মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২২৯০৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص دوسرے کو گھر بنانے کی اجازت دے پھر اُس کو نکال دے
(٢٢٩٠٧) حضرت شریح فرماتے ہیں کہ جو شخص کسی قوم کی جگہ پر ان کی اجازت کے بغیر تعمیر کرلے تو اس کو توڑا جائے گا، اور ان کی اجازت سے بنایا تھا تو اس کو نفقہ دیا جائے گا۔
(۲۲۹۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْمَسْعُودِیُّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ شُرَیْحٍ ، قَالَ : مَنْ بَنَی فِی حَقِّ قَوْمٍ بِغَیْرِ إذْنِہِمْ فَلَہُ نَقْضُہُ ، وَمَنْ بَنَی فِی حَقِّ قَوْمٍ بِإِذْنِہِمْ فَلَہُ نَفَقَتُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৯০৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص دوسرے کو گھر بنانے کی اجازت دے پھر اُس کو نکال دے
(٢٢٩٠٨) حضرت زکریا فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عامر سے دریافت کیا کہ : ایک شخص نے اپنے پڑوسی کی دیوار کرایہ پر لے کر اس پر تعمیر کردی، پھر وہ پڑوسی اس کو اکھاڑنا چاہتا ہے ؟ آپ نے فرمایا : صاحب دیوار کو جتنا اس کا خرچ آیا وہ ادا کرے گا۔
(۲۲۹۰۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا زَکَرِیَّا ، قَالَ : سَأَلْتُ عَامِرًا عَنْ رَجُلٍ أَعَارَ جَارًا لَہُ حَائِطًا فَبَنَی عَلَیْہِ ، فَأَرَادَ أَنْ یَقْلَعَ بِنَائَہُ ، قَالَ : یَغْرَمُ لِصَاحِبِ الْحَائِطِ مَا أَنْفَقَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৯০৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص دوسرے کو گھر بنانے کی اجازت دے پھر اُس کو نکال دے
(٢٢٩٠٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے دیوار کے مالک سے فرمایا : اس کی تعمیر کو اکھاڑ دو (اکھاڑ سکتے ہو) ۔
(۲۲۹۰۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ ہِشَامٍ أَبِی کُلَیْبٍ ، عَنْ أبْرَاہِیمَ : أَنَّ رَجُلاً أَعَارَ رَجُلاً حَائِطًا ، فَبَنَی عَلَیْہِ ، فَأَرَادَ أَنْ یَقْلَعَ بِنَائَہُ ، فَقَالَ شُرَیْحٌ لِصَاحِبِ الْحَائِطِ : ضَعْ رِجْلَک حَیْثُ شِئْت یَعْنِی یَقْلَعُ بِنَائَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৯০৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص دوسرے کو گھر بنانے کی اجازت دے پھر اُس کو نکال دے
(٢٢٩١٠) حضرت قتادہ اور حضرت ابو ہاشم فرماتے ہیں کہ جو شخص پہلے کسی کو تعمیر کرنے کی اجازت دے پھر اس کو نکالنا چاہے تو اس کو تعمیر کی قیمت ادا کرنی ہوگی۔
(۲۲۹۱۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَزِیدَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ قَتَادَۃَ وَأَبِی ہَاشِمٍ ، قَالاَ : مَنْ أَذِنَ لِرَجُلٍ فِی بِنَائٍ ثُمَّ أَرَادَ أَنْ یُخْرِجَہُ فَلَہُ قِیمَۃُ الْبِنَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৯১০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص دوسرے کو گھر بنانے کی اجازت دے پھر اُس کو نکال دے
(٢٢٩١١) حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے دوسرے کو دیوار کرایہ پر دی اور اس نے اس پر تعمیر کردی، حضرت شریح نے دیوار والے سے فرمایا : اس کو نفقہ دو ۔
(۲۲۹۱۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِی الشَّعْثَائِ : أَنَّ رَجُلاً أَعَارَ رَجُلاً حَائِطًا فَبَنَی عَلَیْہِ ، فَقَالَ شُرَیْحٌ لِصَاحِبِ الْحَائِطِ : اُرْدُدْ عَلَیْہِ نَفَقَتَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৯১১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ نقدی کے بارے میں اگر لوگ اختلاف کریں
(٢٢٩١٢) حضرت شریح فرماتے ہیں کہ جب نقدی کے متعلق اختلاف ہو ، تو تیرے لئے، جید ، اچھا اور پاکیزہ ہے، اگر اعلیٰ چلا جائے تو اسفل کی طرف اتر (اُس کو چھوڑ دے) ۔
(۲۲۹۱۲) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ شُرَیْحٍ : أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : إذَا اخْتَلَفُوا فِی النَّقْدِ لَکَ الْجَیِّدُ وَالْحَسَنُ وَالطَّیِّبُ ، فَإِنْ ذَہَبَ الأَعْلَی فَاتْرُکِ الأَسْفَلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৯১২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ نقدی کے بارے میں اگر لوگ اختلاف کریں
(٢٢٩١٣) حضرت موسیٰ بن سالم (رض) سے مروی ہے کہ جب حجاج نے اہل الارض کو بری الذمہ کیا، میرے پاس ایک خاتون مکتوب لے کر آئی ، اس کا خیال تھا کہ بیشک اس کے والد کو آزاد کیا گیا ہے۔ (کہنے لگی) یہ وہ ہے جس کو طلحہ بن عبید اللہ نے فلان بن فلان سے خریدا، اس نے ایک نوجوان سے دینار یا درہم کے بدلے میں خریدا پانچ سو درہم کے بدلے میں جو جید، عمدہ اور اچھے تھے، اور اس کو ثمن بھی دے دیا، اور اس کو اللہ کے لیے آزاد کردیا۔
(۲۲۹۱۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ أَبِی الْجَرَّاحِ ، قَالَ : حدَّثَنِی مُوسَی بْنُ سَالِمٍ ، قَالَ : لَمَّا أَجْلَی الْحَجَّاجُ أَہْلَ الأَرْضِ أَتَتْنِی امْرَأَۃٌ بِکِتَابٍ زَعَمَتْ أَنَّ الَّذِی أُعْتِقَ أَبُوہَا : ہَذَا مَا اشْتَرَی طَلْحَۃُ بْنُ عُبَیْدِ اللہِ مِنْ فُلاَنِ بْنِ فُلاَنٍ ، اشْتَرَی مِنْہُ فَتَاہُ دِینَارًا أَوْ دِرْہَمًا بِخَمْسِمِئَۃِ دِرْہَمٍ ، بِالْجَیِّدِ وَالطَّیِّبِ ، وَالْحَسَنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৯১৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ نقدی کے بارے میں اگر لوگ اختلاف کریں
(٢٢٩١٤) حضرت حذیفہ نے مقام نخع کے دو شخصوں سے اونٹنی خریدی، اور شرط لگا دی کہ جس پر وہ دونوں راضی ہوں گے وہ نقدی دی گے ، پھر وہ ان دونوں کو اپنے مکان پر لائے، اور ان کے لیے ایک تھیلی نکالی، انھوں نے کہا یہ کھوٹے ہیں، انھوں نے پھر ایک اور تھیلی نکالی، انھوں نے پھر کہا یہ کھوٹے ہیں، حضرت حذیفہ نے فرمایا : خدا کی قسم میں بھی تم میں سے ہوں، میں نے خود رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے سنا ہے کہ، جو شخص اپنے ساتھی پر شرط لگائے وہ اس کو اس کے لیے پورا نہ کرے، تو وہ گویا کہ ایسے مقام پر ہے کہ اس کا پڑوسی تکلیف میں ہے وہ اس کو اس سے نہیں روکتا۔
(۲۲۹۱۴) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ حَجَّاجِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ: اشْتَرَی حُذَیْفَۃُ مِنْ رَجُلَیْنِ مِنَ النَّخَعِ نَاقَۃً ، وشرط لہما من النقد رضاہما ، فَجَائَ بِہِمَا فِی مَنْزِلِہِ فَأَخْرَجَ لَہُمَا کِیسًا فأفسلا عَلَیْہِ ، ثم أخرج لہما کیسًا فأفسلا علیہ ، فَقَالَ حُذَیْفَۃُ : إنِّی بِاللَّہِ مِنْکُمَا ، إنِّی سَمِعْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : مَنْ شَرَطَ عَلَی صَاحِبِہِ شَرْطًا لَمْ یَفِ لَہُ بِہِ ، کَانَ کَالْمُدْلِی بجارہ إلَی غَیْرِ منعۃ۔
(احمد ۵/۴۰۴)
(احمد ۵/۴۰۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৯১৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص ملاح کو غلّہ دے اور اُ س کو نقصان کا ضامن بنائے
(٢٢٩١٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص ملاح کو غلّہ دے تو جو اس میں کمی ہوگی وہ اس کا ضامن ہوگا۔
(۲۲۹۱۵) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ، عَنْ مُغِیرَۃَ، عَنْ إبْرَاہِیمَ، قَالَ: إذَا دَفَعَ الرَّجُلُ إلَی الْمَلاَّحِ الطَّعَامَ، فَہُوَ ضَامِنٌ لِمَا نَقَصَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৯১৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص ملاح کو غلّہ دے اور اُ س کو نقصان کا ضامن بنائے
(٢٢٩١٦) حضرت عطاء اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس کو کیل کے ساتھ کھانے کے لیے کرایہ پر زمین دی گئی، اگر اس میں اضافہ ہو تو وہ ان کے لیے ہے ، اور اگر نقصان ہوجائے تو وہ بھی ان پر ہے، اور اگر کرایہ والے اس پر راضی ہوں اور اس کا اقرار بھی کریں تو پھر کوئی حرج نہیں۔
(۲۲۹۱۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہ ، عَنْ عَطَائٍ : فِی رَجُلٍ یُکَارِی الطَّعَامَ إلَی أَرْضٍ بِکَیْلٍ ، إِنْ زَادَ فَلَہُمْ ، وَإِنْ نَقَصَ فَعَلَیْہِمْ ، قَالَ : إذَا رَضِیَ بِذَلِکَ الأَکْرِیَائُ وَأَقَرُّوا بِہِ فَلاَ بَأْسَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৯১৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص ملاح کو غلّہ دے اور اُ س کو نقصان کا ضامن بنائے
(٢٢٩١٧) حضرت ابن سیرین (رض) اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس نے کرایہ پر دیا ملاح کو اس شرط کے ساتھ کہ نقصان اس پر ہے، اور جو اضافہ ہوگا وہ اسی کا ہے، فرمایا زیادتی کھانے کے مالک کے لیے ہے اور نقصان ملاح پر ہے۔
(۲۲۹۱۷) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ : فِی الرَّجُلِ یَسْتَأْجِرُ الْمَلاَّحَ عَلَی أَنَّ عَلَیْہِ النُّقْصَانَ ، وَالزِّیَادَۃَ لَہُ ، قَالَ : الزِّیَادَۃُ لِصَاحِبِ الطَّعَامِ ، وَالنُّقْصَانُ عَلَی الْمَلاَّحِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৯১৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص ملاح کو غلّہ دے اور اُ س کو نقصان کا ضامن بنائے
(٢٢٩١٨) حضرت حسن سے دریافت کیا گیا کہ ملاح اگر غلہ اٹھائے ؟ فرمایا : زیادتی اس کے لیے ہے اور نقصان اس پر ہے۔
(۲۲۹۱۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَسَنَ وَسُئِلَ عَنِ الْمَلاَّحِ یَحْمِلُ الطَّعَامَ ؟ فَقَالَ : الزِّیَادَۃُ لَہُ وَعَلَیْہِ النُّقْصَانُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৯১৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جس کا کیل یا وزن نہ کیا جاتا ہو اُس کی قبضہ سے قبل بیع کرنا
(٢٢٩١٩) حضرت عثمان ہر چیز کی بیع قبضہ سے پہلے کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے سوائے کیلی اور وزنی چیزوں کے۔
(۲۲۹۱۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ عَبْدِ رَبِّہِ ، عَنْ أَبِی عِیَاضٍ ، عَنْ عُثْمَانَ : أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِبَیْعِ کُلِّ شَیْئٍ قَبْلَ أَنْ یَقْبِضَ مَا خَلاَ الْکَیْلَ وَالْوَزْنَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৯১৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جس کا کیل یا وزن نہ کیا جاتا ہو اُس کی قبضہ سے قبل بیع کرنا
(٢٢٩٢٠) حضرت سعید بن المسیب سے اسی طرح مروی ہے۔
(۲۲۹۲۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৯২০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جس کا کیل یا وزن نہ کیا جاتا ہو اُس کی قبضہ سے قبل بیع کرنا
(٢٢٩٢١) حضرت سعید بن المسیب سے اسی طرح مروی ہے۔
(۲۲۹۲۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৯২১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جس کا کیل یا وزن نہ کیا جاتا ہو اُس کی قبضہ سے قبل بیع کرنا
(٢٢٩٢٢) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں اگر انسان کوئی ایسی چیز خریدے جس کو کیل اور وزن کیا جاتا ہو تو اس پر قبضہ سے پہلے بیع کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۲۹۲۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : إذَا اشْتَرَی الرَّجُلُ الشَّیْئَ مِمَّا لاَ یُکَالُ وَلاَ یُوزَنُ، فَلاَ بَأْسَ أَنْ یَبِیعَہُ قَبْلَ أَنْ یَقْبِضَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৯২২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جس کا کیل یا وزن نہ کیا جاتا ہو اُس کی قبضہ سے قبل بیع کرنا
(٢٢٩٢٣) حضرت ابراہیم اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو قبضہ سے پہلے مبیع کو فروخت کر دے، فرمایا : یہ کیل اور وزن کے بارے میں کہا گیا ہے۔
(۲۲۹۲۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : فِی الرَّجُلِ یَبِیعُ الْبَیْعَ قَبْلَ أَنْ یَقْبِضَہُ ، قَالَ : إنَّمَا یَقُولُ ذَلِکَ فِی الْکَیْلِ وَالْوَزْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৯২৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جس کا کیل یا وزن نہ کیا جاتا ہو اُس کی قبضہ سے قبل بیع کرنا
(٢٢٩٢٤) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ ممانعت اور منع ان چیزوں میں کیا گیا ہے جو کیلی اور وزنی ہیں، اور میں ان کے علاوہ کو بھی انہی کے مثل سمجھتا ہوں۔
(۲۲۹۲۴) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ طَاوُوسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إنَّمَا کَانَ النَّہْیُ فِیمَا یُکَالُ وَیُوزَنُ ، وَلاَ أَحْسِبُ مَا سِوَی ذَلِکَ إلأَمِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৯২৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جس کا کیل یا وزن نہ کیا جاتا ہو اُس کی قبضہ سے قبل بیع کرنا
(٢٢٩٢٥) حضرت عطاء سے بھی اسی طرح منقول ہے۔
(۲۲۹۲۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৯২৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جس کا کیل یا وزن نہ کیا جاتا ہو اُس کی قبضہ سے قبل بیع کرنا
(٢٢٩٢٦) حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ ہر وہ چیز جو کیلی اور وزنی نہ ہو ان کی قبضہ سے قبل بیع کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۲۹۲۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنِ الْحَکَمِ وَحَمَّادٍ ، قَالاَ : کُلُّ شَیْئٍ لاَ یُکَالُ وَلاَ یُوزَنُ فَلاَ بَأْسَ أَنْ یَبِیعَہُ قَبْلَ أَنْ یَقْبِضَہُ۔
তাহকীক: