মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৪৭৮ টি
হাদীস নং: ৩৩৯০৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو سریہ امام کی اجازت کے بغیر نکلے
(٣٣٩٠٩) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع کو لکھ کر ان سے دریافت کیا کہ : کوئی شخص امیر کی اجازت کے بغیر سر یہ سے نکل جائے ؟ آپ نے جواب تحریر فرمایا : اس کو امیر کے حکم نے تبدیل نہیں کیا۔
(۳۳۹۰۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : کَتَبْتُ إِلَی نَافِعٍ أَسْأَلُہُ عَنِ الرَّجُلِ یَکُونُ فِی السَّرِیَّۃٍ ، یَحْمِلُ بِغَیْرِ إِذْنِ أَمِیرِہِ ؟ فَکَتَبَ : إِنَّہُ لاَ یُغَیِّرُہُ إُذْنُ أَمِیرِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯০৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو سریہ امام کی اجازت کے بغیر نکلے
(٣٣٩١٠) حضرت ہشام بن حسان (رض) فرماتے ہیں کہ جب دو لشکر آمنے سامنے (پیش قدمی کریں) ہوجائیں تو کسی شخص کو اس بات کی اجازات نہیں ہے کہ وہ امیر کے اذن کے بغیر سوار ہوجائے (سوار ہو کر نکل جائے) ۔
(۳۳۹۱۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، قَالَ : إِذَا الْتَقَی الزَّحْفَانِ ، فَلَیْسَ لِلرَّجُلِ أَنْ یَحْمِلَ بِغَیْرِ إِذْنِ إِمَامِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯১০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو سریہ امام کی اجازت کے بغیر نکلے
(٣٣٨٩١١) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ امیر کی اجازت کے بغیر سریہ سے نہیں نکلا جائے گا، اور جو غنیمت حاصل ہو اس میں ان کے لیے حصہ ہے۔
(۳۳۹۱۱) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ الأَشْعَثِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ یُسْرَی فِی سَرِیَّۃٍ ، إِلاَّ بِإِذْنِ أَمِیرِہَا ، وَلَہُمْ مَا نَفَّلَہُمْ مِنْ شَیْئٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯১১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو سریہ امیر کی اجازت کے بغیر جائے اور اس کو غنیمت حاصل ہو جائے
(٣٣٩١٢) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ سریہ اگر جہاد کیلئے نکلے اور اس کے ہاتھ جو بھی (غنیمت) آئے، امام اگر چاہے تو ان کو زائد حصہ دے دے اور اگر چاہے تو پانچواں حصہ۔
(۳۳۹۱۲) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِذَا تَسَرَّت السَّرِیَّۃِ مَا أَصَابُوا ، أَوْ غَنِمُوا ، إِنْ شَائَ الإِمَامُ نَفَّلَہُمْ ، وَإِنْ شَائَ خَمَّسَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯১২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو سریہ امیر کی اجازت کے بغیر جائے اور اس کو غنیمت حاصل ہو جائے
(٣٣٩١٣) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ سریہ اگر امام کی اجازت کے بغیر ہی جہاد کیلئے نکل پڑے اور ان کے ہاتھ غنیمت آئے تو امام اس میں سے پانچواں حصہ وصول کرے اور باقی سب ان کے لیے ہوگا۔
(۳۳۹۱۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إِذَا خَرَجَتْ سَرِیَّۃٌ بِإِذْنِ الإِمَامِ فَغَنِمُوا ، أَخَذَ الإِمَامُ الْخُمُسَ ، وَسَائِرُہُ لَہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯১৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو سریہ امیر کی اجازت کے بغیر جائے اور اس کو غنیمت حاصل ہو جائے
(٣٣٩١٤) حضرت یحییٰ بن سعید (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب (رض) سے دریافت کیا کہ : میں نے درب کے علاقے میں جہاد کیا۔ جب ہم وہاں روانہ ہوگئے تو ہمارے بعد کچھ سرایا بھیجے گئے۔ ان سے کہا گیا کہ تمہیں خمس کے علاوہ مال غنیمت ملے گا۔ اس بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں۔ حضرت سعید بن مسیب نے فرمایا کہ لوگ خمس سے ہی نفل دیا کرتے تھے۔
(۳۳۹۱۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، قَالَ : ذَکَرْتُ لِسَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : غَزَوْتُ الدَّرْبَ ، فَلَمَّا وَجَّہْنَا قَافِلِینَ بِہِ ، بَعَثُوا السَّرَایَا بَعْدَ أَنْ وَجَّہْنَا قَافِلِینَ ، فَقِیلَ : لَکُمْ مَا غَنِمْتُمْ إِلاَّ الْخُمُسَ ، فَقَالَ سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ : مَا کَانَ النَّاسُ یُنَفَّلُونَ إِلاَّ مِنَ الْخُمُسِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯১৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو سریہ امیر کی اجازت کے بغیر جائے اور اس کو غنیمت حاصل ہو جائے
(٣٣٩١٥) حضرت حسن (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو لشکر بھی امیر کی اجازت کے بغیر حملہ کرے تو وہ خیانت اور دھوکا دینے والے ہیں۔
(۳۳۹۱۵) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَیُّمَا سَرِیَّۃٍ أَغَارَتْ بِغَیْرِ إِذْنِ أَمِیرِہَا فَہُوَ غَلُولٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯১৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو سریہ امیر کی اجازت کے بغیر جائے اور اس کو غنیمت حاصل ہو جائے
(٣٣٩١٦) حضرت منصور (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم (رض) سے دریافت کیا کہ امام سریہ روانہ کرے اور اس کو غنیمت حاصل ہو ؟ فرمایا اگر امام چاہے تو پھر زائد حصہ ان کو دے دے اور اگر چاہے خمس نکالے۔
(۳۳۹۱۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ إِبْرَاہِیمَ عَنِ الإِمَامِ یَبْعَثُ السَّرِیَّۃَ فَتَغْنَمُ؟ قَالَ : إِنْ شَائَ نَفَّلَہُمْ إِیَّاہُ کُلَّہُ ، وَإِنْ شَائَ خَمَّسَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯১৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو سریہ امیر کی اجازت کے بغیر جائے اور اس کو غنیمت حاصل ہو جائے
(٣٣٩١٧) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر لشکر امام کی اجازت کے ساتھ کوچ کرے تو ان کے غنیمت میں سے خمس نکالا جائے گا اور باقی ان کو ملے گا، اور اگر امام کی اجازت کے بغیر کوچ کریں تو وہ جیش کے مثل ہیں۔
(۳۳۹۱۷) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إِذَا رَحَلُوا بِإِذْنِ الإِمَامِ أَخَذَ الْخُمُسَ ، وَکَانَ لَہُمْ مَا بَقِیَ ، وَإِذَا رَحَلُوا بِغَیْرِ إِذْنِ الإِمَامِ فَہُوَ أُسْوَۃُ الْجَیْشِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯১৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام جو ملے وہ لشکر میں تقسیم کر دے
(٣٣٩١٨) حضرت علی بن ثابت (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مکحول اور حضرت عطا سے دریافت کیا کہ امام اگر وہ سارا مال تقسیم کر دے جو ان کو غنیمت میں ملا ہے تو کیا حکم ہے ؟ فرمایا (کوئی نہیں) وہ انہی کے لیے ہے۔
(۳۳۹۱۸) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ عِمْرَانَ الْقَطَّانِ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ مَکْحُولاً ، وَعَطَائً عَنِ الإِمَامِ یُنَفِّلُ الْقَوْمَ مَا أَصَابُوا ؟ قَالَ : ذَلِکَ لَہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯১৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام جو ملے وہ لشکر میں تقسیم کر دے
(٣٣٩١٩) حضرت زھری (رض) سے دریافت کیا گیا کہ امیر اگر لشکر کو اجازت دے دے اور وہ اپنی مرضی کی چیزیں اٹھالیں تو کیا حکم ہے ؟ آپ نے اس کو ناپسند فرمایا۔
(۳۳۹۱۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ الْنَّہبَۃِ فِی الْغَنِیمَۃِ إِذَا أَذِنَ لَہُمْ أَمِیرُہُمْ ؟ فَکَرِہَ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯১৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فدیہ کا بیان
(٣٣٩٢٠) حضرت عمران بن حصین (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بنو عقیل کے ایک مشرک کے بدلے دو مسلمانوں کا فدیہ قرار دیا۔
(۳۳۹۲۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، عَنْ أَبِی الْمُہَلَّبِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَدَی رَجُلَیْنِ مِنَ الْمُسْلِمِینَ بِرَجُلٍ مِنَ الْمُشْرِکِینَ مِنْ بَنِی عُقَیْلٍ۔
(ترمذی ۱۵۶۸۔ مسلم ۱۲۶۲)
(ترمذی ۱۵۶۸۔ مسلم ۱۲۶۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯২০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فدیہ کا بیان
(٣٣٩٢١) حضرت سلمہ بن اکوع (رض) فرماتے ہیں کہ ہم حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں حضرت صدیق اکبر (رض) کے ساتھ ھوازن کے علاقہ میں جہاد کیلئے گئے، مجھے بنی فزارہ کی لونڈی حصہ میں ملی، جو کہ حسین عرب خاتون تھیں، اس پر موٹا زائد لباس تھا، جب اس کے زائد کپڑے کھلے تو میں اس کو لے کر مدینہ آیا، بازار میں حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ہم سے ملاقات ہوئی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تمہارے والد کی خوبی اللہ کیلئے ہی ہے، اس کو مجھے ھبہ کہ دو ، حضرت سلمہ فرماتے ہیں کہ میں نے آپ کو ھبہ کردی، راوی (رض) فرماتے ہیں کہ : آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وہ باندی مکہ میں جو مسلمان تھے ان کے فدیہ کے واسطے بھیج دی۔
(۳۳۹۲۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عِکْرِمَۃُ بْنُ عَمَّارٍ ، عَنْ إِیَاسِ بْنِ سَلَمَۃَ بْنِ الأَکْوَعِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : غَزَوْنَا مَعَ أَبِی بَکْرٍ ہَوَازِنَ عَلَی عَہْدِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَنَفَّلَنِی جَارِیَۃً مِنْ بَنِی فَزَارَۃَ ، مِنْ أَجْمَلِ الْعَرَبِ ، عَلَیْہَا قَِشْعٌ لَہَا ، فَمَا کَشَفْتُ لَہَا عَنْ ثَوْبٍ حَتَّی قَدِمْتُ الْمَدِینَۃَ ، فَلَقِیَنَا النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَہُوَ بِالسُّوقِ ، فَقَالَ : لِلَّہِ أَبُوکَ ، ہَبْہَا لِی ، فَوَہَبْتُہَا لَہُ ، قَالَ : فَبَعَثَ بِہَا ، فَفَادَی بِہَا أُسَارَی مِنَ الْمُسْلِمِینَ کَانُوا بِمَکَّۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯২১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فدیہ کا بیان
(٣٣٩٢٢) حضرت حسن (رض) اور حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ مشرکین کے قیدیوں پر احسان کر کے آزاد کردیا جائے یا پھر فدیہ وصول لیا جائے۔
(۳۳۹۲۲) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَعَطَائٍ ، قَالاَ فِی الأَسِیرِ مِنَ الْمُشْرِکِینَ : یُمَنَّ عَلَیْہِ ، أَوْ یُفَادَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯২২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فدیہ کا بیان
(٣٣٩٢٣) حضرت عاصم بن کلیب (رض) سے مروی ہے کہ : حضرت عمر بن عبدالعزیز نے مسلمانوں میں سے ایک شخص کا فدیہ دیا، اھل حرب میں سے (شدۃ اور قوت والے) ایک لاکھ دراھم کے ساتھ۔
(۳۳۹۲۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی الْجُوَیْرِیَۃِ ، وَعَاصِمِ بْنِ کُلَیْبٍ الْجَرْمِیُّ ؛ أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ فَدَی رَجُلاً مِنَ الْمُسْلِمِینَ مِنْ جَرْمٍ مِنْ أَہْلِ الْحَرْبِ بِمِئَۃِ أَلْفٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯২৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فدیہ کا بیان
(٣٣٩٢٤) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اگر باندی یا غلام دشمن کی قید میں چلے جائیں تو کوئی حرج نہیں کہ ان کو فدیہ دے کر آزاد کروایا جائے۔
(۳۳۹۲۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ : إِذَا سُبِیَتِ الْجَارِیَۃُ ، أَوِ الْغُلاَمُ مِنَ الْعَدُوِّ ، فَلاَ بَأْسَ أَنْ یُفَادُوہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯২৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فدیہ کا بیان
(٣٣٩٢٥) حضرت شعبی (رض) قیدیوں کے متعلق فرماتے ہیں کہ ان پر احسان کر کے یا فدیہ لے کر آزاد کردیا جائے۔
(۳۳۹۲۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ فِی الأَسِیرِ : یُمَنَّ عَلَیْہِ ، أَوْ یُفَادَی بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯২৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فدیہ کا بیان
(٣٣٩٢٦) حضرت عبداللہ (رض) سے مروی ہے کہ بدر والے دن حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ان قیدیوں کے بارے میں تمہاری کیا رائے ہے ؟ پھر فرمایا : ان میں سے کسی کو بھی آزاد نہ کیا جائے گا مگر فدیہ لے کر یا پھر اس کو قتل کردیا جائے۔
(۳۳۹۲۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : لَمَّا کَانَ یَوْمُ بَدْرٍ ، قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَا تَقُولُونَ فِی ہَؤُلاَئِ الأُسَارَی ؟ قَالَ : ثُمَّ قَالَ : لاَ یُفْلِتَنَّ أَحَدٌ مِنْہُمْ إِلاَّ بِفِدَائٍ ، أَوْ ضَرْبَۃِ عُنُقٍ۔ (ترمذی ۱۷۱۴۔ احمد ۳۸۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯২৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فدیہ کا بیان
(٣٣٩٢٧) حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مہاجرین اور انصار کو لکھا کہ ان کے قتل کے معاملہ میں دیت دیں، اور ان کے قیدیوں کے لیے اچھے طریقہ سے فدیہ وصول کیا جائے گا اور مسلمانوں کے درمیان (معاملات کی) اصلاح کی جائے گی۔
(۳۳۹۲۷) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : کَتَبَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کِتَابًا بَیْنَ الْمُہَاجِرِینَ وَالأَنْصَارِ : أَنْ یَعْقِلُوا مُعَاقِلَہُمْ ، وَأَنْ یُفْدُوا عَانِیَہُمْ بِالْمَعْرُوفِ وَالإِصْلاَحِ بَیْنَ الْمُسْلِمِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯২৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فدیہ کا بیان
(٣٣٩٢٨) حضرت عمر (رض) نے ارشاد فرمایا : کفار کے ہاتھوں سے ایک مسلمان قیدی کو چھڑاؤ یہ مجھے پورے عرب کے جزیہ یا جزیرۃ العرب سے زیادہ پسندیدہ ہے۔
(۳۳۹۲۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ: لأَنْ أَسْتَنْقِذَ رَجُلاً مِنَ الْمُسْلِمِینَ مِنْ أَیْدِی الْکُفَّارِ أَحَبَّ إلَیَّ مِنْ جِزیَۃِ الْعَرَبِ۔
তাহকীক: