মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি

হাদীস নং: ২২৮০৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گوبر اور پاخانہ سے زمین کو کھاد ڈالنا
(٢٢٨٠٧) حضرت ابن عباس (رض) گوبر وغیرہ سے زمین میں کھاد ڈالنے کو ناپسند فرماتے تھے۔
(۲۲۸۰۷) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ زِیَادِ أبی الْحَسَنِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ تُدْمَلَ الأَرْضَ بِالْعَذِرَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮০৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گوبر اور پاخانہ سے زمین کو کھاد ڈالنا
(٢٢٨٠٨) حضرت ابو جعفر (رض) بھی ناپسند فرماتے تھے۔
(۲۲۸۰۸) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ حَسَّانَ ، قَالَ : حدَّثَنِی صَخْرٌ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ : أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ تُدْمَلَ الأَرْضَ بِالْعَذِرَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮০৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اس کی اجازت دی ہے
(٢٢٨٠٩) حضرت بابَیْ جو حضرت ام سلمہ کے غلام ہیں ان سے مروی ہے کہ میں نے حضرت سعد (رض) کو پاخانے اور گوبر کا ٹوکرا اٹھا کر اپنی زمین کی طرف لے جاتے ہوئے دیکھا اس زمین کو زعابہ کہتے تھے۔ میں نے ان سے عرض کیا : اے ابو اسحاق ! کیا آپ نے ان کو اٹھایا ہوا ہے ؟ فرمایا یہ پاخانے اور گوبر کا ٹوکرا دراصل دانوں (خوراک) کا ٹوکرا ہے۔
(۲۲۸۰۹) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ محمد بْنِ عبد الرحمن ، عن بابی مَوْلَی أُمِّ سَلَمَۃَ، أَوْ عَائِشَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ سَعْدًا یَحْمِلُ مِکْتَلاً مِنْ عَذِرَۃِ النَّاسِ إلَی أَرْضٍ لَہُ ، یُقَالُ لَہَا : زَغَابَۃُ ، فَقُلْتُ لَہُ، یَا أَبَا إِسْحَاقَ ، أَتَحْمِلُ ہَذَا ؟ قَالَ : إنَّ مِکْتَلَ عُرَّۃٍ مِکْتَلُ حَبٍّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮০৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد ولا یأب الشھداء اذا مادعوا کی تفسیر میں جو وارد ہوا ہے
(٢٢٨١٠) حضرت مجاہد (رض) اللہ تعالیٰ کے ارشاد { وَلاَ یَأْبَ الشُّہَدَائُ إذَا مَا دُعُوا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ جب آپ کے پاس گواہی ہے تو پس آپ کو بلایا جائے گا۔
(۲۲۸۱۰) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ : فِی قَوْلِہِ : {وَلاَ یَأْبَ الشُّہَدَائُ إذَا مَا دُعُوا} قَالَ : إذَا کَانَتْ عِنْدَکَ الشَّہَادَۃُ ، فَقَدْ دُعِیتَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮১০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد ولا یأب الشھداء اذا مادعوا کی تفسیر میں جو وارد ہوا ہے
(٢٢٨١١) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب ابتداء کرے تو چاہیے کہ آپ گواہی دیں اور جب پکارا جائے تو چاہیے کہ کھڑا ہوا جائے۔
(۲۲۸۱۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ : إذَا ابْتَدَأَ لِیَشْہَدَ وَإِذَا دُعِیَ لِیُقِیمْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮১১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد ولا یأب الشھداء اذا مادعوا کی تفسیر میں جو وارد ہوا ہے
(٢٢٨١٢) حضرت سعید بن جبیر (رض) اللہ کے ارشاد { وَلاَ یَأْبَ الشُّہَدَائُ إذَا مَا دُعُوا } کے متعلق فرماتے ہیں کہ یہ وہ شخص ہے جو کسی کی گواہی کی گواہی دے، پھر اس کو اس کے لیے بلایا جائے۔
(۲۲۸۱۲) حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سالم ، عن سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ : فِی قَوْلِہِ : {وَلاَ یَأْبَ الشُّہَدَائُ إذَا مَا دُعُوا} قَالَ : ہُوَ الرَّجُلُ یَشْہَدُ عَلَی الشَّہَادَۃِ ، ثُمَّ یُدْعَی لَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮১২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد ولا یأب الشھداء اذا مادعوا کی تفسیر میں جو وارد ہوا ہے
(٢٢٨١٣) حضرت عمران فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو مجلز (رض) سے دریافت کیا کہ مجھے گواہی کی طرف بلایا جاتا ہے اور میں اس کو ناپسند کرتا ہوں، آپ نے فرمایا : جو چیز آپ کو پسند نہیں ہے اس کو چھوڑ دو ، لیکن آپ دیکھ چکے ہوں پھر آپ کو بلایا جائے تو پھر اس کو قبول کرو۔
(۲۲۸۱۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ حُدَیْرٍ ، قَالَ : قُلْتُ لأَِبِی مِجْلَزٍ : إنِّی أُدْعَی إلَی الشَّہَادَۃِ وَأَنَا أَکْرَہُ ؟ قَالَ : دَعْ مَا تَکْرَہُ ، وَلَکِنْ إذَا شَہِدْت فَدُعِیتَ فَأَجِبْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮১৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد ولا یأب الشھداء اذا مادعوا کی تفسیر میں جو وارد ہوا ہے
(٢٢٨١٤) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جس کو گواہی کی طرف بلایا جائے تو اس کو چاہیے کہ قبول کرے، مگر جو اُ س کو معلوم ہے صرف اسی کی گواہی دے۔
(۲۲۸۱۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : مَنْ دُعِیَ إلَی شَہَادَۃٍ فَلْیُجِبْ ، وَلَکِنْ لاَ یَشْہَدْ إلاَّ عَلَی مَا یَعْلَمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮১৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد ولا یأب الشھداء اذا مادعوا کی تفسیر میں جو وارد ہوا ہے
(٢٢٨١٥) حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ { وَلاَ یَأْبَ الشُّہَدَائُ إذَا مَا دُعُوا } یہ ان کی گواہی دینے سے پہلے ہے یا بعد میں ؟ آپ نے فرمایا کہ نہیں بلکہ ان کی گواہی دینے کے بعد ہے۔
(۲۲۸۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَطَائً وَسُئِلَ : {وَلاَ یَأْبَ الشُّہَدَائُ إذَا مَا دُعُوا} قَبْلَ أَنْ شَہِدُوا أَوْ بَعْدَ ؟ قَالَ : لاَ ، بَلْ بَعْدَ مَا شَہِدُوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮১৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد ولا یأب الشھداء اذا مادعوا کی تفسیر میں جو وارد ہوا ہے
(٢٢٨١٦) حضرت سعید بن المسیب (رض) فرماتے ہیں کہ جب وہ گواہی دے چکے ہوں۔
(۲۲۸۱۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : إذَا کَانُوا قَدْ شَہِدُوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮১৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد ولا یأب الشھداء اذا مادعوا کی تفسیر میں جو وارد ہوا ہے
(٢٢٨١٧) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ جب تک گواہ نے گواہی نہیں دی اس کو اختیار ہے۔
(۲۲۸۱۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : الشَّاہِدُ بِالْخِیَارِ مَا لَمْ یَشْہَدْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮১৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد ولا یأب الشھداء اذا مادعوا کی تفسیر میں جو وارد ہوا ہے
(٢٢٨١٨) حضرت سعید فرماتے ہیں کہ وہ شخص ہے جس کے پاس گواہی ہو۔
(۲۲۸۱۸) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، قَالَ : الَّذِی عِنْدَہُ الشَّہَادَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮১৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد ولا یأب الشھداء اذا مادعوا کی تفسیر میں جو وارد ہوا ہے
(٢٢٨١٩) حضرت مجاہد (رض) ولا یأب الشہداء اذا مادعوا کے متعلق فرماتے ہیں کہ جبکہ اس سے قبل گواہی دے چکے ہوں۔
(۲۲۸۱۹) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنْ وَرْقَائَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ : (وَلاَ یَأْبَ الشُّہَدَائُ إذَا مَا دُعُوا) قَالَ : إذَا کَانُوا قَدْ شَہِدُوا قَبْلَ ہَذَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮১৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد ولا یأب الشھداء اذا مادعوا کی تفسیر میں جو وارد ہوا ہے
(٢٢٨٢٠) حضرت مجاہد سے اسی طرح مروی ہے۔
(۲۲۸۲۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : (وَلاَ یَأْبَ الشُّہَدَائُ إذَا مَا دُعُوا) قَالَ : إذَا کَانُوا قَدْ شَہِدُوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮২০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو شخص بنجر زمین کو آباد کرے وہی اُس کا مالک ہے
(٢٢٨٢١) حضرت سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) کے دور میں لوگ زمینوں کو آباد کرتے تھے، ان میں پتھروں سے نشان لگاتے تھے، آپ (رض) نے فرمایا : جو بنجر زمین کو آباد کرے وہ اسی کی ہے۔
(۲۲۸۲۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ النَّاسُ یَتَحَجَّرُونَ عَلَی عَہْدِ عُمَرَ فَقَالَ : مَنْ أَحْیَی أَرْضًا فَہِیَ لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮২১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو شخص بنجر زمین کو آباد کرے وہی اُس کا مالک ہے
(٢٢٨٢٢) حضرت عمر (رض) نے (عاملوں کو) تحریر فرمایا : جو بنجر زمین کو آباد کرے وہ اس زمین کا زیادہ حق دار ہے۔
(۲۲۸۲۲) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ الثَّقَفِیِّ ، قَالَ : کَتَبَ عُمَرُ : أَنَّہُ مَنْ أَحْیَی أَرْضًا مَوَاتًا ، فَہُوَ أَحَقُّ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮২২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو شخص بنجر زمین کو آباد کرے وہی اُس کا مالک ہے
(٢٢٨٢٣) حضرت جابر (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو بنجر زمین آباد کرے اُ س کو اس پر اجر ملے گا، اور راہ گزر جو کچھ کھالے تو وہ اس کے لیے صدقہ ہے۔
(۲۲۸۲۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ ، عَنِ ابْنِ رَافِعٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ أَحْیَی أَرْضًا مَیْتَۃً فَلَہُ فِیہَا أَجْرٌ ، وَمَا أَکَلَتِ الْعَافِیَۃُ فَہِی لَہُ صَدَقَۃٌ۔

(احمد ۳/۳۱۳۔ ابن حبان ۵۲۰۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮২৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو شخص بنجر زمین کو آباد کرے وہی اُس کا مالک ہے
(٢٢٨٢٤) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو بنجر زمین کو آباد کرے وہ اسی کی ملکیت ہے۔ اور ظالم کی اولاد کا کوئی حق نہیں ہے۔
(۲۲۸۲۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامٌ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ أَحْیَی أَرْضًا مَیْتَۃً فَہِیَ لَہُ ، وَلَیْسَ لِعِرْقٍ ظَالِمٍ حَقٌّ۔ (ابوداؤد ۳۰۷۱۔ مالک ۲۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮২৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو شخص بنجر زمین کو آباد کرے وہی اُس کا مالک ہے
(٢٢٨٢٥) حضرت ابوبکر بن حفص (رض) سے مرفوعاً مروی ہے کہ جو کوئی شہر والوں کے کہنے پر بنجر زمین کو آباد کرے تو وہ رقبہ اسی کا ہوگا۔ اور مزید براں اس کو ثواب بھی ملے گا۔
(۲۲۸۲۵) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ حَفْصٍ ، یَرْفَعُہُ ، قَالَ : مَنْ أَحْیَی أَرْضًا عَلَی دَعْوَۃٍ مِنَ الْمِصْرِ فَلَہُ رَقَبَتُہَا إلَی مَا یُصِیبُ فِیہَا مِنَ الأَجْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮২৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو شخص بنجر زمین کو آباد کرے وہی اُس کا مالک ہے
(٢٢٨٢٦) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ جو بنجر زمین سے کچھ آباد کرے تو اس کا رقبہ اسی کا ہے۔
(۲۲۸۲۶) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ، عَنْ لَیْثٍ، عَنْ طَاوُوسٍ، قَالَ: مَنْ أَحْیَی شَیْئًا مِنْ مَوْتَانِ الأَرْضِ فَلَہُ رَقَبَتُہَا۔
tahqiq

তাহকীক: