মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি

হাদীস নং: ২২৪০৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو ہدیہ دے یا اُس کی طرف ہدیہ بھیجے
(٢٢٤٠٧) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے لیے کچھ مال بھیجا جو میں نے واپس کردیا۔ پھر جب میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت فرمایا : جو مال میں نے تمہارے طرف بھیجا تھا اس کو واپس کرنے پر کس چیز نے تمہیں ابھارا ؟ میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول 5! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے فرمایا تھا : تمہارے لیے یہی بہتر ہے کہ تم لوگوں سے کچھ مت لینا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یہ اس وقت ہے جب تم خود لوگوں سے سوال کرو۔ جو تمہارے پاس بغیر سوال کے آئے وہ اللہ کا عطاء کردہ رزق ہے جو اللہ تمہیں عطا فرما رہا ہے۔
(۲۲۴۰۷) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عْن أَبِیہِ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ یَقُولُ : أَرْسَلَ إلَیَّ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بمال فَرَدَدْتہ ، فَلَمَّا جِئْتہ بِہِ ، قَالَ : مَا حَمَلَک علی أَنْ تَرُدَّ مَا أَرْسَلْت بِہِ إلَیْک ، قَالَ : قُلْتَ لی یَا رَسُولَ اللہِ : إنَّ خَیْرًا لَکَ أَلاَّ تَأْخُذَ مِنَ النَّاسِ ، قَالَ : إنَّمَا ذَاکَ أَنْ تَسْأَلَ النَّاسَ ، وَمَا جَائَ کَ مِنْ غَیْرِ مَسْأَلَۃٍ فَإِنَّمَا ہو رِزْقٌ رَزَقَکہُ اللَّہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪০৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو ہدیہ دے یا اُس کی طرف ہدیہ بھیجے
(٢٢٤٠٨) حضرت اسود (رض) نے حضرت شریح (رض) کو ایک اونٹنی ہدیہ دی جو انھوں نے قبول فرما لی۔
(۲۲۴۰۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ عُمَارَۃَ : أَنَّ الأَسْوَدَ أَہْدَی إلَی شُرَیْحٍ نَاقَۃً فَقَبِلَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪০৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو ہدیہ دے یا اُس کی طرف ہدیہ بھیجے
(٢٢٤٠٩) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت شریح (رض) نے حضرت اسود (رض) کو اونٹنی ہدیہ دی۔ انھوں نے حضرت علقمہ (رض) سے اس کے متعلق دریافت فرمایا کہ آپ (رض) کی کیا رائے ہے ؟ حضرت علقمہ (رض) نے فرمایا تمہارے بھائی نے تمہارا اکرام کیا ہے میرے خیال میں تم قبول کرلو۔ حضرت اسود نے وہ قبول فرما لیا۔
(۲۲۴۰۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : أَنَّ شُرَیْحًا أَہْدَی لِلأَسْوَدِ نَاقَۃً ، فَسَأَلَ عَلْقَمَۃَ فَقَالَ : مَا تَرَی ؟ قَالَ : أَخُوک أَکْرَمَک ، أَرَی أَنْ تَقْبَلَہَا ، فَقَبِلَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪০৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو ہدیہ دے یا اُس کی طرف ہدیہ بھیجے
(٢٢٤١٠) حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ بعض اوقات حضرت ابو الھیثم حضرت ابراہیم کانے/بانس کی لکڑی کا گٹھہ ہدیہ میں دیتے جن کو وہ قبول فرما لیتے۔
(۲۲۴۱۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا الأَعْمَشُ، قَالَ: رُبَّمَا أَہْدَی أبو الْہَیْثَمِ إلَی إبْرَاہِیمَ الْجملَۃَ مِنَ القَصَبِ فَیَقْبَلُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪১০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو ہدیہ دے یا اُس کی طرف ہدیہ بھیجے
(٢٢٤١١) حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم کو ایک شیرہ ہدیہ دیا گیا جو کہ میٹھا تھا۔ آپ (رض) نے اس کو پھینک ( گرا ) دیا۔
(۲۲۴۱۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الأَعْمَش ، قَالَ : أُہْدِیَ إلَی إبْرَاہِیمَ طِلاَئٌ ، فَکَانَ حُلْوًا ، فَنَبَذَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪১১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو ہدیہ دے یا اُس کی طرف ہدیہ بھیجے
(٢٢٤١٢) حضرت عمر بن عبد العزیز سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہدیہ دیا کرو اس سے حسد ختم ہوجاتا ہے۔ اور آپس میں مصافحہ کیا کرو اس سے کینہ اور بغض ختم ہوتا ہے۔
(۲۲۴۱۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ ، عن عمر بْنِ عبد العزیز ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : تہادوا تذہب السخیمۃ ، تصافحوا یذہب الغل۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪১২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو ہدیہ دے یا اُس کی طرف ہدیہ بھیجے
(٢٢٤١٣) حضرت قیس بن یسیر بن عمرو اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت اویس قرنی بےلباس تھے، میرے والد نے ان کو کپڑے ہدیہ دئیے۔ انھوں نے قبول فرما لیے۔
(۲۲۴۱۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ یُسَیْرِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ أُوَیْسًا الْقَرَنِیَّ عَرِیَ فَکَسَاہُ أَبِی ، فَقَبِلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪১৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو ہدیہ دے یا اُس کی طرف ہدیہ بھیجے
(٢٢٤١٤) حضرت محمد بن واسع الازدی (رض) فرماتے ہیں چار صورتوں کے علاوہ مال حلال نہیں ہے۔ مسلمانوں کی غنیمت کا مال یا حلال تجارت ہو، یا کوئی مسلمان بھائی ہدیہ دے، یا اللہ کی کتاب کے مطابق میراث کا حصہ ہو۔
(۲۲۴۱۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُہَزِّمٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ وَاسِعٍ الأَزْدِیِّ ، قَالَ : لاَ یَطِیبُ ہَذَا الْمَالُ إلاَّ مِنْ أَرْبَعِ خِلاَلٍ : سَہْمِ فَیئِ الْمُسْلِمِینَ ، أَوْ تِجَارَۃٍ مِنْ حَلاَلٍ ، أَوْ إعْطَاء مِنْ أَخٍ مُسْلِمٍ عَنْ ظَہْرِ یَدٍ ، أَوْ مِیرَاثٌ فِی کِتَابِ اللہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪১৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو ہدیہ دے یا اُس کی طرف ہدیہ بھیجے
(٢٢٤١٥) حضرت مجاہد سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص کو دو آدمی مال دینا چاہتے ہیں۔ ان میں سے ایک مسلمان بھائی ہے اور دوسرا بادشاہ کا رشتہ دار ، وہ کس کا قبول کرے ؟ آپ (رض) نے فرمایا : رشتہ دار سے۔
(۲۲۴۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ : فِی رَجُلٍ عَرَضَ عَلَیْہِ رَجُلاَنِ مَالاً ، أَحَدُہُمَا أَخٌ مُسْلِمٌ ، وَالآخَرُ قَرَابَۃٌ مَعَ السُّلْطَانِ ، مِنْ أَیِّہِمَا یَقْبَلُ ؟ قَالَ : مِنَ الْقَرَابَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪১৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو ہدیہ دے یا اُس کی طرف ہدیہ بھیجے
(٢٢٤١٦) حضرت ابو الدردائ (رض) ارشاد فرماتے ہیں جب تم میں سے کسی کو تمہارا کوئی بھائی ہدیہ دے تو اس کے ہدیہ کو قبول کرلو۔ پھر اگر وہ محتاج ہو تو اس کو خرچ کرے۔ اور اگر وہ مستغنی ہے ( مال دار ہے ) تو کسی ضرورت مند کو دے دے۔ ( اس پر خرچ کر دے)
(۲۲۴۱۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : قَالَ أَبُو الدَّرْدَائِ : إذَا وَصَلَ أَحَدُکُمْ أَخَاہُ فَلْیَقْبَلْ صِلَتَہُ ، فَإِنْ کَانَ مُحْتَاجًا إلَیْہِ فَلْیُنْفِقْہُ ، وَإِنْ کَانَ مُسْتَغْنِیًا عَنْہُ فَلْیَضَعْہُ فِی أَہْلِ الْحَاجَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪১৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو ہدیہ دے یا اُس کی طرف ہدیہ بھیجے
(٢٢٤١٧) حضرت اعمش سے مروی ہے کہ حضرت مسیب (رض) کی اہلیہ نے بچہ جنا۔ حضرت خیثمہ نے ان کے لیے ایک دایہ اور اگر مجھے پائے کھانے کی دعوت دی جائے تو میں قبول کروں گا۔
(۲۲۴۱۷) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الأَعْمَش ، قَالَ : وَلَدَتِ امْرَأَۃٌ لِلْمُسَیِّبِ غُلاَمًا ، فَاشْتَرَی لَہُ خَیْثَمَۃُ ظِئْرًا ، فَأَرْسَلَ بِہَا إلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪১৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو ہدیہ دے یا اُس کی طرف ہدیہ بھیجے
(٢٢٤١٨) حضرت عبداللہ (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہدیہ کو رَدْ نہ کرو اور دعوت دینے والے کی دعوت قبول کرو، اور مسلمانوں کو مت مارو۔
(۲۲۴۱۸) حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عُبَیْدٍ الطَّنَافِسِیُّ ، عَنِ الأَعْمَش ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: لاَ تَرُدُّوا الْہَدِیَّۃَ، وَأَجِیبُوا الدَّاعِیَ، وَلاَ تَضْرِبُوا الْمُسْلِمِینَ۔(بخاری ۲۵۶۸۔ احمد ۲/۴۷۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪১৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو ہدیہ دے یا اُس کی طرف ہدیہ بھیجے
(٢٢٤١٩) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اگر مجھے ایک ذراع ( کپڑا) ہدیہ دیا جائے تو میں اس کو ضرور قبول کرتا ہوں۔ اور اگر مجھے پائے کھانے کی دعوت دی جائے تو میں قبول کروں گا۔
(۲۲۴۱۹) حَدَّثَنَا أَبُومُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَش ، عَنْ أَبِی حَازِمٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَوْ أُہْدِیَ إلَیَّ ذِرَاعٌ لَقَبِلْتہ ، وَلَوْ دُعِیت إلَی کُرَاعٍ لاَجَبْت۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪১৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو ہدیہ دے یا اُس کی طرف ہدیہ بھیجے
(٢٢٤٢٠) حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو اللہ کے لیے سوال کرے اس کو عطاء کرو۔ اور جو تمہیں بکری کی پنڈلی بھی ہدیہ دے اس کو قبول کرو۔
(۲۲۴۲۰) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ سَأَلَ بِاللَّہِ فَأَعْطُوہُ ، وَمَنْ أَہْدَی إلَیْکُمْ کُرَاعًا فَاقْبَلُوہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪২০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو ہدیہ دے یا اُس کی طرف ہدیہ بھیجے
(٢٢٤٢١) حضرت سلمان (رض) فرماتے ہیں کہ میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں پلیٹ میں ہدیہ لے کر حاضر ہوا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ (رض) سے فرمایا کھاؤ۔
(۲۲۴۲۱) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی قُرَّۃَ الْکِنْدِیِّ ، عَنْ سَلْمَانَ ، قَالَ: أَتَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِہَدِیَّۃٍ عَلَی طَبَقٍ فَقَالَ : لأَِصْحَابِہِ : کُلُوا۔ (احمد ۵/۴۳۸۔ طبرانی ۶۱۵۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪২১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو ہدیہ دے یا اُس کی طرف ہدیہ بھیجے
(٢٢٤٢٢) حضرت زہری (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : بہترین چیز ۔ بوقت ضرورت ہدیہ کرنا ہے۔
(۲۲۴۲۲) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ شَیْخٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : نِعْمَ الشَّیْئُ الْہَدِیَّۃُ بَیْنَ یَدَیِ الْحَاجَۃِ۔ (طبرانی ۲۹۰۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪২২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ آدمی کا اپنے آپ کو بچانے کے لیے رشوت وغیرہ دینا
(٢٢٤٢٣) حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں ہم اس زمانے میں اپنے لیے کوئی چیز رشوت سے زیادہ نفع مند نہیں سمجھتے۔
(۲۲۴۲۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ زَیْدٍ یَقُولُ : لَمْ نَجِدْ فِی ذَلِکَ الزَّمَانِ لَنا شَیْئاً أَنْفَعَ لَنَا مِنَ الرِّشَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪২৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ آدمی کا اپنے آپ کو بچانے کے لیے رشوت وغیرہ دینا
(٢٢٤٢٤) حضرت ابن مسعود (رض) جب حبشہ تشریف لائے تو ان کو کسی معاملہ میں ( ناحق) پکڑ لیا گیا۔ انھوں نے دو دینار دئیے۔ یہاں تک کہ ان کو چھوڑ دیا گیا۔
(۲۲۴۲۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو الْعُمَیْسِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ : أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ لَمَّا أَتَی أَرْضَ الْحَبَشَۃِ أُخِذَ فِی شَیْئٍ فَأَعْطَی دِینَارَیْنِ حَتَّی خُلِّی سَبِیلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪২৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ آدمی کا اپنے آپ کو بچانے کے لیے رشوت وغیرہ دینا
(٢٢٤٢٥) حضرت مجاہد (رض) فرماتے ہیں اپنے مال کو اپنے دین کے لیے اوپر ڈھال بناؤ۔ اور اپنے دین کو مال کے لیے ڈھال نہ بناؤ۔
(۲۲۴۲۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : اجْعَلْ مَالَک جُنَّۃً دُونَ دِینِکَ ، وَلاَ تَجْعَلْ دِینَک جُنَّۃً دُونَ مَالِک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪২৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ آدمی کا اپنے آپ کو بچانے کے لیے رشوت وغیرہ دینا
(٢٢٤٢٦) حضرت جابر بن زید اور حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر آدمی کو اپنے نفس اور مال پر ظلم کا خوف ہو تو جان بچانے کے لیے کچھ پیسے دے دے تو کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۲۴۲۶) حَدَّثَنَا ہِشَامٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ۔ وَعَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ وَالشَّعْبِیِّ ، أَنَّہُمْ قَالُوا: لاَ بَأْسَ أَنْ یُصَانِعَ الرَّجُلُ عَلَی نَفْسِہِ وَمَالِہِ إذَا خَافَ الظُّلْمَ۔
tahqiq

তাহকীক: