মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২২৯৮৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شفعہ بندوں کے اعتبار (حساب) سے ہے
(٢٢٩٨٧) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ شفعہ حصوں کے اعتبار سے ہے۔
(۲۲۹۸۷) حَدَّثَنَا مُعَاذٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : الشُّفْعَۃُ عَلَی قَدْرِ الأَنْصِبَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৯৮৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ دروازوں اور حدود میں شفعہ
(٢٢٩٨٨) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ چہار دیواری میں شفعہ ہے۔ لیکن ابواب میں شفعہ نہیں ہے۔
(۲۲۹۸۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ، عَنِ الشَّعْبِیِّ، قَالَ: الشُّفْعَۃُ بِالْحُدُودِ، وَلاَ شُفْعَۃَ بِالأَبْوَابِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৯৮৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ دروازوں اور حدود میں شفعہ
(٢٢٩٨٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ دروازوں میں شفعہ ہے۔
(۲۲۹۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مُہَاجِرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : الشُّفْعَۃُ بِالأَبْوَابِ۔
(عبدالرزاق ۱۴۴۰۰)
(عبدالرزاق ۱۴۴۰۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৯৮৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ دروازوں اور حدود میں شفعہ
(٢٢٩٩٠) حضرت شریح فرماتے ہیں کہ شفعہ باغوں میں ہے۔
(۲۲۹۹۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ شُرَیْحٍ ، قَالَ : الشُّفْعَۃُ لِلْحِیطَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৯৯০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ دروازوں اور حدود میں شفعہ
(٢٢٩٩١) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ دروازوں میں شفعہ کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ شفعہ حدود میں ہے۔
(۲۲۹۹۱) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : الشُّفْعَۃُ بِالأَبْوَابِ لَیْسَ بِشَیْئٍ ، إنَّمَا الشُّفْعَۃُ بِالْحُدُودِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৯৯১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ پیتل کو لوہے کے مقابلہ میں ادھار فروخت کرنا
(٢٢٩٩٢) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے دریافت کیا کہ پیتل کو لوہے کے مقابلہ ادھار فروخت کرنا کیسا ہے ؟ حضرت حماد نے اس کو ناپسند فرمایا : حضرت حکم نے اس میں کوئی حرج نہ سمجھا۔
(۲۲۹۹۲) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ ، وَحَمَّادًا عَنِ الصُّفْرِ بِالْحَدِیدِ نَسِیئَۃً ، فَکَرِہَ ذَلِکَ حَمَّادٌ ، وَلَمْ یَرَ الْحَکَمُ بِہِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৯৯২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مکاتب اگر اپنا بدل کتابت سارا ایک ساتھ لے آئے
(٢٢٩٩٣) حضرت محمد سے مروی ہے کہ اگر مکاتب اپنا بدل کتابت سارا اکٹھا ادا کرنے کا ارادہ کرے، لیکن اس کے آقا نے کہا میں تو قسط قسط کر کے (تھوڑا، تھوڑا کر کے) لوں گا ، حضرت عثمان (رض) نے غلام کو آزاد کرنے کا حکم دیا اور اس سے مال لے کر رکھ لیا فرمایا میں اس کو تھوڑا تھوڑا کرتا رہوں گا ، جب آقا نے یہ صورت حال دیکھی تو اس نے سارا مال ایک ساتھ وصول کرلیا۔
(۲۲۹۹۳) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : أَرَادَ مُکَاتَبٌ أَنْ یُعْطِیَ مَوْلاَہُ الْمَالَ کُلَّہُ ، فَقَالَ : لاَ آخُذُہُ إلاَّ نُجُومًا ، فَکَتَبَ لَہُ عُثْمَانُ عِتْقَہُ ، وَأَخَذَ الْمَالَ وَقَالَ : أَنَا أُعْطِیکَہُ نُجُومًا ، فَلَمَّا رَأَی ذَلِکَ الرَّجُلَ أَخَذَ الْمَالَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৯৯৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مکاتب اگر اپنا بدل کتابت سارا ایک ساتھ لے آئے
(٢٢٩٩٤) حضرت عمر (رض) کے پاس مسئلہ گیا کہ مکاتب اپنا سارا بدل کتابت ایک ساتھ لے آیا ہے لیکن آقا نے کہا میں اس کو ایک ساتھ وصول نہیں کروں گا، میں نے اس کو مکاتب اس لیے بنایا تھا کہ میں اپنے نفقہ کے طور پر اس سے دو سال تک تھوڑا تھوڑا کر کے وصول کرتا رہوں گا اور اس دوران شاید یہ فوت ہوجائے تو اس کا وارث بنوں، حضرت نے حکم دیا کہ مال اس سے لے کر بیت المال میں رکھ دو ، پھر اس کے آقا کو قسط وار دیتے رہو، اور اس کے غلام کے لیے آزادی کا فیصلہ فرما دیا۔
(۲۲۹۹۴) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنْ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ أَبِی ضَبَّۃَ ، قَالَ : رُفِعَ إلَی عُمَرَ مُکَاتَبٌ جَائَ بِالْمَالِ یَحْمِلہ ، فَقَالَ مَوْلاَہُ : لاَ أَقْبَلُہُ مِنْک ، إنَّمَا کَاتَبْتُک لاَخُذَہُ مِنْک نُجُومًا فِی السِّنِینَ لِنَفَقَتی ، وَلَعَلَّک مَعَ ذَلِکَ تَمُوتُ فَأَرِثُک ، فَأَمَرَ عُمَرُ بِالْمَالِ فَوَضَعَہُ فِی بَیْتِ الْمَالِ ، ثُمَّ أَجْرَاہُ عَلَیْہِ نُجُومًا وَأَمْضَی عِتْقَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৯৯৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مکاتب اگر اپنا بدل کتابت سارا ایک ساتھ لے آئے
(٢٢٩٩٥) حضرت ابوبکر بن عمرو بن حزم سے مروی ہے کہ ایک شخص نے اپنے غلام کو مکاتب بنایا، اور اس پر قسط وار بدل کتابت ادا کرنے کی شرط لگائی، مکاتب اپنا سارا بدل کتابت لے کر آیا، تو اس کے آقا نے سارا ایک ساتھ وصول کرنے سے انکار کردیا، وہ مکاتب حضرت عمر کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ نے اس کے آقا کی طرف بلاوا بھیجا، وہ آیا تو آپ نے اس پر وہ سارا مال پیش کیا، لیکن اس نے وصول کرنے سے انکار کردیا، حضرت عمر نے فرمایا اے یرفأ! اِ س مال کو بیت المال میں رکھ دے، اور آقا سے فرمایا بیت المال سے قسط وار وصول کرتا رہے۔ اور غلام سے فرمایا تو جا تو آزاد ہے۔
(۲۲۹۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ : أَنَّ رَجُلاً کَاتَبَ غُلاَمًا لَہُ ، فَنَجَّمَہَا عَلَیْہِ نُجُومًا ، فَأَتَاہُ بِمُکَاتَبَتِہِ کُلِّہَا ، فَأَبَی أَنْ یَقْبَلَہَا الْمَوْلَی إلاَّ نُجُومًا ، فَأَتَی الْمُکَاتَبُ عُمَرَ فَأَرْسَلَ إلَی مَوْلاَہُ ، فَجَائَ فَعَرَضَ عَلَیْہِ الْمَالَ فَأَبَی أَنْ یَأْخُذَہُ فَقَالَ عُمَرُ : یَا یَرْفَأُ ادْفَعْہُ فِی بَیْتِ الْمَالِ ، وَقَالَ لِلْمَوْلَی : خُذْہَا نُجُومًا ، وَقَالَ لِلْمُکَاتَبِ : اذْہَبْ حَیْثُ شِئْت۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৯৯৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک سکہ کی بیع دو سکوں کے ساتھ
(٢٢٩٩٦) حضرت مجاہد فرماتے ہیں ایک سکہ کی بیع دو سکوں کے بدلے ہاتھ در ہاتھ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۲۹۹۶) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالْفَلْسِ بِالْفَلْسَیْنِ یَدًا بِیَدٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৯৯৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک سکہ کی بیع دو سکوں کے ساتھ
(٢٢٩٩٧) حضرت طاؤس سے اسی طرح مروی ہے۔
(۲۲۹۹۷) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৯৯৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک سکہ کی بیع دو سکوں کے ساتھ
(٢٢٩٩٨) حضرت حماد سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
(۲۲۹۹۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ حَمَّادٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالْفَلْسِ بِالْفَلْسَیْنِ یَدًا بِیَدٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৯৯৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص ایسا غلام فروخت کرے جس پر قرضہ ہو
(٢٢٩٩٩) حضرت شریح اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو ایسا غلام فروخت کرے جس پر قرض ہو، فرمایا : اس کا قرض آقا کے ذمہ ہے۔ اس کے ثمن سے تجاوز نہ کرے، اور اگر ایسا غلام فروخت کرے جس کے پاس مال ہو ، تو اس کا مال مشتری کے لیے ہوگا۔
(۲۲۹۹۹) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ، عن الشعبی، عن عبداللہ بْنِ عتبۃ وشریح: فی الرجل یبیع العبد وعلیہ دین ، قَالَ : دَیْنُہُ عَلَی مَوْلاَہُ ، لاَ یُجَاوِزُ ثَمَنَہُ ، وَإِذَا بَاعَہُ وَلَہُ مَالٌ فَمَالُہُ لِلَّذِی ابْتَاعَہُ یَعْنِی الْمُشْتَرِیَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৯৯৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص ایسا غلام فروخت کرے جس پر قرضہ ہو
(٢٣٠٠٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب کوئی ایسا غلام فروخت کرے، جس پر قرض ہو اور اس کے پاس مال بھی ہو، تو اس کا مال مشتری کے لیے ہے، اور اس کا قرضہ فروخت کرنے والے پر ہے۔
(۲۳۰۰۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا بِیعَ الْعَبْدُ وَعَلَیْہِ دَیْنٌ وَلَہُ مَالٌ فَمَالُہُ لِلَّذِی ابْتَاعَہُ ، ودینہ علی الذی باعہ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০০০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص ایسا غلام فروخت کرے جس پر قرضہ ہو
(٢٣٠٠١) حضرت شریح فرماتے ہیں کہ کوئی ایسا غلام فروخت کرے جس پر قرضہ ہو، فرمایا : اس کا دین اس پر ہے جس نے اس کو فروخت کیا ہے، اور اس کے ثمن کو کھایا ہے۔
(۲۳۰۰۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ وَہِشَامٌ وَأَشْعَثُ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ شُرَیْحٍ فِی الْعَبْدِ یباع وَعَلَیْہِ دَیْنٌ ، قَالَ : دَیْنُہُ عَلَی مَنْ بَاعَہُ وَأَکَلَ ثَمَنَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০০১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص ایسا غلام فروخت کرے جس پر قرضہ ہو
(٢٣٠٠٢) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن اذینہ کے پاس غلام لایا گیا جس پر قرضہ تھا، فرمایا : اس کے مال سے اس کا قرضہ اتارا جائے گا۔
(۲۳۰۰۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ : أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَن بْنَ أُذَیْنَۃَ أُتِی فِی عَبْدٍ رَکِبَہُ دَیْنٌ ، فَقَالَ : مَالُہُ بِدَیْنِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০০২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص جانور خرید کر اُس پر سواری کرے پھر بعد میں اس میں عیب پائے
(٢٣٠٠٣) حضرت ابن سیرین سے مروی ہے کہ ایک شخص نے دوسرے سے جانور خریدا پھر اس پر سفر کیا ، جب واپس آیا تو اس میں عیب پایا، وہ جھگڑا لے کر حضرت شریح کے پاس آیا، آپ نے فرمایا : تو نے اس پر سواری کر کے بیع کی اجازت دے دی ہے۔
(۲۳۰۰۳) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : اشْتَرَی رَجُلٌ مِنْ رَجُلٍ دَابَّۃً فَسَافَرَ عَلَیْہَا ، فَلَمَّا رَجَعَ وَجَدَ بِہَا عَیْبًا فَخَاصَمَہُ إلَی شُرَیْحٍ فَقَالَ : أَنْتَ أَذِنْت لَہُ فِی ظَہْرِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০০৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص جانور خرید کر اُس پر سواری کرے پھر بعد میں اس میں عیب پائے
(٢٣٠٠٤) حضرت حکم اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس نے جانور خریدا پھر اس کو لاغر کردیا پھر اس میں عیب پایا، آپ نے فرمایا : اس کو واپس کر دے گا اور موٹے اور کمزور جانور کی قیمتوں میں جو فرق ہے وہ بھی واپس کرے گا۔
(۲۳۰۰۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ غَیْلاَنَ ، عَنِ الْحَکَمِ : فِی رَجُلٍ اشْتَرَی دَابَّۃً فَہَزَلَہَا ، ثُمَّ وَجَدَ بِہَا عَیْبًا، قَالَ : یَرُدُّہَا ، وَیَرُدُّ مَعَہَا مَا بَیْنَ الْہُزال إلَی السِّمَنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০০৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ دو گواہ گواہی دیں پھر اُن میں سے ایک رجوع کر لے
(٢٣٠٠٥) حضرت ابو حصین سے مروی ہے کہ دو آدمیوں نے حضرت شریح کے پاس گواہی دی، آپ نے حکم نافذ فرما دیا، پھر ان میں سے ایک گواہ نے گواہی سے رجوع کرلیا، تو حضرت شریح نے اس کے رجوع کو قبول نہ فرمایا۔
(۲۳۰۰۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ : أنَّ رَجُلَیْنِ شَہِدَا عِنْدَ شُرَیْحٍ ، فَأَمْضَی الْحُکْمَ ، ثُمَّ رَجَعَ أَحَدُہُمَا فَلَمْ یَقْبَلْ شُرَیْحٌ رُجُوعَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০০৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ دو گواہ گواہی دیں پھر اُن میں سے ایک رجوع کر لے
(٢٣٠٠٦) حضرت حکم فرماتے ہیں فیصلہ واپس نہیں لیا جائے گا اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ فیصلہ واپس لے لیا جائے گا۔
(۲۳۰۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ وَغُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ وَحَمَّادٍ ، قَالَ : الْحُکْمُ لاَ تُرَدُّ ، وَقَالَ حَمَّادٌ : تُرَدُّ۔
তাহকীক: