মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি

হাদীস নং: ২২৭৮৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کپڑے مضاربت میں دینا
(٢٢٧٨٧) حضرت ابن سیرین (رض) ناپسند کرتے تھے کہ کوئی شخص کسی کو سامان مضاربت میں دے اور اس پر دراہم کا حساب لگائے۔
(۲۲۷۸۷) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ : أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یَدْفَعَ الرَّجُلُ إلَی الرَّجُلِ الْمَتَاعَ مُضَارَبَۃً وَیَحْبِسُہُ عَلَیْہِ دَرَاہِم۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৭৮৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ سامان کی تزیین کرنا
(٢٢٧٨٨) حضرت شریح (رض) فرماتے ہیں کہ آدمی جس چیز سے چاہے سامان تزیین کرسکتا ہے۔
(۲۲۷۸۸) حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ بُکَیْرٍ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ، عَنْ شُرَیْحٍ، قَالَ: یُزَیِّنُ الرَّجُلُ سِلْعَتَہُ بِمَا شَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৭৮৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ سامان کی تزیین کرنا
(٢٢٧٨٩) حضرت ابن سیرین (رض) فرماتے ہیں کہ تزیین کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، البتہ دھوکے اور ملاوٹ کو ناپسند کیا گیا ہے۔
(۲۲۷۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالتَّزْیِینِ ، وَکَرِہَ الْغِشَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৭৮৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ سامان کی تزیین کرنا
(٢٢٧٩٠) حضرت سھل بن سعد کے پاس سے ایک چھوٹی بچی (باندی) کو لے کر گذرے جس کو مزین کیا گیا تھا، آپ نے اس کو بلایا اس کی طرف پیار سے دیکھا، اس کو اپنی گود میں بٹھایا، اور اس کے سر پر دست شفقت پھیرا اور اس کے لیے برکت کی دعا فرمائی۔
(۲۲۷۹۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنْ أَبِی حَازِمٍ ، عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ : أَنَّہُمْ مَرُّوا عَلَیْہِ بِجَارِیَۃٍ قَدْ زُیِّنَتْ ، فَدَعَا بِہَا وَنَظَرَ إلَیْہَا وَأَجْلَسَہَا فِی حَجْرِہِ ، وَمَسَحَ عَلَی رَأْسِہَا وَدَعَا لَہَا بِالْبَرَکَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৭৯০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ سامان کی تزیین کرنا
(٢٢٧٩١) حضرت عمر (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی شخص اپنی باندی کو خوبصورت بنانا چاہے تو اس کو چاہیے کہ اپنی باندی کی تزیین کرے اور اس کو لے کر باہر نکلے، اس سے رزق میں اضافہ ہوگا۔
(۲۲۷۹۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أسامۃ بن زید ، عن بعض أشیاخہ ، قَالَ : قَالَ عمر : إذا أراد أحد منکم أن یحسِّن الجاریۃ فلیزیِّنْہا ، ولیطَّوَّف بہا ، یتعرَّض بہا رزق اللہ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৭৯১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ سامان کی تزیین کرنا
(٢٢٧٩٢) حضرت عائشہ (رض) نے اپنی باندی کو آراستہ کیا اور اس کو لے کر باہر نکلیں اور فرمایا : شاید شاید اس کے ذریعہ ہمارا کسی قریش کے نوجوانوں سے سودا ہوجائے۔ (یعنی وہ خرید لے)
(۲۲۷۹۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْعَلاَئُ بْنُ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ عِمْرَانَ رَجُلٍ مِنْ زَیْدِ اللہِ ، عَنِ امْرَأَۃٍ مِنْہُمْ ، عَنْ عَائِشَۃَ : أَنَّہَا شَوَّفَتْ جَارِیَۃً وَطَافَتْ بِہَا وَقَالَتْ : لَعَلَّنَا نَتَصَیَّد بِہَا بَعْضَ شَبَابِ قُرَیْشٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৭৯২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ سامان کی تزیین کرنا
(٢٢٧٩٣) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مروی ہے کہ ایک شخص نے کپڑے کو ھروی رنگ کیا، اس کے پاس ایک شخص آیا اور پوچھا یہ ھروی کپڑا کس طرح فروخت کر رہے ہو ؟ وہ خاموش رہا اور پھر اس کی قیمت لگائی، اس شخص نے اس سے خرید لیا، جب وہ کپڑا لے کر گیا تو وہ ھروی نہ تھا، وہ شخص اپنا جھگڑا حضرت شریح کے پاس لے کر گیا تو حضرت شریح نے فرمایا : اگر تو اس سے بھی اچھی طرح اپنے کپڑے کی تزیین کرسکتا ہے تو ضرور اس کی تزیین کر، آپ نے اس پر بیع کو نافذ فرمایا۔
(۲۲۷۹۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ وَابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ : أَنَّ رَجُلاً صَبَغَ ثَوْبًا لَہُ لَوْنَ الْہَرَوِیِّ ، فَجَائَ رَجُلٌ فَقَالَ : بِکَمْ تَبِیعُ الْہَرَوِیَّ ؟ فَسکَتَ ، ثُمَّ سَاوَمَہُ فَاشْتَرَاہُ مِنْہُ ، فَلَمَّا ذَہَبَ بِہِ إذَا ہُوَ لَیْسَ بِہَرَوِیٍّ ، فَخَاصَمَہُ إلَی شُرَیْحٍ فَقَالَ : لَوِ اسْتَطَاعَ أَنْ یُزَیِّنَ ثَوْبَہُ بِأَفْضَلَ مِنْ ذَلِکَ لَزَیَّنَہُ فَأَجَازَہُ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৭৯৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ سامان کی تزیین کرنا
(٢٢٧٩٤) حضرت عمر (رض) کے پاس ایک لڑکا آیا جو کھجوریں فروخت کررہا تھا، آپ نے فرمایا ان کی نقش و نگار (تزیین و آراستہ) کرو تو یہ اچھا ہے، اور ان کے پاس ایک لڑکا آیا جو کپڑا فروخت کررہا تھا۔ آپ نے فرمایا : اگر کپڑا تنگ ہو تو بیٹھ کر اس کو پھیلایا کرو، اور اگر کپڑا کشادہ ہو تو کھڑا ہو کر کپڑے کو پھیلایا کرو۔
(۲۲۷۹۴) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی بُرْدَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : أَتَی عُمَرُ غُلاَمًا لَہُ یَبِیعُ الرُّطَبَ فَقَالَ : نَقِّشْہَا فَإِنَّہُ أَحْسَنُ ، وَأَتَاہُ غُلاَمٌ لَہُ وَہُوَ یَبِیعُ الْحُلَلَ فَقَالَ : إذَا کَانَ الثَّوْبُ ضَیِّقًا فَانْشُرْہُ وَأَنْتَ جَالِسٌ ، وَإِذَا کَانَ وَاسِعًا فَانْشُرْہُ وَأَنْتَ قَائِمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৭৯৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ تنگ دستی کی وجہ سے فروخت کیا جائے تو وہ واپس کیا جائے گا کہ نہیں ؟
(٢٢٧٩٥) حضرت شریح (رض) عسر کی وجہ سے واپس لٹاتے تھے۔
(۲۲۷۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ شُرَیْحٍ : أَنَّہُ کَانَ یَرُدُّ مِنَ الْعَسَرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৭৯৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ تنگ دستی کی وجہ سے فروخت کیا جائے تو وہ واپس کیا جائے گا کہ نہیں ؟
(٢٢٧٩٦) حضرت عامر سے بھی یہی مروی ہے۔
(۲۲۷۹۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسرائیل ، عن جابر ، عن عامر ، أَنَّہُ کَانَ یَرُدُّ مِنَ الْعَسَرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৭৯৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ تنگ دستی کی وجہ سے فروخت کیا جائے تو وہ واپس کیا جائے گا کہ نہیں ؟
(٢٢٧٩٧) حضرت شریح الادفان کی وجہ سے واپس کرتے تھے جبکہ الاباق کی وجہ سے واپس نہ کرتے تھے۔ الادِّفَان : کا مطلب ہے کہ شہر میں روپوش ہوجانا اور اباق کہتے ہیں کہ بھاگ کر اپنے علاقہ میں چلے جانا۔
(۲۲۷۹۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ شُرَیْحٍ: أَنَّہُ کَانَ یَرُدُّ مِنَ الإِدِّفَانِ وَلاَ یَرُدُّ مِنَ الإِبَاقِ ، وَالإِدِّفَانُ: الَّذِی یَتَوَارَی فِی الْمِصْرِ ، وَالإِبَاقُ : الَّذِی یَلْحَقُ بِأَرْضِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৭৯৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ تنگ دستی کی وجہ سے فروخت کیا جائے تو وہ واپس کیا جائے گا کہ نہیں ؟
(٢٢٧٩٨) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ بدے اور برے ناخنوں کی وجہ سے واپس کردی جائے گی، اور اسی طرح نازیبہ بو کی وجہ سے بھی لوٹا دی جائے گی۔
(۲۲۷۹۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : یُرَدُّ مِنْ عُوَارِ الظُّفْرِ ، وَیُرَدُّ مِنَ الشَّامَۃِ الشَّائِنَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৭৯৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ تنگ دستی کی وجہ سے فروخت کیا جائے تو وہ واپس کیا جائے گا کہ نہیں ؟
(٢٢٧٩٩) میں قاضی شریح کے پاس گدھے کا جھگڑا لے کر گیا۔ انھوں نے اس کو واپس کردیا۔
(۲۲۷۹۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ جَہْضَمٍ الأَزْدِیِّ ، قَالَ : خَاصَمْت إلَی شُرَیْحٍ فِی بَغْلَۃٍ حِمَارَۃٍ فَرَدَّہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৭৯৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ تنگ دستی کی وجہ سے فروخت کیا جائے تو وہ واپس کیا جائے گا کہ نہیں ؟
(٢٢٨٠٠) حضرت شریح ہر عیب کی وجہ سے واپس کردیتے تھے۔
(۲۲۸۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ، عَنْ شُرَیْحٍ: أَنَّہُ کَانَ یَرُدُّ مِنْ کُلِّ عَیْبٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮০০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ پھسل کر یا ٹھوکر کھا کر گرنے کی وجہ سے جانور واپس کرنا
(٢٢٨٠١) حضرت شریح ٹھوکر کھا کر گرنے کی وجہ سے واپس نہ کرتے تھے اور فرماتے ہر جانور گرتا ہے، حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ یہ عیب ہے واپس ہوگا۔
(۲۲۸۰۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ شُرَیْحٍ : أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرُدُّ مِنَ الْعِثَارِ ، وَیَقُولُ : کُلُّ الدَّوَابِّ تَعْثِرُ

قَالَ وَکِیعٌ : قَالَ سُفْیَانُ : ہُوَ عَیْبٌ یُرَدُّ مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮০১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ پھسل کر یا ٹھوکر کھا کر گرنے کی وجہ سے جانور واپس کرنا
(٢٢٨٠٢) حضرت شریح (رض) سے اسی طرح مروی ہے۔
(۲۲۸۰۲) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ شُرَیْحٍ : أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرُدُّ مِنَ الْعِثَارِ وَیَقُولُ : کُلُّ الدَّوَابِّ تَعْثِرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮০২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بکری کا مکھیوں کو کھانا
(٢٢٨٠٣) حضرت شریح (رض) کے پاس ایک جھگڑا لایا گیا کہ بکری مکھیاں کھاتی ہے، آپ نے فرمایا : دودھ پاکیزہ اور چارہ مفت ہے، آپ نے اس بیع کو نافذ فرمایا۔
(۲۲۸۰۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْمَسْعُودِیُّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : اخْتُصِمَ إلَی شُرَیْحٍ فِی شَاۃٍ تَأْکُلُ الذُّبَّانَ ، قَالَ : لَبَنٌ طَیِّبٌ وَعَلَفٌ مَجَّانٌ ، فَأَجَازَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮০৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گوبر اور پاخانہ سے زمین کو کھاد ڈالنا
(٢٢٨٠٤) حضرت عمر (رض) اپنی زمین کرایہ پر دیتے وقت یہ شرط لگاتے تھے کہ گوبر اور پاخانے سے اس میں کھاد نہیں ڈالی جائے گی۔
(۲۲۸۰۴) حَدَّثَنَا مُعَاذُ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَیْرٍ ، عَنِ الرُّدَیْنِیِّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ یَعْمَُرَ ، عَنْ عُمَرَ : أَنَّہُ کَانَ یُکْرِی وَیَشْتَرِطَ أَنْ لاَ یُدَمَّنَ بِالْعُرَّۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮০৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گوبر اور پاخانہ سے زمین کو کھاد ڈالنا
(٢٢٨٠٥) حضرت ابن عمر (رض) جب زمین کرایہ پر دیتے تو کرایہ دار پر شرط لگا دیتے کہ وہ گوبر اور پاخانے سے کھاد نہیں ڈالے گا۔
(۲۲۸۰۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا فُضَیْلُ بْنُ غَزْوَانَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : کَانَ إذَا أَکْرَی أَرْضَہُ اشْتَرَطَ عَلَی صَاحِبِہَا أَنْ لاَ یُعِرَّہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮০৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گوبر اور پاخانہ سے زمین کو کھاد ڈالنا
(٢٢٨٠٦) حضرت عبداللہ بن دینار فرماتے ہیں کہ ایک شخص اپنی زمین کی کاشت گوبر سے کرتا تھا، حضرت عمر (رض) نے اس سے فرمایا : کیا تو لوگوں کو وہ کھلاتا ہے جو ان میں سے نکلتا ہے (پاخانہ مراد ہے) ؟
(۲۲۸۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ دِینَارٍ : أَنَّ رَجُلاً کَانَ یَزْرَعُ أَرْضَہُ بِالْعَذِرَۃِ ، فَقَالَ لَہُ : عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : أَنْتَ الَّذِی تُطْعِمُ النَّاسَ مَا یَخْرُجُ مِنْہُمْ۔
tahqiq

তাহকীক: