মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২২৬৬৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ مکاتب سے سامان لینے میں کوئی حرج نہیں
(٢٢٦٦٧) حضرت ربیع فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز (رض) نے ہمیں لکھا کہ آدمی اپنے مکاتب سے سامان بھی لے سکتا ہے۔
(۲۲۶۶۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الرَّبِیعُ ، قَالَ : کَتَبَ إلَیْنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ : لِیَأْخُذَ الرَّجُلُ مِنْ مُکَاتَبِہِ عُرُوضًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৬৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ مکاتب سے سامان لینے میں کوئی حرج نہیں
(٢٢٦٦٨) حضرت ابن عمر (رض) اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ کوئی شخص اپنے مکاتب کو سونے اور چاندی اپنے پر ہی مجبور کرے۔ انھوں نے فرمایا کہ ایسا کرنا جائز نہیں ہے البتہ اگر ساتھ میں سامان بھی ہو تب جائز ہے۔
(۲۲۶۶۸) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یُقَاطِعَ مُکَاتَبَہُ عَلَی ذَہَبٍ ، أَوْ فِضَّۃٍ ، وَقَالَ : لاَ إلاَّ بِعَرْضٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৬৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ مکاتب سے سامان لینے میں کوئی حرج نہیں
(٢٢٦٦٩) حضرت حسن بن مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے اہل مدینہ یا اہل مکہ یا ان دونوں میں سے کسی ایک کو لکھا کہ ان کے مکاتبوں کے ساتھ علیحدگی اختیار کرنے سے روکا، اور راوی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے۔
(۲۲۶۶۹) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ ، قَالَ : کَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ إلَی أَہْلِ الْمَدِینَۃِ وَإِلَی أَہْلِ مَکَّۃَ ، أَوْ إحْدَاہُمَا یَنْہَاہُمْ عَنْ مُقَاطَعَۃِ الْمُکَاتَبِینَ ، قَالَ : وہَذَا لاَ نَرَی بِہِ بَأْسًا ، یعنی : طَاوُوسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৬৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قرض اور عطیہ دینے پر ثواب کا بیان
(٢٢٦٧٠) حضرت علقمہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں کسی شخص کو دو مرتبہ قرض دوں یہ مجھے اس بات سے زیادہ پسند ہے کہ میں کسی کو ایک مرتبہ کوئی ہدیہ دوں۔
(۲۲۶۷۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ ، عَنْ سُلَیْمِ بْنِ أُذْنَانِ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ سَمِعْتہُ یَقُولُ : لأنْ أُقْرِضَ رَجُلاً مَرَّتَیْنِ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ أُعْطِیَہُ مَرَّۃً۔ (ابن ماجہ ۲۴۳۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৭০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قرض اور عطیہ دینے پر ثواب کا بیان
(٢٢٦٧١) حضرت براء بن عازب (رض) سے روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کوئی شخص کسی کو کچھ دراہم قرض دے، یا کچھ دودھ قرض دے، یا تنگ دست کو ہدیہ دے اس کو اتنا ثواب ملے گا جیسے کہ غلام آزاد کرنا۔
(۲۲۶۷۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ طَلْحَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَۃَ ، عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ مَنَحَ مَنِیحَۃَ وَرِقٍ ، أَوْ مَنِیحَۃَ لَبَنٍ ، أَوْ ہَدَی زُقَاقًا کَانَ لَہُ کَعِتْقِ رَقَبَۃٍ۔ (ترمذی ۱۹۵۷۔ احمد ۴/۳۰۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৭১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قرض اور عطیہ دینے پر ثواب کا بیان
(٢٢٦٧٢) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ میں کسی کو دو مرتبہ قرضہ دوں یہ مجھے اس سے زیادہ پسند ہے کہ میں ایک مرتبہ صدقہ کروں۔
(۲۲۶۷۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا دَلْہَمُ بْنُ صَالِحٍ الْکِنْدِیُّ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْکِنْدِیِّ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ قَیْسٍ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : لأَنْ أُقْرِضَ مَالاً مَرَّتَیْنِ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ أَتَصَدَّقَ بِہِ مَرَّۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৭২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قرض اور عطیہ دینے پر ثواب کا بیان
(٢٢٦٧٣) حضرت ابن مسعود (رض) سے مروی ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کوئی شخص کسی کو کچھ دراہم قرض دے، یا کچھ دودھ قرض دے، یا تنگ دست کو ہدیہ کر دے اس کو اتنا ثواب ملے گا جیسے کہ غلام آزاد کرنا۔
(۲۲۶۷۳) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ قَبِیصَۃَ بْنِ حُصَیْنٍ ، أَوْ حُصَیْنِ بْنِ قَبِیصَۃَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّہُ قَالَ : مَنْ مَنَحَ وَرِقًا ، أَوْ لَبَنًا ، أَو ہَدَی زُقَاقًا أَوْ طَرِیقًا فَعَدْلُ رَقَبَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৭৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قرض اور عطیہ دینے پر ثواب کا بیان
(٢٢٦٧٤) حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ دو مرتبہ کسی کو قرضہ دینا ایک مرتبہ عطیہ دینے کے برابر ہے۔
(۲۲۶۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ ، قَالَ : قَرْضُ مَرَّتَیْنِ کَإِعْطَائِ مَرَّۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৭৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قرض اور عطیہ دینے پر ثواب کا بیان
(٢٢٦٧٥) حضرت طاؤس (رض) فرماتے ہیں کہ کوئی شخص کسی کو دودھ تحفہ میں پیش کرے تو اس کے لیے ہر دھار کے بدلہ میں دس نیکیاں ہوں گی۔ خواہ وہ دھار کثیر دودھ والی ہو یا کم دودھ والی۔
(۲۲۶۷۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَنْظَلَۃُ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : مَنْ مَنَحَ مَنِیحَۃَ لَبَنٍ کَانَ لَہُ بِکُلِّ حَلْبَۃٍ عَشْرُ حَسَنَاتٍ غَزَرَتْ ، أَوْ بَکَأَتْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৭৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قرض اور عطیہ دینے پر ثواب کا بیان
(٢٢٦٧٦) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جو شخص دودھ یا زمین قرضہ میں دے اس کے لیے اجر ہے۔
(۲۲۶۷۶) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : مَنْ مَنَحَ لَبَنًا ، أَوْ أَرْضًا کَانَ لَہُ أَجْرٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৭৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قرض اور عطیہ دینے پر ثواب کا بیان
(٢٢٦٧٧) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : بہترین اونٹ تیس ہیں۔ ان میں سے مضبوط اور پھرتیلے اونٹوں پر سواری کی جائے۔ اور جو ذرا خستہ حال ہوں ان کو اجرت پر دیا جائے اور جو کثرت سے دودھ دیتی ہوں ان کو کسی کو تحفہ کے طور پردے دیا جائے۔ اور جب وہ اپنے باڑے میں آئیں تو ان کا دودھ دوہا جائے۔
(۲۲۶۷۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَرِیکٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَطَائٌ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : نِعْمَ الإِبِلُ الثَّلاَثُونَ تَحْمِلُ عَلَی نَجِیبِہَا وَتَعِیرُ أَدَاتَہَا وَتَمْنَحُ غَزِیرَتَہَا وَتَحْلُبُہَا یَوْمَ وِرْدِہَا فِی أَعْطَانِہَا۔ (عبدالرزاق ۶۸۶۰۔ احمد ۲/۴۴۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৭৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قرض اور عطیہ دینے پر ثواب کا بیان
(٢٢٦٧٨) حضرت علقمہ بن زبرقان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے دریافت کیا اونٹ کا حق کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا : کہ زیادہ دودھ والی کا دودھ تحفتاً کسی کو دیا جائے اور شریف آدمی ک و سواری کے لیے دیا جائے اور اس کو جفتی کے لیے چھوڑا جائے۔
(۲۲۶۷۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عِکْرِمَۃُ بْنُ عَمَّارٍ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ الزِّبْرِقَانِ ، قَالَ : قُلْتُ لأَبِی ہُرَیْرَۃَ : مَا حَقُّ الإِبِلِ ؟ قَالَ : أَنْ تُمْنَحَ الْغَزِیرَۃَ ، وَأَنْ تُعْطَی الْکَرِیمَۃَ ، ویُطْرِقَ الْفَحْلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৭৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قرض اور عطیہ دینے پر ثواب کا بیان
(٢٢٦٧٩) حضرت ابن عباس (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ میں کسی کو دو سو درہم قرض دوں یہ مجھے اس بات سے زیادہ پسند ہے کہ میں ان کو ایک مرتبہ صدقہ کروں۔
(۲۲۶۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ سِیَاہٍ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی عَمْرَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لأَنْ أُقْرِضَ مِئَتی دِرْہَمٍ مَرَّتَیْنِ ، أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ أَتَصَدَّقَ بِہَا مَرَّۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৭৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قرض اور عطیہ دینے پر ثواب کا بیان
(٢٢٦٨٠) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تین کاموں کا اجر میرے ذمہ ہے، یعنی بڑے عظیم کام ہیں، تحفہ دینا، قربانی کرنا، اور آدمی کا دوسرے شخص کی طرف سے حج کرنا جبکہ اس نے خود بالکل حج نہ کیا ہو۔
(۲۲۶۸۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : ثَلاَثٌ سُنَّۃٌ عَلَیَّ أَجْرُہُنَّ ، یَعْنِی مِنْ عِظْمہ : الْمَنِیحَۃِ ، وَالأُضْحِیَّۃِ ، وَالرَّجُلُ یَحُجُّ عَنِ الرَّجُلِ لَمْ یَحُجَّ قَطُّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৮০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قرض اور عطیہ دینے پر ثواب کا بیان
(٢٢٦٨١) حضرت شریح (رض) فرماتے ہیں کہ کوئی شخص قرضہ نہیں دیتا اور نہ ہی مال دیتا ہے مگر مقرض ان دونوں سے افضل ہوتا ہے، اور اگر ادا کرے تو اچھا ادا کرنا ہے۔
(۲۲۶۸۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْمَسْعُودِیُّ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ الأَقْمَرِ ، عَنْ شُرَیْحٍ ، قَالَ : مَا أَقْرَضَ رَجُلٌ رَجُلاً قَرْضًا مَنِیحَۃً ، وَلاَ مَالاً إلاَّ کَانَ الْمُقْرِضُ أَفْضَلَہُمَا ، وَإِنْ قَضَی فَأَحْسَنُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৮১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قرض اور عطیہ دینے پر ثواب کا بیان
(٢٢٦٨٢) حضرت ابو الدرداء فرماتے ہیں کہ میں کسی کو دو دینار قرضہ دوں یہ مجھے اس سے زیادہ پسند ہے کہ میں ان دونوں کو صدقہ کروں، بیشک میں جب ان کو صدقہ کروں گا پھر وہ مجھے واپس ملیں گے پھر میں ان کو صدقہ کروں گا تو مجھے دو گنا اجر ملے گا۔
(۲۲۶۸۲) حَدَّثَنَا عَبِیْدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ، قَالَ: قَالَ أَبُو الدَّرْدَائِ: لأَنْ أُقْرِضَ رَجُلاً دِینَارَیْنِ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ أَتَصَدَّقَ بِہِمَا ، إنِّی إذَا أَقْرَضْتہمَا ورُدَّا عَلَیَّ فَأَتَصَدَّقُ بِہِمَا فَیَکُونُ لِی أَجْرَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৮২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بتوں کی بیع کرنا
(٢٢٦٨٣) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فتح مکہ کے دن ارشاد فرمایا : بیشک اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شراب، خنزیر، بتوں اور مردار کی بیع کو حرام قرار دیا ہے۔
(۲۲۶۸۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِیدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَامَ الْفَتْحِ یَقُولُ : إنَّ اللَّہَ وَرَسُولَہُ حَرَّمَ بَیْعَ الْخَمْرِ وَالْخَنَازِیرِ وَالأَصْنَامِ وَالْمَیْتَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৮৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بتوں کی بیع کرنا
(٢٢٦٨٤) حضرت شقیق فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق مقام سلسلہ میں ایک مقام سے گزرے جہاں پیتل کے بت فروخت کیے جا رہے تھے۔ حضرت مسروق نے فرمایا اگر مجھے معلومہوتا کہ ان کی قیمت ادا کی جاسکتی ہے تو میں انھیں توڑ دیتا۔ لیکن مجھے اندیشہ ہے کہ ایسا کرنے کی صورت میں لوگ مجھے ستائیں گے اور تکلیف دیں گے۔ بخدا ! میں نہیں جانتا کہ دو آدمیوں میں سے کون سا برا ہے ؟ ایک وہ جس کے لیے اس کا برا عمل مزین کیا گیا اور دوسرا وہ جو آخرت سے ناامید ہو کر دنیا سے ہی نفع حاصل کرنا چاہتا ہے۔
(۲۲۶۸۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ شَقِیقٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : مُرَّ عَلَیْہِ وَہُوَ بِالسِّلْسِلَۃِ بِتَمَاثِیلَ مِنْ صُفْرٍ تُبَاعُ ، فَقَالَ مَسْرُوقٌ : لَوْ أَعْلَمُ أَنَّہُ یَنْفُقُ لَضَرَبتہَا ، وَلَکِنِّی أَخَافُ أَنْ یُعَذِّبَنِی فیفتنی ، وَاللَّہِ مَا أَدْرِی أَیَّ الرَّجُلَیْنِ؟ رَجُلٌ قَدْ زُیِّنَ لَہُ سُوئُ عَمَلِہِ، أَوْ رَجُلٌ قَدْ أَیِسَ مِنْ آخِرَتِہِ فَہُو یَتَمَتَّعُ مِنَ الدُّنْیَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৮৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بتوں کی بیع کرنا
(٢٢٦٨٥) حضرت مجاہد (رض) فرماتے ہیں کہ ایک شخص کو وراثت میں چاندی کے بت، خنزیر اور شراب ملی، اس نے صحابہ (رض) کی ایک جماعت سے اس کے متعلق دریافت کیا، ان سب نے اس کو حکم دیا کہ بتوں کو توڑ کر چاندی بنا لے اور پھر فروخت کر اور سب نے شراب اور خنزیر کی بیع سے منع فرمایا۔
(۲۲۶۸۵) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ جَرِیرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ : أَنَّ رَجُلاً وَرِثَ أَصْنَامًا مِنْ فِضَّۃٍ وَخَنَازِیرَ وَخَمْرًا ، فَسَأَلَ عنہا رَہْطًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَکُلُّہُمْ أَمَرَہُ أَنْ یَکْسِرَ الأَصْنَامَ فَیَجْعَلَہَا فِضَّۃً وَکُلُّہُمْ نَہَاہُ عَنِ الْخَمْرِ وَالْخَنَازِیرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৮৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بتوں کی بیع کرنا
(٢٢٦٨٦) حضرت عبایہ بن رفاعہ فرماتے ہیں کہ ان کے دادا کا انتقال ہوا اور انھوں نے ایک باندی چھوڑی جو کمائی کرتی تھی۔ اس بات کا حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ذکر کیا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے باندی کی کمائی کو مکروہ قرار دیا اور فرمایا کہ شاید اس کے پاس کوئی راستہ نہیں اس لیے وہ ایسا کرتی ہے۔
(۲۲۶۸۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی بَلْجِ الْفَزَارِیِّ ، عَنْ عَبَایَۃَ بْنِ رِفَاعَۃَ بْنِ رَافِعٍ الأَنْصَارِیِّ : أَنَّ جَدَّہُ تُوُفِّیَ وَتَرَکَ أَمَۃً تُغِلُّ، فَذَکَرَ ذَلِکَ لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَکَرِہَ کَسْبَ الأَمَۃِ ، وَقَالَ: لَعَلَّہَا لاَ تَجِدُ فَتَبْغِی بِنَفْسِہَا۔
(ابوداؤد ۳۴۱۹۔ طبرانی ۴۴۰۸)
(ابوداؤد ۳۴۱۹۔ طبرانی ۴۴۰۸)
তাহকীক: