মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি

হাদীস নং: ২২৫৮৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص جھوٹی قسم اٹھا لے
(٢٢٥٨٧) حضرت ابو الدردائ (رض) فرماتے ہیں کہ جو شخص غائب پر قسم اٹھائے اس کو گناہ ملے گا ، خواہ اس قسم میں سچا ہو یا جھوٹا۔
(۲۲۵۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ثَوْرٌ ، عَنْ مَحْفُوظِ بْنِ عَلْقَمَۃَ ، عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ ، قَالَ : مَنْ حَلَفَ عَلَی یَمِینِ غَیْبٍ أَصَابَ فِیہَا مَأْثَمًا صَدَقَ فِیہَا ، أَوْ فَجَرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৫৮৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص جھوٹی قسم اٹھا لے
(٢٢٥٨٨) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص قسم اٹھائے اور اس میں مکھی کے پر کے برابر بھی اپنی طرف سے آمیزش کر دے تو قیامت کے دن اس کے دل پر ایک ( سیاہ) دھبہ ہوگا۔
(۲۲۵۸۸) حَدَّثَنَا یُونُسُ ، قَالَ : حدَّثَنَا لَیْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَیْدِ بْنِ الْمُہَاجِرِ بْنِ قُنْفُذٍ ، عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ الأَنْصَارِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أُنَیْسٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : مَا حَلَفَ حَالِفٌ بِاللَّہِ یَمِینَ صَبْرٍ فَأَدْخَلَ فِیہَا مِثْلَ جَنَاحِ بَعُوضَۃٍ إلاَّ کَانَتْ نُکْتَۃً فِی قَلْبِہِ إلَی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ۔

(ترمذی ۳۰۲۰۔ احمد ۳/۴۹۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৫৮৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص جھوٹی قسم اٹھا لے
(٢٢٥٨٩) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو جان بوجھ کر جھوٹی قسم مال کمانے کے لیے اٹھائے اس کو اپنا ٹھکانا جہنم کو سمجھ لینا چاہیے۔
(۲۲۵۸۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ، قَالَ: حدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ حَسَّانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ حَلَفَ عَلَی یَمِینٍ مَصْبُورَۃٍ کَاذِبًا مُتَعَمِّدًا فَلْیَتَبَوَّأْ بِوَجْہِہِ مَقْعَدَہُ مِنَ النَّارِ۔ (ابوداؤد ۳۲۴۰۔ احمد ۴/۴۳۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৫৮৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص جھوٹی قسم اٹھا لے
(٢٢٥٩٠) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کوئی شخص مسلمان کے مال پر قبضہ کرنے کے لیے جھوٹی قسم اٹھائے اس کے لیے اس مال میں برکت نہیں دی جائے گی۔
(۲۲۵۹۰) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ حَلَفَ عَلَی یَمِینِ امْرِئٍ مُسْلِمٍ لِیَقْتَطِعَہُ لَمْ یُبَارَکْ لَہُ فِیہِ۔

(احمد ۱/۱۸۸۔ ابو یعلی ۹۵۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৫৯০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص باندی دیکھے جو فروخت ہو رہی ہو اور وہ باندی کہے میں چوری شدہ ہوں
(٢٢٥٩١) حضرت حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے بازار میں باندی دیکھی جو بک رہی تھی، اور اس باندی نے کہا کہ میں چوری شدہ ہوں، آپ نے فرمایا خرید لو اس کی تصدیق مت کرو۔

پھر میں نے حضرت قتادہ سے دریافت کیا تو آپ نے اس کو ناپسند فرمایا۔
(۲۲۵۹۱) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ عِمْرَانَ الْقَطَّانِ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَسَنَ وَسُئِلَ عَنْ رَجُلٍ رَأَی جَارِیَۃً فِی السُّوقِ تُبَاعُ ، فَقَالَتْ : إنِّی مَسْرُوقَۃٌ ، فَقَالَ : تُشْتَرَی ، وَلاَ تُصَدَّقُ ، وَسَأَلْت قَتَادَۃَ فَکَرِہَ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৫৯১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص غلام کو مکاتب بنائے
(٢٢٥٩٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص اپنے غلام کو مکاتب بنالے اور اس کے غلام اور باندی اور بھی موجود ہو، تو وہ اس کے مکاتبت میں ہوگا، اور اگر اس کے بچے ہوں اور وہ ان کو چھپالے تو اس پر کچھ نہیں ہے۔
(۲۲۵۹۲) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا کَاتَبَ عَبْدَہُ وَلَہُ عَبْدٌ أَوْ أَمَۃٌ ، فَہُوَ مِنْ مُکَاتَبَتِہِ ، وَإِنْ کَانَ لَہُ وَلَدٌ وکَتَمَہُمْ فَلَیْسَ لَہُ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৫৯২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص غلام کو مکاتب بنائے
(٢٢٥٩٣) حضرت ابراہیم سے اسی طرح مروی ہے۔
(۲۲۵۹۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَش ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، بِنَحْوِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৫৯৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص غلام کو مکاتب بنائے
(٢٢٥٩٤) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا کہ ایک شخص نے اپنے غلام کو مکاتب بنایا، اس نے اپنا مال چھپا دیا، تو غلام ، یا عین یا مال وغیرہ کس کے ہوں گے ؟ آپ نے فرمایا وہ غلام کے لیے ہوگا۔
(۲۲۵۹۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْْر ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : قُلْتُ لَہُ : رَجُلٌ کَاتَبَ عَبْدًا لَہُ أَوْ قَاطَعَہُ ، فَکَتَمَہُ مَالاً لَہُ : رَقِیقًا ، أَوْ عَیْنًا ، أَوْ مَالاً غَیْرَ ذَلِکَ ؟ قَالَ : ہُوَ لِلْعَبْدِ۔وَقَالَہُ عَمْرُو بْنُ دِینَارٍ وَسُلَیْمَانُ بْنُ مُوسَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৫৯৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص غلام کو مکاتب بنائے
(٢٢٥٩٥) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ ام ولد اور اس کی اولاد سب مکاتبت میں داخل ہوں گے۔
(۲۲۵۹۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ، عَنْ یُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: أُمُّ وَلَدِہِ وَوَلَدُہُ یَدْخُلُونَ جَمِیعًا فِی مُکَاتَبَتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৫৯৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص غلام کو مکاتب بنا لے اور اُس کی میراث کی شرط لگا دے کہ وہ میں وصول کروں گا
(٢٢٥٩٦) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مروی ہے کہ ایک شخص نے اپنے غلام کو مکاتب بنا لیا، اور اس کی ولاء ، میراث اور گھر کی اپنے لیے شرط لگا دی، جب غلام نے بدل کتابت ادا کیا تو وہ آزاد ہوگیا، پھر اس کا انتقال ہوگیا، اس کی وفات کے بعد اس کے اولیاء کا میراث کے بارے میں جھگڑا ہوگیا، حضرت شریح (رض) نے اس کو باطل کردیا، اس کے آقا نے کہا کہ مجھے اس میں سال سے لگائی ہوئی شرط کا کیا فائدہ ہوا ؟ حضرت شریح نے فرمایا : اللہ کی شرط تجھ سے پہلے پچاس سال سے ہے، اور اس کا زیادہ حق ہے۔
(۲۲۵۹۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ : أَنَّ رَجُلاً کَاتَبَ غُلاَمًا لَہُ وَاشْتَرَطَ وَلاَئَہُ وَمِیرَاثَہُ وَدَارَہُ ، فَلَمَّا أَدَّی مُکَاتَبَتَہُ عَتَقَ ، ثُمَّ مَاتَ ، فَخَاصَمَ أَوْلِیَاؤُہُ فِی مِیرَاثِہِ ، فَأَبْطَلَ شُرَیْحٌ ذَلِکَ ، فَقَالَ الْمَوْلَی: فَمَا یُغْنِی عَنِّی شَرْطِی مُنْذُ عِشْرِینَ سَنَۃً ؟ فَقَالَ شُرَیْحٌ : شَرْطُ اللہِ قَبْلَ شَرْطِکَ مُنْذُ خَمْسِینَ سَنَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৫৯৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص غلام کو مکاتب بنا لے اور اُس کی میراث کی شرط لگا دے کہ وہ میں وصول کروں گا
(٢٢٥٩٧) حضرت عدی نے عمر بن عبد العزیز (رض) کو لکھا کہ ایک شخص نے اپنے غلام کو مکاتب بنایا ہے، اور اس نے میراث میں سے ایک حصہ کی اپنے لیے شرط لگائی ہے، حضرت عمر نے جواب تحریر فرمایا کہ : کسی شخص کو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ شرط لگا کر اللہ کے فرائض میں سے کمی کر دے۔
(۲۲۵۹۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ خَالِدِ : أنَّ عَدِیًا کَتَبَ إلَی عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ فِی رَجُلٍ کَاتَبَ غُلاَمًا لَہُ وَشَرَطَ عَلَیْہِ سَہْمًا مِنْ مِیرَاثِہِ ، فَکَتَبَ إلیہ : إنَّہُ لَیْسَ لأَحَدٍ شَرْطٌ یَنْقصُ أَوْ یَنْتَقِصُ شَیْئًا مِنْ فَرَائِضِ اللہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৫৯৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص غلام کو مکاتب بنا لے اور اُس کی میراث کی شرط لگا دے کہ وہ میں وصول کروں گا
(٢٢٥٩٨) حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا ایک شخص نے غلام کو مکاتب بنایا اور اس کے اہل نے یہ شرط لگا دی کہ تیری میراث میں سے ایک حصہ ہمارا ہوگا ؟ آپ نے فرمایا کہ نہیں ! اللہ تعالیٰ کی شرط اس کی شرط سے پہلے مقرر ہے۔
(۲۲۵۹۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : سُئِلَ عَطَائٌ عَنْ رَجُلٍ کُوتِبَ ، وَاشْتَرَطَ عَلَیْہِ أَہْلُہُ أَنَّ لَنَا سَہْمًا مِنْ مِیرَاثِکَ ؟ قَالَ : لاَ ، شَرْطُ اللہِ قَبْلَ شَرْطِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৫৯৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص غلام کو مکاتب بنا لے اور اُس کی میراث کی شرط لگا دے کہ وہ میں وصول کروں گا
(٢٢٥٩٩) حضرت عطاء سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
(۲۲۵۹۹) حَدَّثَنَا سُوَیْد بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِی عَوَانَۃَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : بِنَحْوٍ مِنْ قَوْلِ عَطَائٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৫৯৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گانا گانے والی اور نوحہ کرنے والی کی اجرت
(٢٢٦٠٠) حضرت شعبی (رض) گانا گانے والی کی اجرت کو ناپسند کرتے تھے، اور حضرت عبدہ نے اس میں یہ اضافہ کیا ہے کہ میں اسے کھانے کو بھی ناپسند سمجھتا ہوں۔
(۲۲۶۰۰) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ وَوَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ : أَنَّہُ کَرِہَ أَجْرَ الْمُغَنِّیَۃِ ، زَادَ فِیہِ عَبْدَۃُ : وَقَالَ مَا أُحِبُّ أَنْ آکُلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৬০০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گانا گانے والی اور نوحہ کرنے والی کی اجرت
(٢٢٦٠١) حضرت حسن گانا گانے والی اور نوحہ کرنے والیوں کی اجرت کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۲۶۰۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ : أَنَّہُ کَرِہَ أَجْرَ النَّائِحَۃِ وَالْمُغَنِّیَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৬০১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گانا گانے والی اور نوحہ کرنے والی کی اجرت
(٢٢٦٠٢) حضرت ابراہیم گانا گانے والی ، نوحہ کرنے والی اور کاہن کی اجرت کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۲۶۰۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ، عَنْ أَبِی ہَاشِمٍ، عَنْ إبْرَاہِیمَ: أَنَّہُ کَرِہَ أَجْرَ النَّائِحَۃِ وَالْمُغَنِّیَۃِ وَالْکَاہِنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৬০২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گانا گانے والی اور نوحہ کرنے والی کی اجرت
(٢٢٦٠٣) حضرت عبداللہ بن ھبیرہ ” واکلھم السحت “ کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے زانیہ کی اجرت مراد ہے، اور جو کچھ کاہن اپنی کہانت سے حاصل کرے۔
(۲۲۶۰۳) حدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ ہُبَیْرَۃَ (وَأَکْلِہِمُ السُّحْتَ) قَالَ : مَہْرُ الْبَغْیِ ، وَمَا کَانَ یَأْخُذُ الْکاہنُ عَلَی کِہَانَتِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৬০৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کپڑوں کے بدلے چیک دستاویز خرید لے
(٢٢٦٠٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ آدمی اگر چیک کے بدلے میں کپڑے خرید لے تو اس پر کوئی حرج نہیں۔
(۲۲۶۰۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَشْتَرِیَ الصَّکَّ بِالْبَزِّ عَلَی الرَّجُلِ نَوَی أَوْ لَمْ یَنْوِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৬০৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کپڑوں کے بدلے چیک دستاویز خرید لے
(٢٢٦٠٥) حضرت شعبی (رض) سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے دوسرے سے کپڑوں کے بدلے میں دستاویز خریدا ہے جس میں تین دینار ہیں ؟ آپ نے فرمایا یہ درست نہیں۔
(۲۲۶۰۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا زَکَرِیَّا ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُہ عَنْ رَجُلٍ اشْتَرَی مِنْ رَجُلٍ صَکًّا فِیہِ ثَلاَثَۃُ دَنَانِیرَ بِثَوْبٍ ، قَالَ : لاَ یَصْلُحُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৬০৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کپڑوں کے بدلے چیک دستاویز خرید لے
(٢٢٦٠٦) حضرت شعبی اس کو ناپسند کرتے تھے، فرماتے تھے کہ یہ دھوکا ہے۔
(۲۲۶۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ، عَنْ عَبْدِاللہِ بْنِ أَبِی السَّفَرِ، عَنِ الشَّعْبِیِّ: أَنَّہُ کَرِہَہُ وَقَالَ : ہُوَ غَرَرٌ۔
tahqiq

তাহকীক: