মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৪৭৮ টি
হাদীস নং: ৩৩৬২৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحرائی زندگی کا بیان
(٣٣٦٢٩) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت علقمہ کے ساتھ صحرا میں مقیم ہوئے اور حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ (رض) بھی ان کے قریب ہی تھے۔
(۳۳۶۲۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : بَدَوْنَا مَعَ عَلْقَمَۃَ وَکَانَ عَبْدُ الرَّحْمَن بْنُ أَبِی لَیْلَی قَرِیبًا مِنَّا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬২৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو مال غنیمت میں سے باندی خریدے
(٣٣٦٣٠) حضرت حصین (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے جنگ قادسیہ کے دن مال غنیمت میں سے باندی خریدی جو اپنے ساتھ زیورات بھی لائی جو اس کے پاس تھے۔ پس وہ شخص حضرت سعد بن ابی وقاص (رض) کے پاس آئے اور آپ (رض) کو اس بارے میں بتلایا۔ آپ (رض) نے ارشاد فرمایا : ان زیورات کو مسلمانوں کے مال غنیمت میں ڈال دو ۔
(۳۳۶۳۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ حُصَیْنٍ أَنَّ رَجُلاً اشْتَرَی أَمَۃً یَوْمَ الْقَادِسِیَّۃِ مِنَ الْفَیْئِ ، فَأَتَتْہُ بِحَلْیٍّ کَانَ مَعَہَا ، فَأَتَی سَعْدَ بْنَ أَبِی وَقَّاصٍ فَأَخْبَرَہُ ، فَقَالَ : اجْعَلْہُ فِی غَنَائِمِ الْمُسْلِمِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৩০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو مال غنیمت میں سے باندی خریدے
(٣٣٦٣١) حضرت ابو اسحاق (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت محمد بن زید (رض) نے ارشاد فرمایا : کہ میں نے مال خمس میں سے ایک باندی خریدی تو میں نے اس کے ساتھ پندرہ دینار بھی پائے۔ میں حضرت عبد الرحمن بن خالد بن ولید (رض) کی خدمت میں وہ دینار لایا ۔ تو آپ (رض) نے فرمایا : یہ دینار تمہارے ہیں۔
(۳۳۶۳۱) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : اشْتَرَیْت جَارِیَۃً فِی خُمْسٍ فَوَجَدْت مَعَہَا خَمْسَۃَ عَشَرَ دِینَارًا ، فَأَتَیْت بِہَا عَبْدَ الرَّحْمَن بْنِ خَالِدِ بْنِ الْوَلِیدِ ، فَقَالَ : ہِیَ لَک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৩১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو مال غنیمت میں سے باندی خریدے
(٣٣٦٣٢) حضرت شیبانی (رض) فرماتے ہیں کہ امام شعبی (رض) نے اس شخص کے بارے میں جو مال غنیمت میں کسی قیدی باندی کو خریدے اور اس کے ساتھ چاندی بھی پائے یوں ارشاد فرمایا : کہ وہ اس چاندی کو واپس لوٹا دے گا۔
(۳۳۶۳۲) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ فِی الرَّجُلِ اشْتَرَی سَبِیَّۃً مِنَ الْمَغْنَمِ ، فَوَجَدَ مَعَہَا فِضَّۃً ، قَالَ : یَرُدُّہ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৩২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال غنیمت میں زیادتی والی بیع کا بیان
(٣٣٦٣٣) حضرت ابن ابی نجیح (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد (رض) نے ارشاد فرمایا : کہ زیادتی کی بیع میں کوئی حرج نہیں۔ اسی طرح خمس کے اموال فروخت کیے جاتے تھے۔
(۳۳۶۳۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِبَیْعِ مِنْ یَزِیدُ کَذَلِکَ کَانَتْ تُبَاعُ الأَخْمَاسُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৩৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال غنیمت میں زیادتی والی بیع کا بیان
(٣٣٦٣٤) حضرت عمرو بن مہاجر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز (رض) نے عمیرہ بن یزید فلسطینی کو بھیجا کہ وہ قیدی فروخت کریں اس شخص کو جو زیادہ قیمت ادا کرے۔
(۳۳۶۳۴) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُہَاجِرٍ أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ بَعَثَ عَمِیرَۃَ بْنَ زَیْدِ الْفِلَسْطِینِیِّ یَبِیعُ السَّبْیَ فِیمَنْ یَزِیدُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৩৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال غنیمت میں زیادتی والی بیع کا بیان
(٣٣٦٣٥) حضرت اشعث (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری (رض) اور حضرت ابن سیرین (رض) یہ دونوں حضرات زیادتی کرنے والی بیع کو مکروہ سمجھتے تھے ۔ سوائے وراثت اور مال غنیمت کی بیع کے۔
(۳۳۶۳۵) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَابْنِ سِیرِینَ أَنَّہُمَا کَرِہَا بَیْعَ مَنْ یَزِیدُ إِلاَّ بَیْعَ الْمَوَارِیثِ وَالْغَنَائِمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৩৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال غنیمت میں زیادتی والی بیع کا بیان
(٣٣٦٣٦) حضرت انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک دری اور پیالہ فروخت فرمایا اس شخص کو جس نے زیادہ قیمت لگائی۔ حضرت معتمر فرماتے ہیں کہ یہ روایت حضرت انس (رض) نے کسی انصاری صحابی کے واسطہ سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرمائی ہے۔
(۳۳۶۳۶) حَدَّثَنَا عِیسی بْنُ یُونُسَ وَمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنِ الأَخْضَرِ بْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ أَبِی بَکْرٍ الْحَنَفِیِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَاعَ حِلْسًا وَقَدَحًا فِیمَنْ یَزِیدُ ، إِلاَّ أَنَّ مُعْتَمِرًا ، قَالَ : عَنْ أَنَسٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৩৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال غنیمت میں زیادتی والی بیع کا بیان
(٣٣٦٣٧) حضرت ابو جعفر خطمی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) نے غنیمت کا مال بیع من یزید کی صورت میں فروخت کیا۔
(۳۳۶۳۷) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ الْخِطْمِیِّ أَنَّ الْمُغِیرَۃَ بْنَ شُعْبَۃَ بَاعَ الْمَغَانِمَ فِیمَنْ یَزِیدُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৩৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال غنیمت میں زیادتی والی بیع کا بیان
(٣٣٦٣٨) حضرت ہشام (رض) فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر (رض) کے پاس حاضر تھا۔ آپ (رض) نے صدقہ کے اونٹوں میں سے ایک اونٹ زیادتی کی بیع کے ساتھ فروخت کیا۔
(۳۳۶۳۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا حِزَامُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : شَہِدْت عُمَرَ بَاعَ إبِلاً مِنْ إبِلِ الصَّدَقَۃِ فِیمَنْ یَزِیدُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৩৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال غنیمت میں زیادتی والی بیع کا بیان
(٣٣٦٣٩) حضرت یونس (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین (رض) نے ارشاد فرمایا : زیادتی کی بیع میں کوئی حرج نہیں ۔
(۳۳۶۳۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِبَیْعِ الْمُزَایَدَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৩৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال غنیمت میں زیادتی والی بیع کا بیان
(٣٣٦٤٠) حضرت برد (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول (رض) زیادتی کرنے والے کی بیع کو مکروہ سمجھتے تھے مگر یہ کہ بیع شرکاء کی آپس میں رضا مندی کے ساتھ ہو۔
(۳۳۶۴۰) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ بَیْعَ مَنْ یَزِیدُ إِلاَّ الشُّرَکَائَ بَیْنَہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৪০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال غنیمت میں زیادتی والی بیع کا بیان
(٣٣٦٤١) حضرت مغیرہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حماد (رض) نے ارشاد فرمایا : زیادتی والی بیع میں کوئی حرج نہیں۔ اور وہ یہ ہے کہ جب تمہارا خریدنے کا ارادہ ہو تو تم بھاؤ میں اضافہ کرتے ہو۔
(۳۳۶۴۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ، عَنْ مُغِیرَۃَ، عَنْ حَمَّادٍ، قَالَ: لاَ بَأْسَ بِبَیْعِ مَنْ یَزِیدُ: أَنْ تَزِیدَ فِی السَّوْمِ إذَا أَرَدْت أَنْ تَشْتَرِیَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৪১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال غنیمت میں زیادتی والی بیع کا بیان
(٣٣٦٤٢) حضرت سفیان (رض) اس شخص سے نقل کرتے ہیں جس نے حضرت مجاہد (رض) اور حضرت عطائ (رض) ان دونوں حضرات کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ زیادتی کرنے والی بیع میں کوئی حرج نہیں ۔
(۳۳۶۴۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ عَمَّنْ سَمِعَ مُجَاہِدًا وَعَطَائً یَقُولاَنِ : لاَ بَأْسَ بِبَیْعِ مَنْ یَزِیدُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৪২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زمین کا جو حصہ فتح ہو جائے اس کو تقسیم کرنے کا بیان اور یہ تقسیم کیسے ہوگی
(٣٣٦٤٣) حضرت ابن مضرب (رض) فرماتے ہیں حضرت عمر (رض) نے زرعی زمین اہل کوفہ کے درمیان تقسیم فرما دی اس طرح ہر شخص کے حصہ میں تین کسان آئے۔ اس پر حضرت عمر (رض) نے ان سے فرمایا : اس تقسیم کے بعد ان لوگوں کو کیا ملے گا ؟ پھر آپ (رض) نے ان سب کو چھوڑ دیا۔
(۳۳۶۴۳) حَدَّثَنَا عَثام بْنُ عَلِیٍّ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ ابْنِ مُضَرِّبٍ ، قَالَ : قسَمَ عُمَرُ السَّوَادَ بَیْنَ أَہْلِ الْکُوفَۃِ فَأَصَابَ کُلُّ رَجُلٍ مِنْہُمْ ثَلاَثَۃَ فَلاَّحِینَ ، فَقَالَ لَہُ عُمَرُ : فَمَنْ یَکُونُ لَہُمْ بَعْدَہُمْ ، فَتَرَکَہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৪৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زمین کا جو حصہ فتح ہو جائے اس کو تقسیم کرنے کا بیان اور یہ تقسیم کیسے ہوگی
(٣٣٦٤٤) حضرت قیس (رض) فرماتے ہیں کہ بجیلہ کے پاس بہت سی زمین تھی۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا کہ اگر میں تقسیم کرنے والا اور نگران ہوتا تو تمہارے پاس وہی ہوتا جو تم میں تقسیم ہوا تھا۔
(۳۳۶۴۴) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ بَیَانٍ ، عَنْ قَیْسٍ ، قَالَ : کَانَ لِبُجَیْلَۃَ رُبْعُ السَّوَادِ ، فَقَالَ عُمَرُ : لَوْلاَ أَنِّی قَاسِمٌ مَسْئُولٌ مَا زِلْتُمْ عَلَی الَّذِی قُسِمَ لَکُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৪৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زمین کا جو حصہ فتح ہو جائے اس کو تقسیم کرنے کا بیان اور یہ تقسیم کیسے ہوگی
(٣٣٦٤٥) حضرت بشیر بن یسار (رض) کسی صحابی (رض) سے نقل کرتے ہیں کہ جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خیبر پر فتح پائی اور خیبرسارے کا سارا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور مسلمانوں کا ہوگیا تو یہ لوگ اس میں کام کرنے سے تھک گئے تو انھوں نے یہ زمینیں یہود کو دے دیں کہ وہ ان میں کام کریں اور اس پر خرچ کریں اس شرط پر کہ پیدا ہونے والی کھیتی کا آدھا حصہ ان کو ملے گا۔ اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو چھتیس حصوں میں تقیسم کردیا اس طرح کہ ہر حصہ میں سو حصے تھے۔ پس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس تمام کا نصف حصہ مسلمانوں کے لیے خاص کردیا اس طرح کہ اس آدھے میں مسلمانوں کے بھی حصہ تھے اور ان کے ساتھ ہی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا بھی حصہ تھا۔ اور دوسرے نصف کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آنے والے وفود کے لیے دوسرے معاملات اور لوگوں کے مصائب کے لیے خاص کردیا۔
(۳۳۶۴۵) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ بُشَیْرِ بْنِ یَسَارٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حِینَ ظَہَرَ عَلَی خَیْبَرَ ، وَصَارَتْ خَیْبَرُ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَالْمُسْلِمِینَ ، ضَعُفُوا عن عَمَلِہَا فَدَفَعُوہَا إلَی الْیَہُودِ یَعْمَلُونَہا وَینفقون عَلَیْہَا عَلَی أَنَّ لَہُمْ نِصْفَ مَا خَرَجَ مِنْہَا فَقَسَمَہَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی سِتَّۃٍ وَثَلاَثِینَ سَہْمًا ، لِکُلِّ سَہْمٍ مِئَۃُ سَہْمٍ ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نِصْفَ ذَلِکَ کُلِّہِ للمسلمین ، فَکَانَ فِی ذَلِکَ النِّصْفِ سِہَامُ الْمُسْلِمِینَ وَسَہْمُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَعَہُمْ وَجَعَلَ النِّصْفَ الآخَرَ لِمَنْ یَنْزِلُ بِہِ الْوُفُودُ وَالأُمُورُ وَنَوَائِبُ النَّاسِ۔ (ابوداؤد ۳۰۰۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৪৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زمین کا جو حصہ فتح ہو جائے اس کو تقسیم کرنے کا بیان اور یہ تقسیم کیسے ہوگی
(٣٣٦٤٦) حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے ارشاد فرمایا : اگر میں زندہ رہا تو میں ضرور بالضرور مالداروں کا زائد مال لے لوں گا اور میں اسے فقراء مہاجرین کے درمیان تقسیم کر دوں گا۔
(۳۳۶۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : لَئِنْ بَقِیْتُ لآخُذَنَّ فَضْلَ مَالِ الأَغْنِیَائِ ، وَلأَقْسِمَنَّہُ فِی فُقَرَائِ الْمُہَاجِرِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৪৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زمین کا جو حصہ فتح ہو جائے اس کو تقسیم کرنے کا بیان اور یہ تقسیم کیسے ہوگی
(٣٣٦٤٧) حضرت ابو وائل (رض) فرماتے ہیں کہ میں حضرت شیبہ بن عثمان (رض) کے پاس بیٹھا تو انھوں نے مجھ سے فرمایا : کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) تمہاری اس جگہ پر بیٹھے تھے اور مجھ سے فرمایا : کہ تحقیق میرا ارادہ ہے کہ میں کعبہ میں کوئی سونا چاندی نہیں چھوڑوں گا مگر میں اس کو لوگوں کے درمیان تقسیم کر دوں گا۔ میں نے ان سے کہا : اس کا آپ (رض) کو اختیار نہیں ہے۔ تحقیق آپ (رض) کے دو ساتھی گزر چکے اور ان دونوں نے یہ کام نہیں کیا۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : ہاں وہ دونوں ایسی شخصیات ہیں کہ ان کی اقتداء کی جانی چاہیے ۔
(۳۳۶۴۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ وَاصِلٍ الأَحْدَبِ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، قَالَ : جَلَسْت إلَی شَیْبَۃَ بْنِ عُثْمَانَ ، فَقَالَ لِی ، جَلَسَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ مَجْلِسَک ہَذَا ، فَقَالَ : لِی : لَقَدْ ہَمَمْت أَنْ لاَ أَدَعَ فِی الْکَعْبَۃِ صَفْرَائَ ، وَلاَ بَیْضَائَ إِلاَّ قَسَمْتہَا بَیْنَ النَّاسِ ، قَالَ : قُلْتُ لَہُ : لَیْسَ ذَلِکَ إلَیْک ، قَدْ سَبَقَک صَاحِبَاک فَلَمْ یَفْعَلاَ ذَلِکَ ، قَالَ : ہُمَا الْمَرْآنِ یُقْتَدَی بِہِمَا۔ (بخاری ۱۵۹۴۔ احمد ۴۱۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৪৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زمین کا جو حصہ فتح ہو جائے اس کو تقسیم کرنے کا بیان اور یہ تقسیم کیسے ہوگی
(٣٣٦٤٨) حضرت اسلم (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر (رض) کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں عمر کی جان ہے ! اگر یہ خوف نہ ہوتا کہ بعد والے لوگ رہ جائیں گے اور ان کو کچھ حصہ نہیں ملے گا۔ تو میں جتنی بھی کافروں کی بستیاں مسلمانوں نے فتح کی ہیں ان سب کو ایسے ہی حصوں میں تقسیم کردیتا جیسے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خیبر کو حصوں میں تقسیم فرمایا تھا۔ لیکن میں نے ارادہ کیا ہے کہ ان کے لیے وظیفہ جاری کردیا جائے۔ اس لیے کہ میں ناپسند کرتا ہوں کہ بعد والے لوگ ایسے رہ جائیں کہ ان کے لیے کچھ بھی نہ ہو۔
(۳۳۶۴۸) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عْن أَسْلَمَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُمَرَ یَقُولُ : وَالَّذِی نَفْسُ عُمَرَ بِیَدِہِ ، لَوْلاَ أَنْ یُتْرَکَ آخِرُ النَّاسِ لاَ شَیْئَ لَہُمْ مَا افْتُتِحَ عَلَی الْمُسْلِمِینَ قَرْیَۃٌ مِنْ قُرَی الْکُفَّارِ إِلاَّ قَسَمْتُہَا سُہْمَانًا کَمَا قَسَمَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَیْبَرَ سُہْمَانًا ، وَلَکِنْ أَرَدْت أَنْ یَکُونَ جِرْیَۃً تَجْرِی عَلَیْہِمْ وَکَرِہْتُ أَنْ یُتْرَکَ آخِرُ النَّاسِ لاَ شَیْئَ لَہُمْ۔ (بخاری ۲۳۳۴۔ احمد ۴۰)
তাহকীক: