মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২২৩৬৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ زرگروں کی مٹی کی بیع کا بیان
(٢٢٣٦٧) حضرت محمد بن ابو جعد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی (رض) سے زرگر کی مٹی کے خریدنے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے اس کی بیع کو ناپسند فرمایا اور فرمایا یہ دھوکا ہے۔ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں میرے والد اس کو سامنے کے بدلے فروخت کرتے تھے۔ (بیع کرتے تھے )
(۲۲۳۶۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ ، قَالَ : سَأَلْتُ الشَّعْبِیَّ عَنْ شِرَائِ تُرَابِ الصَّوَّاغِینَ ؟ فَکَرِہَہُ وَقَالَ : ہُوَ غَرَرٌ۔
قَالَ مُحَمَّدٌ : وَکَانَ أَبِی یَشْتَرِیہِ بِالْعُرُوضِ۔
قَالَ مُحَمَّدٌ : وَکَانَ أَبِی یَشْتَرِیہِ بِالْعُرُوضِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৬৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ زرگروں کی مٹی کی بیع کا بیان
(٢٢٣٦٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں، سونے کی مٹی کی بیع چاندی کے ساتھ اور چاندی کی مٹی کی سونے کے ساتھ بیع کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۲۳۶۸) حَدَّثَنَا حَرَمِیُّ بْنُ عُمَارَۃَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یُشْتَرَی تُرَابُ الذَّہَبِ بِالْفِضَّۃِ وَتُرَابُ الْفِضَّۃِ بِالذَّہَبِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৬৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کھانا ( گندم) خریدے، تو کیل کرنے والے کی اجرت کس پر ہوگی
(٢٢٣٦٩) حضرت بردان فرماتے ہیں کہ میں نے ایک شخص کو گندم فروخت کی اس شخص نے کیل کرنے والے کی اجرت خود دے دی، میں نے حضرت شعبی (رض) سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا اجرت تم ادا کرو ، بیشک اس کی ادائیگی تم پر ہے۔
(۲۲۳۶۹) حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِیسَی ، عَنْ بَرْدَانَ بْنِ أَبِی النَّضْرِ ، قَالَ : کُنْتُ بِعْت مِنْ رَجُلٍ طَعَامًا ، فَأَعْطَی الرَّجُلُ أَجْرَ الْکَیَّالِ ، فَسَأَلْت الشَّعْبِیَّ عَنْ ذَلِکَ ؟ فَقَالَ : أَعْطِہِ أَنْتَ فَإِنَّمَا ہُوَ عَلَیْک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৬৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کھانا ( گندم) خریدے، تو کیل کرنے والے کی اجرت کس پر ہوگی
(٢٢٣٧٠) حضرت ابن ابی ملیکہ اور حضرت عمرو بن دینار (رض) فرماتے ہیں کہ ہم ہمیشہ یہی سنتے آئے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھاگے ہوئے غلام کے بارے میں جو کہ حرم سے باہر پکڑا جائے ایک دینار یا دس درہم کا فیصلہ فرمایا ہے۔
(۲۲۳۷۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، أَوِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ وَعَمْرِو بْنِ دِینَارٍ ، قَالاَ : مَازِلْنَا نَسْمَعُ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَضَی فِی الْعَبْدِ الآبِقِ یُوجَدُ خَارِجًا مِنَ الْحَرَمِ دِینَارًا أَوْ عَشَرَۃَ دَرَاہِمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৭০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کھانا ( گندم) خریدے، تو کیل کرنے والے کی اجرت کس پر ہوگی
(٢٢٣٧١) حضرت ابو عمرو الشیبانی (رض) سے مروی ہے ایک شخص کو بھگوڑا غلام عین التمر میں ملا، وہ اس کو حضرت ابن مسعود (رض) کے پاس لے آیا۔ حضرت ابن مسعود (رض) نے اس میں چالیس درہم متعین کیے۔
(۲۲۳۷۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِی عَمْرٍو الشَّیْبَانِیِّ : أَنَّ رَجُلاً أَصَابَ عَبْدًا آبِقًا بِعَیْنِ التَّمْرِ ، فَجَائَ بِہِ ، فَجَعَلَ ابْنُ مَسْعُودٍ فِیہِ أَرْبَعِینَ دِرْہَمًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৭১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کھانا ( گندم) خریدے، تو کیل کرنے والے کی اجرت کس پر ہوگی
(٢٢٣٧٢) حضرت سعید بن المسیب سے مروی ہے کہ حضرت عمر (رض) نے بھگوڑے غلام کی مزدوری ایک دینار یا بارہ درہم بنائے۔
(۲۲۳۷۲) حدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شعیب ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ : أَنَّ عُمَرَ جَعَلَ فِی جُعْلِ الآبِقِ دِینَارًا ، أَوِ اثْنَیْ عَشَرَ دِرْہَمًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৭২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کھانا ( گندم) خریدے، تو کیل کرنے والے کی اجرت کس پر ہوگی
(٢٢٣٧٣) حضرت علی (رض) سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
(۲۲۳۷۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৭৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کھانا ( گندم) خریدے، تو کیل کرنے والے کی اجرت کس پر ہوگی
(٢٢٣٧٤) حضرت ابن ابی ملیکہ سے مروی ہے کہ حضرت عمر بن عبد العزیز (رض) نے فیصلہ کیا کہ اس بھگوڑے غلام کی مزدوری جس کو تین دن کی مسافت سے پکڑا ہو تین دینار ہیں۔
(۲۲۳۷۴) حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی ابْنُ أَبِی مُلَیْکَۃَ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ قَضَی فِی جُعْلِ الآبِقِ إذَا أُخِذَ عَلَی مَسِیرَۃِ ثَلاَثٍ ثَلاَثَۃَ دَنَانِیرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৭৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کھانا ( گندم) خریدے، تو کیل کرنے والے کی اجرت کس پر ہوگی
(٢٢٣٧٥) حضرت عمر (رض) نے بھگوڑے غلام کی مزدوری کے بارے میں چالیس درہم کا فیصلہ کیا۔
(۲۲۳۷۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَزِیدَ ، عَنْ أَیُّوبَ أَبِی الْعَلاَئِ ، عَنْ قَتَادَۃَ وَأَبِی ہَاشِمٍ : أَنَّ عُمَرَ قَضَی فِی جُعْلِ الآبِقِ أَرْبَعِینَ دِرْہَمًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৭৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کھانا ( گندم) خریدے، تو کیل کرنے والے کی اجرت کس پر ہوگی
(٢٢٣٧٦) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں بھگوڑے غلام کو پکڑنے کی مزدوری دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۲۳۷۶) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُرَیسٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِجُعْلِ الآبِقِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৭৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کھانا ( گندم) خریدے، تو کیل کرنے والے کی اجرت کس پر ہوگی
(٢٢٣٧٧) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ مسلمان ( بھگوڑے غلام کو پکڑ کر ) مسلمان کو واپس لوٹا دے گا۔
(۲۲۳۷۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْن مُہَاجِرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : الْمُسْلِمُ یَرُدُّ عَلَی الْمُسْلِمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৭৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کھانا ( گندم) خریدے، تو کیل کرنے والے کی اجرت کس پر ہوگی
(٢٢٣٧٨) حضرت ابو اسحاق (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ (رض) کے دور میں نے چالیس درہم مزدوری دی۔
(۲۲۳۷۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ، قَالَ: أَعْطَیْت الْجُعْلَ فِی زَمَنِ مُعَاوِیَۃَ أَرْبَعِینَ دِرْہَمًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৭৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کھانا ( گندم) خریدے، تو کیل کرنے والے کی اجرت کس پر ہوگی
(٢٢٣٧٩) حضرت شریح (رض) فرماتے ہیں کہ اگر غلام شہر کے اندر پکڑا جائے تو دس درہم اور اگر شہر سے باہر پکڑا جائے تو چالیس درہم مزدوری ہے۔
(۲۲۳۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ شُرَیْحٍ ۔ وَعَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ شُرَیْحٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : إذَا أُخِذَ فِی الْمِصْرِ فَعَشَرَۃُ دَرَاہِمَ ، وَإِذَا أُخِذَ خَارِجًا مِنَ الْمِصْرِ فَأَرْبَعُونَ دِرْہَمًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৭৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کھانا ( گندم) خریدے، تو کیل کرنے والے کی اجرت کس پر ہوگی
(٢٢٣٨٠) حضرت حکم (رض) فرماتے ہیں کہ بھگوڑا غلام اگر پکڑا جائے ، تو مسلمان بغیر مزدوری کے مسلمان کو واپس کر دے۔
(۲۲۳۸۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ الْحَکَمِ: أَنَّہُ قَالَ فِی الآبِقِ: یُؤخذُ، قَالَ: الْمُسْلِمُ یَرُدُّ عَلَی الْمُسْلِمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৮০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کھانا ( گندم) خریدے، تو کیل کرنے والے کی اجرت کس پر ہوگی
(٢٢٣٨١) حضرت ابن ابی ملیکہ (رض) اور حضرت عمرو بن دینار (رض) فرماتے ہیں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھاگے ہوئے غلام کی مزدوری جب کہ وہ خارج حرم سے پکڑا کر لایا گیا ہو تو ایک دینار مقرر کی ہے۔
(۲۲۳۸۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ وَعَمْرِو بْنِ دِینَارٍ ، قَالاَ : جَعَلَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی الْعَبْدِ الآبِقِ إذَا جِیئَ بِہِ خَارِجًا من الْحَرَمِ دِینَارًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৮১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کھانا ( گندم) خریدے، تو کیل کرنے والے کی اجرت کس پر ہوگی
(٢٢٣٨٢) حضرت عبد الکریم (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عقبہ (رض) سے دریافت کیا : کیا آپ بھگوڑے غلام کی مزدوری دیتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا ہاں ! میں نے عرض کیا اور آزاد کی ؟ آپ نے فرمایا نہیں۔
(۲۲۳۸۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَۃَ : أَتجْتَعلُ فِی الآبِقِ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قُلْتُ : الْحُرُّ ؟ قَالَ : لاَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৮২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کھانا ( گندم) خریدے، تو کیل کرنے والے کی اجرت کس پر ہوگی
(٢٢٣٨٣) حضرت قاسم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر اس کو پکڑنے کی مزدوری نہ دے تو اس کو جہاں سے پکڑا ہے وہیں پر چھوڑ آؤ۔
(۲۲۳۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : إِنْ لَمْ یُعْطِہِ جُعْلاً فَلْیُرْسِلْہُ فِی الْمَکَانِ الَّذِی أَخَذَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৮৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قاضی اور والی کا ہدیہ وصول کرنا
(٢٢٣٨٤) حضرت مسروق (رض) فرماتے ہیں قاضی اگر ہدیہ وصول کرے تو اس نے حرام کھایا اور اگر وہ رشوت لے تو کفر تک پہنچ گیا۔
(۲۲۳۸۴) حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِیفَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : الْقَاضِی إذَا أَخَذَ ہَدِیَّۃً ، فَقَدْ أَکَلَ السُّحْتَ ، وَإِذَا أَخَذَ الرِّشْوَۃَ بَلَغَتْ بِہِ الْکُفْرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৮৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قاضی اور والی کا ہدیہ وصول کرنا
(٢٢٣٨٥) حضرت معاذ بن العلاء اپنے والد اور دادا سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی (رض) نے کوفہ میں خطبہ دیا اور ان کے ہاتھ میں ایک شیشی تھی۔ آپ (رض) نے فرمایا میں جب سے خلیفہ بنا ہوں مجھے صرف یہ ایک ہدیہ ملا ہے جو مجھے ایک دہقان نے بھیجا ہے۔
(۲۲۳۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ الْعَلاَئِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، قَالَ : خَطَبَ عَلِیٌّ بِالْکُوفَۃِ وَبِیَدِہِ قَارُورَۃٌ فَقَالَ : مَا أَصَبْت بِہَا مُنْذُ دَخَلْتہَا إلاَّ ہَذہ ، أَہْدَاہَا إلَیَّ دِہْقَانٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৮৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قاضی اور والی کا ہدیہ وصول کرنا
(٢٢٣٨٦) حضرت یوسف بن مہاجر سے مروی ہے کہ لشکر کے قائد نے عبد الحمید کو چالیس ہزار یا اس سے کچھ کم یا اس سے کچھ زیادہ ہدیہ بھیجا۔ انھوں نے حضرت عمر بن عبد العزیز (رض) کو تحریر کیا۔ حضرت عمر بن عبد العزیز نے تحریر فرمایا : اگر آپ کو ہدیہ اس وقت ملا ہے جب جزیرہ میں تھے تو پھر قبول کرلو، وگرنہ میں اس کو اس کی طرف سے خراج شمار کروں گا۔
(۲۲۳۸۶) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ یُوسُفَ بْنِ الْمُہَاجِرِ ، قَالَ : أَہْدَی الأَصْبَہْبَذُ إلَی عَبْدِ الْحَمِیدِ أَرْبَعِینَ أَلْفًا ، أَوْ أَقَلَّ ، أَوْ أَکْثَرَ ، فَکَتَبَ إلَی عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، فَکَتَبَ إلَیْہِ : إِنْ کَانَ یُہْدِی لَکَ وَأَنْتَ بِالْجَزِیرَۃِ فَاقْبَلْہَا مِنْہُ ، وَإِلاَّ فَاحْسِبْہَا لَہُ مِنْ خَرَاجِہِ۔
তাহকীক: