মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৭৮ টি

হাদীস নং: ৩৩৮৪৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑا سوار کو کتنا حصہ ملے گا ؟
(٣٣٨٤٩) حضرت یحییٰ بن عباد سے مروی ہے کہ حضرت زبیر (رض) کو چار حصے ملے، دو حصے اس کے گھوڑے کے لیے، ایک حصہ ان کے لیے اور ایک حصہ ان کی والدہ اور رشتہ داروں کے لیے۔
(۳۳۸۴۹) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ عَبَّادٍ ، قَالَ : أَسْہَمَ لِلزُّبَیْرِ أَرْبَعَۃَ أَسْہُمٍ ؛ سَہْمَیْنِ لِفَرَسِہِ وَسَہْمًا لَہُ ، وَسَہْمًا لأُمِّہِ وَلِذِی الْقُرْبَی۔ (نسائی ۴۴۳۴۔ طحاوی ۲۸۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৪৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑا سوار کو کتنا حصہ ملے گا ؟
(٣٣٨٥٠) حضرت جویبر (رض) فرماتے ہیں کہ ہم خراسان کے علاقہ میں تھے حضرت عمر بن عبدالعزیزنے ہمیں لکھا کہ ثقہ راویوں کے ذریعہ ہم تک یہ بات پہنچی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گھوڑ سوار کو تین حصے عطاء فرمائے، دو حصے اس کے گھوڑے کے اور ایک حصہ اس کیلئے، اور پیادہ کو ایک حصہ عطا فرمایا، اور گھوڑوں کے متعلق فرمایا : عراب، مقارف اور براذین (مختلف نسل کے گھوڑے) اس حکم میں برابر ہیں۔
(۳۳۸۵۰) حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ، عَنْ جُوَیْبِرٍ، قَالَ: کَتَبَ إِلَیْنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِالْعَزِیزِ وَنَحْنُ بِخُرَاسَانَ: بَلَّغَنَا الثِّقَۃُ عَنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ أَنَّہُ أَسْہَمَ لِلْفَارِسِ ثَلاَثَۃَ أَسْہُمٍ ؛ سَہْمَیْنِ لِفَرَسِہِ ، وَسَہْمًا لَہُ ، وَأَسْہَمَ لِلرَّاجِلِ سَہْمًا ، وَقَالَ فِی الْخَیْلِ : الْعِرَابُ وَالْمُقَارِفُ وَالْبَرَاذِینُ سَوَائٌ۔ (سعید بن منصور ۲۷۷۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৫০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑا سوار کو کتنا حصہ ملے گا ؟
(٣٣٨٥١) حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین (رض) سے مروی ہے کہ صحابہ کرام (رض) جب جہاد میں فتح یاب ہوتے اور مال غنیمت ہاتھ آتا تو تقسیم غنیمت کے وقت گھوڑ سوار کو تین حصے ملتے، دو اس کے گھوڑے کے اور ایک حصہ اس کا، اور پیادہ کو ایک حصہ ملتا۔
(۳۳۸۵۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَابْنِ سِیرِینَ ، قالاَ : کَانُوا إذَا غَزَوْا فَأَصَابُوا الْغَنَائِمَ ، قَسَمُوا لِلْفَارِسِ مِنَ الْغَنِیمَۃِ حِینَ تُقْسَمُ ثَلاَثَۃَ أَسْہُمٍ ؛ سَہْمَیْنِ لِفَرَسِہِ ، وَسَہْمًا لَہُ ، وَلِلرَّاجِلِ سَہْمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৫১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑا سوار کو کتنا حصہ ملے گا ؟
(٣٣٨٥٢) حضرت حکم سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گھوڑ سوار دو اور پیادہ کیلئے ایک حصہ مقرر فرمایا۔
(۳۳۸۵۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی لَیْلَی ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : أَسْہَمَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِلْفَارِسِ سَہْمَیْنِ ، وَلِلرَّاجِلِ سَہْمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৫২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑا سوار کو کتنا حصہ ملے گا ؟
(٣٣٨٥٣) حضرت خالد بن معدان (رض) سے بھی اسی طرح مردی ہے۔
(۳۳۸۵۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الشَّعَیْثیُّ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ ، قَالَ : أَسْہَمَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِلْفَرَسِ سَہْمَیْنِ ، وَلِلرَّاجِلِ سَہْمًا۔ (بیہقی ۵۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৫৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑا سوار کو کتنا حصہ ملے گا ؟
(٣٣٨٥٤) حضرت عمرو بن میمون (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے جزیرہ والوں کو لکھا : اما بعد ! آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور مبارکہ میں گھوڑے کیلئے دو اور سوار کیلئے ایک حصہ مقرر تھا، پھر کیوں کوئی شخص ان کے حصہ کو کم کرنے کے ارادہ سے شک اور تردد میں ڈالتا ہے، یہاں تک کہ لوگوں نے اس کو بنادیا ان میں سے جو لوگ ان قلعوں میں قتال کرتے ہیں جو حصے ان کے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں تھے وہ ان کو لوٹا دو ، وہ حصے یہ تھے کہ گھوڑے کیلئے دو اور اس کے سوار کیلئے ایک حصہ مقرر تھا، گھوڑے کے حصہ کو کیسے کم کرتے ہو حالانکہ وہ اللہ کے حکم سے رات میں چرا گاہ میں پھرتے ہیں، اور دن میں سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہوتے ہیں، اور اس وجہ سے بھی کہ گھوڑے وہی طلب کرتے ہیں جو مجاہدین طلب کرتے ہیں۔
(۳۳۸۵۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَیْمُونٍ ، قَالَ : کَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ إلَی أَہْلِ الْجَزِیرَۃِ : أَمَّا بَعْدُ ، فَإِنَّ السِّہَامَ کَانَتْ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سَہْمَیْنِ لِلْفَرَسِ وَسَہْمًا لِلرَّجُلِ ، فَلَمْ أَظُنَّ أَنَّ أَحَدًا ہَمَّ بِانْتِقَاصِ فَرِیضَۃٍ مِنْہَا ، حَتَّی فَعَلَ ذَلِکَ رِجَالٌ مِمَّنْ یُقَاتِلُ ہَذِہِ الْحُصُونَ ، فَأَعِیدُوا سُہْمَانَہَا عَلَی مَا کَانَتْ عَلَیْہِ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ سَہْمَیْنِ لِلْفَرَسِ وَسَہْمًا لِلرَّجُلِ ، وَکَیْفَ تُوضَعُ سُہْمَانُ الْخَیْلِ وَہِیَ بِإِذْنِ اللہِ لِمَسْرَحِہِمْ بِاللَّیْلِ ، وَلِمَسَالِحِہِمْ بِالنَّہَارِ وَلِطَلَبِ مَا یَطْلُبُونَ۔ (سعید بن منصور ۲۷۶۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৫৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑا سوار کو کتنا حصہ ملے گا ؟
(٣٣٨٥٥) حضرت یحییٰ بن عباد (رض) سے مروی ہے کہ حضرت زبیر (رض) کے چار حصے تھے، دو حصے گھوڑے کے، ایک حصہ ان کی والدہ کا اور ایک حصہ داروں کا۔
(۳۳۸۵۵) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ عَبَّادٍ ؛ أَسْہَمَ لِلزُّبَیْرِ أَرْبَعَۃَ أَسْہُمٍ : سَہْمَیْنِ لِفَرَسِہِ ، وَسَہْمًا لأُمِّہِ ، وَسَہْمًا لِذِی الْقُرْبَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৫৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑا سوار کو کتنا حصہ ملے گا ؟
(٣٣٨٥٦) حضرت عامر (رض) سے مروی ہے کہ جب حضرت معد بن ابی وقاص (رض) نے مقام جلو لاء کو فتح فرمایا تو غنیمت میں مسلمانوں کو تیس ہزار ہاتھ آئے، انھوں نے گھوڑ سوار کیلئے تین ہزار مثقال اور پیادہ کیلئے ایک ہزار مثقال تقسیم فرمایا۔
(۳۳۸۵۶) حَدَّثَنَا مُحَاضِرٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُجَالِدٌ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : لَمَّا فَتَحَ سَعْدُ بْنُ أَبِی وَقَّاصٍ جَلُولاَئَ أَصَابَ الْمُسْلِمُونَ ثَلاَثِینَ أَلْفَ أَلْفٍ ، فَقَسَمَ لِلْفَارِسِ ثَلاَثَۃَ آلاَفِ مِثْقَالَ ، وَلِلرَّجلِ أَلْفَ مِثْقَالٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৫৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ گھوڑ سوار کو دو حصے ملیں گے
(٣٣٨٥٧) حضرت ابو موسیٰ (رض) نے گھوڑ سوار کیلئے دو اور پیادہ کیلئے ایک حصہ مقرر فرمایا۔
(۳۳۸۵۷) حَدَّثَنَا مُعَاذٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حَبِیبُ بْنُ شِہَابٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی مُوسَی ؛ أَنَّہُ أَسْہَمَ لِلْفَارِسِ سَہْمَیْنِ ، وَأَسْہَمَ لِلرَّاجِلِ سَہْمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৫৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ گھوڑ سوار کو دو حصے ملیں گے
(٣٣٨٥٨) حضرت مجمع بن جاریہ فرماتے ہیں کہ ہم آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ صلح حدیبیہ میں شریک تھے، اٹھارہ حصے تقسیم کیے گئے، اسلامی شکر کی تعداد پندرہ سو تھی، تین سو گھوڑ سواروں کو ملے، ہر گھوڑ سوار کیلئے دو حصے تھے۔
(۳۳۸۵۸) حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُجَمِّعُ بْنُ یَعْقُوبَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی أَبِی ، عَنْ عَمِّہِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ مُجَمِّعِ بْنِ جَارِیَۃَ ، قَالَ : شَہِدْنَا الْحُدَیْبِیَۃَ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقُسِمَتْ عَلَی ثَمَانیَۃَ عَشَرَ سَہْمًا ، وَکَانَ الْجَیْشُ أَلْفًا وَخَمْس مِئَۃٍ : ثَلاَثُ مِئَۃَ فَارِسٍ ، فَکَانَ لِلْفَارِسِ سَہْمَانِ۔

(ابوداؤد ۲۷۳۰۔ احمد ۴۲۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৫৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ گھوڑ سوار کو دو حصے ملیں گے
(٣٣٨٥٩) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ گھوڑ سوار کو دو حصے ملیں گے، حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے اس کو لکھا ہوا پایا۔
(۳۳۸۵۹) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ ہَانِئِ بْنِ ہَانِئٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : لِلْفَارِسِ سَہْمَانِ۔ قَالَ شُعْبَۃُ : وَجَدْتُہُ مَکْتُوبًا عِنْدَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৫৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترکی النسل گھوڑے کیلئے کتنا حصہ مقرر ہے ؟
(٣٣٨٦٠) حضرت عمرو بن میمون سے مروی ہے کہ حضرت جعونہ بن حارث (رض) جب ملطیہ کے سر حد کے پاس تھے تو انھوں نے حضرت عمر بن عبدالعزیز (رض) کو خط لکھا کہ لوگ مختلف گھوڑوں پر جہاد کرتے ہیں، کوئی جذع پر کوئی ثنی پر ہوتا ہے، اس میں مسلمانوں سے رد کرنا نہیں ہے، اور کوئی برذون گھوڑے پر جہاد کرتا ہے جو دوسرے گھوڑوں سے کم نہیں ہے یہاں تک کہ اس کو برذون کہا جاتا ہے، اے امیر المومنین آپ کی اس میں کیا رائے ہے ؟ حضرت عمر بن عبدالعزیز (رض) نے جواب تحریر فرمایا : مختلف النسل جو گھوڑے ہیں جن کو مسلمانوں سے رد نہیں کیا جاتا ان کے سواروں کو بتادو کہ ان کے لیے (الگ کوئی) حصہ نہیں ہے۔ ان کو لے کر جاؤ چھوڑ دو ، اور ترکی النسل جو گھوڑے ہیں جو دیکھنے میں خوشنما ہیں ان کو وہی حصہ دو جو عربی النسل گھوڑوں کے لیے ہے۔
(۳۳۸۶۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَیْمُونٍ ، قَالَ : کَتَبَ جَعْوَنَۃُ بْنُ الْحَارِثِ ، وَکَانَ یَلِی ثَغْرَ مَلَطْیَۃَ ، إلَی عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ : إِنَّ رِجَالاً یَغْزُونَ بِخَیْلٍ ضِعَافٍ جَذَعٍ ، أَوْ ثَنِی ، لَیْسَ فِیہَا رَدٌّ عَنِ الْمُسْلِمِینَ ، وَیَغْزُو الرَّجُلُ بِالْبِرْذَوْنِ الْقَوِیِّ الَّذِی لَیْسَ دُونَ الْفَرَسِ ، إِلاَّ أَنَّہُ یُقَالَ : بِرْذَوْنٌ ، فَمَا یَرَی أَمِیرُ الْمُؤْمِنِینَ فِیہَا ؟ فَکَتَبَ إلَیْہِ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ : أَنَ انْظُرْ مَا کَانَ مِنْ تِلْکَ الْخَیْلِ الضِّعَافِ الَّتِی لَیْسَ فِیہَا رَدٌّ عَنِ الْمُسْلِمِینَ ، فَأَعْلِمْ أَصْحَابَہَا أَنَّک غَیْرُ مُسْہِمَہَا ، انْطَلَقُوا بِہَا أمْ تَرَکُوا ، وَمَا کَانَ مِنْ تِلْکَ الْبَرَاذِینِ رَائِعَ الْجَرْیِ وَالْمَنْظَرِ ، فَأَسْہِمْہُ إسْہَامَک لِلْخَیْلِ الْعِرَابِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৬০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترکی النسل گھوڑے کیلئے کتنا حصہ مقرر ہے ؟
(٣٣٨٦٢) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ ترکی النسل گھوڑا بھی حکم میں عام گھوڑوں کی طرح ہے۔
(۳۳۸۶۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : الْبِرْذَوْنُ بِمَنْزِلَۃِ الْفَرَسِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৬১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترکی النسل گھوڑے کیلئے کتنا حصہ مقرر ہے ؟
(٣٣٨٦٢) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ ترکی النسل گھوڑے کے مالک کے لیے بھی غنیمت میں حصہ ہے۔
(۳۳۸۶۲) حَدَّثَنَا عَبَّادٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لِصَاحِبِ الْبِرْذَوْنِ فِی الْغَنِیمَۃِ سَہْمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৬২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترکی النسل گھوڑے کیلئے کتنا حصہ مقرر ہے ؟
(٣٣٨٦٣) حضرت خالد بن معدان سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عربی النسل گھوڑے کے لیے دو حصے اور غیر عربی گھوڑے کو ایک حصہ دیا۔
(۳۳۸۶۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الشُّعَیْثِیُّ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ ، قَالَ : أَسْہَمَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِلْعِرَابِ سَہْمَیْنِ ، وَلِلْہَجِینِ سَہْمًا۔ (ابوداؤد ۲۸۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৬৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترکی النسل گھوڑے کیلئے کتنا حصہ مقرر ہے ؟
(٣٣٨٦٤) حضرت ابو موسیٰ (رض) نے حضرت عمر (رض) کو خط لکھا کہ جب ہم نے مقام تستر فتح کیا تو ہمیں غنیمت میں کچھ براذین گھوڑے ملے ہیں حضرت عمر (رض) نے تحریر فرمایا براذین گھوڑوں میں جو عمدہ ہیں تو ان کو حصہ دو ، اور جو ان کے علاوہ ہیں وہ بےکار ہیں، ان کے لیے حصہ نہیں
(۳۳۸۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ مُوسَی ، قَالَ : کَتَبَ أَبُو مُوسَی إلَی عُمَرَ: إنَّا لَمَّا فَتَحْنَا تُسْتَرَ أَصَبْنَا خَیْلاً عِرَاضًا ، فَکَتَبَ إلَیْہِ : أَنَّ تِلْکَ الْبَرَاذِینُ ، مَا قرَف مِنْہَا الْعِتَاقَ فَأْسِہِمْ، وَأَلْغِ مَا سِوَی ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৬৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترکی النسل گھوڑے کیلئے کتنا حصہ مقرر ہے ؟
(٣٣٨٦٥) حضرت ابن الاقمر سے مروی ہے کہ گھڑ سواروں نے شام پر دھاوا بولا، اس دن عربی گھوڑے پائے گئے، اگلے دن دوپہر کو ترکی النسل گھوڑے پائے گئے، حضرت ابن ابی خمیصہ نے فرمایا : جس نے پایا ہے میں اس کو اس کے برابر نہ بتاؤں گا جس نے نہیں پایا، حضرت عمر (رض) کو خط لکھا گیا، حضرت عمر (رض) نے ارشاد فرمایا وادعی کی ماں اس کو گم پائے، اس کے متعلق ذکر کیا گیا ہے، جو کچھ کہا گیا ہے اس پر چلو۔
(۳۳۸۶۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ قَیْسٍ ، وَإِبْرَاہِیمَ بْنِ الْمُنْتَشِرِ ، عَنِ ابْنِ الأَقْمَرِ ، قَالَ : أَغَارَتِ الْخَیْلُ بِالشَّامِ ، فَأَدْرَکَتِ الْعِرَابُ مِنْ یَوْمِہَا ، وَأَدْرَکْتِ الْکَوَادِنُ ضُحَی الْغَدِ ، فَقَالَ ابْنُ أَبِی خَمِیصَۃٍ : لاَ أَجْعَلُ مَنْ أَدْرَکَ کَمَنْ لَمْ یُدْرِکَ ، فَکَتَبَ إلَی عُمَرَ ، فَقَالَ عُمَرُ : ہَبِلَتِ الْوَادِعِیَّ أُمُّہُ ، لَقَدْ أَذْکَرَتْ بِہِ ، أَمْضُوہَا عَلَی مَا قَالَ۔ (فزاری ۲۴۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৬৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترکی النسل گھوڑے کیلئے کتنا حصہ مقرر ہے ؟
(٣٣٨٦٦) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت منذر بن دھر بن حمیصہ دشمن کے مقابلہ پر نکلے، عمدہ عربی النسل گھوڑے پائے گئے، اور ترکی النسل گھوڑے علیحدہ کردیئے گئے، پس عربی گھوڑوں کے لیے دو حصے اور ترکی النسل کے لیے ایک حصہ مقرر کیا، پھر حضرت عمر (رض) کو اس کے متعلق لکھا، آپ نے یہ پسند کیا اور اس کے بعد گھوڑوں کے لیے یہ طریقہ جاری ہوگیا۔
(۳۳۸۶۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الصَّبَّاحُ بْنُ ثَابِتٍ الْبَجَلِیُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ الشَّعْبِیَّ ، یَقُولُ : إِنَّ الْمُنْذِرَ بْنَ الدَّہْرِ بْنَ حَمِیصَۃَ خَرَجَ فِی طَلَبِ الْعَدُوِّ ، فَلَحِقَتِ الْخَیْلُ الْعِتَاقُ ، وَتَقَطَّعَتِ الْبَرَاذِینُ ، فَأَسْہَمَ لِلْعِراب سَہْمَیْنِ ، وَلِلْبَرَاذِینِ سَہْمًا ، ثُمَّ کَتَبَ بِذَلِکَ إِلَی عُمَرَ ، فَأَعْجَبَہُ ذَلِکَ ، فَجَرَتْ سُنَّۃً لِلْخَیْلِ بَعْدُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৬৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترکی النسل گھوڑے کیلئے کتنا حصہ مقرر ہے ؟
(٣٣٨٦٧) حضرت کلثوم بن الاقمر سے بھی اسی طرح مروی ہے صرف اس میں اتنا اضافہ ہے کہ ترکی النسل گھوڑوں کے لیے حصہ مقرر نہ فرمایا۔
(۳۳۸۶۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَدِیٍّ (ح) وَشَرِیکٌ ، عَنِ الأََسْوَدِ بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ کُلْثُومِ بْنِ الأََقْمَرِ ؛ أَنَّ الْمُنْذِرَ بْنَ الدَّہْرُ بْن حَمِیصَۃَ خَرَجَ فِی طَلَبِ الْعَدُوِّ ، فَلَحِقَتِ الْخَیْلُ الْعِتَاقُ ، وَتَقَطَّعَتِ الْبَرَاذِینُ ، فَأَسْہَمَ لِلْخَیْلِ ، وَلَمْ یُسْہِمْ لَلْبَرَاذِینِ ، فَکَتَبَ بِذَلِکَ إِلَی عُمَرَ ، فَأَعْجَبَ عُمَرَ ذَلِکَ ، فَقَالَ عُمَرُ فِی حَدِیثِ أَحَدِہِمَا : ثَکِلَتِ الْوَدَاعِیَّ أُمُّہُ ، لَقَدْ أَذکَرَتْ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৬৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترکی النسل گھوڑے کیلئے کتنا حصہ مقرر ہے ؟
(٣٣٨٦٨) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ مقرف گھوڑے کے لیے ایک حصہ ہے (ایسا گھوڑا جو دو نسلی ہو) اور اس کے سوار کے لیے ایک حصہ ہے۔
(۳۳۸۶۸) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لِلْمُقْرَفِ سَہْمٌ ، وَہُوَ الْہَجِینُ ، وَلِصَاحِبِہِ سَہْمٌ۔
tahqiq

তাহকীক: