہ ہوگا۔ اگرچہ اسلام کا حق تو یہ ہے کہ وہ جزیہ سے بچا لے۔
(۳۳۶۲۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَیْرٍ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، قَالَ : لَمَّا أَسْلَمَ الْہُرْمُزَانُ والفیرزان ، قَالَ لَہُمَا عُمَرُ : إنَّمَا بِکُمَا الْجِزْیَۃُ ، إنَّ الإِسْلاَمَ لَحَقِیقٌ أَنْ یُعِیذَ مِنَ الْجِزْیَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬২১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحرائی زندگی کا بیان
(٣٣٦٢٢) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان ٹیلوں کی طرف جایا کرتے تھے۔
(۳۳۶۲۲) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَیْحٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَبْدُو إلَی ہَذِہِ التِّلاَعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬২২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحرائی زندگی کا بیان
(٣٣٦٢٣) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ (رض) اور حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ (رض) اپنے خانہ بدوش قبیلہ کی طرف نکلے۔
(۳۳۶۲۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : خَرَجَ عَلْقَمَۃُ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَن بْنُ أَبِی لَیْلَی إلَی بَدْوٍ لَہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬২৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحرائی زندگی کا بیان
(٣٣٦٢٤) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ (رض) جنگل کے ٹیلہ میں میقم ہوتے تھے۔
(۳۳۶۲۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ عَلْقَمَۃُ یَتَبَدَّی إلَی النَّجَفِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬২৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحرائی زندگی کا بیان
(٣٣٦٢٥) حضرت علی بن اقمر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق (رض) اور حضرت عروہ بن مغیرہ (رض) اپنے خانہ بدوش قبیلے کی طرف نکلے۔
(۳۳۶۲۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ أَبِی الْعُمَیْسِ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ الأَقْمَرِ ، قَالَ : خَرَجَ مَسْرُوقٌ وَعُرْوَۃُ بْنُ الْمُغِیرَۃِ إلَی بَدْوٍ لَہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬২৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحرائی زندگی کا بیان
(٣٣٦٢٦) حضرت صالح بن سعد (رض) فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر بن عبد العزیز کے ساتھ سویدا مقام کی طرف میں خانہ بدوش بن کر نکلا۔
(۳۳۶۲۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ السَّائِبِ الطَّائِفِیُّ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : خَرَجْت مَعَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ إلَی السُّوَیْدَائِ مُتَبَدِّیًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬২৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحرائی زندگی کا بیان
(٣٣٦٢٧) حضرت خالد فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ بن قرہ (رض) نے ارشاد فرمایا : یوں کہا جاتا تھا کہ خانہ بدوشی تو دو مہینہ تک ہوتی ہے اور جو اس سے زیادہ دیر تک رہے وہ دیہاتی بن جاتا ہے۔
(۳۳۶۲۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ قُرَّۃَ ، قَالَ : کَانَ یُقَالُ: الْبَدَاوَۃُ شَہْرَانِ ، فَمَنْ زَادَ فَہُوَ تعَرُّبٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬২৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحرائی زندگی کا بیان
(٣٣٦٢٨) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو جنگل میں مقیم ہوتا ہے۔ وہ جفاکش بن جاتا ہے۔ اور جو شکار کا پیچھا کرتا ہے۔ وہ غافل ہوجاتا ہے۔
(۳۳۶۲۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی مُوسَی ، عَنِ ابْنِ مُنَبَّہٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ بَدَا جَفَا ، وَمَنَ تَبِعَ الصَّیْدَ غَفَلَ۔ (ابوداؤد ۲۸۵۳۔ ترمذی ۲۲۵۶)
তাহকীক: