মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২২৭০৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ تقسیم کرنے والے کی اجرت
(٢٢٧٠٧) حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ چار چیزوں کی اجرت نہیں وصول کی جائے گی، قرآن کی تلاوت پر، اذان پر، قضاء پر اور تقسیم کرنے پر۔
(۲۲۷۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْمَسْعُودِیُّ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، قَالَ : أَرْبَعٌ لاَ یُؤْخَذُ عَلَیْہِنَّ أَجْرٌ : قِرَائَۃُ الْقُرْآنِ ، وَالأَذَانُ ، وَالْقَضَائُ ، وَالْمُقَاسِمُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭০৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ صفائی کرنے والے کی اجرت
(٢٢٧٠٨) حضرت حسن سے صفائی کرنے والی کی اجرت کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا تم ان سے کیا چاہتے ہو ؟ ان کو چھوڑ دو ۔ اگر وہ نہ ہوں تو گندگی تمہیں بہا لے جائے۔
(۲۲۷۰۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، قَالَ : سُئِلَ الْحَسَنُ عَنْ کَسْبِ الْکُسَّاحِ ، فَقَالَ : مَا تُرِیدُونَ إلَیْہِمْ ؟ دَعُوہُمْ ، فَلَوْلاَہُمْ لَسِیلَ بِکُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭০৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ صفائی کرنے والے کی اجرت
(٢٢٧٠٩) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں کہ صفائی کرنے والے اسلاف کے لیے صفائی کیا کرتے تھے اور انھیں اس کی اجرت ملتی تھی۔
(۲۲۷۰۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ : أَنَّہُمْ کَانُوا یَکْسَحُونَ لَہُمْ فَیُعْطُونَہُمْ أُجُورَہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭০৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ صفائی کرنے والے کی اجرت
(٢٢٧١٠) حضرت حسن صفائی کرنے کے اجرت وصول کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۲۷۱۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَسَنٌ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الْحَسَنِ : أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَجْرَ الْکُسَّاحِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭১০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ صفائی کرنے والے کی اجرت
(٢٢٧١١) حضرت ابن عمر (رض) سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ میں نے ان بیت الخلاء کی صفائی سے یہ مال پایا ہے، حضرت ابن عمر (رض) نے اس کے متعلق سخت الفاظ استعمال فرمائے۔
(۲۲۷۱۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مَہْدِیُّ بْنُ مَیْمُونٍ ، عَنْ وَاصِلٍ مَوْلَی أَبِی عُیَیْنَۃَ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّ رَجُلاً سَأَلَہُ فَقَالَ : أَصَبْت مَالاً مِنْ کَنْسِ ہَذِہِ الْحُشُوشِ ؟ فَقَالَ فِیہِ قَوْلاً شَدِیدًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭১১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ صفائی کرنے والے کی اجرت
(٢٢٧١٢) حضرت شعبی (رض) نے ناپسند کیا کہ آدمی اپنے غلام کے سپرد صفائی کرے۔
(۲۲۷۱۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ الأَزْرَقُ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ : أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یُسْلِمَ الرَّجُلُ غُلاَمَہُ کَسَّاحًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭১২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ صفائی کرنے والے کی اجرت
(٢٢٧١٣) حضرت ابن عمر (رض) سے صفائی کرنے کی اجرت کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا : خبیث ہے، کمائی خبیث ہے، اس کا پہننا خبیث ہے اور کھانا خبیث ہے۔
(۲۲۷۱۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللہِ الشَّقَری : أَنَّ ابْنَ عُمَرَ سُئِلَ عَنْ کَسْبِ الْکَنَّاسِ ؟ فَقَالَ : خَبِیثٌ ، کَسْبٌ خَبِیثٌ ، أَکْلٌ خَبِیثٌ ، لُبْسٌ خَبِیثٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭১৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بیع منابذہ اور ملامسہ سے منع کرتے ہیں
(٢٢٧١٤) حضرت ابو سعید خدری سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بیع منابذہ اور بیع ملامسہ سے منع فرمایا۔
(۲۲۷۱۴) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی عَنِ الْمُنَابَذَۃِ وَالْمُلاَمَسَۃِ۔ (بخاری ۲۱۴۴۔ مسلم ۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭১৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بیع منابذہ اور ملامسہ سے منع کرتے ہیں
(٢٢٧١٥) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ حضور نے بیع منابذہ اور ملامسہ سے منع فرمایا ہے۔
(۲۲۷۱۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ وَابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ خُبَیْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عاصم ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی عَنِ الْمُنَابَذَۃِ وَالْمُلاَمَسَۃِ۔
(مسلم ۱۱۵۲۔ ابن ماجہ ۲۱۶۹)
(مسلم ۱۱۵۲۔ ابن ماجہ ۲۱۶۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭১৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بیع منابذہ اور ملامسہ سے منع کرتے ہیں
(٢٢٧١٦) حضرت ابن عمر (رض) سے بھی یہی مروی ہے۔
(۲۲۷۱۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ دِینَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : نَہَی النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ بَیْعِ الْمُنَابَذَۃِ وَالْمُلاَمَسَۃِ۔ (نسائی ۲۱۰۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭১৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بیع منابذہ اور ملامسہ سے منع کرتے ہیں
(٢٢٧١٧) حضرت ابوہریرہ (رض) سے اسی کے مثل مروی ہے۔
(۲۲۷۱۷) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، مِثْلَہُ۔
(مسلم ۱۱۵۱۔ ترمذی ۱۳۱۰)
(مسلم ۱۱۵۱۔ ترمذی ۱۳۱۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭১৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کھانے میں بیع سلم کرنا
(٢٢٧١٨) حضرت ابراہیم سے مروی ہے کہ ایک شخص نے دوسرے کے ساتھ کھانے میں بیع سلم کی، جب مقررہ وقت آیا تو وہ شخص آیا اور کہنے لگا یہ تیرا کھانا ہے میں نے اس کو کیل کرلیا ہے تو اس کو وصول کرلے، حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب تک یہ دوبارہ کیل نہ کرے وصول نہیں کرے گا۔
(۲۲۷۱۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : فِی الرَّجُلِ یُسْلِمُ إلَی الرَّجُلِ فِی الطَّعَامِ فَیَحِلُّ الأَجَلُ فَیَجِیئُ إلَیہِ فَیَقُولُ : ہَذَا طَعَامُک قَدْ کِلْتہ فَخُذْہُ ، قَالَ إبراہیم : لاَ یَأْخُذُہُ حَتَّی یُعِیدَ کَیْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭১৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کھانے میں بیع سلم کرنا
(٢٢٧١٩) حضرت ضابیٔ بن عمرو فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم بن عبداللہ سے دریافت کیا کہ ایک شخص نے دوسرے کے ساتھ کھانے میں بیع سلم کی، پھر وہ کہنے والی جگہ پر آیا اور اس کو وصول کیا اور کہنے لگا یہ مجھ سے خرید لو، تو ایسا کرنا کیسا ہے ؟ فرمایا جو چاہے اپنے آپ کو دھوکا دے دے، فرمایا قبضہ کرے پھر اگر چاہے تو فروخت کردے۔
(۲۲۷۱۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ضابیئُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ : سَأَلْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللہِ عَنِ الرَّجُلِ یُسْلِمُ إلَی الرَّجُلِ فِی الطَّعَامِ فَیَجِیئُ إلَی الْمَدَاسۃ فَیَأْخُذُہُ وَیَقُولُ : اشْتَرِ مِنِّی ؟ قَالَ : مَنْ شَائَ خَادَعَ نَفْسَہُ ، یَقْبِضُہُ ثُمَّ یَبِیعُہُ إِنْ شَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭১৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ زمین کے ایک جریب کی بیع دو جریب کے ساتھ
(٢٢٧٢٠) حضرت حسن سے دریافت کیا گیا کہ زمین کی ایک جریب کی بیع دو جریب کے ساتھ اور زمین کے ایک ذراع کی بیع دو ذراع کے ساتھ کیسی ہے ؟ انھوں نے اس کو ناپسند فرمایا۔
(۲۲۷۲۰) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ : أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ جَرِیبِ أَرْضٍ بِجَرِیبَیْ أَرْضٍ وَذِرَاعِ أَرْضٍ بِذِرَاعَیْ أَرْضٍ ؟ فَکَرِہَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭২০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ زمین کے ایک جریب کی بیع دو جریب کے ساتھ
(٢٢٧٢١) حضرت حکم سے دریافت کیا گیا کہ زمین کے پندرہ جریب کی بیع زمین کے بیس جریب کے ساتھ کرنا کیسا ہے ؟ انھوں نے اس میں کوئی حرج نہ سمجھا۔
(۲۲۷۲۱) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ عَنْ خَمْسَۃَ عَشَرَ جَرِیبًا أَرْضًا بِعِشْرِینَ جَرِیبًا أَرْضًا ؟ فَلَمْ یَرَ بِہِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭২১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کاتے ہوئے اونی کپڑے کی بیع کرنا بغیر کاتے ہوئے اونی کپڑے کے ساتھ
(٢٢٧٢٢) حضرت حکم اور حضرت حماد سے دریافت کیا گیا کہ اون کے کاتے ہوئے کپڑے کو نہ کاتے ہوئے کپڑے کے بدلہ میں دینا۔ ہم وزن کر کے کیا یہ جائز ہے ؟
(۲۲۷۲۲) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ، عَنْ شُعْبَۃَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَکَمَ وَحَمَّادًا عَنْ غَزْلِ کَتَّانٍ بِکَتَّانٍ وَزْنًا بِوَزْنٍ؟ فَکَرِہَاہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭২২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کاتے ہوئے اونی کپڑے کی بیع کرنا بغیر کاتے ہوئے اونی کپڑے کے ساتھ
(٢٢٧٢٣) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ اون کے کاتے ہوئے کپڑے کو نہ کاتے ہوئے کپڑے کے بدلہ میں دینا۔ جب کہ ان کا وزن بھی ایک ہو تو جائز ہے ؟ انھوں نے اس کو ناپسند سمجھا۔
(۲۲۷۲۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ وَحَمَّادًا عَنْ غَزْلِ کَتَّانٍ بِکَتَّانٍ غَیْرِ مَغْزُولٍ وَزْنًا بِوَزْنٍ؟ فَکَرِہَاہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭২৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اپنے غلام لے کر عشر وصول کرنے والے کے پاس سے گذرے
(٢٢٧٢٤) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے دریافت کیا کہ ایک شخص غلام لے کر عاشر کے پاس سے گذرا اور کہا کہ یہ سب آزاد ہیں ؟ حضرت حکم نے فرمایا یہ کہنا کچھ نہیں ہے، اور حضرت حماد فرماتے ہیں مجھے خوف ہے کہ وہ آزاد ہوجائیں گے۔
(۲۲۷۲۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ وَحَمَّادًا عَنْ رَجُلٍ مَرَّ بِرَقِیقٍ عَلَی عَاشِرٍ ، فَقَالَ: ہَؤُلاَئِ أَحْرَارٌ ؟ قَالَ الْحَکَمُ : لَیْسَ بِشَیْئٍ ، وَقَالَ حَمَّادٌ : إنِّی أَخَافُ أَنْ یَعْتِقُوا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭২৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اپنے غلام لے کر عشر وصول کرنے والے کے پاس سے گذرے
(٢٢٧٢٥) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ کوئی شخص غلام لے کر عاشر کے پاس سے گذرے اور کہے کہ یہ آزاد ہے، فرمایا اس طرح کہنے سے غلام آزاد نہ ہوگا، اور اس طرح کہنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۲۷۲۵) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ : فِی رَجُلٍ مَرَّ بِمَمْلُوکٍ عَلَی عَاشِرٍ فَقَالَ : ہُوَ حُرٌّ۔ قَالَ : کَانَ لاَ یَرَی أَنْ یَعْتِقَ بِہَذَا الْقَوْلِ ، وَلاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَقُولَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭২৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اپنے غلام لے کر عشر وصول کرنے والے کے پاس سے گذرے
(٢٢٧٢٦) حضرت ابراہیم (رض) اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو غلام لے کر عاشر کے پاس سے گذرا اور کہنے لگا کہ یہ آزاد ہیں، اور نیت یہ کرتا ہے کہ خدام کام کاج سے آزاد ہیں۔ انھوں نے جواب دیا کہ غلام آزاد نہ ہوں گے۔
(۲۲۷۲۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ جَرِیرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : فِی الرَّجُلِ یَمُرُّ بِالرَّقِیقِ عَلَی الْعَاشِرِ فَیَقُولُ : ہُمْ أَحْرَارٌ - یَنْوِی مِنَ الْعَمَلِ - قَالَ : لاَ یَعْتِقُونَ۔
তাহকীক: