মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২২৩২৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ راستہ میں پڑا ہوا نومولود بچہ اگر ملے تو وہ آزاد شمار ہو گا
(٢٢٣٢٧) حضرت عمر (رض) نے نومولود بچہ جو پڑا ہوا ملا تھا اس کو آزاد فرما دیا۔
(۲۲۳۲۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَعْتَقَ لَقِیطًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩২৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ راستہ میں پڑا ہوا نومولود بچہ اگر ملے تو وہ آزاد شمار ہو گا
(٢٢٣٢٨) حضرت شعبہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے نومولود بچہ جو پڑا ہو ملے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ انھوں نے فرمایا وہ آزاد شمار ہوگا۔ حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے پوچھا کہ یہ کس سے مروی ہے آپ (رض) نے فرمایا حسن بصری اور حضرت علی (رض) سے۔
(۲۲۳۲۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ وَحَمَّادًا عَنِ اللَّقِیطِ ؟ فَقَالاَ : ہُوَ حُرٌّ۔
قَالَ شُعْبَۃُ : فَقُلْتُ لِلْحَکَمِ : عَمَّنْ ؟ قَالَ : عَنِ الْحَسَنِ الْبَصْرِیِّ ، عَنْ عَلِیٍّ۔
قَالَ شُعْبَۃُ : فَقُلْتُ لِلْحَکَمِ : عَمَّنْ ؟ قَالَ : عَنِ الْحَسَنِ الْبَصْرِیِّ ، عَنْ عَلِیٍّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩২৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ راستہ میں پڑا ہوا نومولود بچہ اگر ملے تو وہ آزاد شمار ہو گا
(٢٢٣٢٩) حضرت تمیم بن مسیح (رض) فرماتے ہیں کہ میں گھر سے نکلا میری کوئی اولاد نہ تھی مجھے نومولود بچہ پڑا ہوا ملا۔ میں اس کو حضرت علی (رض) کے پاس لے کر حاضر ہوا۔ آپ (رض) نے اس کو محلہ والوں کے ساتھ ملا دیا۔
(۲۲۳۲۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ زُہَیْرِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ ، عَنْ ذُہْلِ بْنِ أَوْسٍ ، عَنْ تَمِیمِ بْنِ مُسَیْحٍ ، قَالَ : خَرَجْت مِنَ الدَّارِ وَلَیْسَ لِی وَلَدٌ ، فَوَجَدْت لَقِیطًا فَأَتَیْت بِہِ عَلِیًّا فَأَلْحَقَہُ فِی مَائِہِ۔ (عبدالرزاق ۱۳۸۴۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩২৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ راستہ میں پڑا ہوا نومولود بچہ اگر ملے تو وہ آزاد شمار ہو گا
(٢٢٣٣٠) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ وہ غلام شمار ہوں گے۔
(۲۲۳۳۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ سُلَیْمَانَ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ حَوْطٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : ہُمْ مَمْلُوکُونَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৩০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ راستہ میں پڑا ہوا نومولود بچہ اگر ملے تو وہ آزاد شمار ہو گا
(٢٢٣٣١) حضرت موسیٰ الجھنی (رض) فرماتے ہیں میں نے راستہ میں ولد الزنا پڑا ہوا دیکھا حضرت علی (رض) نے اس کو محلہ والوں کے ساتھ ملا دیا۔
(۲۲۳۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مُوسَی الْجُہَنِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ وَلَدَ زِنًا أَلْحَقَہُ عَلِیٌّ فِی مَائِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৩১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ راستہ میں پڑا ہوا نومولود بچہ اگر ملے تو وہ آزاد شمار ہو گا
(٢٢٣٣٢) حضرت عمر بن عبد العزیز (رض) نے اہل مکہ کو تحریر فرمایا : نومولود بچہ جو پڑا ہوا ملے وہ آزاد شمار ہوگا۔
(۲۲۳۳۲) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ ، قَالَ : جَائَ کِتَابُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ إلَی أَہْلِ مَکَّۃَ ، أَنَّ اللَّقِیطَ حُرٌّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৩২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غیر موجود چیز کی صرف صفت اور کیفیت بیان کرکے فروخت کرنا
(٢٢٣٣٣) حضرت سعید بن المسیب (رض) اس کو ناپسند فرماتے تھے کہ آدمی سامان کا وصف بیان کر کے اس کو فروخت کرے جو اس کے پاس نہیں ہے۔
(۲۲۳۳۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ : أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یُوَاصِفَ الرَّجُلُ بِالسِّلْعَۃِ لَیْسَ عِنْدَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৩৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غیر موجود چیز کی صرف صفت اور کیفیت بیان کرکے فروخت کرنا
(٢٢٣٣٤) حضرت حسن (رض) وصف بیان کر کے بیع کرنے کو ناپسند کرتے تھے جبکہ چیز غیر موجود ہو۔
(۲۲۳۳۴) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ : أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ الْمُوَاصَفَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৩৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غیر موجود چیز کی صرف صفت اور کیفیت بیان کرکے فروخت کرنا
(٢٢٣٣٥) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس بیع کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۲۳۳۵) حَدَّثَنَا أزہر ، عن ابن عون ، عن محمد : أنہ کرہہا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৩৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غیر موجود چیز کی صرف صفت اور کیفیت بیان کرکے فروخت کرنا
(٢٢٣٣٦) حضرت زید بن اسلم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر (رض) سے دریافت کیا کہ ایک شخص یوں کہتا ہے : تو اس بیع کو خرید لے میں اس کو خریدوں گا تجھ سے۔ ( تو ایسا کرنا کیسا ہے ؟ ) آپ (رض) نے اس کو ناپسند فرمایا۔
(۲۲۳۳۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانُ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، قَالَ : قُلْتُ لابْنِ عُمَرَ : الرَّجُلُ یَقُولُ : اشْتَرِ ہَذَا الْبَیْعَ وَأَشْتَرِیہِ مِنْک فَکَرِہَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৩৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غیر موجود چیز کی صرف صفت اور کیفیت بیان کرکے فروخت کرنا
(٢٢٣٣٧) حضرت حسن (رض) سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ ایک شخص دوسرے شخص کے ساتھ ریشم کا ریٹ لگاتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ ریشم میرے پاس نہیں ہے۔ اور وہ کہتا ہے : اس کو خرید لے یہاں تک کہ میں اس کو تجھ سے خرید لوں گا ؟ آپ نے اس بیع کو ناپسند فرمایا اور فرمایا یہ بیع مواصفہ ہے۔
(۲۲۳۳۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْحَکَمِ بنِ أَبِی الْفَضْلِ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَسَنَ وَسَأَلَہُ عَنِ الرَّجُلِ یُسَاوِمُ الرَّجُلَ بِالْحُرِّیَّۃِ فَیَقُولُ : لَیْسَ عِنْدِی ، فَیَقُولُ : اشْتَرِہِ حَتَّی أَشْتَرِیَہُ مِنْک ؟ فَکَرِہَہُ ، وَقَالَ : ہَذِہِ الْمُوَاصَفَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৩৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غیر موجود چیز کی صرف صفت اور کیفیت بیان کرکے فروخت کرنا
(٢٢٣٣٨) حضرت قاسم بن محمد (رض) اس بیع میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
(۲۲۳۳۸) حَدَّثَنَا عَائِذُ بْنُ حَبِیبٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ : أَنَّہُ لَمْ یَرَ بِہِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৩৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غیر موجود چیز کی صرف صفت اور کیفیت بیان کرکے فروخت کرنا
(٢٢٣٣٩) حضرت ابراہیم بن میسرہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس سے دریافت کیا : ایک شخص نے مجھ سے ایسے سامان کی قیمت لگائی جو میرے پاس نہیں ہے۔ اور وہ کہتا ہے اس کو خرید لے میں تجھ سے خرید لوں گا۔ اور اگر اس کی جگہ ہوتا تو میں اس کو نہ خریدتا ؟ حضرت طاؤس نے اس بیع کو ناپسند فرمایا۔
(۲۲۳۳۹) حَدَّثَنَا وکیع ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، قَالَ : قُلْتُ لِطَاوُوسٍ : الرَّجُلُ یُسَاوِمُنِی السِّلْعَۃَ وَلَیْسَتْ عِنْدِی فَیَقُولُ: اشْتَرِ وَأَشْتَرِی مِنْک، وَلَوْلاَ مَکَانَہُ مَا اشْتَرَیْتہَا؟ فَکَرِہَہُ طَاوُوس۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৩৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غیر موجود چیز کی صرف صفت اور کیفیت بیان کرکے فروخت کرنا
(٢٢٣٤٠) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ ایک شخص دوسرے سے یوں کہے : تو اس کپڑے کو خرید لے میں اس کو تجھ سے خرید لوں گا۔ حضرت ابراہیم (رض) نے اس بیع کو ناپسند فرمایا۔
(۲۲۳۴۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : فِی الرَّجُلِ یَقُولُ لِلرَّجُلِ : اشْتَرِی ہَذَا الْبَزَّ وَأَشْتَرِیہِ مِنْک فَکَرِہَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৪০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ تھنوں میں د ودھ کی بیع کرنا
(٢٢٣٤١) حضرت ابن عباس (رض) ارشاد فرماتے ہیں بھیڑ کی پشت پر اون کی بیع مت کرو (یعنی پہلے اس کو اتار لو) اور تھنوں میں دودھ کی بیع مت کرو۔
(۲۲۳۴۱) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لاَ تَبْتَاعُوا الصُّوفَ عَلَی ظُہُورِ الْغَنَمِ ، وَلاَ اللَّبَنَ فِی الضُّرُوعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৪১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ تھنوں میں د ودھ کی بیع کرنا
(٢٢٣٤٢) حضرت یزید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے تھنوں میں موجود دودھ کی خریداری کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ (رض) نے مجھے اس سے منع فرما دیا۔
(۲۲۳۴۲) حَدَّثَنَا مُلاَزِمُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زُفَرَ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ عَنْ شِرَاء اللَّبَنِ فِی الضُّرُوعِ ؟ فَنَہَانِی عَنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৪২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ تھنوں میں د ودھ کی بیع کرنا
(٢٢٣٤٣) حضرت ابو سعید (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جانوروں کے پیٹ میں موجود بچہ کی بیع سے منع فرمایا ہے جب تک کہ وہ پیدا نہ ہوجائے۔ اور تھنوں میں موجود دودھ کی بیع سے منع فرمایا مگر وزن کر کے۔
(۲۲۳۴۳) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَہْضَمِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، عَن مُحَمَّدِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ شَہْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، قَالَ : نَہَی النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ شِرَاء مَا فِی بُطُونِ الأَنْعَامِ حَتَّی تَضَعَ ، وَعَمَّا فِی ضُرُوعِہَا إلاَّ بِکَیْلٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৪৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ تھنوں میں د ودھ کی بیع کرنا
(٢٢٣٤٤) حضرت طاؤس (رض) تھنوں میں موجود دودھ کی بیع کو ناپسند سمجھتے تھے جب تک ان کو نکال کر کیل نہ کرلیا جائے۔
(۲۲۳۴۴) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ زَمْعَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ : أَنَّہُ کَرِہَ بَیْعَ اللَّبَنِ فِی الضُّرُوعِ إلاَّ کَیْلاً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৪৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ تھنوں میں د ودھ کی بیع کرنا
(٢٢٣٤٥) حضرت حسن (رض) بکری کے تھنوں میں موجود دودھ کو خریدنے کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۲۳۴۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ : أَنَّہُ کَرِہَ بَیْعَ اللَّبَنِ فِی ضُرُوعِ الشَّائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৪৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ تھنوں میں د ودھ کی بیع کرنا
(٢٢٣٤٦) حضرت وہب بن عقبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی (رض) سے اس قوم کے مقررہ دنوں تک کے دودھ کو خرید کر اس کو آگے فروخت کردیتے تھے تو انھوں نے جواب دیا کہ یہ بیع تب ہی درست ہوگی جب ہاتھوں ہاتھ ہو۔
(۲۲۳۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ وَہْبِ بْنِ عُقْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الشَّعْبِیَّ عَنْ قَوْمٍ کَانُوا یَبْتَاعُونَ أَلْبَانَ الْبَقَرِ أَیَّامًا مَعْلُومَۃً ، ثُمَّ یَبْتَاعُونَہَا ؟ فَقَالَ : لاَ تَصْلُحُ إلاَّ یَدًا بِیَدٍ۔
তাহকীক: