মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি

হাদীস নং: ২২৮৮৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص دوسرے کی زمین پر بغیر اُس سے پوچھے کاشت کرے
(٢٢٨٨٧) حضرت ابو جعفر (رض) فرماتے ہیں کہ مجھے اور ایک لڑکے کو میرے چچا نے حضرت سعید بن المسیب کے پاس بھیجا، ان سے دریافت کیا کہ آپ مزارعت کے متعلق کیا فرماتے ہیں ؟ فرمایا : حضرت ابن عمر (رض) اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے، یہاں تک کہ ان کو رافع بن خدیج سے یہ حدیث بیان کی گئی کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بنی حارثہ کے پاس آئے اور آپ نے ظھیر کی زمین کو دیکھا، اور فرمایا : ظُھیرکی کھیتی کتنی عمدہ اور اچھی ہے ! ، لوگوں نے عرض کیا : یہ ظھیر کی نہیں ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت فرمایا : کیا یہ ظھیر کی زمین نہیں ہے ؟ لوگوں نے عرض کیا، کیوں نہیں، لیکن اس کو فلاں شخص نے (بغیر اجازت) کاشت کیا ہے۔ فرمایا : اس کو اس کا نفقہ (خرچہ) واپس کردو، اور تم اپنی کھیتی واپس لو، حضرت رافع فرماتے ہیں کہ ہم نے اس کو نفقہ واپس کردیا اور کھیتی واپس لے لی، حضرت سعید فرماتے ہیں کہ اپنے بھائی کو عاریتاً زراعت کے لیے دے دو یا پھر چاندی کے بدلے کرایے پردے دو ۔
(۲۲۸۸۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ الْخَطْمِیِّ ، قَالَ : بَعَثَنِی عَمِّی وَغُلاَمًا لَہُ إلَی سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ فَقَالَ : مَا تَقُولُ فِی الْمُزَارَعَۃِ ؟ قَالَ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ لاَ یَرَی بِہَا بَأْسًا حَتَّی حُدِّثَ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِیجٍ فِیہَا حَدِیثًا ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَتَی عَلَی بَنِی حَارِثَۃَ فَرَأَی زَرْعًا فِی أَرْضِ ظُہَیْرٍ ، فَقَالَ : مَا أَحْسَنَ زَرْعُ ظُہَیْرٍ ، فَقَالُوا : إِنَّہُ لَیْسَ لِظُہَیْرٍ ، قَالَ : أَلَیْسَتِ الأَرْضُ أَرْضَ ظُہَیْرٍ ؟ قَالُوا : بَلَی وَلَکِنَّہُ زَارَعَ فُلاَنًا ، قَالَ : فَرُدُّوا عَلَیْہِ نَفَقَتَہُ وَخُذُوا زَرْعَکُمْ ، قَالَ رَافِعٌ : فَرَدَدْنَا عَلَیْہِ نَفَقَتَہُ وَأَخَذْنَا زَرْعَنَا ، قَالَ سَعِیدٌ : أَفْقِرْ أَخَاک ، أَوْ أَکْرِہْ بِوَرِقٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮৮৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ یہودی اور نصرانی کی گواہی درست ہے
(٢٢٨٨٨) حضرت شریح فرماتے ہیں کہ یہودی اور نصرانی کی گواہی صرف سفر اور وصیت میں جائز ہے۔
(۲۲۸۸۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَش ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن شُرَیْحٍ ، قَالَ : لاَ تَجُوزُ شَہَادَۃُ الْیَہُودِیِّ وَالنَّصْرَانِیِّ إلاَّ فِی سَفَرٍ ، وَلاَ تَجُوزُ إلاَّ عَلَی وَصِیَّۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮৮৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ یہودی اور نصرانی کی گواہی درست ہے
(٢٢٨٨٩) حضرت شعبی سے مروی ہے کہ قبیلہ خثعم کا ایک شخص دقوقا مقام میں وفات پا گیا، اس نے اپنی وصیت پر صرف دو نصرانیوں کو گواہ بنایا۔ اُن دونوں کو ابو موسیٰ نے عصر کے بعد ان الفاظ کے ساتھ قسم دی کہ خدا کی قسم ! ہم نے خیانت نہیں کی، نہ ہی اس کو چھپایا ، اور نہ ہی اس کو تبدیل کیا ، بیشک یہی وصیت ہے، پھر انھوں نے ان نصرانیوں کی گواہی کو نافذ کردیا۔
(۲۲۸۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا زَکَرِیَّا ، عَنِ الشَّعْبِیِّ : أَنَّ رَجُلاً مِنْ خَثْعَمَ تُوُفِّیَ بِدَقُوقَا فَلَمْ یُشْہِدْ عَلَی وَصِیَّتِہِ إلاَّ نَصْرَانِیَّینِ ، فَأَحْلَفَہُمَا أَبُو مُوسَی بَعْدَ الْعَصْرِ بِاللَّہِ مَا خَانَا ، وَلاَ کَتَمَا ، وَلاَ بَدَّلاَ ، وَإِنَّہَا لَوَصِیَّتُہُ فَأَجَازَ شَہَادَتَہُمَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮৮৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ یہودی اور نصرانی کی گواہی درست ہے
(٢٢٨٩٠) حضرت عبیدہ قرآن پاک کی آیت { أَوْ آخَرَانِ مِنْ غَیْرِکُمْ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ اہل کتاب مراد ہیں۔
(۲۲۸۹۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ عَبِیدَۃَ : {أَوْ آخَرَانِ مِنْ غَیْرِکُمْ} قَالَ : مِنْ أَہْلِ الْکِتَابِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮৯০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ یہودی اور نصرانی کی گواہی درست ہے
(٢٢٨٩١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ { أَوْ آخَرَانِ مِنْ غَیْرِکُمْ } سے مراد تمہارے دین کے علاوہ لوگ ہیں۔
(۲۲۸۹۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، {أَوْ آخَرَانِ مِنْ غَیْرِکُمْ} قَالَ : مِنْ غَیْرِ أَہْلِ دِینِکُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮৯১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ یہودی اور نصرانی کی گواہی درست ہے
(٢٢٨٩٢) حضرت سعید بن المسیب بھی اسی طرح مروی ہے۔
(۲۲۸۹۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ : أَنَّہُ قَالَ مِثْلَ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮৯২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ یہودی اور نصرانی کی گواہی درست ہے
(٢٢٨٩٣) حضرت ابو مجلز سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
(۲۲۸۹۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا التَّیْمِیِّ ، عَنْ أبی مجلز : أَنَّہُ قَالَ مِثْلَ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮৯৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ یہودی اور نصرانی کی گواہی درست ہے
(٢٢٨٩٤) حضرت سعید بن جبیر (رض) سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
(۲۲۸۹۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ ، عَمَّنْ سَمِعَ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ یَقُولُ مِثْلَ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮৯৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ یہودی اور نصرانی کی گواہی درست ہے
(٢٢٨٩٥) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ تمہارے خاندان کے علاوہ لوگ مراد ہیں۔
(۲۲۸۹۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا منصور وغیر واحد ، عن الحسن قَالَ : من غیر عشائرکم۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮৯৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ یہودی اور نصرانی کی گواہی درست ہے
(٢٢٨٩٦) حضرت عبیدہ سے اس کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ فرمایا تمہارے دین کے علاوہ لوگ مراد ہیں۔
(۲۲۸۹۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ، عَنْ ہِشَامٍ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ: سَأَلْتُ عَبِیدَۃَ عَنْ ذَلِکَ؟ فَقَالَ: مِنْ غَیْرِ أَہْلِ دِینِکُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮৯৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ یہودی اور نصرانی کی گواہی درست ہے
(٢٢٨٩٧) حضرت ابن سیرین (رض) { أَوْ آخَرَانِ مِنْ غَیْرِکُمْ } سے مراد ساری ملتوں والے لوگ ہیں۔
(۲۲۸۹۷) حَدَّثَنَا أَبُودَاوُدَ، عَنِ الْحَکَمِ بْنِ عَطِیَّۃَ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ {أَوْ آخَرَانِ مِنْ غَیْرِکُمْ} قَالَ: مِنْ سَائِرِ الْمِلَلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮৯৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ یہودی اور نصرانی کی گواہی درست ہے
(٢٢٨٩٨) حضرت زہری (رض) قرآن پاک کی آیت { أَوْ آخَرَانِ مِنْ غَیْرِکُمْ } کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں کہ وہ میراث والوں میں سے ہیں۔
(۲۲۸۹۸) حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُمَحیُّ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ : فِی قولہ تعالی: {أَوْ آخَرَانِ مِنْ غَیْرِکُمْ} قَالَ : ہُمْ مِنْ أَہْلِ الْمِیرَاثِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮৯৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جانور کرایہ پر دینا
(٢٢٨٩٩) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ جو شخص اس شرط پر کرایہ پردے کہ وہ ضامن ہے تو وہ ضامن شمار نہ ہوگا۔
(۲۲۸۹۹) حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : مَنِ اکْتَرَی عَلَی أَنَّہُ ضَامِنٌ فَلَیْسَ بِضَامِنٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮৯৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جانور کرایہ پر دینا
(٢٢٩٠٠) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا کہ آدمی ضمان کے ساتھ کرایہ پر لے سکتا ہے ؟ فرمایا : نہیں۔
(۲۲۹۰۰) حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَطَائٍ ، أَوْ قَالَ لَہُ إنْسَانٌ : یَسْتَکْرِی الرَّجُلُ بِضَمَان ؟ قَالَ : لاَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৯০০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جانور کرایہ پر دینا
(٢٢٩٠١) حضرت طاؤس کو جائز نہ سمجھتے تھے۔
(۲۲۹۰۱) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ زَمْعَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ : أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی الْکِرَائَ وَالضَّمَانَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৯০১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کپڑوں کو رنگنے والی مٹی کو دو کو ایک کے بدلے دینا
(٢٢٩٠٢) حضرت محمد بن سیرین سے مٹی کے متعلق دریافت کیا گیا جس کے ساتھ کپڑوں کو رنگا جاتا ہے، دو کو ایک کے ساتھ دینا کیسا ہے ؟ انھوں نے اس کو ناپسند کیا۔
(۲۲۹۰۲) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : سَأَلْتُہ عَنِ الطِّینِ الَّذِی یُصْبَغُ بِہِ الثِّیَابُ اثْنَیْنِ بِوَاحِدٍ ؟ فَکَرِہَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৯০২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص تازہ کھانے میں سلم کرے پس اُس کی ساتھی سے ملاقات نہ ہو
(٢٢٩٠٣) حضرت ابراہیم اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو دوسرے شخص کے ساتھ تازہ کھانے کی بیع سلم کرے، پھر اس کی ملاقات نہ ہو اور وہ کھانا پرانا ہوجائے، آپ نے فرمایا : جس سال ملاقات ہوئی ہے اس سال کا تازہ کھانا دے گا۔ حضرت شریح بھی اسی طرح فرماتے تھے۔
(۲۲۹۰۳) حَدَّثَنَا عَبْدُالسَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ مُغِیرَۃَ، عَنْ إبْرَاہِیمَ: فِی رَجُلٍ أَسْلَمَ إلَی رَجُلٍ فِی طَعَامٍ حَدِیثٍ، فَلَمْ یَلْقَہُ حَتَّی صَارَ حَدِیثُ ذَلِکَ الْعَامِ عَتِیقًا ، قَالَ لَہُ : حدِیثُ سَنَتِہِ الَّتِی لَقِیَہُ فِیہَا ، وَکَانَ شُرَیْحٌ یَقُولُ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৯০৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص تازہ کھانے میں سلم کرے پس اُس کی ساتھی سے ملاقات نہ ہو
(٢٢٩٠٤) حضرت شریح سے اسی طرح مروی ہے۔
(۲۲۹۰۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن شُرَیْحٍ ، قَالَ : یُعْطِیہِ حَدِیثَ سَنَتِہِ الَّتِی یَتَقَاضَاہُ فِیہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৯০৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص دوسرے کو گھر بنانے کی اجازت دے پھر اُس کو نکال دے
(٢٢٩٠٥) حضرت شریح اور حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کسی قوم کی جگہ پر بغیر اجازت تعمیر کر دے، تو اس کو توڑا جائے گا، اور اگر اس نے ان کی اجازت سے بنایا ہے تو پھر اس کو نفقہ دیا جائے گا۔
(۲۲۹۰۵) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ شُرَیْحٍ وَعَبْدِ اللہِ : کَانَا یَقُولاَنِ فِی رَجُلٍ بَنَی فِی فِنَائِ قَوْمٍ بِغَیْرِ إذْنِہِمْ : أَنَّ لَہُ النَّقْضَ ، وَإِنْ بَنَی بِإِذْنِہِمْ فَلَہُ النَّفَقَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৯০৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص دوسرے کو گھر بنانے کی اجازت دے پھر اُس کو نکال دے
(٢٢٩٠٦) حضرت علی سے اسی طرح مروی ہے۔
(۲۲۹۰۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، أَوْ حُدِّثْتُ عَنْہُ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ الْغَطَفَانِیِّ ، عَنْ عَلِیٍّ بِنَحْوِہِ۔
tahqiq

তাহকীক: