মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি

হাদীস নং: ২৩১০৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ذمی کا غلام یا باندی مسلمان ہو جائے
(٢٣١٠٧) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر ذمی کا غلام مسلمان ہوجائے تو اس کے اور اس کے آقا کے درمیان جدائی کردی جائے گی۔
(۲۳۱۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إذَا أَسْلَمَ عَبْدُ الذِّمِّیِّ فُرِّقَ بَیْنَہُ وَبَیْنَ مَوْلاَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১০৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ذمی کا غلام یا باندی مسلمان ہو جائے
(٢٣١٠٨) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ ذمیوں کے غلاموں میں سے جو مسلمان ہوجائے وہ آزاد ہوجائے گا، اگر ذمی مسلمانوں کے کسی قیدی کو خرید لیں پھر وہ مسلمان ہوجائے تو وہ غلام مسلمانوں کو فروخت کردیا جائے گا۔
(۲۳۱۰۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُبَارَکٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : مَنْ کَانَ من فتیتہِمْ فَأَسْلَمَ ، فَہُوَ حُرٌّ ، وَمَا اشْتَرَوْا مِنْ سَبْیِ الْمُسْلِمِینَ فَأَسْلَمَ بِیعَ فِی الْمُسْلِمِینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১০৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ذمی کا غلام یا باندی مسلمان ہو جائے
(٢٣١٠٩) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر ذمی کا غلام مسلمان ہوجائے تو اس کو امیر کے پاس لے جایا جائے گا اور اس کو مسلمانوں کو فروخت کردیا جائے، اور اس کا ثمن اس کے آقا کو دے دیا جائے گا۔
(۲۳۱۰۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الرَّبِیعُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا أَسْلَمَ عَبْدُ الذِّمِّیِّ رُفِعَ إلَی الإِمَامِ فَبَاعَہُ فِی الْمُسْلِمِینَ ، وَدَفَعَ ثَمَنَہُ إلَی مَوْلاَہُ۔ وَقَالَ الْحَسَنُ : لاَ یَخْدِم مُسْلِمٌ کَافِرًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১০৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ذمی کا غلام یا باندی مسلمان ہو جائے
(٢٣١١٠) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ سنت پختہ ہوچکی ہے کہ کافر شخص مسلمان کو غلام نہیں بنا سکتا۔
(۲۳۱۱۰) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ، عَنِ الزُّہْرِیِّ، قَالَ: مَضَتِ السُّنَّۃُ أَنْ لاَ یَسْتَرِقَّ کَافِرٌ مُسْلِمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১১০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اِس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ کچھ دے کر اُس سے زیادہ وصول کیا جائے
(٢٣١١١) حضرت ابراہیم قرآن پاک کی آیت { وَلاَ تَمْنُنْ تَسْتَکْثِرُ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ زیادہ وصول کرنے کے لیے مت دے۔
(۲۳۱۱۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : { وَلاَ تَمْنُنْ تَسْتَکْثِرُ } قَالَ : لاَ تُعْطِ لِتَزْدَادَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১১১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اِس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ کچھ دے کر اُس سے زیادہ وصول کیا جائے
(٢٣١١٢) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ ایسا عطیہ مت دے کہ اس سے زیادہ وصول کرنے کا ارادہ رکھتا ہو۔
(۲۳۱۱۲) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَۃَ، قَالَ: حدَّثَنِی مَنْ سَمِعَ عِکْرِمَۃَ یَقُولُ: لاَ تُعْطِ الْعَطِیَّۃَ فَتُرِیدُ أَنْ تَأْخُذَ أَکْثَرَ مِنْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১১২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اِس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ کچھ دے کر اُس سے زیادہ وصول کیا جائے
(٢٣١١٣) حضرت ضحاک قرآن پاک کی آیت { وَلاَ تَمْنُنْ تَسْتَکْثِرُ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ مت دے کہ اس سے زیادہ عطاء کیا جائے۔
(۲۳۱۱۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ نُبَیْطٍ، عَنِ الضَّحَّاکِ: {وَلاَ تَمْنُنْ تَسْتَکْثِرُ} قَالَ : لاَ تُعْطِ لِتُعْطَی أَکْثَرَ مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১১৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اِس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ کچھ دے کر اُس سے زیادہ وصول کیا جائے
(٢٣١١٤) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ قرآن پاک کی آیت { وَمَا آتَیْتُمْ مِنْ رِبًا لِیَرْبُوَا فِی أَمْوَالِ النَّاسِ فَلاَ یَرْبُوا عِنْدَ اللہِ } فرمایا یہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے خاص تھا۔
(۲۳۱۱۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی رَوَّادٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ الضَّحَّاکَ : {وَمَا آتَیْتُمْ مِنْ رِبًا لِیَرْبُوَا فِی أَمْوَالِ النَّاسِ فَلاَ یَرْبُوا عِنْدَ اللہِ} قَالَ : ہَذَا کَانَ لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَاصَّۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১১৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اِس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ کچھ دے کر اُس سے زیادہ وصول کیا جائے
(٢٣١١٥) حضرت حسن اللہ کے ارشاد { وَلاَ تَمْنُنْ تَسْتَکْثِرُ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ اپنے عمل پر زیادتی کی تمنا نہ کر کہ تیرے عمل میں زیادتی ہو۔
(۲۳۱۱۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ سُفْیَانَ بْنِ حُسَیْنٍ ، عَنِ الْحَسَنِ : فِی قَوْلِہِ : {وَلاَ تَمْنُنْ تَسْتَکْثِرُ} قَالَ : لاَ تَمْنُنْ عَمَلَک عَلَی رِبًا لِتَسْتَکْثِرَ عَلَی رَبِّک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১১৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اِس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ کچھ دے کر اُس سے زیادہ وصول کیا جائے
(٢٣١١٦) حضرت ابن عمر (رض) قرآن کریم کی آیت { وَلاَ تَمْنُنْ تَسْتَکْثِرُ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ کوئی چیز دے کر اس سے زیادہ طلب مت کر۔
(۲۳۱۱۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ أَبِی بَزَّۃَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَفِی قَوْلِہِ : {وَلاَ تَمْنُنْ تَسْتَکْثِرُ} قَالَ: لاَ تُعْطِی شَیْئًا تَطْلُبُ أَکْثَرَ مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১১৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اِس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ کچھ دے کر اُس سے زیادہ وصول کیا جائے
(٢٣١١٧) حضرت سعید بن جبیر (رض) فرماتے ہیں کہ کوئی شخص اس لیے دے کہ اس پر اس کو زیادہ ملے وہ اس حکم میں ہے { وَمَا آتَیْتُمْ مِنْ رِبًا لِیَرْبُوا فِی أَمْوَالِ النَّاسِ فَلاَ یَرْبُوَا عِنْدَ اللہِ }
(۲۳۱۱۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ صَفِیَّۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : الرَّجُلُ یُعْطِی لِیُثَابَ عَلَیْہِ ، {وَمَا آتَیْتُمْ مِنْ رِبًا لِیَرْبُوَا فِی أَمْوَالِ النَّاسِ فَلاَ یَرْبُوا عِنْدَ اللہِ}۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১১৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اِس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ کچھ دے کر اُس سے زیادہ وصول کیا جائے
(٢٣١١٨) حضرت مجاہد (رض) فرماتے ہیں کہ ہدایا مراد ہیں۔
(۲۳۱۱۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : الْہَدَایَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১১৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اِس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ کچھ دے کر اُس سے زیادہ وصول کیا جائے
(٢٣١١٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایک شخص اپنے رشتہ دار کو دیتا تھا تاکہ اس سے زیادہ مال وصول کرے۔
(۲۳۱۱۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ، عَنْ إبْرَاہِیمَ، قَالَ: کَانَ الرَّجُلُ یُعْطِی قَرَابَتَہُ لِیَکْثُرَ بِذَلِکَ مَالَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১১৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اِس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ کچھ دے کر اُس سے زیادہ وصول کیا جائے
(٢٣١٢٠) حضرت عکرمہ (رض) فرماتے ہیں کہ { وَمَا آتَیْتُمْ مِنْ رِبًا لِیَرْبُوَا فِی أَمْوَالِ النَّاسِ فَلاَ یَرْبُوا عِنْدَ اللہِ } جو سے مراد وہ عطایا ہیں جو لوگ آپس میں ثواب کی نیت سے لیتے دیتے ہیں۔
(۲۳۱۲۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، {وَمَا آتَیْتُمْ مِنْ رِبًا لِیَرْبُوَا فِی أَمْوَالِ النَّاسِ فَلاَ یَرْبُوا عِنْدَ اللہِ} ہُوَ الَّذِی یَتَعَاطَی النَّاسُ بَیْنَہُمْ مِنَ المَعْرُوفٍ الْتِمَاسَ الثَّوَابِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১২০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بازار کی دکانوں میں جانے کی اجازت لینا
(٢٣١٢١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ بازار کی دکانوں کے لیے اجازت ضروری نہیں ہے۔ (اجازت لینا ضروری نہیں ہے) ۔
(۲۳۱۲۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی حَوَانِیتِ السُّوقِ إذْنٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১২১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بازار کی دکانوں میں جانے کی اجازت لینا
(٢٣١٢٢) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ جب دکاندار دروازہ کھول کر بیٹھ جائے، تو اجازت شمار ہوگی۔
(۲۳۱۲۲) حَدَّثَنَا حَفْصٌ وَابْنُ عُلَیَّۃَ وَعَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : إذَا فَتَحَ السُّوقِی بَابَہُ وَجَلَسَ ، فَقَدْ أَذِنَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১২২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بازار کی دکانوں میں جانے کی اجازت لینا
(٢٣١٢٣) حضرت اعمش سے مروی ہے حضرت ابراہیم التیمی اور حضرت ابراہیم نخعی ، حضرت خیثمہ اور ہمارے اصحاب جب ہمارے پاس بازار کی دکان میں تشریف لاتے تو صرف السلام علیکم فرماتے پھر داخل ہوجاتے۔
(۲۳۱۲۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، قَالَ : کَانَ إبْرَاہِیمُ التَّیْمِیُّ وَإِبْرَاہِیمُ النَّخَعِیُّ وَخَیْثَمَۃُ وَأَصْحَابُنَا یَأْتُونَا فِی حَوَانِیتِ السُّوقِ فَلاَ یَزِیدُونَ عَلَی أَنْ یَقُولُوا : السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ ، ثُمَّ یَدْخُلُونَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১২৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بازار کی دکانوں میں جانے کی اجازت لینا
(٢٣١٢٤) حضرت عکرمہ سے کہا گیا کہ حضرت ابن عمر (رض) نے بازار کی دکانوں میں جانے کی اجازت لیتے تھے ؟ فرمایا جس چیز کی حضرت ابن عمر (رض) طاقت رکھتے تھے اس کی طاقت کون رکھ سکتا ہے۔
(۲۳۱۲۴) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَیْرٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ : أَنَّہُ قِیلَ لَہُ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ یَسْتَأْذِنُ عَلَی حَوَانِیتِ السُّوقِ ؟ فَقَالَ : وَمَنْ یُطِیقُ مَا کَانَ ابْنُ عُمَرَ یُطِیقُ؟
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১২৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بازار کی دکانوں میں جانے کی اجازت لینا
(٢٣١٢٥) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین (رض) ہماری دکان پر تشریف لاتے تو پہلے السلام علیکم فرماتے پھر داخل ہوتے۔
(۲۳۱۲۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ سِیرِینَ یَأْتِینِی فِی حُجْرَۃِ بُرِّیٍّ فَیَقُولُ : السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ، ثُمَّ یَلِجُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১২৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بازار کی دکانوں میں جانے کی اجازت لینا
(٢٣١٢٦) حضرت شعیب سے مروی ہے کہ حضرت ابو العالیہ (رض) غلہ والے کمرے میں تشریف لاتے تو پوچھتے کہ السلام علیکم کیا میں داخل ہو جاؤں ؟ میں نے عرض کیا اللہ آپ پر رحم فرمائے یہ تو بازار ہے ! فرمانے لگے، بعض اوقات انسان اپنا حساب کررہا ہوتا ہے اور بعض اوقات دراہم کو شمار کررہا ہوتا ہے۔
(۲۳۱۲۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ شُعَیْبٍ ، قَالَ : کَانَ أَبُو الْعَالِیَۃِ یَأْتِی فِی بَیْتِ بُرِّیٍّ فَیَقُولُ : السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ أَلِجُ ؟ فَأَقُولُ : رَحِمَک اللَّہُ ، إنَّمَا ہِیَ السُّوقُ ، فَیَقُولُ : إنَّ الرَّجُلَ رُبَّمَا خَلاَ عَلَی حِسَابِہِ وَرُبَّمَا خَلاَ عَلَی الدَّرَاہِمِ یَتَفَقَّدُہَا۔
tahqiq

তাহকীক: