মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৭৮ টি

হাদীস নং: ৩৩৭২৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قتال کرنے سے قبل مشرکین کو دعوت دینے کا بیان
(٣٣٧٢٩) حضرت قتادہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس (رض) نے ارشاد فرمایا : جب تم دشمن سے ملو تو ان کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دو ۔
(۳۳۷۲۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو ہِلاَلٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إذَا لَقِیتُمَ الْعَدُوَّ فَادْعُوہُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭২৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قتال کرنے سے قبل مشرکین کو دعوت دینے کا بیان
(٣٣٧٣٠) حضرت قتادہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز (رض) مشرکین کو دعوت دینا پسند کرتے تھے۔
(۳۳۷۳۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ، عَنْ قَتَادَۃَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِالْعَزِیزِ، أَنَّہُ کَانَ یُحِبُّ أَنْ یَدْعُوَہُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৩০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قتال کرنے سے قبل مشرکین کو دعوت دینے کا بیان
(٣٣٧٣١) حضرت ابو صخر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز (رض) نے دیلم والوں کو خط لکھ کر انھیں اسلام کی دعوت دی۔
(۳۳۷۳۱) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِالرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِی صَخْرٍ، قَالَ: کَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ إلَی أَہْلِ دَیْلَمٍ یَدْعُوہُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৩১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قتال کرنے سے قبل مشرکین کو دعوت دینے کا بیان
(٣٣٧٣٢) حضرت اشعث (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری (رض) نے ارشاد فرمایا : جب تم مشرکین سے قتال کرنے لگو تو پہلے ان کو اسلام کی دعوت دو ۔
(۳۳۷۳۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا قَاتَلْتُمَ الْمُشْرِکِینَ فَادْعُوہُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৩২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قتال کرنے سے قبل مشرکین کو دعوت دینے کا بیان
(٣٣٧٣٣) حضرت ابو الطفیل (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) نے حضرت معقل تیمی (رض) کو لشکر دے کر بنو ناجیہ قبیلہ کی طرف بھیجا اور فرمایا : جب تم لوگ اس قوم کے پاس پہنچ جاؤ تو تم ان کو تین بار اسلام کی دعوت دینا۔
(۳۳۷۳۳) حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنِ الأَجْلَحِ ، عَنْ عَمَّارٍ الدُّہْنِیِّ ، عَنْ أَبِی الطُّفَیْلِ ، قَالَ : بَعَثَ عَلِیٌّ مَعْقِلاً التَّیْمِیَّ إلَی بَنِی نَاجِیَۃَ ، فَقَالَ : إذَا أَتَیْتَ الْقَوْمَ فَادْعُوہُمْ ثَلاَثًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৩৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قتال کرنے سے قبل مشرکین کو دعوت دینے کا بیان
(٣٣٧٣٤) حضرت ابو الجھم (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) نے حضرت براء بن عازب (رض) کو خارجیوں کی طرف لشکر دے کر بھیجا تو آپ (رض) نے ان کو تین بار دعوت دی۔
(۳۳۷۳۴) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ أَبِی الْجَہْمِ أَنَّ عَلِیًّا بَعَثَ الْبَرَائَ بْنَ عَازِبٍ إلَی الْحَرُورِیَّۃِ فَدَعَاہُمْ ثَلاَثًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৩৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قتال کرنے سے قبل مشرکین کو دعوت دینے کا بیان
(٣٣٧٣٥) حضرت سلیمان تیمی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عثمان نھدی (رض) نے قتال سے قبل مشرکین کو دعوت دینے کے بارے میں ارشاد فرمایا : کہ ہم ان کو دعوت دیتے تھے اور ہم چھوڑ دیتے تھے۔
(۳۳۷۳۵) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ النَّہْدِیِّ أَنَّہُ قَالَ فِی دُعَائِ الْمُشْرِکِینَ قَبْلَ الْقِتَالِ : کُنَّا نَدْعُوا وَنَدَعُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৩৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قتال کرنے سے قبل مشرکین کو دعوت دینے کا بیان
(٣٣٧٣٦) حضرت سلیمان تیمی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عثمان (رض) نے ارشاد فرمایا : ہم دعوت دیتے تھے اور چھوڑ دیتے تھے۔
(۳۳۷۳۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُلَیْمَانَ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، قَالَ : کُنَّا نَدْعُوا وَنَدَعُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৩৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قتال کرنے سے قبل مشرکین کو دعوت دینے کا بیان
(٣٣٧٣٧) حضرت سعید (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ (رض) نے ارشاد فرمایا : میرے نزدیک پسندیدہ یہی ہے کہ ان کو اسلام کی طرف دعوت دوں۔
(۳۳۷۳۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، قَالَ : أَحَبُّ إلَیَّ أَنْ یَدْعُوَہُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৩৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قتال کرنے سے قبل مشرکین کو دعوت دینے کا بیان
(٣٣٧٣٨) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کبھی کسی قوم سے قتال نہیں کیا یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کو اسلام کی دعوت دیتے تھے۔
(۳۳۷۳۸) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : مَا قَاتَلَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَوْمًا قط حَتَّی یَدْعُوَہُمْ۔ (احمد ۲۳۱۔ دارمی ۲۴۴۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৩৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جوشخص مشرکین کو دعوت نہ دینے کی رائے رکھتا ہے
(٣٣٧٣٩) حضرت منصور (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم (رض) سے دیلم والوں کو دعوت دینے سے متعلق پوچھا : ؟ تو آپ (رض) نے ارشاد فرمایا : تحقیق وہ جان چکے ہیں جس بات کی ان کو دعوت دی گئی ہے۔
(۳۳۷۳۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفیَان ، عَنْ مَنْصُورُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ،َقَالَ : سَأَلْتُہ عَنِ الدَّیْلَمِ فَقَالَ : قَدْ عَلِمُوا مَا یَدْعُونَ إلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৩৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جوشخص مشرکین کو دعوت نہ دینے کی رائے رکھتا ہے
(٣٣٧٤٠) حضرت قتادہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری (رض) نے ارشاد فرمایا : اس میں کوئی حرج نہیں کہ جب مسلمان مشرکین سے ملیں اور ان کو اسلام قبول کرنے کی دعوت نہ دیں۔ اس لیے کہ وہ تمہارے دین کو اور جن باتوں کی طرف تم نے ان کو دعوت دینی ہے وہ اس کو جان چکے ہیں۔
(۳۳۷۴۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ لاَ یَدْعُوَ الْمُشْرِکِینَ إذَا لَقِیَہُمْ ، وَقَالَ : إنَّہُمْ قَدْ عَرَفُوا دِینَکُمْ ، وَمَا تَدْعُونَہُمْ إلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৪০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جوشخص مشرکین کو دعوت نہ دینے کی رائے رکھتا ہے
(٣٣٧٤١) حضرت ابو ھلال (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری (رض) سے دشمن کے متعلق پوچھا گیا : کہ کیا ان کو قتال سے قبل دعوت دی جائے گی ؟ آپ (رض) نے فرمایا : جب سے اللہ رب العزت نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مبعوث فرمایا ہے تحقیق ان تک اسلام کی دعوت پہنچ چکی ہے۔
(۳۳۷۴۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو ہِلاَلٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ الْعَدُوِّ : ہَلْ یُدْعَوْنَ قَبْلَ الْقِتَالِ ، قَالَ: قَدْ بَلَغَہُمُ الإِسْلاَمُ مُنْذُ بَعَثَ اللَّہُ مُحَمَّدًا صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৪১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان پر حملہ کرنے اور رات کو اچانک حملہ کرنے کا بیان
(٣٣٧٤٢) حضرت ابن عون (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع (رض) کو خط لکھ کر مشرکین کو دعوت دینے سے متعلق پوچھا : تو آپ (رض) نے میری طرف جواب لکھا کہ حضرت ابن عمر (رض) نے مجھے خبر دی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بنو مصطلق پر حملہ کیا اس حال میں کہ وہ لوگ غافل تھے، اور ان کے مویشی پانی سے سیراب ہورہے تھے ۔ اور حضرت جویریہ بنت حارث (رض) وہاں سے ملنے والے مال غنیمت میں سے تھیں۔ اور حضرت ابن عمر (رض) نے فرمایا : اور میں گھوڑوں میں تھا۔
(۳۳۷۴۲) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : کَتَبْت إلَی نَافِعٍ أَسْأَلُہُ عَنْ دُعَائِ الْمُشْرِکِینَ ، قَالَ : فَکَتَبَ إلَیَّ : أَخْبَرَنِی ابْنُ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَغَارَ عَلَی بَنِی الْمُصْطَلِقِ وَہُمْ غَارُّونَ وَنَعَمُہُمْ تُسْقَی عَلَی الْمَائِ ، وَکَانَتْ جُوَیْرِیَۃُ بِنْتُ الْحَارِثِ مِمَّا أَصَابَ ، قَالَ : وَکُنْت فِی الْخَیْلِ۔

(بخاری ۲۵۴۱۔ مسلم ۱۳۵۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৪২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان پر حملہ کرنے اور رات کو اچانک حملہ کرنے کا بیان
(٣٣٧٤٣) حضرت سلمہ بن اکوع (رض) فرماتے ہیں کہ ہم نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانے میں حضرت ابوبکر (رض) کے ساتھ قبیلہ ہوازن پر لشکر کشی کی ہم لوگ بنو فزارہ کی پانی کی جگہ پر آئے اور ہم نے وہاں رات گزاری۔ یہاں تک کہ جب صبح کا وقت آگیا تو ہم نے اچانک ان پر حملہ کردیا۔
(۳۳۷۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ بْنِ عَمَّارٍ الْیَمَامِیِّ ، عَنْ إیَاسِ بْنِ سَلَمَۃَ بْنِ الأَکْوَعِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : غَزَوْنَا مَعَ أَبِی بَکْرٍ ہَوَازِنَ عَلَی عَہْدِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَأَتَیْنَا مَائً لِبَنِی فَزَارَۃَ فَعَرَّسْنَا حَتَّی إذَا کان عِنْدَ الصَّبَاحِ شَنَنَّاہا عَلَیْہِمْ غَارَۃً۔ (مسلم ۱۳۷۵۔ ابوداؤد ۲۵۸۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৪৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان پر حملہ کرنے اور رات کو اچانک حملہ کرنے کا بیان
(٣٣٧٤٤) حضرت اسامہ بن زید (رض) فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے ایک بستی کی طرف بھیجا جس کا نام یبنی تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم صبح کے وقت وہاں پہنچنا پھر اس کو جلا دینا۔
(۳۳۷۴۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ أَبِی الأَخْضَرِ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عُرْوَۃَ ، عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : بَعَثَنِی النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إلَی قَرْیَۃٍ ، یُقَالَ لَہَا یُبْنَی ، فَقَالَ : ائْتِہَا صَبَاحًا ، ثُمَّ حَرِّقْ۔

(ابوداؤد ۲۶۰۹۔ احمد ۲۰۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৪৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان پر حملہ کرنے اور رات کو اچانک حملہ کرنے کا بیان
(٣٣٧٤٥) حضرت ایاس بن سلمہ (رض) فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت سلمہ (رض) نے ارشاد فرمایا : ہم نے حضرت ابوبکر (رض) کے ساتھ قبیلہ ہوازن پر لشکر کشی کی، ہم لوگ ان کی پانی کی جگہوں پر آئے ہم نے وہاں رات گزاری ہم نے وہاں مقیم نو یا سات افراد کو قتل کردیا۔
(۳۳۷۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عِکْرِمَۃُ بْنُ عَمَّارٍ ، عَنْ إیَاسِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : غَزَوْنَا مَعَ أَبِی بَکْرٍ ہَوَازِنَ فَأَتَیْنَا أَہْلَ مَائٍ فَبَیَّتْنَاہُمْ فَقَتَلْنَا مِنْہُمْ تِسْعَۃً ، أَوْ سَبْعَۃً أَہْلَ أَبْیَاتٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৪৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان پر حملہ کرنے اور رات کو اچانک حملہ کرنے کا بیان
(٣٣٧٤٦) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خیبر کی طرف چلے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وہاں رات کے وقت پہنچے۔ اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی قوم کے پاس رات کے وقت پہنچتے تھے۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان پر حملہ نہیں فرماتے تھے یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صبح کرلیتے۔
(۳۳۷۴۶) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حَفْصٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَۃَ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سَارَ إلَی خَیْبَرَ فَانْتَہَی إلَیْہَا لَیْلا ، وَکَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا طَرَقَ قَوْمًا لَمْ یُغِرْ عَلَیْہِمْ حَتَّی یُصْبِحَ۔ (بخاری ۳۷۱۔ مسلم ۱۰۴۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৪৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان پر حملہ کرنے اور رات کو اچانک حملہ کرنے کا بیان
(٣٣٧٤٧) حضرت ابو عمران (رض) فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے فرمایا : کہ ہم لوگ مشرکین پر حملہ کرتے تھے اور ہم ان سے مال حاصل کرلیتے تھے۔ اس حال میں کہ حضرت ابو موسیٰ (رض) ہماری آواز سن رہے ہوتے تھے۔
(۳۳۷۴۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ أَبِی عِمْرَانَ الْجَوْنِیِّ ، عَنْ رَجُلٍ ، قَالَ : کُنَّا نُغِیرُ عَلَیْہِمْ فَنُصِیبُ مِنْہُمْ ، وَأَبُو مُوسَی یَسْمَعُ أَصْوَاتَنَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৪৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان پر حملہ کرنے اور رات کو اچانک حملہ کرنے کا بیان
(٣٣٧٤٨) حضرت نضر بن عربی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز (رض) اجناد کے امراء کو خط لکھ کر ان کو سردیوں میں حملہ کرنے سے روکتے تھے۔
(۳۳۷۴۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ عَرَبیٍّ ، قَالَ : کَانَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ یَکْتُبُ إلَی أُمَرَائِ الأَجْنَادِ یَنْہَاہُمْ عَنْ إغَارَۃِ الشِّتَائِ۔
tahqiq

তাহকীক: