মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২২৫৪৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص خریدنے کے لیے کوئی چیز چکھ کر دیکھے
(٢٢٥٤٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں کہ آدمی پھل خریدتے وقت پہلے اس میں سے چکھ لے۔
(۲۲۵۴۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاہِیمَ، قَالَ: لاَ بَأْسَ إذَا اشْتَرَی الرَّجُلُ الْفَاکِہَۃَ أَنْ یَأْکُلَ مِنْہَا یَعْنِی یَذُوقُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৫৪৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص خریدنے کے لیے کوئی چیز چکھ کر دیکھے
(٢٢٥٤٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں کہ کوئی چیز خریدنے سے پہلے اس کو چکھ لے۔
(۲۲۵۴۸) حَدَّثَنَا عَبِیْدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ إذَا اشْتَرَی الشَّیْئَ أَنْ یَذُوقَہُ قَبْلَ أَنْ یَشْتَرِیَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৫৪৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص پیسوں کے بدلے سامان فروخت کرے پھر اُس سامان کو خرید لے
(٢٢٥٤٩) حضرت ابراہیم سے دریافت کیا گیا کہ اگر کوئی شخص پیسوں کے بدلے سامان فروخت کرے پھر اس سے کم پیسوں میں اسی سامان کو خرید لے، آپ نے اس کو ناپسند فرمایا۔
(۲۲۵۴۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ لَیْثٍ۔ وَالشَّیْبَانِیُّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ۔ وَسُفْیَانُ ، عَنِ الأَعْمَش، عَنْ إبْرَاہِیمَ: فِی الرَّجُلِ یَبِیعُ السِّلْعَۃَ بِالنَّقْدِ ، ثُمَّ یَشْتَرِیہَا بِأَقَلَّ مِمَّا بَاعَہَا قَبْلَ أَنْ یَنْتَقِدَ فَکَرِہَ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৫৪৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص پیسوں کے بدلے سامان فروخت کرے پھر اُس سامان کو خرید لے
(٢٢٥٥٠) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں کہ جب سامان کو پیسوں کے بدلے فروخت کرے اور جتنے میں فروخت کیا ہے اس سے کم میں خرید لے جب کہ برابر سرابر کیا ہو۔
(۲۲۵۵۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ إذَا بَاعَہَا بِالنَّقْدِ أَنْ یَشْتَرِیَہَا بِدُونِ مَا بَاعَہَا إذَا قَاصَّہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৫৫০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ کفالہ اور حوالہ دونوں ایک جیسے ( برابر ) ہیں
(٢٢٥٥١) حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ کفالہ اور حوالہ دونوں برابر ہیں۔
(۲۲۵۵۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ وَابْنُ سِیرِینَ ، قَالاَ : الْکَفَالَۃُ وَالْحَوَالَۃُ سَوَائٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৫৫১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ درست شیشے کو ٹوٹے شیشے کے بدلے فروخت کرنا
(٢٢٥٥٢) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں کہ درست شیشے کو ٹوٹے ہوئے شیشے کے بدلے فروخت کیا جائے جب کہ وہ درست سے افضل ہو، اور حضرت ابن سیرین اِ س کو ناپسند فرماتے تھے مگر یہ کہ برابر سرابر ہو۔
(۲۲۵۵۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَسَنِ : أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِالْقَوَارِیرِ الصِّحَاحِ بِالْوَازِنَۃِ الْمَکْسُورَۃِ ، إذَا کَانَتْ أَفْضَلَ مِنَ الصِّحَاحِ۔
وَکَانَ ابْنُ سِیرِینَ یَکْرَہُ ذَلِکَ إلاَّ وَزْنًا بِوَزْنٍ۔
وَکَانَ ابْنُ سِیرِینَ یَکْرَہُ ذَلِکَ إلاَّ وَزْنًا بِوَزْنٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৫৫২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ دودھ میں پانی ملانا
(٢٢٥٥٣) حضرت حسن سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : دودھ کو فروخت کرنے کے لیے اس میں ( پانی وغیرہ) نہیں ملایا جائے گا۔
(۲۲۵۵۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ یُشَابَنَّ لَبَنٌ لِبَیْعٍ۔ (عبدالرزاق ۷۲۷۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৫৫৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص سبزی فروش کے پاس پیسے توڑوائے
(٢٢٥٥٤) حضرت ابراہیم سبزی فروش سے پاس دراہم تڑوانے ناپسند کرتے تھے، کہ اس کے پاس دراہم تڑوائے اور جو اس نے اس میں لیا ہے اس کے علاوہ لے۔
(۲۲۵۵۴) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ وَحَمَّادٌ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : أَنَّہُ کَرِہ أَنْ یُکْسَرَ الدِّرْہَمَ عِنْدَ الْبَقَّالِ فَیَأْخُذَ غَیْرَ الَّذِی کَسَرَہُ فِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৫৫৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص سبزی فروش کے پاس پیسے توڑوائے
(٢٢٥٥٥) حضرت ابن سیرین (رض) سبزی فروش کو جلدی درہم دینے کو ناپسند کرتے تھے، پھر حضرت حسن سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ بخدا ہم تک یہ نہیں پہنچا۔
(۲۲۵۵۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ : أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ تَعْجِیلَ الدِّرْہَمِ لِلْبَقَّالِ ، وَسُئِلَ عَنْ ذَلِکَ الْحَسَنُ ؟ فَقَالَ : وَاللَّہِ مَا بَلَغَ مِنَّا ہَذَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৫৫৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص سبزی فروش کے پاس پیسے توڑوائے
(٢٢٥٥٦) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ کوئی شخص سبزی فروش کو درہم دے تو فرمایا وہ نہ لے مگر وہی جو سپرد کیا گیا، اور اگر اسی کے پاس رکھا جائے تو جب چاہے وصول کرلے۔
(۲۲۵۵۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ : فِی الرَّجُلِ یُسْلِمُ إلَی الْبَقَّالِ الدِّرْہَمَ ، قَالَ : لاَ یَأْخُذُ إلاَّ الَّذِی أَسْلَمَ فِیہِ ، وَإِنْ وَضَعَہُ عِنْدَہُ فَلْیَأْخُذْ مَا شَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৫৫৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص سبزی فروش کے پاس پیسے توڑوائے
(٢٢٥٥٧) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ سبزی فروش کو درہم دیا جائے اور اس سے بیع (مبیع) لیا جائے، لیکن اس سے سامان لے لیا جائے جب ایک درہم کا سامان ہوجائے تو پھر اس کو درہم دیا جائے۔
(۲۲۵۵۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ : أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یُعْطِیَ الْبَقَّالَ الدِّرْہَمَ فَیَأْخُذَ مِنْہُ الْبَیْعَ ، وَلَکِنْ یَأْخُذُ مِنْہُ ، فَإِذَا تَمَّ دِرْہَم أَعْطَاہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৫৫৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مُحفّلہ بکری خرید لے پھر وہ اس کا دودھ استعمال کر لے
(٢٢٥٥٨) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص مصراۃ بکری خریدے (ایسی بکری جس کے مالک نے اس کو فروخت کرنے سے کچھ دن پہلے اس کا دودھ نکالنا چھوڑ دیا ہو تاکہ خریدار کو اس کا دودھ زیادہ لگے) اس کو اختیار ہے ، اگر چاہے تو وہ بکری واپس کر دے اور جو دودھ اس نے استعمال کیا ہے اس کے بدلے میں ایک صاع کھجور دے دے۔
(۲۲۵۵۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنِ اشْتَرَی مُصَرَّاۃً ، فَہُوَ فِیہَا بِالْخِیَارِ ، إِنْ شَائَ رَدَّہَا وَرَدَّ مَعَہَا صَاعًا مِنْ تَمْرٍ۔
(بخاری ۲۱۴۸۔ ابوداؤد ۳۴۳۶)
(بخاری ۲۱۴۸۔ ابوداؤد ۳۴۳۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৫৫৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مُحفّلہ بکری خرید لے پھر وہ اس کا دودھ استعمال کر لے
(٢٢٥٥٩) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے کہ جو مصراۃ بکری خریدے اس کو دو باتوں کا اختیار ہے ، اگر اس کو واپس کرنا ہے تو ساتھ ایک صاع کھجور یا ایک صاع گندم دے دے۔
(۲۲۵۵۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ ، قَالَ : قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنِ اشْتَرَی مُصَرَّاۃً فَہُوَ فِیہَا بِأحَدِ النَّظَرَیْنِ ، إِنْ رَدَّہَا رَدَّ مَعَہَا صَاعًا مِنْ تَمْرٍ ، أَوْ صَاعًا مِنْ طَعَامٍ۔(احمد ۴/۳۱۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৫৫৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مُحفّلہ بکری خرید لے پھر وہ اس کا دودھ استعمال کر لے
(٢٢٥٦٠) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ جو شخص محفلہ بکری خریدے تو وہ اس کو واپس کر دے اور ساتھ ایک صاع گندم وغیرہ دے دے۔
(۲۲۵۶۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا التَّیْمِیُّ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ النَّہْدِیِّ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : مَنِ اشْتَرَی مُحَفَّلَۃً فَرَدَّہَا فَلْیَرُدَّ مَعَہَا صَاعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৫৬০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ لکڑی کی چھت جس کا دو گھروں والے دعویٰ کریں
(٢٢٥٦١) حضرت شعبی (رض) سے دریافت کیا گیا کہ لکڑی کی چھت جس کا دو گھروں والے دعویٰ کریں ؟ آپ نے فرمایا وہ اس کے لیے ہے جس کی رسی اس کے ساتھ ملی ہو اور ان سے اینٹوں کی دیوار کے متعلق سوال کیا جس کا یہ گھر والا دعویٰ کرے اور وہ بھی دعویٰ کرے ؟ فرمایا : وہ اس کے لیے ہے جس کا نصف اس کے ساتھ ملا ہو۔
(۲۲۵۶۱) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُہ عَنِ الْخُصِّ یَدَّعِیہِ أَہْلُ ہَذِہِ الدَّارِ وَأَہْلُ ہَذِہِ ، قَالَ : ہُوَ لِلَّذِی یَلِیہِمُ القُِمُْط ۔ وسألتہ عن الحائط اللَّبِن یدعیہ أہل ہذہ الدار ، وأہل ہذہ ، قَالَ: ہو للذی یَلِیہِمُ الأنْصَافُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৫৬১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ لکڑی کی چھت جس کا دو گھروں والے دعویٰ کریں
(٢٢٥٦٢) حضرت حمید کہتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ساتھ حضرت شریح (رض) کے پاس گیا، میں نے سنا آپ نے لکڑی کی چھت کا فیصلہ فرمایا کہ جس کی رسی اس کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔
(۲۲۵۶۲) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ زَکَرِیَّا ، عَنْ حُمَیْدٍ ، قَالَ : تَقَدَّمْت مَعَ أَبِی إلَی شُرَیْحٍ فَسَمِعْتہ یَقْضِی بِالْخُصِّ إلَی مَنْ کَانَتَ إلیہ الْقِمْطُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৫৬২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ادھار کی ادھار کے ساتھ بیع کرنے کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٢٥٦٣) حضرت ابن عمر (رض) ادھار کی ادھار کے ساتھ بیع کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۲۵۶۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُبَیْدَۃَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّہُ کَرِہَ کَالِئًا بِکَالِئٍ یَعْنِی دَیْنًا بِدَیْنٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৫৬৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ادھار کی ادھار کے ساتھ بیع کرنے کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٢٥٦٤) حضرت حکم بھی اس کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۲۵۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ الْحَکَمِ : أَنَّہُ کَرِہَ آجِلاً بِآجِلٍ یَعْنِی : دَیْنًا بِدَیْنٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৫৬৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ادھار کی ادھار کے ساتھ بیع کرنے کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٢٥٦٥) حضرت عطاء بھی اس کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۲۵۶۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ، عَنْ أَسْلَمَ الْمُنْقِرِیِّ، عَنْ عَطَائٍ: أَنَّہُ کَرِہَ آجِلاً بِآجِلٍ یَعْنِی: دَیْنًا بِدَیْنٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৫৬৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ادھار کی ادھار کے ساتھ بیع کرنے کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٢٥٦٦) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ادھار کی ادھار کے ساتھ بیع کرنے سے منع فرمایا۔
(۲۲۵۶۶) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ دِینَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یُبَاعَ کَالِیئٌ بِکَالِیئٍ ، یَعْنِی : دَیْنًا بِدَیْنٍ۔ (دارقطنی ۷۱۔ حاکم ۵۷)
তাহকীক: