মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২২৬৮৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بتوں کی بیع کرنا
(٢٢٦٨٧) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے باندی کی کمائی سے منع فرمایا۔
(۲۲۶۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَۃَ ، عَنْ أَبِی حَازِمٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : نَہَی النَّبِیّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ کَسْبِ الأَمَۃِ۔ (بخاری ۲۲۸۳۔ ابوداؤد ۳۴۱۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৮৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بتوں کی بیع کرنا
(٢٢٦٨٨) حضرت عثمان (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ بچے کو کمائی کرنے کا مکلف نہ بناؤ ورنہ وہ چوری کرے گا، اور باندی کو کمائی کا مکلف نہ بناؤ ورنہ اپنی شرمگاہ سے کمائی حاصل کرے گی، اور پاک دامن رہو جب اللہ نے تمہیں پاک دامن رکھا ہے، اور تمہارے لیے وہ منافع ہیں جو تمہارے پاک اور حلال ہیں۔
(۲۲۶۸۸) حَدَّثَنَا وکیع ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی النَّضْرِ ، عَنْ أَبِی أَنَسٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُثْمَانَ یَقُولُ : لاَ تُکَلِّفُوا الصَّغِیرَ الْکَسْبَ فَیَسْرِقَ ، وَلاَ تُکَلِّفوا الْجَارِیَۃَ غَیْرَ ذَاتِ الصُّنْعِ فَتَکْسِبَ بِفَرْجِہَا وَأعِفُّوا إذْ أَعَفَّکُمُ اللَّہُ ، وَعَلَیْکُمْ مِنَ الْمَکَاسِبِ بمَا طَابَ لَکُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৮৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بتوں کی بیع کرنا
(٢٢٦٨٩) حضرت جابر (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے باندی سے خراج وصول کرنے سے منع فرمایا ہے مگر یہ کہ وہ مستقل عمل کرتی ہو۔
(۲۲۶۸۹) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ حَرَامِ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِی عَتِیقٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : نَہَی النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ خَرَاجِ الأَمَۃِ إلاَّ أَنْ تَکُونَ فِی عَمَلٍ وَاصِبٍ۔ (طبرانی ۸۰۴۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৮৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شامی دینار کو کوفی دینار کے بدلے فروخت کرنا
(٢٢٦٩٠) حضرت حکم سے دریافت کیا گیا کہ شامی دینار کو کوفی دینار کے بدلے فروخت کرنا اور شامی دینار کا ایک چاندی کا اضافہ ہونا کیسا ہے ؟ آپ نے فرمایا س میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۲۶۹۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، عَنِ الْحَکَمِ : فِی الدِّینَارِ الشَّامِیِّ بِالدِّینَارِ الْکُوفِیِّ وَفَضْلِ الشَّامِیِّ فِضَّۃً ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৯০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شامی دینار کو کوفی دینار کے بدلے فروخت کرنا
(٢٢٦٩١) حضرت مجاہد فرماتے ہیں اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۲۶۹۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৯১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شامی دینار کو کوفی دینار کے بدلے فروخت کرنا
(٢٢٦٩٢) حضرت منصور فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے دریافت کیا کہ شامی دینار کو کوفی دینار کے بدلے فروخت کرنا اور اس میں ایک چاندی کا اضافہ ہو تو کیسا ہے ؟ آپ نے اس کو ناپسند فرمایا۔
(۲۲۶۹۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ إبْرَاہِیمَ عَنِ الدِّینَارِ الشَّامِیِّ بِالدِّینَارِ الْکُوفِیِّ وَفَضْلُہُ فِضَّۃً ؟ فَکَرِہَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৯২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شامی دینار کو کوفی دینار کے بدلے فروخت کرنا
(٢٢٦٩٣) حضرت ابن سیرین سے دریافت کیا گیا کہ سو مثقال کو سو دینار اور دس دراہم کے بدلے فروخت کرنا کیسا ہے ؟ انھوں نے اس کو ناپسند کیا۔
(۲۲۶۹۳) حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ : أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ مِئَۃ مِثْقَالٍ بِمِئَۃِ دِینَارٍ وَعَشَرَۃِ دَرَاہِمَ ؟ فَکَرِہَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৯৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شامی دینار کو کوفی دینار کے بدلے فروخت کرنا
(٢٢٦٩٤) حضرت ابراہیم ناپسند کرتے تھے کہ شامی دینار کو کوفی دینار اور ایک درہم کے بدلے فروخت کیا جائے، اور اس میں کوئی حرج نہیں ہے جبکہ کسی شخص کے ذمہ کوئی دینار ہوں، اور وہ آپ کو شامی دینار دے دے، اور زیادتی کے بدلے کوئی چیز خرید لے، اور وہ دونوں اس وقت تک جدا نہ ہوں جب تک کہ آپس کا معاملہ ختم نہ کرلیں۔
(۲۲۶۹۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یُکْرَہُ دِینَارٌ شَامِیٌّ بِدِینَارٍ کُوفِیٍّ وَدِرْہَمٍ ، وَلاَ بَأْسَ إذَا کَانَ لَکَ عَلَی رَجُلٍ دِینَارٌ کُوفِیٌّ فَیُعْطِیْکَ دِینَارًا شَامِیًّا وَیَشْتَرِی الْفَضْلَ مِنْہُ بِشَیْئٍ ، وَلاَ یَفْتَرِقَا إلاَّ وَقَدْ تَصَرَّمَ مَا بَیْنَہُمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৯৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شامی دینار کو کوفی دینار کے بدلے فروخت کرنا
(٢٢٦٩٥) حضرت موسیٰ بن مسلم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس سے دریافت کیا کہ ایک دینار وزنی کو ایک دینار ہلکا اور ایک درہم کے بدلے فروخت کرنا کیسا ہے ؟ آپ نے فرمایا کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۲۶۹۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، عَنْ مُوسَی بْنِ مُسْلِمٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ طَاوُوسًا قُلْتُ : دِینَارٌ ثَقِیلٌ بِدِینَارٍ أَخَفَّ مِنْہُ وَدِرْہَمٌ؟ قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৯৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص دینار میں بیع صرف کرے اور قیراط زائد ہو جائے
(٢٢٦٩٦) حضرت مجاہد (رض) فرماتے ہیں کوئی شخص کسی کے پاس دیناروں میں بیع صرف کر دے اور ایک قیراط سونا بچ جائے۔ آپ نے فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں اگر وہ اتنے اتنے درہم کر کے وصول کرے۔
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللہِ بْنُ یُونُسَ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ بَقِیُّ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا أبُو بَکْر ، قَالَ:
(۲۲۶۹۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ : فِی الرَّجُلِ یَصْرِفُ عِنْدَ الرَّجُلِ الدّنَانِیرَ فَیَفْضُلُ الْقِیرَاطُ ذَہَبٌ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَأْخُذَ بِہِ کَذَا کَذَا دِرْہَمًا۔
(۲۲۶۹۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ : فِی الرَّجُلِ یَصْرِفُ عِنْدَ الرَّجُلِ الدّنَانِیرَ فَیَفْضُلُ الْقِیرَاطُ ذَہَبٌ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَأْخُذَ بِہِ کَذَا کَذَا دِرْہَمًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৯৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص دینار میں بیع صرف کرے اور قیراط زائد ہو جائے
(٢٢٦٩٧) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ کوئی شخص کسی سے سونے کو دراہم کے بدلے خریدے، اور دیناروں کا وزن کرے تو ان کو زیادہ پائے اور زائد کے بدلے چاندی وصول کرے تو کوئی حرج نہیں ہے، اور حضرت ابن سیرین نے اس کو ناپسند فرمایا ہے ، فرمایا : سب کس سب سونا وصول کرو۔
(۲۲۶۹۷) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الْحَسَنِ : فِی الرَّجُلِ یَشْتَرِی من الرجل الذَّہَبَ بِالدَّرَاہِمِ ، فَیَزِنُ الدّنَانِیرَ فَیَزِیدُ ، فَیَأْخُذُ بِفَضْلِہَا فضۃ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بہ ، وَکَرِہَ ذَلِکَ ابْنُ سِیرِینَ وَقَالَ : خُذْ بِہِ أجْمعَ ذَہَبًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৯৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص دینار میں بیع صرف کرے اور قیراط زائد ہو جائے
(٢٢٦٩٨) حضرت ابراہم اس کو ناپسند کرتے تھے کہ آدھے دیناروں کے بدلے سونا اور آدھے کے بدلے چاندی لے۔
(۲۲۶۹۸) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ شعبۃ ، عن الحکم ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : أنہ کرہ أن یأخذ بنصف الدنانیر ذہبًا ، وَبِنِصْفِہَا فِضَّۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৯৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص دینار میں بیع صرف کرے اور قیراط زائد ہو جائے
(٢٢٦٩٩) حضرت ابن سیرین دونوں کو برابر کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۲۶۹۹) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ یَزِیدَ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ سِیرِینَ یَکْرَہُ الْوَازِنَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৯৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص دینار میں بیع صرف کرے اور قیراط زائد ہو جائے
(٢٢٧٠٠) حضرت ابراہیم اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ کوئی شخص دینار کی بیع کرے اور بعض کے بدلے سونا اور بعض کے بدلے چاندی لے، اور حضرت حکم اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
(۲۲۷۰۰) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یَبِیعَ الرَّجُلُ الدِّینَارَ فَیَأْخُذَ بَعْضَہُ ذَہَبًا وَبَعْضَہُ فِضَّۃً ، قَالَ : وَکَانَ الْحَکَمُ لاَ یَرَی بِذَلِکَ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭০০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص دینار میں بیع صرف کرے اور قیراط زائد ہو جائے
(٢٢٧٠١) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا، میں نے دینار خریدے اور میں نے کہا کہ تو ان کے وزن سے بری ہے ؟ آپ نے فرمایا میں اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتا۔
(۲۲۷۰۱) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ مُحَمَّدًا ، قُلْتُ : أَشْتَرِی الدَّنَانِیرَ الْیَسِیرَۃَ وَأَقُولُ ، أَنْتَ بَرِیئٌ مِنْ وَزْنِہَا ؟ قَالَ : لاَ أَعْلَمُ بِہِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭০১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ تقسیم کرنے والے کی اجرت
(٢٢٧٠٢) حضرت علی (رض) بیت المال میں داخل ہوئے، پس ہلکا سمجھا گیا تو آپ (رض) نے فرمایا : خدا کی قسم میں نہیں رات کروں گا جبکہ تجھ پر ایک درہم بھی ہو، پھر آپ نے بنو اسد کے ایک شخص کو بلایا، اور اس سے فرمایا کہ تقسیم کرو ، وہ تقسیم کرتا رہا یہاں تک کہ شام ہوگئی، لوگوں نے کہا کہ اگر آپ کو اس کا عوض دیا جائے ؟ آپ نے فرمایا کہ اگر وہ چاہے، لیکن یہ ناجائز ہے، فرمایا ہمیں تمہارے حرام اور ناجائز چیز کی ضرورت نہیں ہے۔
(۲۲۷۰۲) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، عَنْ مُوسَی بْنِ طَرِیفٍ ، قَالَ : دَخَلَ عَلِیٌّ بَیْتَ الْمَالِ فَاضْرَطَ بِہِ ، وَقَالَ : واللہِ لاَ أُمْسِی وَفِیک دِرْہَمٌ ، فَدَعَا رَجُلاً مِنْ بَنِی أَسَدٍ فَقَالَ : اقْسِمْہُ ، فَقَسَّمَہُ حَتَّی أَمْسَی ، فَقَالَ النَّاسُ : لَوْ عَوَّضْتہ ، قَالَ : إِنْ شَائَ ، وَلَکِنَّہُ سُحْتٌ ، فَقَالَ : لاَ حَاجَۃَ لَنَا فِی سُحْتِکُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭০২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ تقسیم کرنے والے کی اجرت
(٢٢٧٠٣) حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ ہر وہ حساب جس کو کر کے اس پر اجرت وصول کی جائے تو وہ احسان کرنے والا نہیں ہے۔ (بےفائدہ ہے) ۔
(۲۲۷۰۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامٌ الدَّسْتَوَائِیُّ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : کُلُّ حِسَابٍ یَحْسِبُہُ فَیَأْخُذُ عَلَیْہِ أَجْرًا ، فَہُوَ غَیْرُ طَائِلٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭০৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ تقسیم کرنے والے کی اجرت
(٢٢٧٠٤) حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب سے کہا : تقسیم کرنے والے کی اجرت کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے ؟ انھوں نے اس کو ناپسند کیا، میں نے عرض کیا کہ میں تقسیم کرتا ہوں یہاں تک کہ میری پیشانی پر پسینے آجاتے ہیں، انھوں نے میرے لیے اس میں نرمی اور اجازت نہیں دی، حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن اس کی کمائی کو ناپسند کرتے تھے، حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اگر وہ خبیث نہیں ہے تو پھر میں نہیں جانتا کہ وہ کیا ہے۔
(۲۲۷۰۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہَمَّامُ بْنُ یَحْیَی ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ یَزِیدَ الرِّشْکِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، قَالَ : قُلْتُ لِسَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ : مَا تَرَی فِی کَسْبِ الْقَسَّامِ ؟ فَکَرِہَہُ ، قُلْتُ : إنِّی أَعْمَلُ فِیہِ حَتَّی یَعْرَقَ جَبِینِی ، فَلَمْ یُرَخِّصْ لِی فِیہِ۔
قَالَ قَتَادَۃُ : وَکَانَ الْحَسَنُ یَکْرَہُ کَسْبَہُ۔
قَالَ قَتَادَۃُ : وَقَالَ ابْنُ سِیرِینَ : إِنْ لَمْ یَکُنْ خَبِیثًا فَلا أَدْرِی مَا ہُوَ۔
قَالَ قَتَادَۃُ : وَکَانَ الْحَسَنُ یَکْرَہُ کَسْبَہُ۔
قَالَ قَتَادَۃُ : وَقَالَ ابْنُ سِیرِینَ : إِنْ لَمْ یَکُنْ خَبِیثًا فَلا أَدْرِی مَا ہُوَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭০৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ تقسیم کرنے والے کی اجرت
(٢٢٧٠٥) حضرت سعید بن ابی الحسن فرماتے ہیں کہ مجھے اس شخص پر تعجب آتا ہے کہ لوگوں نے اسے امانت دار سمجھا یہاں تک کہ وہ ان کے درمیان فیصلہ کرتا ہے، پھر وہ اس پر اجرت وصول کرتا ہے۔
(۲۲۷۰۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامٌ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی الْحَسَنِ ، قَالَ : إنِّی لاَعْجَبُ مِنَ الَّذِی یَأْتَمِنہُ النَّاسُ حَتَّی یَقْضِیَ بَیْنَہُمْ ، ثُمَّ یَأْخُذَ عَلَی ذَلِکَ أَجْرًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭০৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ تقسیم کرنے والے کی اجرت
(٢٢٧٠٦) حضرت عمر (رض) مسلمانوں کے قاضی اور غنیمت تقسیم کرنے والوں کے اجرت وصول کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۲۷۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی الْحُصَیْنِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ : أَنَّ عُمَرَ کَرِہَ لِقَاضِی الْمُسْلِمِینَ وَصَاحِبِ مَغَانِمِہِمْ أَنْ یَأْخُذَ أَجْرًا۔
তাহকীক: