মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২৩০৬৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ عمری کے متعلق جو وارد ہوا ہے
(٢٣٠٦٧) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : عمری میں بھی میراث جاری ہوگی۔
(۲۳۰۶۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الْعُمْرَی مِیرَاثٌ۔ (نسائی ۶۵۴۶۔ احمد ۵/۱۸۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০৬৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ عمری کے متعلق جو وارد ہوا ہے
(٢٣٠٦٨) حضرت سلمہ بن کھیل فرماتے ہیں کہ ہم حضرت شریح کی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھے، لوگ ان کے پاس عمری والے مکان کے لیے جو ایک شخص نے زندگی کے لیے وقف کیا ہوا تھا ، آئے، آپ نے فرمایا : یہ اس کا مالک ہے اس کی زندگی اور اس کے مرنے کے بعد بھی، جس کے خلاف فیصلہ ہوا تھا وہ جھگڑا اور ہجو کرتے ہوئے آپ کی طرف متوجہ ہوا۔ حضرت شریح نے فرمایا : اس شخص نے میری ایسے فیصلہ میں ملامت کی ہے جو حضور اس سے قبل کرچکے ہیں۔
(۲۳۰۶۸) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سَلَمَۃُ بْنُ کُہَیْلٍ ، قَالَ : کُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ شُرَیْحٍ إذْ أَتَاہُ قَوْمٌ یَخْتَصِمُونَ إلَیْہِ فِی عُمْرَی جُعِلَتْ لِرَجُلٍ حَیَاتَہُ ، فَقَالَ : ہِیَ لَہُ حَیَاتَہُ وَمَوْتَہُ ، فَأَقْبَلَ عَلَیْہِ الَّذِی قَضَی عَلَیْہِ یُنَاشِدُہُ ، فَقَالَ شُرَیْحٌ : لَقَدْ لاَمَنِی ہَذَا عَلَی أَمْرٍ قَضَی بِہِ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০৬৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ عمری کے متعلق جو وارد ہوا ہے
(٢٣٠٦٩) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس کو کوئی مکان عمری کے طور پر مل جائے تو وہ اس کا ہے۔ وہ جو چاہے اس مکان کے ساتھ کرسکتا ہے۔
(۲۳۰۶۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : أَیُّمَا رَجُلٍ أُعْمِرَ عُمْرَی فَہِیَ لَہُ یَصْنَعُ بِہَا مَا شَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০৬৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ عمری کے متعلق جو وارد ہوا ہے
(٢٣٠٧٠) حضرت علی (رض) نے ارشاد فرمایا : عمری والا مکان بھی گھریلو سامان کی طرح ہی ہے (یعنی یہ بھی ملکیت ہے) ۔
(۲۳۰۷۰) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُحَمَّدٍ بْنِ عَقِیلٍ ، عَنِ ابْنِ الْحَنَفِیَّۃِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : الْعُمْرَی بَتَاتٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০৭০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ عمری کے متعلق جو وارد ہوا ہے
(٢٣٠٧١) حضرت ابن عمر (رض) کے پاس ایک اعرابی آیا اور عرض کیا : میں نے اپنے بھتیجے کو ایک اونٹنی کا بچہ دیا تھا اس کی زندگی بھر کے لئے، اس نے اس کو پالا یہاں تک کہ اب وہ بڑا اونٹ بن گیا ہے، آپ کی اس کے بارے میں کیا رائے ہے ؟ فرمایا وہ زندگی اور مرنے کے بعد بھی اسی کے لیے ہے۔ اعرابی نے کہا پھر میں نے اس کو صدقہ کردیا۔ فرمایا : پھر تو یہ پہلے سے بھی زیادہ تجھ سے دور ہوگی۔ (یعنی واپسی کی کوئی راہ نہیں ہے)
(۲۳۰۷۱) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : أَتَاہُ أَعْرَابِیٌّ فَقَالَ: إنِّی أَعْطَیْتُ ابْنَ أَخِی نَاقَۃً حَیَاتَہُ ، فَنَمَتْ حَتَّی صَارت إبْلاً ، فَمَا تری فِیہَا ؟ قَالَ : ہِیَ لَہُ حَیَاتَہُ وَمَوْتَہُ ، فَقَالَ ألأَعْرَابِیُّ : إنَّمَا جَعَلْتہَا صَدَقَۃً ، قَالَ : ذَلِکَ أَبْعَدُ لَکَ مِنْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০৭১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ عمری کے متعلق جو وارد ہوا ہے
(٢٣٠٧٢) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سکنی (رہائشی مکان) کے متعلق سوال کیا ؟ آپ نے جواب دیا ک ہ وہ گھر اس شخص کے ورثاء کو ملے گا جس نے رہنے کے لیے دیا تھا میں۔ میں نے عرض کیا : اے ابو عمران کیا مسئلہ یوں نہیں ہے ؟ کہ جو کسی چیز کا زندگی کے لیے مالک بنا وہ اس کی زندگی اور مرنے کے بعد بھی مالک رہے گا ؟ آپ نے فرمایا یہ عمری کے بارے میں ہے۔
(۲۳۰۷۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، قَالَ: سَأَلْتُ إبْرَاہِیمَ عَنِ السُّکْنَی؟ قَالَ: تَرْجِعُ إلَی وَرَثَۃِ الْمُسْکِنِ ، فَقُلْتُ: یَا أَبَا عِمْرَانَ أَلَیْسَ کَانَ یُقَالُ : مَنْ مَلَکَ شَیْئًا حَیَاتَہُ ، فَہُوَ لَہُ حَیَاتَہُ ومَوْتَہ ؟ قَالَ : ذَلِکَ فِی الْعُمْرَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০৭২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ عمری کے متعلق جو وارد ہوا ہے
(٢٣٠٧٣) حضرت حسن فرماتے ہیں جب کوئی شخص کسی کو زندگی بھر کے لیے گھر دے، وہ زندگی اور مرنے کے بعد بھی اسی کا ہے۔
(۲۳۰۷۳) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ غِیَاثٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : سَمِعْتُہُ یَقُولُ : إذَا أَعْطَی الرَّجُلُ الرَّجُلَ الدَّارَ حَیَاتَہُ فَہِیَ لَہُ حَیَاتَہُ وَبَعْدَ مَوْتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০৭৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ عمری کے متعلق جو وارد ہوا ہے
(٢٣٠٧٤) حضرت شریح کے پاس ایک نابینا شخص باندی کے متعلق (اس کو عمری بنایا تھا) جھگڑا کرتے ہوئے آیا، حضرت شریح نے جس نے اس کو عمری بنایا تھا اس کے حق میں فیصلہ فرمایا ، اس شخص نے کہا آپ نے میرے خلاف فیصلہ کیا ؟ آپ نے فرمایا : میں نے تیرے خلاف فیصلہ نہیں دیا بلکہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فیصلہ فرما دیا تھا : جو زندگی بھر کے لیے کسی چیز کا مالک بنے وہ زندگی اور مرنے کے بعد اسی کی ہے۔
(۲۳۰۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ، عَنْ شُرَیْحٍ، قَالَ: جَائَہُ رَجُلٌ أَعْمَی یُخَاصِمُ فِی أَمَۃٍ أُعْمِرَہَا ، فَقَضَی بِہَا شُرَیْحٌ لِلَّذِی أَعْمَرَہَا ، فَقَالَ الرَّجُلُ : قَضَیْت عَلَیَّ ، فَقَالَ : مَا أَنَا قَضَیْت عَلَیْک ، وَلَکِنْ قَضَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ مَلَکَ شَیْئًا حَیَاتَہُ ، فَہُوَ لَہُ حَیَاتَہُ وَمَوْتہ۔
(بیہقی ۱۷۵۔ عبدالرزاق ۱۶۸۸۰)
(بیہقی ۱۷۵۔ عبدالرزاق ۱۶۸۸۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০৭৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ عمری کے متعلق جو وارد ہوا ہے
(٢٣٠٧٥) حضرت شعبی (رض) نے فرمایا جب کسی نے یہ کہہ کر مکان دوسرے کو دیا کہ یہ تازندگی اب تیرا ہے تو یہ مکان مرنے کے بعد بھی اسی کا ہوگا۔
(۲۳۰۷۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِیِّ، قَالَ: إذَا قَالَ ہِیَ لَکَ حَیَاتک فہی لہ حیاتہ وَمَوْتَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০৭৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ عمری کے متعلق جو وارد ہوا ہے
(٢٣٠٧٦) حضرت ابن عباس (رض) نے ارشاد فرمایا : جس شخص کو عمری کے طور پر کوئی مکان مل گیا تو وہ گھر اس کا اور اس کے ورثاء کے لیے ہے۔
(۲۳۰۷۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : مَنْ أُعْمِرَ عُمْرَی فَہِیَ لَہُ وَلِوَرَثَتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০৭৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ عمری کے متعلق جو وارد ہوا ہے
(٢٣٠٧٧) آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے انصار کے لوگو ! اپنے مکانوں میں رہو ان کو عمری نہ بناؤ، جو شخص کسی چیز کو عمری بنا دے تو وہ اس شخص کا ہی ہوگا کہ جس کو عمری کے طور پردے دیا گیا۔
(۲۳۰۷۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ أَبِی عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : یَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ ، أَمْسِکُوا عَلَیْکُمْ أَمْوَالَکُمْ لاَ تُعْمِرُوہَا فَإِنَّہُ مَنْ أَعْمَرَ شَیْئًا فَإِنَّہُ لِمَنْ أُعْمِرَہُ۔ (مسلم ۲۷۔ احمد ۳/۳۱۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০৭৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ عمری کے متعلق جو وارد ہوا ہے
(٢٣٠٧٨) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : عمری والا مکان اس میں رہنے والوں کے لیے استعمال کرنا جائز ہے۔
(۲۳۰۷۸) حَدَّثَنَا یَعْلَی ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِیلٍ ، عَنِ ابْنِ الْحَنَفِیَّۃِ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُعَاوِیَۃَ یَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الْعُمْرَی جَائِزَۃٌ لأَہْلِہَا۔
(احمد ۴/۹۷۔ ابویعلی ۷۳۳۱)
(احمد ۴/۹۷۔ ابویعلی ۷۳۳۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০৭৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ عمری کے متعلق جو وارد ہوا ہے
(٢٣٠٧٩) حضرت جابر (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عمری کا فیصلہ اس کے لیے فرمایا اور عقبہ کے لئے، دینے والے کے لئے، اس میں کوئی شرط اور استثناء نہیں ہے۔
(۲۳۰۷۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَضَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِالْعُمْرَی لَہُ وَلِعَقِبِہِ بَتْلَۃً ، لَیْسَ لِلْمُعْطِی فِیہَا شَرْطٌ وَلاَ ثُنْیَا۔
(بخاری ۲۶۲۵۔ مسلم ۱۲۴۶)
(بخاری ۲۶۲۵۔ مسلم ۱۲۴۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০৭৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ عمری کے متعلق جو وارد ہوا ہے
(٢٣٠٨٠) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : عمری والا مکان ورثاء کے لیے نافذ ہے۔
(۲۳۰۸۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سَعِیدٌ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ بَشِیرِ بْنِ نَہِیکٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الْعُمْرَی جَائِزَۃٌ لأَہْلِہَا ، أَوْ مِیرَاثٌ لأَہْلِہَا۔
(مسلم ۳۲۔ احمد ۲/۴۶۸)
(مسلم ۳۲۔ احمد ۲/۴۶۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০৮০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عمری والے کو رجوع کرنے کا اختیار دیتے ہیں
(٢٣٠٨١) حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں، جب تک عمری پر دینے اور لینے والا دونوں زندہ ہوں اس وقت تک صاحب عمری رجوع کرسکتا ہے۔
(۲۳۰۸۱) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ وَحَمَّادٍ ، أَنَّہُمَا قَالاَ : یَرْجِعُ صَاحِبُ الْعُمْرَی مَا دَامَا حَیَّیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০৮১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ رُقبی کا بیان
(٢٣٠٨٢) حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رقبی سے منع فرمایا اور فرمایا : جس کو رقبی کے طور پر کوئی مکان مل گیا تو وہ اسی کا ہے۔
( رُقبی کہتے ہیں ایک شخص دوسرے سے کہے کہ میں نے یہ گھر تجھے ہبہ کردیا ہے اگر تو مجھ سے پہلے فوت ہوگیا تو یہ میری طرف پھر لوٹ جائے گا ، اور اگر میں تجھ سے پہلے فوت ہوگیا تو یہ تمہارا ہوگا۔ )
( رُقبی کہتے ہیں ایک شخص دوسرے سے کہے کہ میں نے یہ گھر تجھے ہبہ کردیا ہے اگر تو مجھ سے پہلے فوت ہوگیا تو یہ میری طرف پھر لوٹ جائے گا ، اور اگر میں تجھ سے پہلے فوت ہوگیا تو یہ تمہارا ہوگا۔ )
(۲۳۰۸۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ زِیَادِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الرُّقْبَی، وَقَالَ: مَنْ أُرْقِبَ رُقْبَی فَہِیَ لَہُ۔(نسائی ۶۵۶۶۔ احمد ۲/۲۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০৮২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ رُقبی کا بیان
(٢٣٠٨٣) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : رقبی حلال نہیں ہے۔ جس کو رقبی میں کو مکان مل جائے تو وہ میراث میں تقسیم ہوگا۔
(۲۳۰۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَنْظَلَۃُ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ تَحِلُّ الرُّقْبَی ، فَمَنْ أُرْقِبَ رُقْبَی فَہِیَ فِی سَبِیلِ الْمِیرَاثِ۔ (ابوداؤد ۳۵۵۴۔ عبدالرزاق ۱۶۹۱۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০৮৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ رُقبی کا بیان
(٢٣٠٨٤) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا رقبّی کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ جس کو رقبی کے طور پر کوئی مکان مل جائے تو وہ دینے والے کے ورثاء کا ہوگا۔
(۲۳۰۸۴) حَدَّثَنَا ابن علیۃ ، عن ابن أبی نجیح ، عن طاوس قَالَ : قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ رُقْبَی ، مَنْ أُرْقِبَ رُقْبَی فَہِیَ لورثۃ المرقب۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০৮৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ رُقبی کا بیان
(٢٣٠٨٥) حضرت علی (رض) نے ارشاد فرمایا عمری اور رقبٰی کا حکم برابر ہے۔
(۲۳۰۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا شُعْبَۃُ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ، عَنْ مُجَاہِدٍ، قَالَ: قَالَ عَلِیٌّ: الْعُمْرَی وَالرُّقْبَی سَوَائٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০৮৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ رُقبی کا بیان
(٢٣٠٨٦) حضرت مجاہد (رض) ارشاد فرماتے ہیں جس شخص کو عمری کے طور پر مکان مل جائے تو وہ زندگی میں اس کا ہوگا اور مرنے کے بعد اس کے ورثاء کو ملے گا۔ ایسا مکان واپس عمری میں دینے والے کو نہیں ملے گا اور رقبی بھی اس کی مثل ہے۔ میں نے مجاہد (رض) سے پوچھا کہ رقبی کا کیا مطلب ہے ؟ انھوں نے جواب دیا کہ رقبی کہتے ہیں کہ کوئی آدمی یوں کہے کہ یہ مکان ہم دونوں میں جو زیادہ دیر زندہ رہا اسی کا ہوگا۔
(۲۳۰۸۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ حَسَّانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُجَاہِدًا یَقُولُ : مَنْ أُعْمِرَ عُمْرَی فَہِیَ لَہُ وَلِوَرَثَتِہِ مِنْ بَعْدِہِ لاَ تَرْجِعُ إلَی الَّذِی أَعْمَرَہَا ، وَالرُّقْبَی مِثْلُہَا ، قُلْتُ لِمُجَاہِدٍ : مَا الرُّقْبَی ؟ قَالَ : قَوْلُ الرَّجُلِ : ہِیَ لِلآخِرِ مِنِّی وَمِنْک۔
তাহকীক: