মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২২৮৪৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غنی کا ٹال مٹول کرنا
(٢٢٨٤٧) حضرت شریح فرماتے ہیں کہ ٹال مٹول کرنا ظلم میں سے ہے۔
(۲۲۸۴۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ شُرَیْحٍ : الْمَعْکُ طَرَفٌ مِنَ الظُّلْمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৮৪৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غنی کا ٹال مٹول کرنا
(٢٢٨٤٨) حضرت ابوہریرہ (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ ٹال مٹول کرنا ظلم ہے۔
(۲۲۸۴۸) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : الْمَطْلُ ظُلْمٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৮৪৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غنی کا ٹال مٹول کرنا
(٢٢٨٤٩) حضرت شریح فرماتے ہیں کہ ٹال مٹول کرنا ظلم میں سے ہے۔
(۲۲۸۴۹) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص ، عَنْ أبی إِسْحَاقَ ، عَنْ شُرَیْحٍ ، قَالَ : الْمَعْکُ طَرَفٌ مِنَ الظُّلْمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৮৪৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گواہوں کے درمیان تفریق کرنا
(٢٢٨٥٠) حضرت ابو ادریس فرماتے ہیں کہ حضرت دانیال پہلے شخص تھے جنہوں نے گواہوں کے درمیان تفریق کی۔
(۲۲۸۵۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ سَالِمٍ، عَنْ أَبِی إدْرِیسَ الأَوْدِیِّ: أَنَّ دَانیَال أَوَّلُ مَنْ فَرَّقَ بَیْنَ الشُّہُودِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৮৫০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گواہوں کے درمیان تفریق کرنا
(٢٢٨٥١) حضرت محرز فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) نے گواہوں کے بیچ تفریق کی۔
(۲۲۸۵۱) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ مُحْرِزِ بْنِ صَالِحٍ : أَنَّ عَلِیًّا فَرَّقَ بَیْنَ الشُّہُودِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৮৫১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اس حال میں مرے کہ اُس پر قرضہ ہو اور اُس کے پاس کفن نہ ہو
(٢٢٨٥٢) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ کفن سے ابتداء کی جائے گی (پہلے کفن کا بند و بست کیا جائے گا) پھر قرضہ ادا کیا جائے گا پھر وصیت پر عمل ہوگا۔
(۲۲۸۵۲) حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَطَائِ بْنِ مُقَدَّمٍ ، عَنْ أَیُّوبَ أَبِی الْعَلاَئِ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَکَم یَقُولُ : یُبْدَأُ بِالْکَفَنِ ، ثُمَّ الدَّیْنِ ، ثُمَّ الْوَصِیَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৮৫২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اس حال میں مرے کہ اُس پر قرضہ ہو اور اُس کے پاس کفن نہ ہو
(٢٢٨٥٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں پہلے کفن دیا جائے گا، پھر قرضہ ادا کیا جائے گا، پھر وصیت پوری کی جائے گی پھر میراث تقسیم ہوگی۔
(۲۲۸۵۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِہِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یُبْدَأُ بِالْکَفَنِ ، ثُمَّ الدَّیْنِ ، ثُمَّ الْوَصِیَّۃِ ، ثُمَّ الْمِیرَاثِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৮৫৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اس حال میں مرے کہ اُس پر قرضہ ہو اور اُس کے پاس کفن نہ ہو
(٢٢٨٥٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں قرضہ کی ادائیگی سے قبل کفن دفن کا انتظام کیا جائے گا۔
(۲۲۸۵۴) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یُبْدَأُ بِالْکَفَنِ قَبْلَ الدَّیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৮৫৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اس حال میں مرے کہ اُس پر قرضہ ہو اور اُس کے پاس کفن نہ ہو
(٢٢٨٥٥) حضرت حسن سے اسی طرح مروی ہے۔
(۲۲۸۵۵) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ وَإِسْمَاعِیلَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৮৫৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اس حال میں مرے کہ اُس پر قرضہ ہو اور اُس کے پاس کفن نہ ہو
(٢٢٨٥٦) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ قرض کی ادائیگی سے پہلے کفن کا انتظام کیا جائے گا۔
(۲۲۸۵۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : یُبْدَأُ بِالْکَفَنِ قَبْلَ الدَّیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৮৫৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اس حال میں مرے کہ اُس پر قرضہ ہو اور اُس کے پاس کفن نہ ہو
(٢٢٨٥٧) حضرت سعید بن جبیر (رض) فرماتے ہیں، پہلے کفن کا انتظام کیا جائے گا پھر قرض کا پھر وصیت پر عمل ہوگا۔
(۲۲۸۵۷) حَدَّثَنَا عَائِذُ بْنُ حَبِیبٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیم ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : یُبْدَأُ بِالْکَفَنِ ، ثُمَّ الدَّیْنِ ، ثُمَّ الْوَصِیَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৮৫৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو بکریاں دے
(٢٢٨٥٨) حضرت عمیر فرماتے ہیں کہ ہم بکری والوں کو اس شرط پر کچھ عطیہ وغیرہ دیتے تھے کہ وہ ہمیں اتنا اتنا پنیر، اتنا اتنا گھی اور اتنا اتنا سیّال مادہ جو زرد رنگ ہوتا ہے دیں گے، پھر میں نے حضرت علقمہ، حضرت مسروق اور حضرت عبد الرحمن بی ابی لیلی سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ ان سب نے مجھے اس سے منع کیا۔
(۲۲۸۵۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عُمَیْرِ بْنِ سَعِیدٍ ، قَالَ : کُنَّا نُعْطِی أَہْلَ الْغَنَمِ عَلَی أَنْ یُعْطُونَا کَذَا وَکَذَا مِنَ الْجُبْنِ ، وَکَذَا وَکَذَا مِنَ السَّمْنِ ، وَکَذَا وَکَذَا مِنَ الْمَصْلِ ، فَسَأَلْت عَلْقَمَۃَ وَمَسْرُوقًا وَعَبْدَ الرَّحْمَن بْنَ أَبِی لَیْلَی ؟ فَکُلُّہُمْ نَہَانِی عَنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৮৫৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو بکریاں دے
(٢٢٨٥٩) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں ایک شخص نے حضرت عبیدہ اور ان کے علاوہ حضرت عبداللہ کے اصحاب میں سے کسی سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ انھوں نے اس کو ناپسند کیا۔
(۲۲۸۵۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عُمَیْرِ بْنِ سَعِیدٍ : أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ عَبِیْدَۃَ ، وَغَیْرَ وَاحِدٍ مِنْ أَصْحَابِ عَبْدِ اللہِ عَنْہُ ؟ فَکَرِہُوہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৮৫৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بیع کرنے والے رضا مندی کے بعد جدا ہو ں گے
(٢٢٨٦٠) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : رضا مندی کے بغیر بیع کرنے والے جدا نہ ہوں۔
(۲۲۸۶۰) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ یَتَفَرَّقُ بَیِّعَانِ إلاَّ عَنْ تَرَاضٍ۔ (بیہقی ۲۷۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৮৬০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بیع کرنے والے رضا مندی کے بعد جدا ہو ں گے
(٢٢٨٦١) حضرت ابو زرعہ نے گھوڑے کی بیع کی اور پھر مشتری کو بیع کرنے کے بعد خیار دیا اور فرمایا میں نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے سنا ہے کہ بیع رضا مندی کے ساتھ ہوتی ہے۔
(۲۲۸۶۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی غِیاث ، عَنْ أَبِی زُرْعَۃَ : أَنَّہُ بَاعَ فَرَسًا فَخَیَّرَ صَاحِبَہُ بَعْدَ الْبَیْعِ ، ثُمَّ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ : الْبَیْعُ عَنْ تَرَاضٍ۔ (ابوداؤد ۳۴۵۲۔ ترمذی ۱۲۴۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৮৬১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بیع کرنے والے رضا مندی کے بعد جدا ہو ں گے
(٢٢٨٦٢) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ خیار بیع کے بعد ہی ہے، آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک اعرابی کے ساتھ بیع کی اور بیع کے بعد اس کو خیار دیا۔
(۲۲۸۶۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : مَا کَانَ التَّخْیِیرُ إلاَّ بَعْدَ الْبَیْعِ ، قَالَ : وَبَایَعَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَجُلاً مِنَ الأَعْرَابِ فَخَیَّرَہُ بَعْدَ الْبَیْعِ۔ (ابن ماجہ ۲۱۸۴۔ بیہقی ۲۷۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৮৬২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بیع کرنے والے رضا مندی کے بعد جدا ہو ں گے
(٢٢٨٦٣) حضرت طاؤس اس بات پر قسم اٹھاتے تھے کہ خیار رضا مندی کے بعد ہے۔
(۲۲۸۶۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ سُلَیْمانَ ، عَنْ طَاوُوسٍ : أَنَّہُ کَانَ یَحْلِفْ مَا التَّخْیِیرُ إلاَّ بَعْدَ الرِّضَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৮৬৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بیع کرنے والے رضا مندی کے بعد جدا ہو ں گے
(٢٢٨٦٤) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : بیع رضا مندی کے ساتھ ہے، اور خیار بیع مکمل ہونے کے بعد ہے، اور کسی مسلمان کے لیے حلال نہیں کہ وہ کسی دوسرے مسلمان کو دھوکا دے۔
(۲۲۸۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا قَاسِمُ الْجُعْفِیُّ ، عَنْ أَبِیہِ ، أنَّ مَیْمُونَ بْنَ مِہْرَانَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الْبَیْعُ عَنْ تَرَاضٍ ، وَالْخِیَارُ بَعْدَ الصَّفْقَۃِ ، وَلاَ یَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أنْ یَغْبِنَ مُسْلِمًا۔
(عبدالرزاق ۱۴۲۶۴)
(عبدالرزاق ۱۴۲۶۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৮৬৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بیع کرنے والے رضا مندی کے بعد جدا ہو ں گے
(٢٢٨٦٥) حضرت حسن بن علی نے اپنی بیوی سے اس کی میراث کا حصہ خریدا، پھر فرمایا : جب میں مر جاؤں تو پھر اس کو اختیار دیا جائے۔
(۲۲۸۶۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ: أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ اشْتَرَی مِنِ امْرَأَتِہِ نَصِیبَہَا مِنْ مِیرَاثِہِ، ثُمَّ قَالَ : إذَا أَنَا مِتُّ فَخَیِّرُوہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৮৬৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کچھ عرصہ کے لیے مکان کرایہ پر لے
(٢٢٨٦٦) حضرت شریح سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے کچھ وقت کے لیے کرایہ پر مکان لیا ہے، پھر وہ اس میں رہا اب وہ نکلنا چاہتا ہے ؟ آپ نے فرمایا : جب وہ مکان کی چابیاں لے کر آجائے تو وہ اس سے بری ہے، اور جتنا عرصہ وہ رہا ہے اس کا کرایہ اس پر ہے۔
(۲۲۸۶۶) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ شُرَیْحٍ : فِی رَجُلٍ اسْتَأْجَرَ بَیْتًا أَشْہُرًا ، أوْ قَالَ إلَی أَجَلٍ ، فَسَکَنَہُ ، ثُمَّ أَرَادَ أَنْ یَخْرُجَ مِنْہُ ، فَقَالَ : إذَا أَتَی بِالْمَفَاتِیحِ فَقَدْ بَرِیئَ ، وَعَلَیْہِ أَجْرُ مَا سَکَنَ۔
তাহকীক: