মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২২৭৬৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات لوٹ مار کو ناپسند کرتے ہیں اور اُس کی ممانعت
(٢٢٧٦٧) حضرت خالد الجھنی سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوٹ کھسوٹ اور مثلہ کرنے سے منع فرمایا ہے۔
(۲۲۷۶۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنْ مَوْلًی لِجُہَیْنَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَیْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُہَنِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَنَّہُ نَہَی عَنِ النُّہْبَۃِ وَالْمُثْلَۃِ۔
(احمد ۵/۱۹۳۔ طبرانی ۵۲۶۴)
(احمد ۵/۱۹۳۔ طبرانی ۵۲۶۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৬৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ سامان میں شرکت کرنا
(٢٢٧٦٨) حضرت سفیان سامان میں شرکت اور مضاربت کرنے کو ناپسند کرتے تھے، اور حضرت ابن ابی لیلی فرماتے تھے کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۲۷۶۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : کَانَ سُفْیَانُ یَکْرَہُ الشَّرِکَۃَ وَالْمُضَارَبَۃَ بِالْعُرُوضِ ، وَکَانَ ابْنُ أَبِی لَیْلَی یَقُولُ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৬৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ سامان میں شرکت کرنا
(٢٢٧٦٩) حضرت ابن سیرین سامان میں شرکت کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۲۷۶۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ : أَنَّہُ کَرِہَ الشَّرِکَۃَ بِالْعُرُوضِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৬৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ سامان میں شرکت کرنا
(٢٢٧٧٠) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں کہ شرکت اور مضاربت ، دین ، ودیعۃ، سامان اور غائب مال میں نہ ہوں گے۔
(۲۲۷۷۰) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : لاَ تَکُونُ الشَّرِکَۃُ وَالْمُضَارَبَۃُ بِالدَّیْنِ والْوَدِیعَۃُ وَالْعُرُوضُ وَالْمَالُ الْغَائِبُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৭০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ سامان میں شرکت کرنا
(٢٢٧٧١) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سامان میں شرکت کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۲۷۷۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ : أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ الشَّرِکَۃَ بِالْعُرُوضِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৭১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ والد اپنے بیٹے سے کوئی چیز خریدے یا اُس کو کوئی چیز فروخت کرے
(٢٢٧٧٢) حضرت بکر سے مروی ہے کہ ایک شخص نے دیہاتی لڑکی سے شادی کی اس کو مہر دیا اور پھر وہ فوت ہوگیا، وہ لڑکی اپنے بھائیوں سے مہر کے بارے میں جھگڑ اور عمر (رض) کے پاس مقدمہ لے کر آئی۔ حضرت عمر (رض) نے ارشاد فرمایا : تمہارے مہر میں سے جو چیز موجود ہو وہ تمہارے لیے ہے۔ اور جس کو تمہارے والد نے ہلاک کردیا ہے اس میں تمہارے لیے کچھ نہ ہے۔
(۲۲۷۷۲) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ بَکْرٍ ، قَالَ : زَوَّجَ رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ الْبَادِیَۃِ ابْنَتَہُ وَسَاقَ مَہْرَہَا ، ثُمَّ مَاتَ ، فَخَاصَمَتْ إخْوَتَہَا فِی مَہْرِہَا إلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَقَالَ عُمَرُ : أَمَّا مَا وَجَدْتِ مِنْ مَہْرِکَ قَائِمًا بِعَیْنِہِ ، فَہُوَ لَکَ ، وَمَا کَانَ أَبُوک اسْتَہْلَکَہُ فَلاَ شَیْئَ لَک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৭২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ والد اپنے بیٹے سے کوئی چیز خریدے یا اُس کو کوئی چیز فروخت کرے
(٢٢٧٧٣) حضرت شریح نے ایک شخص کو قید کیا خادم کے معاملہ میں جس نے اپنے بیٹی کے لیے اس غلام کو فروخت کیا تھا، حضرت ابن ادریس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن ابی لیلی کو دیکھا کہ انھوں نے ایک شخص کو خادم کی وجہ سے قید میں ڈالا اس نے اس کو اپنے بیٹے کے لیے فروخت کیا تھا۔
(۲۲۷۷۳) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ عَمِّہِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ شُرَیْحٍ : أَنَّہُ حَبَسَ رَجُلاً فِی خَادِمٍ بَاعَہا لاِبْنَتِہِ۔
قَالَ ابْنُ إدْرِیسَ : وَرَأَیْت ابْنَ أَبِی لَیْلَی حَبَسَ رَجُلاً فِی خَادِمٍ بَاعَہا لاِبْنَتِہِ۔
قَالَ ابْنُ إدْرِیسَ : وَرَأَیْت ابْنَ أَبِی لَیْلَی حَبَسَ رَجُلاً فِی خَادِمٍ بَاعَہا لاِبْنَتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৭৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ والد اپنے بیٹے سے کوئی چیز خریدے یا اُس کو کوئی چیز فروخت کرے
(٢٢٧٧٤) حضرت شریح اور عبداللہ الجدلِی نے ایک شخص کو جیل میں ڈال دیا اس نے بیٹی کے مہر میں سے لیا تھا۔
(۲۲۷۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ شُرَیْحٍ وَأَبِی عَبْدِ اللہِ الْجَدَلِیِّ : أَنَّہُمَا حَبَسَا رَجُلاً فِی السِّجْنِ أَخَذَ من مَہْرِ ابْنَتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৭৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ والد اپنے بیٹے سے کوئی چیز خریدے یا اُس کو کوئی چیز فروخت کرے
(٢٢٧٧٥) حضرت عمر (رض) نے عورتوں کے مہروں کے متعلق فیصلہ فرمایا کہ جو بعینہٖ موجود ہوں تو وہ خواتین اس کی زیادہ حق دار ہیں۔
(۲۲۷۷۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ أَبِی قُدَامَۃَ ، قَالَ : قَضَی عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فِی مُہُورِ النِّسَائِ : مَا کَانَ قَائِمًا بِعَیْنِہِ فَہِیَ أَحَقُّ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৭৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ والد اپنے بیٹے سے کوئی چیز خریدے یا اُس کو کوئی چیز فروخت کرے
(٢٢٧٧٦) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ بیٹے کا باپ پر دین نہ ہوگا۔
(۲۲۷۷۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ یَکُونُ لِلْوَلَدِ عَلَی وَالِدِہِ دَیْنٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৭৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ آزاد شخص اپنے آپ کو رہن رکھوائے، پھر وہ اُس کا اقرار کر دے
(٢٢٧٧٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر آزاد آدمی کو رہن کے طور پر رکھا جائے اور وہ خود بھی اقرار کرے (کہ میں بطور رہن ہوں) تو وہ رہن میں ہی رہے گا یہاں تک کہ جس نے رہن رکھوایا ہے وہ چھڑائے یا پھر وہ خود اپنے آپ کو چھڑا لے۔
(۲۲۷۷۷) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا رُہِنَ الرَّجُلُ الْحُرُّ فَأَقَرَّ بِذَلِکَ کَانَ رَہْنًا حَتَّی یَفُکَّہُ الَّذِی رَہَنَہُ ، أَوْ یَفُکَّ نَفْسَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৭৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ وہ انڈے جن کے ساتھ جوا کھیلا جاتا ہے
(٢٢٧٧٨) حضرت ابن سیرین کے نزدیک بچوں سے بچوں کے جوئے کی چیزوں کو خریدنا مکروہ ہے، جبکہ حضرت حسن (رض) اس کی اجازت دیتے تھے۔
(۲۲۷۷۸) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : کَانَ یَکْرَہُ شِرَاء قِمَارِ الصِّبْیَانِ مِنَ الصِّبْیَانِ ، وَکَانَ الْحَسَنُ یُرَخِّصُ فِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৭৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ وہ انڈے جن کے ساتھ جوا کھیلا جاتا ہے
(٢٢٧٧٩) حضرت ابن سیرین (رض) فرماتے ہیں کہ ہر وہ کھیل جس میں جوا ہو وہ میسر میں سے ہے۔
(۲۲۷۷۹) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : کُلُّ شَیْئٍ فِیہِ قِمَارٌ فَہُوَ مِنَ الْمَیْسِرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৭৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ وہ انڈے جن کے ساتھ جوا کھیلا جاتا ہے
(٢٢٧٨٠) حضرت سعید بن المسیب (رض) فرماتے ہیں کہ جن انڈوں سے بچے کھیلتے ہیں ان کی خریداری میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۲۷۸۰) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنِ ابْنِ حَرْمَلَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالْبَیْضِ الَّذِی یَلْعَبُ بِہِ الصِّبْیَانُ یَعْنِی شِرَائَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৮০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ وہ انڈے جن کے ساتھ جوا کھیلا جاتا ہے
(٢٢٧٨١) حضرت زید بن اسلم فرماتے ہیں اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۲۷۸۱) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৮১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص دوسرے شخص سے کہے کہ : اپنا غلام فلاں کو فروخت کر دے، تیرے لیے پانچ سو درہم ہیں
(٢٢٧٨٢) حضرت ابراہیم سے مروی ہے کہ غلام اگر اپنے آقا سے یوں کہے کہ : مجھے فلاں کے ہاتھ اتنے اتنے میں فروخت کر دے تو تیرے میرے ذمہ پانچ سو درہم ہوں گے یا کوئی شخص آکر ضامن بنے اور کہے کہ تو اپنا غلام فلاں فلاں کو فروخت کر دے تیرے لیے پانچ سو درہم ہیں، ایسا کہنا ٹھیک ہے ؟ آپ نے فرمایا یہ شرط باطل ہے۔
(۲۲۷۸۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : فِی مَمْلُوکٍ قَالَ لِمَوْلاَہُ : بِعْنِی مِنْ فُلاَنٍ بِکَذَا وَکَذَا وَلَک خَمْسُمِئَۃٍ درہم ، أو رجل جاء ، فضمن ، قَالَ : بع غلامک من فلان بکذا وکذا ولک خمسمئۃ ، قَالَ : یَبْطُلُ شَرْطُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৮২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص دوسرے شخص سے کہے کہ : اپنا غلام فلاں کو فروخت کر دے، تیرے لیے پانچ سو درہم ہیں
(٢٢٧٨٣) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ جائز نہیں ہے۔
(۲۲۷۸۳) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : لاَ یَجُوزُ ، أَوْ کَلِمَۃٌ نَحْوُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৮৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بیع میں ہاتھ لگا کر چھونا
(٢٢٧٨٤) حضرت خالد بن ابی مالک فرماتے ہیں کہ میں نے محمد بن سعد سے سامان خریدا تو انھوں نے فرمایا اپنا ہاتھ آگے کرو تاکہ میں تم کو چھولوں۔ بیشک آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے : برکت چھونے کے ساتھ ہے۔
(۲۲۷۸۴) حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ أَبِی یَعْقُوبَ الثَّقَفِیِّ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِی مَالِکٍ ، قَالَ : بَایَعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ سَعْدٍ سِلْعَۃً فَقَالَ : ہَاتِ یَدَک أُمَاسِحُک ، فَإِنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : الْبَرَکَۃُ فِی الْمُمَاسَحَۃِ۔
(ابوداؤد ۱۶۸)
(ابوداؤد ۱۶۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৮৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کپڑے مضاربت میں دینا
(٢٢٧٨٥) حضرت ابراہیم (رض) (خاص) کپڑے مضاربت میں دینے کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۲۷۸۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : أَنَّہُ کَرِہَ الْبَزَّ مُضَارَبَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৭৮৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کپڑے مضاربت میں دینا
(٢٢٧٨٦) حضرت ابن سیرین بھی کپڑے کو مضاربت کے طور پر دینے میں ناپسند سمجھتے تھے۔
(۲۲۷۸۶) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عن أشعث ، قَالَ : کَرِہَ ابنُ سِیِرین الْبَزَّ مُضَارَبَۃً۔
তাহকীক: