মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৭৮ টি

হাদীস নং: ৩৩৯৮৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غنیمت کیسے تقسیم کی جائے گی ؟
(٣٣٩٨٩) حضرت مجاہد قرآن کریم کی آیت { وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِنْ شَیْئٍ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ ایک معمولی سی سوئی بھی من شئی میں داخل ہے۔
(۳۳۹۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ {وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِنْ شَیْئٍ} ، قَالَ: الْمِخْیَطُ مِنَ الشَّیْئِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৮৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خمس میں سے کس کو دیا جائے گا ؟ اور کن جگہوں میں استعمال کیا جائے گا ؟
(٣٣٩٩٠) حضرت مکحول (رض) فرماتے ہیں کہ خمس بھی فئی کی طرح ہے، اس میں سے امام مالدار اور فقیر دونوں کو دے گا۔

حضرت عمر بن عبدالعزیز نے تحریر فرمایا : جو عام فئی کا راستہ ہے وہ خمس کا بھی راستہ ہے۔
(۳۳۹۹۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَن بْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : الْخُمُسُ بِمَنْزِلَۃِ الْفَیْئِ ، یُعْطِی مِنْہُ الإِمَامُ الْغَنِیَّ وَالْفَقِیرَ۔

قَالَ : وَأَخْبَرَنِی لَیْثُ بْنُ أَبِی رُقَیَّۃَ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ کَتَبَ : إِنَّ سَبِیلَ الْخُمُسِ سَبِیلُ عَامَّۃِ الْفَیْئِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৯০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خمس میں سے کس کو دیا جائے گا ؟ اور کن جگہوں میں استعمال کیا جائے گا ؟
(٣٣٩٩١) حضرت حجاج بن ثابت فرماتے ہیں کہ مجھے خبر پہنچی ہے کہ بنو عبدالمطلب کے دو شخص حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور صدقہ کا مال مانگا۔ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ابھی نہیں لیکن جب تم دیکھو میرے پاس خمس کا مال موجود ہے تو پھر تم میرے پاس آنا (میں عطا کر دوں گا) ۔
(۳۳۹۹۱) حَدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، قَالَ : حدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، قَالَ : بَلَغَنِی أَنَّ رَجُلَیْنِ مِنْ بَنِی عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَتَیَا النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَسْأَلاَنَہُ مِنَ الصَّدَقَۃِ ، فَقَالَ : لاَ ، وَلَکِنْ إِذَا رَأَیْتُمَا عِنْدِی شَیْئًا مِنَ الْخُمُسِ فَأْتِیَانِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৯১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خمس میں سے کس کو دیا جائے گا ؟ اور کن جگہوں میں استعمال کیا جائے گا ؟
(٣٣٩٩٢) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ آل محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے صدقہ حلال نہیں ہے۔ ان کو خمس کا خمس ملے گا۔
(۳۳۹۹۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ خُصَیْفٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : کَانَ آلُ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لاَ تَحِلَّ لَہُمَ الصَّدَقَۃُ ، فَجُعِلَ لَہُمْ خُمُسَ الْخُمُسِ۔ (نسائی ۴۴۴۹۔ طبری ۱۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৯২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خمس میں سے کس کو دیا جائے گا ؟ اور کن جگہوں میں استعمال کیا جائے گا ؟
(٣٣٩٩٣) حضرت حسن سے مروی ہے کہ حضرت عمر (رض) نے مال فیٔ میں سے ایک شخص کو دس ہزار، نو ہزار، آٹھ ہزار اور سات ہزار عطا فرمائے۔
(۳۳۹۹۳) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّ عُمَرَ أَعْطَی الرَّجُلَ مِنَ الْفَیْئِ عَشْرَۃَ آلاَفٍ ، وَتِسْعَۃً ، وَثَمَانِیَۃً ، وَسَبْعَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৯৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خمس میں سے کس کو دیا جائے گا ؟ اور کن جگہوں میں استعمال کیا جائے گا ؟
(٣٣٩٩٤) حضرت جابر بن عبداللہ (رض) سے دریافت کیا گیا کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خمس کو کس طرح تقسیم فرماتے تھے ؟ حضرت جابر (رض) نے ارشاد فرمایا : اللہ کے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس میں سے ایک مجاہد کو دیتے پھر دوسرے کو پھر تیسرے کو عطا فرماتے۔
(۳۳۹۹۴) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِیَادٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : سُئِلَ کَیْفَ کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَصْنَعُ بِالْخُمُسِ ؟ قَالَ : کَانَ یَحْمِلُ مِنْہُ فِی سَبِیلِ اللہِ الرَّجُلَ ، ثُمَّ الرَّجُلَ ، ثُمَّ الرَّجُلَ۔ (احمد ۳۶۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৯৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیلئے غنیمت کو حلال کر دیا گیا تھا
(٣٣٩٩٥) حضرت جابر بن عبداللہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میرے لیے غنیمت کا مال حلال کردیا گیا جب کہ مجھ سے قبل کسی نبی کے لیے حلال نہیں کیا گیا تھا۔
(۳۳۹۹۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمُ بْنُ بَشِیرٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سَیَّارٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا یَزِیدُ الْفَقِیرُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللہِ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : أُحِلَّتْ لِی الْغَنَائِم ، وَلَمْ تَحِلَّ لأَحَدٍ قَبْلِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৯৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیلئے غنیمت کو حلال کر دیا گیا تھا
(٣٣٩٩٦) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم سے پہلے کسی قوم کیلئے غنیمت کا مال حلال نہ تھا۔ آسمان سے آگ آ کر اسے جلا کر راکھ کردیتی تھی۔ پھر غزوہ بدر کے دن لوگوں نے مال غنیمت میں جلد بازی کی تو قرآن کریم کی آیت { لَوْلاَ کِتَابٌ مِنَ اللہِ سَبَقَ لَمَسَّکُمْ فِیمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِیمٌ فَکُلُوا مِمَّا غَنِمْتُمْ حَلاَلاً طَیِّبًا } نازل ہوئی۔
(۳۳۹۹۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَمْ تَحِلَّ الْمَغَانِمُ لِقَوْمٍ سُودِ الرُّؤُوسِ قَبْلَکُمْ ، کَانَتْ تَنْزِلُ نَارٌ مِنَ السَّمَائِ فَتَأْکُلُہَا ، فَلَمَّا کَانَ یَوْمُ بَدْرٍ ، أَسْرَعَ النَّاسُ فِی الْمَغَانِمُ ، فَأَنْزَلَ اللَّہُ : {لَوْلاَ کِتَابٌ مِنَ اللہِ سَبَقَ لَمَسَّکُمْ فِیمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِیمٌ فَکُلُوا مِمَّا غَنِمْتُمْ حَلاَلاً طَیِّبًا}۔ (ترمذی ۳۰۸۵۔ احمد ۲۵۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৯৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیلئے غنیمت کو حلال کر دیا گیا تھا
(٣٣٩٩٧) حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میرے لیے غنیمت کو حلال کیا گیا جب کہ مجھ سے قبل کسی کے لیے حلال نہ تھی۔
(۳۳۹۹۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، وَمِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : أُحِلَّ لِی الْمَغْنَمُ ، وَلَمْ یَحِلَّ لأَحَدٍ قَبْلِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৯৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیلئے غنیمت کو حلال کر دیا گیا تھا
(٣٣٩٩٨) حضرت ابو بردہ (رض) کے والد سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
(۳۳۹۹۸) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، قَالَ : أَخْبَرَنَا إِسْرَائِیلُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أُحِلَّتْ لِیَ الْغَنَائِمُ ، وَلَمْ تَحِلَّ لِنَبِیٍّ کَانَ قَبْلِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৯৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیلئے غنیمت کو حلال کر دیا گیا تھا
(٣٣٩٩٩) حضرت ابو ذر (رض) سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
(۳۳۹۹۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ مُجَاہِدٍ - زَادَ فِیہِ غَیْرُ وَکِیعٍ - عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ أَبِی ذَرٍّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولَ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمََ: أُحِلَّتْ لِیَ الْغَنَائِمُ ، وَلَمْ تَحِلَّ لِنَبِیٍّ کَانَ قَبْلِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৯৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیلئے غنیمت کو حلال کر دیا گیا تھا
(٣٤٠٠٠) حضرت ابو ذر (رض) سے اسی طرح ہی مروی ہے۔
(۳۴۰۰۰) حَدَّثَنَا مُحَمد بِنِ أَبِی عُبَیْدَۃ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبِی ، عَنِ الأَعْمَش ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ أَبِی ذَرٍّ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : أُحِلَّتْ لِیَ الْغَنَائِمُ ، وَلَمْ تَحِلَّ لِنَبِیٍّ کَانَ قَبْلِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪০০০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غنیمت کو تقسیم کرنے سے قبل بیع کرنا
(٣٤٠٠١) حضرت ابو امامہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غزوہ خیبر کے دن تقسیم غنیمت سے قبل بیع کرنے سے منع فرمایا۔
(۳۴۰۰۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ بْنِ جَابِرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْقَاسِمُ ، وَمَکْحُولٌ ، عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ؛ أَنَّ رَسُولَ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی یَوْمَ خَیْبَرَ أَنْ تُبَاعَ السِّہَامُ حَتَّی تُقْسَمَ۔ (طبرانی ۷۷۷۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪০০১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غنیمت کو تقسیم کرنے سے قبل بیع کرنا
(٣٤٠٠٢) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص تقسیم غنیمت سے قبل اپنے حصہ کی بیع کرے تو کوئی حرج نہیں ہے۔
(۳۴۰۰۲) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ یَعْلَی بْنِ عَطَائٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَبِیعَ الرَّجُلُ نَصِیبَہُ مِنَ الْمَغْنَمِ قَبْلَ أَنْ یُقْسَمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪০০২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غنیمت کو تقسیم کرنے سے قبل بیع کرنا
(٣٤٠٠٣) حضرت ابو مرزوق (رض) فرماتے ہیں کہ ہم حضرت رو یفع بن ثابت انصاری (رض) کے ساتھ مغرب کی طرف جہاد میں شریک ہوئے، پھر ہم نے ایک جگہ فتح کی جس کا نام جربہ تھا۔ حضرت رو یفع (رض) خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے اور فرمایا : میں تمہارے سامنے وہی بات کروں گا جو میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی جو حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خیبر کے دن ہم سے فرمایا تھا کہ : جو اللہ پر اور آخرت پر یقین رکھتا ہو، اس کو چاہیے کہ تقسیم غنیمت سے قبل اس کو فروخت نہ کرے۔
(۳۴۰۰۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ ، عَنْ أَبِی مَرْزُوقٍ مَوْلَی تُجِیبٍ ، قَالَ : غَزَوْنَا مَعَ رُوَیْفِعِ بْنِ ثَابِتٍ الأَنْصَارِیِّ نَحْوَ الْمَغْرِبِ ، فَفَتَحْنَا قَرْیَۃً یُقَالَ لَہَا : جَرْبَۃُ ، فَقَامَ فِینَا خَطِیبًا ، فَقَالَ : إِنِّی لاَ أَقُولُ لَکُمْ إِلاَّ مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ فِینَا یَوْمَ خَیْبَرَ : مَنْ کَانَ یُؤْمِنُ بِاللہِ وَالْیَوْمِ الآخِرِ ، فَلاَ یَبِیعَنَّ مَغْنَمًا حَتَّی یُقْسَمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪০০৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غنیمت کو تقسیم کرنے سے قبل بیع کرنا
(٣٤٠٠٤) حضرت ابو سعید الخدری (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تقسیم غنیمت سے قبل اس کی بیع کرنے سے منع فرمایا ہے۔
(۳۴۰۰۴) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَہْضَمِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ شَہْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ شِرَائِ الْمَغَانِمِ حَتَّی تُقْسَمَ۔ (ابویعلی ۱۰۸۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪০০৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غنیمت کو تقسیم کرنے سے قبل بیع کرنا
(٣٤٠٠٥) حضرت ابو قلابہ سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
(۳۴۰۰۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی عَنْ بَیْعِ الْمَغَانِمِ حَتَّی تُقْسَمَ۔ (عبدالرزاق ۹۴۸۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪০০৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غنیمت کو تقسیم کرنے سے قبل بیع کرنا
(٣٤٠٠٦) حضرت سعید بن المسیب (رض) تقسیم غنیمت سے قبل اس کی بیع کو ناپسند فرماتے ہیں تھے اور فرماتے کہ اس میں سونا اور چاندی ہوتا ہے۔
(۳۴۰۰۶) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عروبۃ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یَشْتَرِیَ مِنَ الْمَغْنَمِ شَیْئًا ، وَیَقُولُ : فِیہِ ذَہَبٌ وَفِضَّۃٌ ، یَعْنِی قَبْلَ أَنْ یُقْسَمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪০০৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غنیمت کو تقسیم کرنے سے قبل بیع کرنا
(٣٤٠٠٧) حضرت حسن اور حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی غنیمت کو تقسیم کرنے سے قبل اس کی بیع کو ناپسند کرتے تھے۔
(۳۴۰۰۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَمُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّہُمَا کَرِہَا بَیْعَ الْمَغَانِمِ حَتَّی تُقْسَمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪০০৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غنیمت کو تقسیم کرنے سے قبل بیع کرنا
(٣٤٠٠٨) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خیبر والے دن اس سے منع فرمایا۔
(۳۴۰۰۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : نَہَی یَوْمَ خَیْبَرَ عَنْ ۔۔۔
tahqiq

তাহকীক: