মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৭৮ টি

হাদীস নং: ৩৩৮২৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس نے دشمن کی زمین یا اس کے علاوہ کسی جگہ میں جلانے میں رخصت دی
(٣٣٨٢٩) حضرت حبیب بن ابو عمرہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر (رض) نے فرمایا : کہ اس آیت { مَا قَطَعْتُمْ مِنْ لِینَۃٍ } میں لینۃ سے مراد کھجور کا درخت ہے۔
(۳۳۸۲۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أبیہ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی عَمْرَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ {مَا قَطَعْتُمْ مِنْ لِینَۃٍ} ، قَالَ : ہِیَ النَّخْلَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮২৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس نے دشمن کی زمین یا اس کے علاوہ کسی جگہ میں جلانے میں رخصت دی
(٣٣٨٣٠) حضرت عکرمہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا : آیت { مَا قَطَعْتُمْ مِنْ لِینَۃٍ } میں لینۃ سے مراد کھجور کا درخت ہے۔
(۳۳۸۳۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ {مَا قَطَعْتُمْ مِنْ لِینَۃٍ} ، قَالَ : ہِیَ النَّخْلَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৩০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشرکین سے مدد مانگنے کا بیان کون اس کو مکروہ سمجھتا ہے
(٣٣٨٣١) حضرت خبیب (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نکلے جنگ کے ارادے سے، تو میں اور میری قوم کا ایک آدمی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آئے۔ ہم نے عرض کیا : ہمیں شرم آتی ہے کہ ہماری قوم تو میدان جنگ میں حاضر ہو اور ہم ان کے ساتھ شریک نہ ہوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کیا تم دونوں نے اسلام قبول کرلیا ہے ؟ ہم نے کہا : نہیں ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک ہم مشرکین کے خلاف مشرکین سے مدد طلب نہیں کرتے۔ راوی فرماتے ہیں : کہ ہم دونوں اسلام لے آئے اور ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ شرکت کی۔
(۳۳۸۳۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُسْتَلِمُ بْنُ سَعِیدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا خُبَیْبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ خُبَیْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُرِیدُ وَجْہًا فَأَتَیْتہ أَنَا وَرَجُلٌ مِنْ قَوْمِی فَقُلْنَا : إنَّا نستحی أن یَشْہَدَ قَوْمُنَا مَشْہَدًا لاَ نَشْہَدُہُ مَعَہُمْ ، قَالَ : أَسْلَمْتُمَا ؟ قُلْنَا : لاَ قَالَ : فَإِنَّا لاَ نَسْتَعِینُ بِالْمُشْرِکِینَ عَلَی الْمُشْرِکِینَ ، قَالَ : فَأَسْلَمْنَا وَشَہِدْنَا مَعَہُ۔ (احمد ۴۵۴۔ حاکم ۱۲۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৩১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشرکین سے مدد مانگنے کا بیان کون اس کو مکروہ سمجھتا ہے
(٣٣٨٣٢) حضرت سعد بن منذر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) احد پہاڑ کی طرف نکلے جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وداع کی گھاٹیوں کو پیچھے چھوڑا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے نیچے دیکھا تو وہاں بہت اسلحہ والی جماعت تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : یہ کون لوگ ہیں ؟ صحابہ (رض) نے عرض کیا : عبداللہ بن ابی بن سلول اور اس کے یہودی دوست۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کیا انھوں نے اسلام قبول کرلیا ؟ صحابہ (رض) نے عرض کیا : نہیں ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک ہم مشرکین کے خلاف کفار سے مدد طلب نہیں کرتے۔
(۳۳۸۳۲) حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُنْذِرِ ، قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إلَی أُحُدٍ ، فَلَمَّا خَلَّفَ ثَنِیَّۃَ الْوَدَاعِ نَظَرَ خَلْفَہُ ، فَإِذَا کَتِیبَۃٌ خَشْنَائُ ، فَقَالَ : مَنْ ہَؤُلاَئِ ، قَالُوا : عَبْدُ اللہِ بْنُ أُبَیِّ ابْنُ سَلُولَ وَمَوَالِیہِ مِنَ الْیَہُودِ ، فَقَالَ : وَقَدْ أَسْلَمُوا ، قَالُوا : لاَ قَالَ : فَإِنَّا لاَ نَسْتَعِینُ بِالْکُفَّارِ عَلَی الْمُشْرِکِینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৩২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشرکین سے مدد مانگنے کا بیان کون اس کو مکروہ سمجھتا ہے
(٣٣٨٣٣) حضرت قاسم (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان بن ربیعہ باھلی (رض) بلنجر مقام پر جہاد کے لیے تشریف لے گئے اس حال میں کہ آپ (رض) بہت زیادہ جہاد میں شریک ہوتے تھے۔ آپ (رض) نے مشرکین کے کچھ لوگوں سے مشرکین کے خلاف مدد طلب کی اور فرمایا : چاہیے کہ اللہ کے دشمنوں ہی کو اللہ کے دشمنوں کے خلاف اکسایا جائے۔
(۳۳۸۳۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی مَنْ سَمِعَ الْقَاسِمَ یَذْکُرُ عَنْ سَلْمَانَ بْنِ رَبِیعَۃَ الْبَاہِلِیِّ أَنَّہُ غَزَا بَلَنْجَرَ وَکَانَ غَزَا فَاسْتَعَانَ بِنَاسٍ مِنَ الْمُشْرِکِینَ عَلَی الْمُشْرِکِینَ ، وَقَالَ : لِیَحْمِلْ أَعْدَائُ اللہِ عَلَی أَعْدَائِ اللہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৩৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشرکین سے مدد مانگنے کا بیان کون اس کو مکروہ سمجھتا ہے
(٣٣٨٣٤) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک ہم کسی مشرک سے مدد نہیں لیتے۔
(۳۳۸۳۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنِ ابن نِیَارٍ ، عَنْ عُرْوَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إنَّا لاَ نَسْتَعِینُ بِمُشْرِکٍ۔ (مسلم ۱۴۴۹۔ ابوداؤد ۲۷۲۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৩৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص مشرکین کو جہاد میں لے جائے اور ان کے لیے حصہ مقرر کرنا
(٣٣٨٣٥) امام زہری (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہود کے چند لوگوں کو جہاد میں شرکت کے لیے لے گئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو ایک حصہ بھی عطا فرمایا۔
(۳۳۸۳۵) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ غَزَا بِنَاسٍ مِنَ الْیَہُودِ فَأَسْہَمَ لَہُمْ۔ (بیہقی ۵۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৩৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص مشرکین کو جہاد میں لے جائے اور ان کے لیے حصہ مقرر کرنا
(٣٣٨٣٦) امام زہری (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہودیوں کو جہاد کے لیے لے جایا کرتے تھے اور ان کے لیے مسلمانوں کے حصوں کی طرح حصہ مقرر فرماتے تھے۔
(۳۳۸۳۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَغْزُو بِالْیَہُودِ فَیُسْہِمُ لَہُمْ کَسِہَامِ الْمُسْلِمِینَ۔ (ابوداؤد ۲۸۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৩৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص مشرکین کو جہاد میں لے جائے اور ان کے لیے حصہ مقرر کرنا
(٣٣٨٣٧) امام زہری (رض) فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہودیوں کو جہاد کے لیے لے جایا کرتے تھے پھر ان کو مال غنیمت میں سے حصہ بھی عطا فرماتے۔
(۳۳۸۳۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ یَزِیدَ بْنِ جَابِرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَغْزُو بِالْیَہُودِ فَیُسْہِمُ لَہُمْ۔ (ابوداؤد ۲۸۱۔ ترمذی ۱۵۵۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৩৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص مشرکین کو جہاد میں لے جائے اور ان کے لیے حصہ مقرر کرنا
(٣٣٨٣٨) حضرت شیبانی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن مالک (رض) یہود کے چند لوگوں کو جہاد کے لیے لے گئے پھر آپ نے ان کو تھوڑا سامال بھی عطا کیا۔
(۳۳۸۳۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ أَنَّ سَعْدَ بْنَ مَالِکٍ غَزَا بِقَوْمٍ مِنَ الْیَہُودِ فَرَضَخَ لَہُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৩৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص مشرکین کو جہاد میں لے جائے اور ان کے لیے حصہ مقرر کرنا
(٣٣٨٣٩) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عامر (رض) سے سوال کیا ان مسلمانوں کے بارے میں جو اہل کتاب کو جہاد پر لے جاتے ہیں ؟ حضرت عامر (رض) نے فرمایا : میں نے فقیہ اور غیر فقیہ ائمہ حضرات کو پایا کہ وہ لوگ بھی ذمیوں کو جہاد پر لے جاتے تھے۔ پھر ان میں بھی مال غنیمت تقسیم فرماتے ۔ اور ان سے جزیہ کو ختم فرما دیتے اور یہ ان کے لیے بطور زائد احسان کے تھا۔
(۳۳۸۳۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَامِرًا، عَنِ الْمُسْلِمِینَ یَغْزُونَ بِأَہْلِ الکتاب؟ فقال عامر: أدرکت الأئمۃ الفقیہ منہم وغیر الفقیہ یغزون بأہل الذِّمَّۃِ فَیَقْسِمُونَ لَہُمْ وَیَضَعُونَ عَنْہُمْ من جِزْیَتِہِمْ ، فَذَلِکَ لَہُمْ نَفْلٌ حَسَنٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৩৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص مشرکین کو جہاد میں لے جائے اور ان کے لیے حصہ مقرر کرنا
(٣٣٨٤٠) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عامر (رض) نے ارشاد فرمایا : کہ میں نے ائمہ کو پایا۔ پھر آپ (رض) نے مذکورہ حدیث ذکر فرمائی۔
(۳۳۸۴۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ: حدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : أَدْرَکْت الأَئِمَّۃَ ۔۔۔۔ ثُمَّ ذَکَرَ نَحْوَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৪০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑا سوار کو کتنا حصہ ملے گا ؟
(٣٣٨٤١) حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گھوڑ سوار کے لیے دو اور پیادہ کے لیے ایک حصہ مقرر فرمایا۔
(۳۳۸۴۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، وَعَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، قَالاَ : حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ جَعَلَ لِلْفَرَسِ سَہْمَیْنِ وَلِلرَّجُلِ سَہْمًا۔ (بخاری ۲۸۶۳۔ مسلم ۱۳۸۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৪১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑا سوار کو کتنا حصہ ملے گا ؟
(٣٣٨٤٢) حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گھوڑ سوار کو تین حصے عطا فرمائے، ایک حصہ اس کے لیے اور دو اس کے گھوڑے کے لیے۔
(۳۳۸۴۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، وَوَکِیعٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ جَعَلَ لِلْفَارِسِ ثَلاَثَۃَ أَسْہُمٍ ؛ سَہْمًا لَہُ ، وَاثْنَیْن لِفَرَسِہِ۔ (ابویعلی ۲۵۲۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৪২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑا سوار کو کتنا حصہ ملے گا ؟
(٣٣٨٤٣) حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب گھوڑے کے لیے دو اور اس کے سوار کے لیے ایک حصہ مقرر فرماتے تو گھوڑ سوار کے لیے تین حصے ہوجاتے تھے۔
(۳۳۸۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْعُمَرِیِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حِینَ قَسَمَ لِلْفَرَسِ سَہْمَیْنِ ، وَلِلرَّجُلِ سَہْمًا ، فَکَانَ لِلرَّجُلِ وَلِفَرَسِہِ ثَلاَثَۃُ أَسْہُمٍ۔ (دارقطنی ۱۰۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৪৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑا سوار کو کتنا حصہ ملے گا ؟
(٣٣٨٤٤) حضرت صالح بن کیسان (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جنگ خیبر کے دن دو سو گھوڑوں کے لیے حصہ مقرر فرمایا ، اور ہر گھوڑے کو دو حصے دیتے۔
(۳۳۸۴۴) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ کَیْسَانَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَسْہَمَ یَوْمَ خَیْبَرَ لِمِئَتَیْ فَرَسٍ ، لِکُلِّ فَرَسٍ سَہْمَیْنِ۔ (سعید بن منصور ۲۷۶۴۔ عبدالرزاق ۹۳۲۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৪৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑا سوار کو کتنا حصہ ملے گا ؟
(٣٣٨٤٥) حضرت سلمہ اصحاب محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرتے ہیں کہ گھوڑے کو دو اور پیادہ کو ایک حصہ ملے گا۔
(۳۳۸۴۵) حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَصْحَابُنَا ، عَنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ أَنَّہُمْ قَالُوا : لِلْفَرَسِ سَہْمَانِ ، وَلِلرَّجُلِ سَہْمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৪৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑا سوار کو کتنا حصہ ملے گا ؟
(٣٣٨٤٦) حضرت مکحول (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گھوڑ سوار کے لیے دو اور پیادہ کے لیے ایک حصہ مقرر فرمایا۔
(۳۳۸۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : أَسْہَمَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِلْفَرَسِ سَہْمَیْنِ ، وَلِلرَّجُلِ سَہْمًا۔ (سعید بن منصور ۲۷۶۹۔ عبدالرزاق ۹۳۱۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৪৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑا سوار کو کتنا حصہ ملے گا ؟
(٣٣٨٤٧) حضرت مجاہد (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گھوڑے کیلئے دو حصے اور گھوڑ سوار کیلئے ایک حصہ مقرر فرمایا۔
(۳۳۸۴۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : جَعَلَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِلْفَرَسِ سَہْمَیْنِ ، وَلِلْفَارِسِ سَہْمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৪৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑا سوار کو کتنا حصہ ملے گا ؟
(٣٣٨٤٨) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے گھوڑے کے لیے دو حصے حضرت عمر (رض) نے مقرر فرمائے، بنو تمیم کے ایک شخص نے اس کی طرف اشارہ فرمایا۔
(۳۳۸۴۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : أَوَّلُ مَنْ جَعَلَ لِلْفَرَسِ سَہْمَیْنِ عُمَرُ ، أَشَارَ عَلَیْہِ رَجُلٌ مِنْ بَنِی تَمِیمٍ۔ (سعید بن منصور ۲۷۷۰)
tahqiq

তাহকীক: