মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২৩০৮৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ رُقبی کا بیان
(٢٣٠٨٧) حضرت ابن عباس (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ عمری اور رقبی برابر ہیں۔
حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ عمری، ہبہ، عطیہ اور قرضہ پر جب قبضہ کرلیا جائے وہ نافذ ہوجاتا ہے۔
حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ عمری، ہبہ، عطیہ اور قرضہ پر جب قبضہ کرلیا جائے وہ نافذ ہوجاتا ہے۔
(۲۳۰۸۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : الرُّقْبَی وَالْعُمْرَی سَوَائٌ ، قَالَ وَکِیعٌ : الْعُمْرَی وَالْہِبَۃُ وَالْعَطِیَّۃُ وَالنُّحْلَۃُ إذَا قُبِضَتْ فَہِیَ جَائِزَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০৮৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ رُقبی کا بیان
(٢٣٠٨٨) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سانڈ کو جفتی کے لیے دینے سے منع فرمایا ہے۔
(۲۳۰۸۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ عَسْبِ الْفَحْلِ۔ (احمد ۲/۲۹۹۔ دارمی ۲۶۲۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০৮৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ رُقبی کا بیان
(٢٣٠٨٩) حضرت ابو سعید (رض) سے اسی طرح مروی ہے۔
(۲۳۰۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ ہِشَامٍ أَبِی کُلَیْبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی نُعْمٍ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، قَالَ : نُہِیَ عَنْ عَسْبِ الْفَحْلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০৮৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ رُقبی کا بیان
(٢٣٠٩٠) حضرت ابو معاذ فرماتے ہیں کہ ہم چرواہے تھے، حضرت براء نے ہمیں سانڈ کو جفتی پر دینے سے منع فرمایا۔
(۲۳۰۹۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی مُعَاذٍ ، قَالَ : کُنْتُ تَیَّاسًا فَنَہَانِی الْبَرَائُ عَنْ عَسْبِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০৯০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ رُقبی کا بیان
(٢٣٠٩١) حضرت ابوہریرہ (رض) نے ارشاد فرمایا سانڈ کو جفتی کے لیے دینا، زانیہ کا مہر اور حجام کی کمائی حرام ہے۔
(۲۳۰۹۱) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : مِنَ السُّحْتِ ضِرَابُ الْفَحْلِ وَمَہْرُ الْبَغِیِّ وَکَسْبُ الْحَجَّامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০৯১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ رُقبی کا بیان
(٢٣٠٩٢) حضرت جابر (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سانڈ کو جفتی پر دینے سے منع فرمایا ہے۔
(۲۳۰۹۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : نَہَی النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ طَرْقِ الْفَحْلِ۔ (مسلم ۱۱۹۷۔ نسائی ۶۲۶۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০৯২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اِس کی اجازت دی ہے
(٢٣٠٩٣) حضرت ولید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن (رض) سے پوچھا : ہماری بکریاں ہیں ہم ان کو اجرت پر دیتے ہیں۔ فرمایا : جب تک دودھ نہ نکالے اور جفتی کے لیے نہ ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۳۰۹۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ عِیسَی السَّعْدِیُّ ، قَالَ : قُلْتُ لِلْحَسَنِ : إنَّ لَنَا تُیُوسًا نُؤَاجِرُہَا ، قَالَ : لاَ بَأْسَ مَا لَمْ تُحْلَبْ ، أَوْ تُبْسَر۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০৯৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اِس کی اجازت دی ہے
(٢٣٠٩٤) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ سانڈ کو جفتی پردے کر اجرت مت لو اگر اس کی کوئی خبر گیری کرنے والا نہ ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۳۰۹۴) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ تَأْخُذْ عَلَی ضِرَابِ الْفَحْلِ أَجْرًا ، وَلاَ بَأْسَ أَنْ تُعْطِیَ إذَا لَمْ تَجِدْ مَنْ یُطْرِقُکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০৯৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اِس کی اجازت دی ہے
(٢٣٠٩٥) حضرت المسیب بن رافع فرماتے ہیں کہ ہم حضرت علقمہ کے پاس تشریف لے گئے، تو جفتی کروائی جا رہی تھی اور چارہ کھلا رہے تھے اور دودھ نکال رہے تھے۔
(۲۳۰۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنِ الْمُسَیَّبِ بْنِ رَافِعٍ ، قَالَ : کَانُوا یَدْخُلُونَ عَلَی عَلْقَمَۃَ وَہُوَ یُقْرِعُ غَنَمَہُ یَعْنِی یُنْزِی عَلَیْہَا التَّیْسَ وَیَعْلِفَ وَیَحْلُبُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০৯৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اِس کو ناپسند کرتے ہیں کہ کیل شدہ چیز کی کیل شدہ کے ساتھ بیع سلم کی جائے
(٢٣٠٩٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ کیلی چیزوں کی کیلی چیزوں کے مقابلہ میں بیع سلم نہ کی جائے اسی طرح وزنی چیزوں کی وزنی چیزوں کے بدلے بیع سلم نہ کی جائے۔
(۲۳۰۹۶) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ، عَنْ مُغِیرَۃَ، عَنْ إبْرَاہِیمَ، قَالَ: لاَ یُسْلَمُ مَا یُکَالُ فِیمَا یُکَالُ، وَلاَ یُسْلَمُ مَا یُوزَنُ فِیمَا یُوزَنُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০৯৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اِس کو ناپسند کرتے ہیں کہ کیل شدہ چیز کی کیل شدہ کے ساتھ بیع سلم کی جائے
(٢٣٠٩٧) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ کھانے کی کھانے کے بدلہ میں بیع سلم نہیں کی جائے گی اور نہ ہی گوشت کی گوشت کی بدلہ میں بیع سلم کی جائے گی۔ البتہ وہ اس بات میں حرج نہیں سمجھتے تھے کہ کھانے کی بیع سلم زندہ بکری کے ساتھ کی جائے۔
(۲۳۰۹۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ طَاوُوسٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : لاَ تُسْلِمُ طَعَاماً فِی طَعَامٍ ، وَلاَ لَحْماً فِی لَحْمٍ ، وَکَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یُسْلِمَ طَعَامًا فِی الشَّاۃِ الْقَائِمَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০৯৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اِس کو ناپسند کرتے ہیں کہ کیل شدہ چیز کی کیل شدہ کے ساتھ بیع سلم کی جائے
(٢٣٠٩٨) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ کیلی چیزوں کی کیلی چیزوں کے ساتھ سلم کرتے ہوئے مت فروخت کرو۔
(۲۳۰۹۸) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنِ ابْنِ سَالِمٍ ، قَالَ : قَالَ الشَّعْبِیُّ : لاَ تَشْتَرِ شَیْئًا یُکَالُ بِشَیْئٍ یکال إلَی أَجَلٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০৯৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اِس کو ناپسند کرتے ہیں کہ کیل شدہ چیز کی کیل شدہ کے ساتھ بیع سلم کی جائے
(٢٣٠٩٩) حضرت حسن اور حضرت قتادہ کھانے کی کھانے کے بدلہ سلم کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۳۰۹۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ وَقَتَادَۃَ : أَنَّہُمَا کَرِہَا أَنْ یُسْلِمَ طَعَامًا فِی طَعَامٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০৯৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اِس کو ناپسند کرتے ہیں کہ کیل شدہ چیز کی کیل شدہ کے ساتھ بیع سلم کی جائے
(٢٣١٠٠) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ کیلی چیزوں کی کیلی چیزوں کے ساتھ اور وزنی چیزوں کی وزنی چیزوں کے ساتھ سلم کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، بیشک یہ کھانے کے بدلہ میں کھانا وصول کرنا ہے۔
(۲۳۱۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یُسْلِمَ مَا یُکَالُ فِیمَا یُکَالُ ، وَمَا یُوزَنُ فِیمَا یُوزَنُ ، إنَّمَا ہُوَ طَعَامٍ بِطَعَامٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১০০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مال مضاربت اِس شرط پردے کہ وہ ضامن ہے
(٢٣١٠١) حضرت عطاء سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا گیا جو کسی کو مال مضاربت اس شرط پردے کہ وہ اس مال کا ضامن بھی ہوگا تو انھوں نے جواب دیا کہ وہ ضامن نہیں ہوگا۔
(۲۳۱۰۱) حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ : فِی الرَّجُلِ یَدْفَعُ إلَی الرَّجُلِ مَالاً مُضَارَبَۃً أَنَّہُ ضَامِنٌ ، قَالَ : لَیْسَ بِضَامِنٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১০১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مال مضاربت اِس شرط پردے کہ وہ ضامن ہے
(٢٣١٠٢) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ مضاربت میں ہر قسم کی شرط سود ہے۔ اور یہی حضرت قتادہ کا قول ہے۔
(۲۳۱۰۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَائٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : کُلُّ شَرْطٍ فِی مُضَارَبَۃٍ ، فَہُوَ رِبًا وَہُوَ قَوْلُ قَتَادَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১০২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مال مضاربت اِس شرط پردے کہ وہ ضامن ہے
(٢٣١٠٣) حضرت حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے دوسرے کو مال مضاربت دیا اور اس کو ضامن بنایا ؟ آپ نے فرمایا : جو نفع ہے وہ ان دونوں کے درمیان تقسیم ہوگا اور اس کے ضمان کی طرف التفات نہ کیا جائے گا۔
(۲۳۱۰۳) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ : أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ دَفَعَ إلَی رَجُلٍ مَالاً مُضَارَبَۃً وَضَمَّنَہُ إیَّاہُ ، قَالَ : الرِّبْحُ بَیْنَہُمَا ، وَلاَ یُلْتَفَتُ إلَی ضَمَانِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১০৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ذمی کا غلام یا باندی مسلمان ہو جائے
(٢٣١٠٤) حضرت عمر (رض) نے ارشاد فرمایا : مشرک کا غلام اگر مسلمان ہوجائے ، تو اس سے لے کر وہ غلام مسلمانوں کو فروخت کردیا جائے گا اور اس کا ثمن اس کے مشرک آقا کو دے دیا جائے گا۔
(۲۳۱۰۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : إذَا کَانَ لِلْمُشْرِکِ مَمْلُوکٌ فَأَسْلَمَ ، اُنْتُزِعَ مِنْہُ فَبِیعَ لِلْمُسْلِمِینَ وَرُدَّ ثَمَنُہُ عَلَی صَاحِبِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১০৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ذمی کا غلام یا باندی مسلمان ہو جائے
(٢٣١٠٥) حضرت عمر بن عبد العزیز ذمیوں کے غلاموں کو بیچ دینے کا حکم فرماتے ہیں اگر وہ اسلام لے آئیں۔
(۲۳۱۰۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أُمَیَّۃَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ : أَنَّہُ کَانَ یَأْمُرُ بِبَیْعِ رَقِیقِ أَہْلِ الذِّمَّۃِ إذَا أَسْلَمُوا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১০৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ذمی کا غلام یا باندی مسلمان ہو جائے
(٢٣١٠٦) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر نصرانی کی ام ولد مسلمان ہوجائے وہ اپنی قیمت کی ادائیگی کی کوشش کرے گی، اور اگر باندی اسلام لے آئے تو اس کو فروخت کردیا جائے گا۔
(۲۳۱۰۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا أَسْلَمَتْ أُمُّ وَلَدِ النَّصْرَانِیِّ سَعَتْ فِی قِیمَتِہَا ، وَإِذَا أَسْلَمَتْ أَمَۃٌ بَاعَہَا۔
তাহকীক: