মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৪৭৮ টি
হাদীস নং: ৩৩৮৮৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ غلام اور مزدور کیلئے بھی غنیمت میں حصہ ہے
(٣٣٨٨٩) حضرت ابو قرہ فرماتے ہیں کہ جس طرح میرے آقا کیلئے حصہ مقرر کیا اسی طرح حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے میرے لیے حصہ مقرر فرمایا۔
(۳۳۸۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنْ خَالِہِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِی قُرَّۃَ ، قَالَ : قَسَمَ لِی أَبُو بَکْرٍ الصِّدِّیقُ کَمَا قَسَمَ لِسَیِّدِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৮৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ غلام اور مزدور کیلئے بھی غنیمت میں حصہ ہے
(٣٣٨٩٠) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر لشکر اسلام کو غنیمت ملے اور ان کی مدد کیلئے تاجر اور غلام بھی ہوں تو غنیمت میں لشکر کے ساتھ ان کو بھی حصہ دیا جائے گا۔
(۳۳۸۹۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ فِی الْغَنَائِمِ یُصِیبُہَا الْجَیْشُ ، قَالَ : إِنْ أَعَانَہُمَ التَّاجِرُ وَالْعَبْدُ ، ضُرِبَ لَہُمَا بِسِہَامِہِمَا مَعَ الْجَیْشِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৯০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا خواتین اور بچوں کے لیے غنیمت میں حصہ ہے ؟
(٣٣٨٩١) حضرت مکحول (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خواتین بچوں اور گھوڑوں کو غنیمت میں سے حصہ دیا۔
(۳۳۸۹۱) حَدَّثَنَا وَکِیعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : أَسْہَمَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِلنِّسَائِ وَالصِّبْیَانِ وَالْخَیْلِ۔ (ابوداؤد ۲۸۹۔ بیہقی ۵۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৯১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا خواتین اور بچوں کے لیے غنیمت میں حصہ ہے ؟
(٣٣٨٩٢) حضرت یزید بن ہرمز سے مروی ہے کہ نجدہ نے حضرت ابن عباس (رض) کو خط لکھا اور عورتوں کے متعلق دریافت کیا کہ کیا خواتین حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ جہاد میں شریک ہوتی تھیں، کیا ان کو غنیمت میں سے حصہ ملتا تھا ؟ حضرت یزید فرماتے ہیں کہ میں نے نجدہ کی طرف حضرت ابن عباس (رض) کی طرف سے خط لکھا کہ آپ نے مجھ سے یہ دریافت کیا ہے کہ : کیا خواتین حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ جہاد میں شریک ہوتی تھیں ؟ اور کیا ان کیلئے غنیمت میں حصہ تھا ؟ بہرحال وہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ جہاد میں شریک ہوتی تھیں، اور ان کو الگ حصہ نہ دیا جاتا، اور ان کو کچھ اسی میں سے دیا جاتا تھا۔
(۳۳۸۹۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ ہُرْمُزَ ، قَالَ : کَتَبَ نَجْدَۃُ إِلَی ابْنِ عَبَّاسٍ یَسْأَلُہُ عَنِ النِّسَائِ ، ہَلْ کُنَّ یَحْضُرْنَ الْحَرْبَ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؟ وَہَلْ یَضْرِبُ لَہُنَّ بِسَہْمٍ ؟ قَالَ : فَقَالَ یَزِیدُ : أَنَا کَتَبْتُ کِتَابَ ابْنِ عَبَّاسٍ بِیَدِی إلَی نَجْدَۃَ ، کَتَبْتَ تَسْأَلُنِی عَنِ النِّسَائِ ، ہَلْ کُنَّ یَحْضُرْنَ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْحَرْبَ ؟ وَہَلْ کَانَ یَضْرِبُ لَہُنَّ بِسَہْمٍ ؟ وَقَدْ کُنَّ یَحْضُرْنَ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَأَمَّا أَنْ یَضْرِبَ لَہُنَّ بِسَہْمٍ فَلاَ ، وَقَدْ کَانَ یَرْضَخُ لَہُنَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৯২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا خواتین اور بچوں کے لیے غنیمت میں حصہ ہے ؟
(٣٣٨٩٣) حضرت خالد بن سیحان سے مروی ہے کہ حضرت ابو موسیٰ (رض) کے ساتھ چار یا پانچ خواتین جہاد میں شریک ہوئیں جن میں ام مجزاۃ بن ثور بھی تھیں، وہ پیاسوں کو پانی اور زخمیوں کو پٹی کرتی تھیں، ان کو غنیمت میں سے حصہ دیا جاتا۔
(۳۳۸۹۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ مُزَاحِمٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ سَیْحَانَ ، قَالَ : شُہِدَتْ مَعَ أَبِی مُوسَی أَرْبَعُ نِسْوَۃٍ ، أَوْ خَمْسٌ ، مِنْہُنَّ أُمُّ مَجْزَأَۃَ بْنِ ثَوْرٍ، فَکُنَّ یَسْقِینَ الْمَائَ ، وَیُدَاوِینَ الْجَرْحَی ، فَأَسْہَمَ لَہُنَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৯৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا خواتین اور بچوں کے لیے غنیمت میں حصہ ہے ؟
(٣٣٨٩٤) حضرت سفیان بن وھب سے مروی ہے کہ حضرت عمر (رض) نے لوگوں میں مال غنیمت تقسیم فرمایا، آپ نے ہر ایک کو ایک دینار عطا فرمایا، اور خاتون اور مرد کا حصہ برابر مقرر فرمایا، اگر مرد کے ساتھ خاتون بھی ہو تو ایک دینار عطاء فرماتے ، اور اگر اکیلا ہوتا تو نصف عطا فرماتے۔
(۳۳۸۹۴) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِیدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ ، عَنْ سُفْیَانَ بْنِ وَہْبٍ الْخَوْلاَنِیِّ ، قَالَ : قسَمَ عُمَرُ بَیْنَ النَّاسِ غَنَائِمَہُمْ ، فَأَعْطَی کُلَّ إنْسَانٍ دِینَارًا ، وَجَعَلَ سَہْمَ الْمَرْأَۃِ وَالرَّجُلِ سَوَائً ، فَإِذَا کَانَ الرَّجُلُ مَعَ امْرَأَتِہِ أَعْطَاہُ دِینَارًا ، وَإِذَا کَانَ وَحْدَہُ أَعْطَاہُ نِصْفَ دِینَارٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৯৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا خواتین اور بچوں کے لیے غنیمت میں حصہ ہے ؟
(٣٣٨٩٥) حضرت عائشہ (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک تھیلی لائی گئی، آپ نے ان کو آزاد خواتین اور باندیوں میں تقسیم فرمایا، حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ : میرے والد محترم بھی آزاد اور غلام پر تقسیم فرماتے تھے۔
(۳۳۸۹۵) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ نِیَارٍ ، عَنْ عُرْوَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أُتِیَ بِظَبْیَۃِ خَرَزٍ ، فَقَسَمَہَا لِلْحُرَّۃِ وَالأَمَۃِ ، وَقَالَتْ عَائِشَۃُ : کَانَ أَبِی یَقْسِمُ لِلْحُرِّ وَالْعَبْدِ۔ (ابوداؤد ۲۹۴۵۔ احمد ۱۵۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৯৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کچھ لوگ فتح کے بعد لشکر میں آئیں تو کیا ان کو حصہ ملے گا
(٣٣٨٩٦) حضرت ابو موسیٰ (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ ہم لوگ فتح خیبر کے بعد حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لشکر میں حاضر ہوئے تو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غنیمت میں سے ہمیں بھی حصہ عطا فرمایا، اور ہمارے علاوہ کسی ایسے شخص کو حصہ عطا نہ فرمایا جو جنگ میں شریک نہ ہو۔
(۳۳۸۹۶) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ بُرَیْدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ ، عَنْ أَبِی مُوسَی ، قَالَ : قدِمْنَا عَلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَعْدَ فَتْحِ خَیْبَرَ بِثَلاَثٍ ، فَقَسَمَ لَنَا ، وَلَمْ یَقْسِمْ لأَحَدٍ لَمْ یَشْہَدَ الْفَتْحَ غَیْرَنَا۔ (بخاری ۳۱۳۶۔ مسلم ۱۹۴۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৯৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کچھ لوگ فتح کے بعد لشکر میں آئیں تو کیا ان کو حصہ ملے گا
(٣٣٨٩٧) حضرت عامر (رض) سے مروی ہے کہ حضرت عمیر (رض) نے قادسیہ کے دن حضرت سعد بن ابی وقاص (رض) کو تحریر فرمایا : میں تمہارے پاس حجاز اور شام والوں کو بھیج رہا ہوں، ان میں سے جو بھی لاشوں کے خراب ہونے سے قبل جنگ میں شریک ہوجائے اس کو غنیمت میں حصہ دینا۔
(۳۳۸۹۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی زَائِدَۃَ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: کَتَبَ عُمَرُ إلَی سَعْدٍ یَوْمَ الْقَادِسِیَّۃِ: إِنِّی قَدْ بَعَثْتُ إِلَیْک أَہْلَ الْحِجَازِ ، وَأَہْلَ الشَّامِ ، فَمَنْ أَدْرَکَ مِنْہُمَ الْقِتَالَ قَبْلَ أَنْ یَتَفَقَؤُوا فَأَسْہِمْ لَہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৯৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کچھ لوگ فتح کے بعد لشکر میں آئیں تو کیا ان کو حصہ ملے گا
(٣٣٨٩٨) حضرت ابن ابی حبیب (رض) سے مروی ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے حضرت عکرمہ بن ابی جھل کو مہاجر بن ابی امیہ اور زیاد بن لبید کی مدد کیلئے بھیجا، جب یہ ان کے پاس پہنچے تو وہ اس وقت فتح حاصل کرچکے تھے، اور ان کی لاشیں خون آلود موجود تھیں ان کو بھی غنیمت میں شریک کیا۔
(۳۳۸۹۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ یَزِیدَ ، یَعْنِی ابْنَ أَبِی حَبِیبٍ ؛ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ بَعَثَ عِکْرِمَۃَ بْنَ أَبِی جَہْلٍ مُمِدًّا لِلْمُہَاجِرِ بْنِ أَبِی أُمَیَّۃِ ، وَزِیَادِ بْنِ لَبِیَدٍ البَیَاضِیِّ ، فَانْتَہَوْا إلَی الْقَوْمِ وَقَدْ فُتِحَ عَلَیْہِمْ ، وَالْقَوْمُ فِی دِمَائِہِمْ ، قَالَ : فَأُشْرَکُوہُم فِی غَنِیمَتِہِمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৯৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کچھ لوگ فتح کے بعد لشکر میں آئیں تو کیا ان کو حصہ ملے گا
(٣٣٨٩٩) حضرت حکم (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جعفر اور ان کے ساتھیوں کو خیبر کے دن غنیمت میں سے حصہ دیا باوجودیکہ وہ جنگ خیبر میں شریک نہ تھے۔
(۳۳۸۹۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْمَسْعُودِیُّ ، عَنِ الْحَکَمِ ؛ أَنَّ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَسَمَ لِجَعْفَرٍ وَأَصْحَابِہِ یَوْمَ خَیْبَرَ ، وَلَمْ یَشْہَدُوا الْوَقْعَۃَ۔ (ابوداؤد ۲۷۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৯৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ : جو جنگ کے ختم ہونے کے بعد آئے اس کو غنیمت میں حصہ نہ ملے گا
(٣٣٩٠٠) حضرت طارق بن شھاب الاحمسی (رض) سے مروی ہے کہ اھل بصرہ میں سے بنو عطارد نے جنگ میں شرکت کی، اور انھوں نے کوفہ سے حضرت عمامہ کی مدد کی، حضرت عمار لڑائی سے پہلے ہی نکل گئے، پھر بعد میں فرمایا کہ ہم لوگ بھی غنیمت میں تمہارے ساتھ شریک ہیں، بنو عطارد میں سے ایک شخص کھڑا ہوا اور بولا ! اے وہ شخص جس کا کان کٹا ہوا ہے، حضرت عمار کا کان جہاد میں شہید ہوا تھا، کیا تو یہ چاہتا ہے کہ ہم اپنی غنیمت میں سے تمہیں حصہ دیں ؟ حضرت عمار نے فرمایا، تو نے مجھے میرے بہترین اور پسندیدہ کان سے عار دیا ہے، پھر حضرت عمر (رض) کو اس کے متعلق لکھا، حضرت عمر (رض) نے جوابا تحریر کیا غنیمت میں اس کو حصہ ملے گا جو لڑائی اور فتح میں شریک ہو۔
(۳۳۹۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِہَابٍ الأَحْمَسِیِّ ، قَالَ : غَزَتْ بَنُو عُطَارِدٍ مِئَۃً مِنْ أَہْلِ الْبَصْرَۃِ ، وَأَمَدُّوا عَمَّارًا مِنَ الْکُوفَۃِ ، فَخَرَجَ عَمَّارٌ قَبْلَ الْوَقْعَۃِ ، فَقَالَ : نَحْنُ شُرَکَاؤُکُمْ فِی الْغَنِیمَۃِ ، فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ بَنِی عُطَارِدٍ ، فَقَالَ : أَیُّہَا الْعَبْدُ الْمَجْدُوعُ ، وَکَانَتْ أُذُنُہُ قَدْ أُصِیبَتْ فِی سَبِیلِ اللہِ ، أَتُرِیدُ أَنْ نَقْسِمَ لَکَ غَنِیمَتَنَا ؟ فَقَالَ عَمَّارٌ : عَیَّرْتُمُونِی بِأَحَبِّ ، أَوْ بِخَیْرِ أُذُنَی ، قَالَ : وَکَتَبَ فِی ذَلِکَ إِلَی عُمَرَ ، فَکَتَبَ عُمَرُ : إِنَّ الْغَنِیمَۃَ لِمَنْ شَہِدَ الْوَقْعَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯০০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ : جو جنگ کے ختم ہونے کے بعد آئے اس کو غنیمت میں حصہ نہ ملے گا
(٣٣٩٠١) حضرت طارق بن شھاب سے مروی ہے کہ حضرت عمر (رض) نے فرمایا، غنیمت میں اس کا حصہ ہے جو لڑائی میں شرکت کرے۔
(۳۳۹۰۱) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِہَابٍ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : إنَّمَا الْغَنِیمَۃُ لِمَنْ شَہِدَ الْوَقْعَۃَ۔ (بیہقی ۵۰۔ عبدالرزاق ۹۶۸۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯০১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ : جو جنگ کے ختم ہونے کے بعد آئے اس کو غنیمت میں حصہ نہ ملے گا
(٣٣٩٠٢) حضرت ابراہیم سے مروی ہے کہ جنگ جمل کے دن کچھ لوگ حضرت علی (رض) کے پاس لڑائی کے بعد حاضر ہوئے، حضرت علی نے فرمایا یہ محرومین ہیں، (آپ نے قرآن پاک کی آیت للسائل والمحروم کی طرف اشارہ فرمایا) پھر ان کو غنیمت میں سے حصہ عطا فرمایا۔
(۳۳۹۰۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّ قَوْمًا قَدِمُوا عَلَی عَلِیٍّ یَوْمَ الْجَمَلِ بَعْدَ الْوَقْعَۃِ ، فَقَالَ : ہَؤُلاَئِ الْمَحْرُومُونَ فَاقْسِمْ لَہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯০২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ : جو جنگ کے ختم ہونے کے بعد آئے اس کو غنیمت میں حصہ نہ ملے گا
(٣٣٩٠٣) حضرت حسن بن محمد (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس نے ایک سریہ بھیجا، ان کو مال غنیمت ہاتھ آیا، پھر ان کے بعد کچھ لوگ اور آگئے، تو یہ آیت مبارکہ نازل ہوئی { فِی أَمْوَالِہِمْ حَقٌّ مَعْلُومٌ لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ }۔
(۳۳۹۰۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ قَیْس بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : بَعَثَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سَرِیَّۃً ، فَأَصَابُوا غَنِیمَۃً فَجَائَ بَعْدَہُمْ قَوْمٌ ، فَنَزَلَتْ : {فِی أَمْوَالِہِمْ حَقٌّ مَعْلُومٌ لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ}۔ (طبری ۸۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯০৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ : جو جنگ کے ختم ہونے کے بعد آئے اس کو غنیمت میں حصہ نہ ملے گا
(٣٣٩٠٤) حضرت ابن عباس (رض) قرآن پاک کی آیت { لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے محروم مراد ہے۔
(۳۳۹۰۴) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ کُرْکُمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ {لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ} ، قَالَ : الْمُحَارَفُ۔ (طبری ۲۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯০৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ : جو جنگ کے ختم ہونے کے بعد آئے اس کو غنیمت میں حصہ نہ ملے گا
(٣٣٩٠٥) حضرت ابن عباس (رض) قرآن کی آیت { لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ } میں محروم کی تفسیر کے متعلق فرماتے ہیں کہ محروم وہ شخص ہے جس کے لیے اسلام میں غنیمت کا کوئی حصہ مقرر نہیں ہے۔
(۳۳۹۰۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ کُرْکُمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ؛ {لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ} ، قَالَ : الْمَحْرُومُ الْمُحَارَفُ الَّذِی لَیْسَ لَہُ فِی الإِسْلاَمِ سَہْمٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯০৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ : جو جنگ کے ختم ہونے کے بعد آئے اس کو غنیمت میں حصہ نہ ملے گا
(٣٣٩٠٦) حضرت ضحاک (رض) سے مروی ہے کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کچھ ابتدائی دستے روانہ فرمائے، پھر ان کے جانے کے بعد حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کچھ مال غنیمت ہاتھ آیا، آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کے درمیان غنیمت کا مال تقسیم فرمایا اور ان کو کچھ نہ دیا، جب وہ دستے واپس آئے تو کہنے لگے کہ اللہ کے نبی نے غنیمت کو تقسیم فرما دیا ہے مگر ہمیں حصہ نہ دیا، تو ان کے متعلق یہ آیت نازل ہوئی { وَمَا کَانَ لِنَبِیٍّ أَنْ یَغُلَّ }
(۳۳۹۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سَلَمَۃُ بْنُ نُبَیْطٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : بَعَثَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ طَلاَئِعَ ، فَغَنِمَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ غَنِیمَۃً ، فَقَسَمَ بَیْنَ النَّاسِ ، وَلَمْ یَقْسِمْ لِلطَّلاَئِعِ شَیْئًا ، فَلَمَّا قَدِمَتِ الطَّلاَئِعُ ، قَالُوا : قَسَمَ الْفَیْئَ وَلَمْ یَقْسِمْ لَنَا ، فَنَزَلَتْ : {وَمَا کَانَ لِنَبِیٍّ أَنْ یَغُلَّ}۔ (طبری ۱۵۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯০৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ : جو جنگ کے ختم ہونے کے بعد آئے اس کو غنیمت میں حصہ نہ ملے گا
(٣٣٩٠٧) حضرت ابراہیم (رض) المحروم کے متعلق فرماتے ہیں کہ وہ شخص ہے جس کیلئے غنیمت میں حصہ نہیں ہے۔
(۳۳۹۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : الْمَحْرُومُ الَّذِی لَیْسَ لَہُ فِی الْغَنِیمَۃِ شَیْئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯০৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ : جو جنگ کے ختم ہونے کے بعد آئے اس کو غنیمت میں حصہ نہ ملے گا
(٣٣٩٠٨) حضرت مجاہد (رض) سے بھی یہی مروی ہے۔
(۳۳۹۰۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : الْمَحْرُومُ الَّذِی لَیْسَ لَہُ فِی الْغَنِیمَۃِ شَیْئٌ۔
তাহকীক: