মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২২৭৪৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گندم اور کھجور میں بیع سلم کرنا
(٢٢٧٤٧) حضرت ابن عباس (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ جب سلم میں مقدار اور وقت متعین ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۲۷۴۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ أَبِی عُمَرَ الْبَہْرَانِیِّ یَحْیَی بْنِ عُبَیْدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ یَقُولُ : لاَ بَأْسَ بِالسَّلَمِ فِی الطَّعَامِ کَیْلاً مَعْلُومًا إلَی أَجَلٍ مَعْلُومٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৪৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گندم اور کھجور میں بیع سلم کرنا
(٢٢٧٤٨) حضرت اسود (رض) سے گندم میں بیع سلم کے متعلق دریافت کیا گیا آپ نے فرمایا مقدار اور وقت مقرر ہو تو کوئی حرج نہیں۔
(۲۲۷۴۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، قَالَ : سَأَلْتُہ عَنِ السَّلَمِ فِی الطَّعَامِ ؟ فَقَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ ، کَیْلٌ مَعْلُومٌ إلَی أَجَلٍ مَعْلُومٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৪৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گندم اور کھجور میں بیع سلم کرنا
(٢٢٧٤٩) حضرت سعید بن المسیب (رض) فرماتے ہیں کہ بیع سلم میں متعینہ مدت سے دیر نہ کرو اور نہ ہی جلدی کرو۔ تاکہ تم اپنے ساتھی سے زیادہ رقم وصول کرسکو یا وہ تم کو کم رقم دے۔
(۲۲۷۴۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ رَزِینِ بْنِ سُلَیْمَانَ الأَحْمَریِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ : أَنَّہُ قَالَ فِی السَّلَمِ : لاَ تُؤَخِّرُ عَنْہُ لِتَزْدَادَ عَلَیْہِ ، وَلاَ یُعَجَّلُ لَکَ لِتَضَعَ عَنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৪৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گندم اور کھجور میں بیع سلم کرنا
(٢٢٧٥٠) حضرت ابن عمر (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ گندم میں مقررہ مقدار مقررہ وقت کے ساتھ بیع سلم کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، جب تک کہ گندم کھیتی میں نہ ہو (یعنی گندم کاٹ لینے کے بعد ہی سلم کرنی چاہیے) اور کھجور میں بدو صلاح سے قبل بیع سلم کرنا درست نہیں۔
(۲۲۷۵۰) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یُسْلِفَ الرَّجُلُ فِی الطَّعَامِ بِکَیْلٍ مَعْلُومٍ إلَی أَجَلٍ مَعْلُومٍ ، مَا لَمْ یَکُنْ فِی زَرْعٍ أَوْ تَمْرٍ قَبْلَ أَنْ یَبْدُوَ صَلاَحُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৫০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گندم اور کھجور میں بیع سلم کرنا
(٢٢٧٥١) حضرت ابن ابی اوفی (رض) فرماتے ہیں کہ ہم لوگ شام والوں کے ساتھ گندم اور کشمش میں بیع سلم کرتے تھے جبکہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے درمیان موجود تھے۔
(۲۲۷۵۱) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی الْمُجَالِدِ ، عَنِ ابْنِ أَبِی أَوْفَی ، قَالَ : کُنَّا نُسَالِفُ نَبَطَ أَہْلِ الشَّامِ فِی الْبُرِّ وَالزَّبِیبِ وَرَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِینَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৫১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گندم اور کھجور میں بیع سلم کرنا
(٢٢٧٥٢) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ گھی میں سلم مقدار مقررہ اور وقت مقررہ کے ساتھ ہے۔
(۲۲۷۵۲) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ : أَنَّہُ قَالَ فِی السَّلَمِ فِی السَّمْنِ ، قَالَ : سَمِّ کَیْلاً مَعْلُومًا وَأَجَلاً مَعْلُومًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৫২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گندم اور کھجور میں بیع سلم کرنا
(٢٢٧٥٣) حضرت ابو میسرہ گندم میں بیع سلم کرتے تھے۔
(۲۲۷۵۳) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : کَانَ أَبُو مَیْسَرَۃَ یُسْلِمُ فِی الْحِنْطَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৫৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گندم اور کھجور میں بیع سلم کرنا
(٢٢٧٥٤) حضرت کلیب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر (رض) سے دریافت کیا کہ ہمارے پاس ایک شخص آ کر ایک درہم گندم کی بیع سلم کرتا ہے مقررہ وقت کے لیے کہ ہر گندم کا جریب (پیمانہ) ایک درہم اور جو کے دو جریب ایک درہم کا ہے (تو کیسا ہے ؟ ) فرمایا بہت اچھا ہے۔
(۲۲۷۵۴) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ کُلَیْبِ بْنِ وَائِلٍ ، قَالَ : قُلْتُ لابْنِ عُمَرَ : أَتَانِی رَجُلٌ یَسْتَسْلِفُنِی دَرَاہِم بِطَعَامٍ إلَی أَجَلٍ مُسَمًّی : کُلُّ جَرِیبِ حِنْطَۃٍ بِدِرْہَمٍ وَجَرِیبَیْ شَعِیرٍ بِدِرْہَمٍ ، قَالَ : حَسَنٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৫৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گندم اور کھجور میں بیع سلم کرنا
(٢٢٧٥٥) حضرت ابن عمر (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ اگر کیل اور وقت مقرر ہو تو پھر کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۲۷۵۵) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ وَبَرَۃَ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ عُمَرَ : لاَ بَأْسَ بِالسَّلَمِ إذَا کَانَ فِی کَیْلٍ مَعْلُومٍ إلَی أَجَلٍ مَعْلُومِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৫৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گندم اور کھجور میں بیع سلم کرنا
(٢٢٧٥٦) حضرت ابن مسعود (رض) کسی بھی چیز میں مقررہ وقت کے لیے بیع سلم کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے، سوائے حیوان کے۔
(۲۲۷۵۶) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ لاَ یَرَی بِالسَّلَمِ فِی کُلِّ شَیْئٍ بَأْسًا إلَی أَجَلٍ مَعْلُومٍ مَا خَلاَ الْحَیَوَانَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৫৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گندم اور کھجور میں بیع سلم کرنا
(٢٢٧٥٧) حضرت محمد بن ابی المجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو بردہ اور حضرت عبداللہ بن شداد میں بیع سلم کے متعلق اختلاف ہوا، آپ نے مجھے ابن ابی اوفیٰ کے پاس بھیجا، میں نے ان سے پوچھا تو فرمایا : ہم لوگ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور حضرت ابوبکر (رض) کے دور خلافت میں گندم، جو اور کشمش میں بیع سلم کرتے تھے، اور ہم کسی صحابی سے بھی ہاں یا ناں نہیں جانتے۔
(۲۲۷۵۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی الْمُجَالِدِ ، قَالَ : اخْتَلَفَ أَبُو بُرْدَۃَ وَعَبْدُ اللہِ بْنُ شَدَّادٍ فِی السَّلَمِ ، فَأَرْسَلُونِی إلَی ابْنِ أَبِی أَوْفَی فَسَأَلْتُہُ ؟ فَقَالَ : کُنَّا نُسْلِمُ فِی الْحِنْطَۃِ وَالشَّعِیرِ وَالزَّبِیبِ عَلَی عَہْدِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَأَبِی بَکْرٍ ، وَلاَ نَدْرِی عِنْدَ أَصْحَابِہِ مِنْہُ شَیْئٌ أَمْ لاَ ؟
(بخاری ۲۲۴۳۔ ابوداؤد ۳۴۵۹)
(بخاری ۲۲۴۳۔ ابوداؤد ۳۴۵۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৫৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گندم اور کھجور میں بیع سلم کرنا
(٢٢٧٥٨) حضرت ابن عباس (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ میں گواہی دیتا ہوں بیع سلم ایک وقت مقررہ کے لیے مضمون بالقیمت ہے، اللہ تعالیٰ نے اس کو حلال کیا اور اس کی اجازت دی، پھر آپ نے یہ آیت پڑھی : {إذَا تَدَایَنْتُمْ بِدَیْنٍ إلَی أَجَلٍ مُسَمًّی فَاکْتُبُوہُ }۔
(۲۲۷۵۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامٌ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَبِی حَسَّانَ الأَعْرَجِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : أَشْہَدُ أَنَّ السَّلَفَ الْمَضْمُونَ إلَی أَجَلٍ مُسَمًّی ، إنَّ اللَّہَ أَحَلَّہُ وَأَذِنَ فِیہِ ، ثُمَّ قَرَأَ : {إذَا تَدَایَنْتُمْ بِدَیْنٍ إلَی أَجَلٍ مُسَمًّی فَاکْتُبُوہُ}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৫৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات لوٹ مار کو ناپسند کرتے ہیں اور اُس کی ممانعت
(٢٢٧٥٩) حضرت ثعلبہ بن حکم فرماتے ہیں کہ ہمیں دشمن کی کچھ بکریاں ملیں تو ہم نے ان کو اٹھا لیا (لوٹ لیا) آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دیگچوں کو الٹانے کا حکم دیا تو ہم نے ہانڈیوں کو الٹا دیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا لوٹ مار حلال نہیں ہے۔
(۲۲۷۵۹) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ ثَعْلَبَۃَ بْنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : أَصَبْنَا غَنَمًا لِلْعَدُوِّ فَانْتَہَبْنَاہَا ، فَأَمَرَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِالْقُدُورِ فَأُکْفِئَتْ وَقَالَ : لاَ تَحِلُّ النُّہْبَۃُ۔ (ابن حبان ۵۱۶۹۔ حاکم ۱۳۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৫৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات لوٹ مار کو ناپسند کرتے ہیں اور اُس کی ممانعت
(٢٢٧٦٠) حضرت عبداللہ بن یزید سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوٹ کھسوٹ اور مثلہ کرنے سے منع فرمایا ہے۔
(۲۲۷۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ عَدِیِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ النُّہْبَۃِ وَالْمُثْلَۃِ۔ (بخاری ۵۵۱۶۔ احمد ۴/۳۰۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৬০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات لوٹ مار کو ناپسند کرتے ہیں اور اُس کی ممانعت
(٢٢٧٦١) حضرت انس (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوٹ مار سے منع فرمایا اور فرمایا جو لوٹ کھسوٹ کرے وہ ہم میں سے نہیں۔
(۲۲۷۶۱) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، عَنِ الرَّبِیعِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ النُّہْبَۃِ ، وَقَالَ : مَنِ انْتَہَبَ فَلَیْسَ مِنَّا۔ (احمد ۳/۱۴۰۔ طحاوی ۴۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৬১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات لوٹ مار کو ناپسند کرتے ہیں اور اُس کی ممانعت
(٢٢٧٦٢) حضرت کلیب ایک صحابی سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ ایک غزوہ میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے ہمیں سخت بھوک لگی ، ہم نے کچھ بکریاں پائیں تو ہم نے ان کو تقسیم سے پہلے لوٹ لیا، آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس اس حال میں تشریف لائے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی کمان پر سہارا لیے ہوئے تھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہماری ہانڈیوں کے پاس تشریف لائے اور ان کو کمان سے الٹ دیا اور فرمایا : لوٹی ہوئی چیز مردار سے زیادہ حلال نہیں ہے۔ (دونوں کا حکم برابر ہے) ۔
(۲۲۷۶۲) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَیْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : کُنَّا مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی غَزَاۃٍ فَأَصَابَتْنَا مَجَاعَۃٌ ، فَأَصَبْنَا غَنَمًا فَانْتَہَبْنَاہَا قَبْلَ أَنْ تُقْسَمَ ، فَأَتَانَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَمْشِی مُتَوَکِّئًا عَلَی قَوْسِہِ حَتَّی أَتَانا عَلَی قُدُورِنَا فَکَفَأَہَا بِقَوْسِہِ ، وَقَالَ : لَیْسَتِ النُّہْبَۃُ بِأَحَلَّ مِنَ الْمَیْتَۃِ۔ (ابوداؤد ۲۶۹۸۔ بیہقی ۶۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৬২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات لوٹ مار کو ناپسند کرتے ہیں اور اُس کی ممانعت
(٢٢٧٦٣) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کوئی بھی شخص مومن ہونے کی حالت میں ایسی چیز نہیں اٹھا سکتا کہ جو شرف و عظمت والی ہو اور اس کو اٹھانے سے لوگوں کی نظریں اس کی طرف اٹھیں۔
(۲۲۷۶۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُدْرِکٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی أَوْفَی ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ یَنْتَہِبُ نُہْبَۃً ذَاتَ شَرَفٍ یَرْفَعُ الْمُسْلِمُونَ إلَیْہَا رُؤُوسَہُمْ وَہُوَ مُؤْمِنٌ۔
(طیالسی ۸۲۳۔ عبد بن حمید ۵۲۵)
(طیالسی ۸۲۳۔ عبد بن حمید ۵۲۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৬৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات لوٹ مار کو ناپسند کرتے ہیں اور اُس کی ممانعت
(٢٢٧٦٤) حضرت جابر (رض) سے مروی ہے کہ جس کسی نے بھی کوئی قیمتی چیز اٹھائی جس کی وجہ سے مسلمانوں میں وہ مشہور ہوگیا (یعنی سب اس کے اس فعل کو برا جاننے لگے) تو وہ ہم میں سے نہیں ہے، راوی فرماتے ہیں کہ میں نے ابو الز بیر (رض) سے پوچھا کہ یہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے ؟ آپ (رض) نے فرمایا ہاں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مروی ہے۔
(۲۲۷۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو خَلَفٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : مَنِ انْتَہَبَ نُہْبَۃً ذَاتَ شَرَفٍ یَشْہَرُہُ بِہَا الْمُسْلِمُونَ فَلَیْسَ مِنَّا ، قِیلَ لأَبِی الزُّبَیْرِ : عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (ابوداؤد ۴۳۹۱۔ احمد ۳/۳۹۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৬৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات لوٹ مار کو ناپسند کرتے ہیں اور اُس کی ممانعت
(٢٢٧٦٥) حضرت ابو ریحانہ (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوٹ مار سے منع فرمایا۔
(۲۲۷۶۵) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی یَحْیَی بْنُ أَیُّوبَ الْمِصْرِیُّ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی عَیَّاشُ بْنُ عَبَّاسٍ الْحِمْیَرِیُّ ، عَنْ أَبِی الْحُصَیْنِ الْحَجْرِیِّ الْہَیْثَمِ ، عَنْ عَامِرِ الْحَجْرِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا رَیْحَانَۃَ صَاحِبَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَنْہَی عَنِ النُّہْبَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৬৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات لوٹ مار کو ناپسند کرتے ہیں اور اُس کی ممانعت
(٢٢٧٦٦) عبد الرحمن بن سمرہ سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوٹ کھسوٹ سے منع فرمایا ہے۔
(۲۲۷۶۶) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ یَعْلَی بْنِ حَکِیمٍ ، عَنْ أَبِی لَبِیدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سمرۃ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی عَنِ النُّہْبَۃِ۔ (احمد ۵/۶۲۔ ابوداؤد ۲۶۹۶)
তাহকীক: