মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২২৪৪৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کی زمین چرا لے
(٢٢٤٤٧) حضرت ابو عمرو الشیبانی (رض) فرماتے ہیں کہ مجھے خبر دی گئی کہ بیشک نہیں ہے کوئی شخص جو کوئی زمین چرائے اس کے لیے توبہ ہوگی ، نہیں پائی کوئی زمین جو اس کے لیے کھودی جائے۔
(۲۲۴۴۷) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ أَبِی عَمْرٍو الشَّیْبَانِیِّ ، قَالَ : أُخْبِرْت أَنَّہُ مَا مِنْ أَحَدٍ یَسْرِقُ أَرْضًا یَکُونُ لَہُ تَوْبَۃٌ مَا وَجَدَ أَرْضًا یَحْفِرُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৪৪৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کی زمین چرا لے
(٢٢٤٤٨) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص ناحق زمین کا ٹکڑا لے لے تو قیامت کے دن سات زمینوں کا اس کے گلے میں طوق ڈالا جائے گا۔
(۲۲۴۴۸) حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ بِلاَلٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ عِجْلاَنَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ أَخَذَ شِبْرًا مِنَ الأَرْضِ طُوِّقَہ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ مِنْ سَبْعِ أَرَضِینَ۔ (مسلم ۴۳۔ احمد ۲/۳۸۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৪৪৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کی زمین چرا لے
(٢٢٤٤٩) حضرت ابو طفیل فرماتے ہیں کہ میں حضرت علی (رض) کی خدمت میں حاضر تھا، آپ کے پاس ایک شخص آیا اور عرض کیا، کیا آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آپ کو کچھ راز کی باتیں بتائی ہیں ؟ حضرت علی (رض) غصہ میں آگئے اور فرمایا کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے ایسی کوئی سرگوشی نہیں فرمائی جس کو لوگوں سے چھپایا ہو، سوائے اس کے کہ مجھے چار کلمات سکھلائے ہیں، اس نے عرض کی کیا وہ کون سے کلمات ہیں ؟ آپ (رض) نے فرمایا : اس پر اللہ کی لعنت جو والدین پر لعنت کرے، اور اس پر اللہ کی لعنت جو غیر اللہ کے نام پر ذبح کرے ، اس پر اللہ کی لعنت جو فسادی کو ٹھکانا دے، اور اس پر اللہ کی لعنت جو زمین کی ملکیت کو تبدیل کر دے۔
(۲۲۴۴۹) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ حَیَّانَ ، عَنْ أَبِی الطُّفَیْلِ ، قَالَ : کُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ عَلِیٍّ فَأَتَاہُ رَجُلٌ فَقَالَ : ہَلْ کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُسِرُّ إلَیْک ؟ فَغَضِبَ ، فَقَالَ : مَا کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُسِرُّ إلَیَّ شَیْئًا یَکْتُمُہُ النَّاسَ غَیْرَ أَنَّہُ حَدَّثَنِی بِأَرْبَعِ کَلِمَاتٍ ، قَالَ : مَا ہُنَّ ؟ قَالَ : لَعَنَ اللَّہُ مَنْ لَعَنَ وَالِدَہُ ، وَلَعَنَ اللَّہُ مَنْ ذَبَحَ لِغَیْرِ اللہِ ، وَلَعَنَ اللَّہُ مَنْ آوَی مُحْدِثًا ، وَلَعَنَ اللَّہُ مَنْ غَیَّرَ مَنَارَ الأَرْضِ۔
(بخاری ۱۷۔ احمد ۱/۱۱۸)
(بخاری ۱۷۔ احمد ۱/۱۱۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৪৪৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کی زمین چرا لے
(٢٢٤٥٠) حضرت ابو مالک اشعری (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا؛ اللہ کے نزدیک قیامت کے دن سب سے بڑا دھوکا یہ ہوگا کہ کسی شخص کی کچھ زمین دوسرا چرا لے، اور دو پڑوسیوں کے درمیان زمین مشترک ہو اور ان میں سے ایک ساتھی کی زمین پر قبضہ کرلے، پس ایسے شخص کے گلے میں سات زمینوں کا طوق ڈالا جائے گا۔
(۲۲۴۵۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ محمد بْنِ عقیل ، عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ ، عَنْ أَبِی مَالِکٍ الأَشْعَرِیِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَعْظَمُ الْغُلُولِ عِنْدَ اللہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ذِرَاعُ أَرْضٍ یَسْرِقُہَا الرَّجُلُ مِنَ الرَّجُل ، وَالْجَارَانِ یَکُونُ بَیْنَہُمَا الأَرْضُ فَیَسْرِقُ أَحَدُہُمَا مِنْ صَاحِبِہِ فَیُطَوَّقُہُ مِنْ سَبْعِ أَرَضِینَ۔ (احمد ۳۴۱۔ طبرانی ۳۴۶۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৪৫০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کی زمین چرا لے
(٢٢٤٥١) حضرت ابن سابط فرماتے ہیں کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چار آدمیوں پر لعنت فرمائی، جو غیر اللہ کے نام پر قربانی کرے، جو فسادی کو ٹھکانا دے، جو والدین کی نافرمانی کرے، اور جو منار کو چوری کرے، راوی کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا کہ منار سے کیا مراد ہے ؟ جو اپنے بھائی کی زمین لے کر اپنی زمین میں شامل کرلے۔
(۲۲۴۵۱) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص ، عَنْ طَارِقٍ ، عَنِ ابْنِ سَابِطٍ ، قَالَ : لَعَنَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَرْبَعَۃً : مَنْ أَہَلَّ لِغَیْرِ اللہِ ، وَمَنْ آوَی مُحْدِثًا ، وَمَنْ عَقَّ وَالِدَیْہِ ، وَمَنْ سَرَقَ الْمَنَارَ ، قَالَ : قُلْتُ : وَمَا الْمَنَارُ ؟ قَالَ : الرَّجُلُ یَأْخُذُ مِنْ أَرْضِ صَاحِبِہِ فِی أَرْضِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৪৫১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کی زمین چرا لے
(٢٢٤٥٢) حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ جو شخص ناحق زمین پر قبضہ کرلے تو قیامت کے دن مالکان زمین اس کو طوق پہنائیں گے، جس کو وہ اٹھا نہ سکے گا۔
(۲۲۴۵۲) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَش ، عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : مَنْ ظَلَمَ شِبْرًا مِنَ الأَرْضِ فَطَوَّقَتْہُ ذَوَاتُ الأَرْضِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ لَمْ تَحْمِلْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৪৫২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کی زمین چرا لے
(٢٢٤٥٣) حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اس پر لعنت ہے جو بغیر حق کے زمین کی گھاس وغیرہ میں سے کچھ کمی کر دے۔
(۲۲۴۵۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ کُرَیْبٍ ، عن کریب ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، یَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الْمَلْعُونُ مَنِ انْتَقَضَ شَیْئًا مِنْ تُخُومِ الأَرْضِ بِغَیْرِ حَقِّہِ۔
(احمد ۱/۲۱۷۔ ابن حبان ۴۴۱۷)
(احمد ۱/۲۱۷۔ ابن حبان ۴۴۱۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৪৫৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کے بیان میں جو اس بات کا قائل ہے کہ مسلمان اپنی طے شدہ شروط کے مطابق معاملات کریں گے
(٢٢٤٥٤) حضرت عطاء سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : مسلمان اپنی شروط کے مطابق معاملہ کریں گے۔
(۲۲۴۵۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : بَلَغْنَا أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : الْمُؤمِنونَ عِنْدَ شُرُوطِہِمْ۔ (ترمذی ۱۳۵۲۔ ابوداؤد ۳۵۸۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৪৫৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کے بیان میں جو اس بات کا قائل ہے کہ مسلمان اپنی طے شدہ شروط کے مطابق معاملات کریں گے
(٢٢٤٥٥) حضرت عمر (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ مسلمان اپنی شرط کے موافق معاملہ کرے گا۔
(۲۲۴۵۵) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ شَیْخٍ مِنْ بَنِی کِنَانَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُمَرَ یَقُولُ : الْمُسْلِمُ عِنْدَ شَرْطِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৪৫৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کے بیان میں جو اس بات کا قائل ہے کہ مسلمان اپنی طے شدہ شروط کے مطابق معاملات کریں گے
(٢٢٤٥٦) حضرت شریح فرماتے ہیں کہ مسلمان اپنی شرط کے موافق معاملہ کرے گا جب تک کہ اس میں اللہ کی نافرمانی نہ ہو۔
(۲۲۴۵۶) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ شُرَیْحٍ ، قَالَ : الْمُسْلِمُونَ عِنْدَ شُرُوطِہِمْ مَا لَمْ یُعْصَ اللَّہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৪৫৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کے بیان میں جو اس بات کا قائل ہے کہ مسلمان اپنی طے شدہ شروط کے مطابق معاملات کریں گے
(٢٢٤٥٧) حضرت شریح (رض) فرماتے ہیں کہ ہر مسلمان کے لیے اپنی شرط پر عمل کرنا ضروری ہے۔
(۲۲۴۵۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ، عَنْ شَبِیبِ بْنِ غَرْقَدَۃَ، قَالَ، سَمِعْت شُرَیْحًا یَقُولُ: لِکُلِّ مُسْلِمٍ شَرْطُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৪৫৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کے بیان میں جو اس بات کا قائل ہے کہ مسلمان اپنی طے شدہ شروط کے مطابق معاملات کریں گے
(٢٢٤٥٨) حضرت اسماعیل فرماتے ہیں کہ ایک خاتون حضرت شعبی (رض) کی خدمت میں آئی اور عرض کیا : میری بیٹی نے اس شرط پر بیع کی ہے کہ اس کو فروخت نہیں کیا جائے گا، آپ نے فرمایا تمہاری بیٹی اپنی شرط پر ہے۔ ( اس شرط پر عمل کرنا ضروری ہے۔ )
(۲۲۴۵۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ ، قَالَ : جَائَتِ امْرَأَۃٌ إلَی الشَّعْبِیِّ ، فَقَالَتْ : إنَّ ابْنَتِی بِیعَتْ عَلَی شَرْطِ أَنْ لاَ تُبَاعَ ، قَالَ : ابْنَتُک عَلَی شَرْطِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৪৫৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کے بیان میں جو اس بات کا قائل ہے کہ مسلمان اپنی طے شدہ شروط کے مطابق معاملات کریں گے
(٢٢٤٥٩) حضرت عمرو بن راشد سے مروی ہے کہ ایک شخص نے کسی سے اونٹ خریدا وہ اونٹ بیمار تھا، بائع نے اونٹ کی کھال کا استثناء کردیا، پھر اونٹ بعد میں ٹھیک ہوگیا، وہ دونوں اپنا جھگڑا لے کر حضرت عمر (رض) کے پاس گئے، حضرت عمر (رض) نے ان دونوں کو حضرت علی (رض) کے پاس بھیج دیا۔ حضرت علی (رض) نے ارشاد فرمایا : بازار میں اونٹ کی قیمت لگائی جائے اور اس کو کھال کی مثل دیا جائے۔
(۲۲۴۵۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ نُسَیْرِ بْنِ ذُعْلُوقٍ الثَّوْرِیِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ رَاشِدٍ الأَشْجَعِیِّ : أَنَّ رَجُلاً اشْتَرَی مِنْ رَجُلٍ بَعِیرًا وَہُوَ مَرِیضٌ فَاسْتَثْنَی الْبَائِعُ جِلْدَہُ فَبَرِیئَ الْبَعِیرُ ، فَاخْتَصَمَا إلَی عُمَرَ فَأَرْسَلَہُمَا إلَی عَلِیٍّ فَقَالَ عَلِیٌّ : یُقَوَّمُ الْبَعِیرُ فِی السُّوقِ فَیَکُونُ لَہُ شَرْوَی جِلْدِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৪৫৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کے بیان میں جو اس بات کا قائل ہے کہ مسلمان اپنی طے شدہ شروط کے مطابق معاملات کریں گے
(٢٢٤٦٠) حضرت شریح (رض) بھی یہی فرماتے ہیں۔
(۲۲۴۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ ہشام ، عن ابن سیرین ، عن شریح ، قَالَ : لہ شرواہ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৪৬০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کے بیان میں جو اس بات کا قائل ہے کہ مسلمان اپنی طے شدہ شروط کے مطابق معاملات کریں گے
(٢٢٤٦١) حضرت زید سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے کسی کو اونٹ فروخت کیا اور سری کی شرط لگا دی، آپ نے فرمایا اس کو سری کے مثل دیا جائے گا۔
(۲۲۴۶۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ زَیْدٍ : فِی رَجُلٍ بَاعَ مِنْ رَجُلٍ بَعِیرًا وَاشْتَرَطَ رَأْسَہُ فَقَالَ لَہُ : شَرْوَی الرَّأْسِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৪৬১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کے بیان میں جو اس بات کا قائل ہے کہ مسلمان اپنی طے شدہ شروط کے مطابق معاملات کریں گے
(٢٢٤٦٢) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مروی ہے کہ ایک شخص نے دوسرے کو بیمار اونٹ فروخت کیا اور اس کی سری اور کھال کی شرط لگا دی (مستثنیٰ کردیا ) اونٹ ٹھیک ہوگیا اور اس شخص نے اس کو ذبح نہ کیا، حضرت شریح (رض) نے فرمایا : اس کو اس کا مثل دیا جائے ۔ راوی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عامر سے اس کا ذکر کیا، آپ نے فرمایا : حضرت علی (رض) اور حضرت شریح (رض) دونوں نے مثل کا فیصلہ فرمایا ہے۔
(۲۲۴۶۲) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : بَاعَ رَجُلٌ مِنْ رَجُلٍ بَعِیرًا مَرِیضًا وَاشْتَرَطَ رَأْسَہُ وَمسکہُ ، فَبَرِئَ الْبَعِیرُ فَلَمْ یَنْحَرْہُ فَقَالَ لَہُ شُرَیْحٌ : أَعْطِہِ شَرْوَاہُ ، فَذَکَرْتہ لِعَامِرٍ فَقَالَ : قَضَی عَلِیٌّ وَشُرَیْحٌ بِالشَّرْوَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৪৬২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کے بیان میں جو اس بات کا قائل ہے کہ مسلمان اپنی طے شدہ شروط کے مطابق معاملات کریں گے
(٢٢٤٦٣) حضرت علی (رض) نے ارشاد فرمایا : مسلمان اپنی شرطوں کے موافق معاملہ کرتے ہیں۔
(۲۲۴۶۳) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : الْمُسْلِمُونَ عِنْدَ شُرُوطِہِمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৪৬৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کے بیان میں جو اس بات کا قائل ہے کہ مسلمان اپنی طے شدہ شروط کے مطابق معاملات کریں گے
(٢٢٤٦٤) حضرت عمر (رض) نے ارشاد فرمایا : حقوق کا خاتمہ شرط کے موافق ہونا چاہیے۔
(۲۲۴۶۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ یَزِیدَ بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : إنَّ مَقَاطِعَ الْحُقُوقِ عِنْدَ الشُّرُوطِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৪৬৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ خریدنے کا ارادہ نہ ہو اور چیز کی قیمت کو ویسے ہی بڑھانا تاکہ لالچ میں آکر دوسرا اُس کو خرید لے
(٢٢٤٦٥) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا بڑھ چڑھ بولی نہ لگاؤ (جب کہ خریدنا نہ ہو) آپس میں بغض نہ رکھو، اور آپس میں حسد مت کرو، اور اللہ کے بندے بھائی بھائی بن کر رہو۔
(۲۲۴۶۵) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عن أبی ہریرۃ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ تَنَاجَشُوا ، وَلاَ تَبَاغَضُوا ، وَلاَ تَحَاسَدُوا وَکُونُوا عِبَادَ اللہِ إخْوَانًا۔
(بخاری ۴۰۸۔ احمد ۲/۵۰۱)
(بخاری ۴۰۸۔ احمد ۲/۵۰۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৪৬৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ خریدنے کا ارادہ نہ ہو اور چیز کی قیمت کو ویسے ہی بڑھانا تاکہ لالچ میں آکر دوسرا اُس کو خرید لے
(٢٢٤٦٦) حضرت ابن ابی اوفی (رض) فرماتے ہیں کہ جان بوجھ کر قیمت بڑھانے والا سود خور اور خائن ہے۔
(۲۲۴۶۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ الْعَوَّامِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ السَّکْسَکِیِّ ، عَنِ ابْنِ أَبِی أَوْفَی ، قَالَ : سَمِعْتُہُ یَقُولُ: النَّاجِشُ آکِلُ الرِّبَا خَائِنٌ۔
তাহকীক: