মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি

হাদীস নং: ২২৮২৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو شخص بنجر زمین کو آباد کرے وہی اُس کا مالک ہے
(٢٢٨٢٧) حضرت ابن عباس (رض) سے اسی طرح مروی ہے۔
(۲۲۸۲۷) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : مِثْلَ حَدِیثِ مُعْتَمِرٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮২৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو شخص بنجر زمین کو آباد کرے وہی اُس کا مالک ہے
(٢٢٨٢٨) حضرت طاؤس سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص بنجر زمین آباد کرے تو اس کا رقبہ اس کے لیے ہے۔
(۲۲۸۲۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ أَحْیَی أَرْضًا مَیْتَۃً فَلَہُ رَقَبَتُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮২৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو شخص بنجر زمین کو آباد کرے وہی اُس کا مالک ہے
(٢٢٨٢٩) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جو شخص کوئی ایسی بنجر زمین آباد کرے جو اس سے قبل کسی کی ملکیت نہ ہو تو وہ اسی کی ہوگی۔

حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز (رض) نے بھی یہی تحریر فرمایا تھا۔
(۲۲۸۲۹) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ، عَنْ ہِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: مَنْ أَحْیَی أَرْضًا مَوَاتًا لَمْ تَکُنْ لأَحَدٍ قَبْلَہُ فَہِیَ لَہُ۔

قَالَ ہِشَامٌ : وَکَتَبَ بِذَلِکَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮২৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو شخص بنجر زمین کو آباد کرے وہی اُس کا مالک ہے
(٢٢٨٣٠) حضرت شعبی (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص اپنی سواری ہلاکت والی جگہ چھوڑ دے تو وہ اس کی ہوگی جو اس کو لے جا کر پرورش کرے۔
(۲۲۸۳۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ حُمَیْدٍ الْحِمْیَرِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ تَرَکَ دَابَّۃً بِمَہْلَکَۃٍ فَہِیَ لِلَّذِی أَحْیَاہَا۔ (ابوداؤد ۳۵۱۹۔ دارقطنی ۶۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮৩০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو شخص بنجر زمین کو آباد کرے وہی اُس کا مالک ہے
(٢٢٨٣١) حضرت حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے اپنے جانور کو بنجر زمین میں چھوڑ دیا وہاں سے اس کو ایک شخص نے اٹھا لیا اور اس کی پرورش کی، اور اس کو دھیان رکھتا رہا یہاں تک کہ وہ تندرست اور ٹھیک ہوگیا ؟ آپ نے فرمایا وہ اسی کا ہوگا جس نے اس کو زندگی بخشی ہے۔ اور پرورش کی ہے۔
(۲۲۸۳۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ غِیَاثٍ ، قَالَ : سُئِلَ الْحَسَنُ عَنِ الرَّجُلِ یَتْرُکُ دَابَّتَہُ بِالأَرْضِ الْقَفْرِ فَیَأْخُذُہَا رَجُلٌ فَیُصْلِحُہَا وَیَقُومُ عَلَیْہَا حَتَّی یُصْلِحَہَا ؟ قَالَ : ہِیَ لِمَنْ أَحْیَاہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮৩১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو شخص بنجر زمین کو آباد کرے وہی اُس کا مالک ہے
(٢٢٨٣٢) حضرت سمرہ سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے بنجر زمین پر چار دیواری کرلی وہ اس کی ہوگی۔
(۲۲۸۳۲) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَۃَََ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : مَنْ أَحَاطَ حَائِطًا عَلَی أَرْضٍ فَہِیَ لَہُ۔ (ابوداؤد ۳۰۷۲۔ احمد ۵/۱۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮৩২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو اپنا دین ہبہ کر دے
(٢٢٨٣٣) حضرت حکم (رض) فرماتے ہیں کہ کسی شخص کا دوسرے پر دین تھا اُ س نے اپنا دین اس کو ہبہ کردیا تو پھر اس کو رجوع کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
(۲۲۸۳۳) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ : فِی رَجُلٍ وَہَبَ لِرَجُلٍ لَہُ عَلَیْہِ دَیْنٌ ، قَالَ : لَیْسَ لَہُ أَنْ یَرْجِعَ فِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮৩৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو اپنا دین ہبہ کر دے
(٢٢٨٣٤) حضرت شعبہ (رض) فرماتے ہیں کہ مجھ سے حضرت حکم نے فرمایا : میرے پاس ابن ابی لیلی تشریف لائے اور دریافت کیا کہ ایک شخص کا دوسرے پر دین تھا اس نے اس کو ہبہ کردیا تو کیا وہ اُ س سے رجوع کرسکتا ہے ؟ میں نے عرض کیا کہ نہیں، میں نے حضرت حماد سے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کیوں نہیں، وہ رجوع کرسکتا ہے۔
(۲۲۸۳۴) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ، عَنْ شُعْبَۃَ، قَالَ: قَالَ لِی الْحَکَمُ: أَتَانِی ابْنُ أَبِی لَیْلَی فَسَأَلَنِی عَنْ رَجُلٍ کَانَ لَہُ عَلَی رَجُلٍ دَیْنٌ فَوَہَبَہُ لَہُ ، أَلَہُ أَنْ یَرْجِعَ فِیہِ ؟ قُلْتُ : لاَ۔ وَسَأَلْت حَمَّادًا فَقَالَ : بَلَی ، لَہُ أَنْ یَرْجِعَ فِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮৩৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ عورت (بیوی) فوت ہو جائے اور اُس کی چھوٹی اولاد اور خادم ہوں
(٢٢٨٣٥) حضرت عبد الکریم فرماتے ہیں کہ میرے ماموں کی بیوی فوت ہوگئی، اور مالدار تھی، اس نے ایک خادم اور بچہ چھوڑا ، حضرت سعید بن جبیر (رض) نے فرمایا : کہ باپ اس خادم کی بچہ کے حصے کی قیمت لگا لے اور پھر اس خادم کو کام میں لائے۔
(۲۲۸۳۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ الْجَزَرِیِّ ، قَالَ : مَاتَتِ امْرَأَۃٌ لِخَالٍ لِی وَکَانَ مُوسِرًا ، فَتَرَکَتْ خَادِمًا وَوَلَدًا صِغَارًا ، فَقَالَ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ : لاَ بَأْسَ أَنْ یُقَوِّمَ الأَبُ أَنْصِبَائَ وَلَدِہِ مِنَ الْخَادِمِ وَیَطَأَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮৩৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ عورت (بیوی) فوت ہو جائے اور اُس کی چھوٹی اولاد اور خادم ہوں
(٢٢٨٣٦) حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طاوس اور حسن سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ دونوں نے فرمایا : اس کے استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۲۸۳۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو سُفْیَانَ بْنُ الْعَلاَئِ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَسَنَ وَطَاوُوسًا عَنْ ذَلِکَ : فَقَالاَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَطَأَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮৩৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ عورت (بیوی) فوت ہو جائے اور اُس کی چھوٹی اولاد اور خادم ہوں
(٢٢٨٣٧) حضرت موسیٰ فرماتے ہیں کہ ان کی دادی کا حضرت ابو بردہ (رض) کے پاس انتقال ہوا، حضرت ابو بردہ نے ان کی کچھ لونڈیوں کو اپنے لیے خاص کرلیا، میں نے ان سے عرض کیا، آپ کو ابن عون نے محمد سے روایت کی ہے کہ اگر کوئی شخص چھوٹے بچے کی باندی لینے کا ارادہ رکھتا ہو تو اس کو اس پر ان کی قیمت لگائے ، اور ان کے لیے ان کے ثمن کا گواہ بنا لے ؟ آپ نے فرمایا : ہاں میں نے سنا ہوا ہے۔
(۲۲۸۳۷) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ مُوسَی بْنِ سَعِیدٍ : أَنَّ جَدَّتَہُ مَاتَتْ عِنْدَ أَبِی بُرْدَۃَ فَاقْتَوَی أَبُو بُرْدَۃَ بَعْضَ جَوَارِیہَا ، قُلْتُ : حدَّثَک ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ : إذَا أَرَادَ الرَّجُلُ أَنْ یَأْخُذَ جَارِیَۃَ وَلَدِہِ وَہُمْ صِغَارٌ قَوَّمَہَا عَلَیْہِ قِیمَۃً وَأَشْہَدَ لہم بِثَمَنِہَا ، قَالَ : نَعَمْ ، سَمِعْتہ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮৩৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ عورت (بیوی) فوت ہو جائے اور اُس کی چھوٹی اولاد اور خادم ہوں
(٢٢٨٣٨) حضرت اسماعیل سے مروی ہے کہ ایک خاتون کا انتقال ہوا اس نے ایک چھوٹا بچہ اور باندی چھوڑی، اس کے والد نے باندی کو خریدنے کا ارادہ کیا، حضرت سعید نے فرمایا : بازار میں جا کر اس کی قیمت لگاؤ، پھر اس کے ثمن پر گواہ بناؤ، پھر اس کے بعد جو تمہارا دل چاہے اس کے ساتھ کرو۔
(۲۲۸۳۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ : أَنَّ امْرَأَۃً مَاتَتْ وَتَرَکَتْ وَلَدًا صَغِیرًا وَجَارِیَۃً ، فَأَرَادَ الأَبُ أَنْ یَشْتَرِیَ الْجَارِیَۃَ فَقَالَ سَعِیدٌ : قَوِّمْہَا فِی السُّوقِ قِیمَۃً ، ثُمَّ أَشْہِدْ عَلَی نَفْسِکَ بِثَمَنِہَا ، ثُمَّ اصْنَعْ بِہَا مَا بَدَا لَک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮৩৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بازار کی دکانوں کا کرایہ
(٢٢٨٣٩) حضرت عمر بن عبد العزیز نے تحریر فرمایا : بازار والوں سے کرایہ وصول نہ کیا جائے۔
(۲۲۸۳۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ أَلاَّ یُؤْخَذَ مِنْ أَہْلِ السُّوقِ أَجْرٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮৩৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بازار کی دکانوں کا کرایہ
(٢٢٨٤٠) حضرت الاصبغ فرماتے ہیں کہ علی (رض) کے زمانہ میں ہمارا یہ دستور تھا کہ جو شخص بازار میں کسی جگہ کو پہلے حاصل کرلیتا وہی شام تک اس جگہ کا مالک ہوتا۔
(۲۲۸۴۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا یَحْیَی بْن أبی الْہَیْثَمِ الْعَطَّارُ ، عَنِ الأَصْبَغِ بْنِ نُبَاتَۃَ ، قَالَ : کُنَّا فِی زَمَانِ عَلِیٍّ مَنْ سَبَقَ إلَی مَکَان فِی السُّوقِ کَانَ أَحَقَّ بِہِ إلَی اللَّیْلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮৪০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بازار کی دکانوں کا کرایہ
(٢٢٨٤١) حضرت حسن سے بازار کی دکانوں اور چبوتروں کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ انھوں نے اس کی بیع و شراء اور کرایہ پر دینے کو ناپسند فرمایا۔
(۲۲۸۴۱) حَدَّثَنَا وکیع قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ تَمِیم الْرَسبی ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَسَنَ عَنْ دَکَاکِینِ السُّوقِ ؟ فَکَرِہَ بَیْعَہَا وَشِرَائَہَا وَإِجَارَتَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮৪১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بازار کی دکانوں کا کرایہ
(٢٢٨٤٢) حضرت عمر (رض) سوار ہو کر بازار میں تشریف لائے، آپ (رض) نے بازار میں کچھ نئی دکانیں تو ان کو گرا دیا۔
(۲۲۸۴۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ زِیَادِ بْنِ فَیَّاضٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ ، قَالَ : دَخَلَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ السُّوقَ وَہُوَ رَاکِبٌ ، فَرَأَی دُکَّانًا قَدْ أُحْدِثَ فِی السُّوقِ ، فَکَسَرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮৪২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بازار کی دکانوں کا کرایہ
(٢٢٨٤٣) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے زیاد نے بازار والوں سے کرایہ وصول کیا۔
(۲۲۸۴۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ مُجَالِدِ بْنِ سَعِیدٍ ، قَالَ : أَوَّلُ مَنْ أَخَذَ مِنَ السُّوقِ أَجْرًا زِیَادٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮৪৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غنی کا ٹال مٹول کرنا
(٢٢٨٤٤) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : مالدار کا ٹال مٹول کرنا اس کے دین اور آخرت کو خراب کرتا ہے۔
(۲۲۸۴۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا وَبْرُ بْنُ أَبِی دُلَیْلَۃَ الطَّائِفِیُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَیْمُونِ بْنِ مُسَیْکَۃَ ، قَالَ وَکِیعٌ : وَأَثْنَی عَلَیْہِ خَیْرًا ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِیدِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَیُّ الْوَاجِدِ یُحِلُّ دینہ وَعُقُوبَتَہُ۔ (ابوداؤد ۳۶۲۳۔ ابن حبان ۵۰۸۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮৪৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غنی کا ٹال مٹول کرنا
(٢٢٨٤٥) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : غنی کا ٹال مٹول کرنا ظلم ہے، اور جو شخص کسی ٹال مٹول کرنے والے کے حیلہ کا شکار بن جائے تو اس کو بھی حیلہ کرلینا چاہیے۔
(۲۲۸۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ ذَکْوَانَ أَبِی الزِّنَادِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ہُرْمُزَ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَطْلُ الْغَنِیِّ ظُلْمٌ ، وَمَنْ أُحِیلَ عَلَی مَلِیئٍ فَلْیَحْتَلْ۔ (بخاری ۲۲۸۷۔ ترمذی ۱۳۰۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮৪৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غنی کا ٹال مٹول کرنا
(٢٢٨٤٦) حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ ٹال مٹول کرنے والا بہت بُرا شخص ہے۔ اور ٹال مٹول کرنا ظلم میں سے ہے۔
(۲۲۸۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ مَرْوَان أَبِی عُثْمَانَ الْعِجْلِیّ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْعُودٍ : لَوْ کَانَ الْمَعْکُ رَجُلاً کَانَ رَجُلَ سُوئٍ وَالْمَعْکُ طَرَفٌ مِنَ الظُّلْمِ۔
tahqiq

তাহকীক: