মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি

হাদীস নং: ২২৯৬৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص ایسا غلام خریدے جس کے پاس مال ہو یا پھر پھل دار درخت ہوں
(٢٢٩٦٧) حضرت جابر اور حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
(۲۲۹۶۷) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ۔ وَعَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنَ عُمَرَ ، قَالاَ : مَنْ بَاعَ نَخْلاً فَالثَّمَرَۃُ لِلْبَائِعِ إلاَّ أَنْ یَشْتَرِطَ الْمُشْتَرِی ، وَمَنْ بَاعَ عَبْدًا لَہُ مَالٌ فَالْمَالُ لِلْبَائِعِ إلاَّ أَنْ یَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ۔ (نسائی ۴۹۸۳۔ ابن حبان ۴۹۲۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৯৬৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص ایسا غلام خریدے جس کے پاس مال ہو یا پھر پھل دار درخت ہوں
(٢٢٩٦٨) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص ایسا غلام خریدے جس کے پاس مال بھی ہو تو وہ مال بائع کا ہوگا، مگر یہ کہ خریدنے والا اس کی بھی شرط لگا دے ان الفاظ کے ساتھ کہ میں اس کو اور اس کے مال کو آپ سے خریدتا ہوں، اور جو شخص ایسا درخت خریدے، جس کے پھل پک چکے ہوں تو اس کے پھل بائع کے ہوں گے، مگر یہ کہ خریدنے والا پھلوں کی بھی شرط لگا دے۔
(۲۲۹۶۸) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ ، قَالَ عَلِیٌّ : مَنْ بَاعَ عَبْدًا وَلَہُ مَالٌ فَالْمَالُ لِلْبَائِعِ إلا أن یشترط المبتاع ، وَمَنْ بَاعَ نَخْلاً قَدْ أُبِّرَتْ یَعْنِی : لُقِّحَتْ ، فَثَمَرَتُہُ لِلْبَائِعِ إلاَّ أَنْ یَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ ، قَضَی بِہِ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (بیہقی ۳۲۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৯৬৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص ایسا غلام خریدے جس کے پاس مال ہو یا پھر پھل دار درخت ہوں
(٢٢٩٦٩) حضرت عمر (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص ایسا غلام خریدے جس کے پاس مال بھی ہو تو وہ مال آقا کا ہوگا مگر یہ کہ مشتری اس کی شرط لگا دے تو مشتری کا ہوگا۔
(۲۲۹۶۹) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : مَنْ بَاعَ عَبْدًا وَلَہُ مَالٌ فَمَالُہُ لِسَیِّدِہِ إلاَّ أَنْ یَشْتَرِطَ الَّذِی اشْتَرَاہُ۔ (مسلم ۱۱۷۲۔ بیہقی ۲۹۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৯৬৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص ایسا غلام خریدے جس کے پاس مال ہو یا پھر پھل دار درخت ہوں
(٢٢٩٧٠) حضرت عبداللہ بن عتبہ اور حضرت شریح فرماتے ہیں، اگر غلام فروخت کرے اور اس کے پاس مال بھی ہو تو وہ مال مشتری کا ہوگا۔
(۲۲۹۷۰) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَۃَ وَشُرَیْحٍ ، قَالاَ : إذَا بَاعَہُ وَلَہُ مَالٌ فَمَالُہُ لِلْمُشْتَرِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৯৭০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص ایسا غلام خریدے جس کے پاس مال ہو یا پھر پھل دار درخت ہوں
(٢٢٩٧١) شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حکم سے اس کے متعلق دریافت کیا تو آپ (رض) نے فرمایا : مال مشتری کا ہوگا۔
(۲۲۹۷۱) حَدَّثَنَا وکیع ، عن شعبۃ ، قَالَ : سألت الحکم عنہ؟ فقال : المال للمشتری۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৯৭১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص ایسا غلام خریدے جس کے پاس مال ہو یا پھر پھل دار درخت ہوں
(٢٢٩٧٢) حضرت طاؤس سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے غلام خریدتے وقت اس کے مال کی بھی شرط لگا دی ہے ؟ آپ نے فرمایا اس کا مال اس کو ملے گا اور اگر مشتری شرط نہ لگائے تو مال آقا کا ہوگا۔
(۲۲۹۷۲) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ حَنْظَلَۃَ ، عَنْ طَاوُوسٍ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ اشْتَرَی عَبْدًا وَشَرَطَ مَالَہُ ، قَالَ : مَالُہُ لَہُ ، وَإِنْ لَمْ یَشْتَرِطْ فَمَالُہُ لِسَیِّدِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৯৭২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص ایسا غلام خریدے جس کے پاس مال ہو یا پھر پھل دار درخت ہوں
(٢٢٩٧٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر مال والا غلام فروخت کیا جائے، تو مال مشتری کا ہوگا۔
(۲۲۹۷۳) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا بِیعَ وَلَہُ مَالٌ فَمَالُہُ لِلْمُشْتَرِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৯৭৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص ایسا غلام خریدے جس کے پاس مال ہو یا پھر پھل دار درخت ہوں
(٢٢٩٧٤) حضرت حسن بھی اسی طرح فرماتے ہیں۔
(۲۲۹۷۴) حَدَّثَنَا غندر ، عن أشعث ، عن الحسن ، قَالَ : إذا باعہ ، ولہ مال فمالہ للمشتری۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৯৭৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص ایسا غلام خریدے جس کے پاس مال ہو یا پھر پھل دار درخت ہوں
(٢٢٩٧٥) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص غلام فروخت کرتے وقت یوں کہے کہ میں اس غلام اور اس کے مال کو فروخت کرتا ہوں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۲۹۷۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ : أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا إذَا بَاعَ الرَّجُلُ غُلاَمَہُ وَلَہُ مَالٌ أَنْ یَقُولَ : أَبِیعُکَہ وَمَالَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৯৭৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جانور کو جانور اور نقد دراہم کے بدلے فروخت کرنا
(٢٢٩٧٦) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں کہ جانور کو جانور اور دراہم کے بدلے فروخت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ جب کہ جانور نقد اور درہم ادھار ہوں۔
(۲۲۹۷۶) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ : أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا دَابَّۃً بِدَابَّۃٍ وَدَرَاہِمَ ، الدَّابَّۃُ مُعَجَّلَۃٌ وَالدَّرَاہِمُ نَسِیئَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৯৭৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جانور کو جانور اور نقد دراہم کے بدلے فروخت کرنا
(٢٢٩٧٧) حضرت حسن اور حضرت محمد سے مروی ہے کہ گائے کو گائے کے بدلے فروخت کیا جائے، اور ان کے درمیان کچھ دراہم ہوں، اور دراہم ادھار ہوں، حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اور حضرت حسن اس کو ناپسند کرتے ہیں۔
(۲۲۹۷۷) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ وَمُحَمَّدٍ: فِی بَقَرَۃٍ بِبَقَرَۃٍ بَیْنَہُمَا دَرَاہِم، الدَّرَاہِم نَسِیئَۃٌ۔

قَالَ مُحَمَّدٌ : لاَ بَأْسَ بِہِ ، وَکَرِہَہُ الْحَسَنُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৯৭৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جانور کو جانور اور نقد دراہم کے بدلے فروخت کرنا
(٢٢٩٧٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اونٹ کو اونٹ کے بدلے میں اس طرح فروخت کیا جائے کہ ان کے درمیان دس دراہم ہوں جبکہ حیوان نقد اور دراہم ادھار ہوں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اور اگر دراہم نقد ہوں اور حیوان مؤخر ہوں تو اس کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۲۹۷۸) حَدَّثَنَا بَعْضُ الْمَشِیْخَۃِ ، عَنْ قَیْسٍ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یُبَاعَ الْبَعِیرُ بِالْبَعِیرِ بَیْنَہُمَا عَشَرَۃُ دَرَاہِمُ ، إذَا کَانَ الْحَیَوَانُ مُعَجَّلاً وَالدَّرَاہِمُ مَؤَخَّرۃ ، وَکَرِہَہُ إذَا کَانَتِ الدَّرَاہِمُ مُعَجَّلَۃً وَالْحَیَوَانُ مُؤَخَّرًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৯৭৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ انگوروں کو کب فروخت کیا جائے ؟
(٢٢٩٧٩) حضرت انس (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ انگوروں کو سیاہ ہونے سے قبل نہیں فروخت کیا جائے گا۔
(۲۲۹۷۹) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : سَمِعْتُہُ یَقُولُ : لاَ یُبَاعُ الَعِنَبُ حَتَّی یَسْوَدَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৯৭৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ انگوروں کو کب فروخت کیا جائے ؟
(٢٢٩٨٠) حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انگوروں کو سیاہ ہونے سے قبل فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے۔
(۲۲۹۸۰) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی عَنْ بَیْعِ الَعِنَبِ حَتَّی یَسْوَدَّ۔ (ترمذی ۱۲۲۸۔ ابوداؤد ۳۳۶۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৯৮০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شفعہ بندوں کے اعتبار (حساب) سے ہے
(٢٢٩٨١) حضرت شریح فرماتے ہیں شفعہ حصوں کے اعتبار سے ہے۔
(۲۲۹۸۱) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی شَیْبَۃَ ، عَنْ عِیسَی بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ شُرَیْحٍ : أَنَّہُ قَالَ فِی الشُّفْعَۃِ : عَلَی قَدْرِ الأَنْصِبَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৯৮১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شفعہ بندوں کے اعتبار (حساب) سے ہے
(٢٢٩٨٢) حضرت عطاء سے بھی یہی منقول ہے۔
(۲۲۹۸۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ۔ وَعَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالاَ : الشُّفْعَۃُ بِالْحِصَصِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৯৮২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شفعہ بندوں کے اعتبار (حساب) سے ہے
(٢٢٩٨٣) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ شفعہ آدمیوں کے حساب سے ہے۔
(۲۲۹۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : الشُّفْعَۃُ عَلَی رُؤُوسِ الرِّجَالِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৯৮৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شفعہ بندوں کے اعتبار (حساب) سے ہے
(٢٢٩٨٤) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ شفعہ، آدمیوں کے حساب سے ہے اور حضرت حسن فرماتے ہیں حصوں کے حساب سے ہے۔
(۲۲۹۸۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : الشُّفْعَۃُ عَلَی رُؤُوسِ الرِّجَالِ۔

وَقَالَ الْحَسَنُ : ہِیَ عَلَی قَدْرِ الأَنْصِبَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৯৮৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شفعہ بندوں کے اعتبار (حساب) سے ہے
(٢٢٩٨٥) حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ شفعہ، تقسیم اور دیت، آدمیوں کے حساب سے ہے۔
(۲۲۹۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : سَمِعْتُ سُفْیَانَ یَقُولُ : الشُّفْعَۃُ ، وَالْقَسَامَۃُ ، وَالْعَقْلُ عَلَی رُؤُوسِ الرِّجَالِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৯৮৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شفعہ بندوں کے اعتبار (حساب) سے ہے
(٢٢٩٨٦) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ آدمیوں کے اعتبار سے ہے۔
(۲۲۹۸۶) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ أَبِی شَیْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : ہِیَ عَلَی رُؤُوسِ الرِّجَالِ۔
tahqiq

তাহকীক: