মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি

হাদীস নং: ২৩১২৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بازار کی دکانوں میں جانے کی اجازت لینا
(٢٣١٢٧) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں حضرت مجاہد کے ساتھ کوفہ کے بازار میں تھا، درزیوں کے خیمے (چبوترے) بنو البکّاء کے گھروں سے ملا ہوا جو بازار تھا اس کے سامنے نصب تھے، آپ (رض) نے فرمایا حضرت ابن عمر (رض) ان سے اس کی اجازت لیتے تھے۔ میں نے عرض کیا کس طرح کرتے تھے ؟ فرمایا : وہ فرماتے تھے السلام علیکم کیا میں داخل ہوسکتا ہوں ؟ پھر داخل ہوتے۔
(۲۳۱۲۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : کُنْتُ مَعَ مُجَاہِدٍ فِی سُوقِ الْکُوفَۃِ وَخِیَامٌ لِلْخَیَّاطَیْنِ مُقْبِلَۃٌ عَلَی السُّوقِ مِمَّا یَلِی دُورَ بنی الْبَکّائِ ، فَقَالَ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ یَسْتَأْذِنُ فِی مِثْلِ ہَذِہِ قَالَ : وَقُلْتُ : کَیْفَ یَصْنَعُ ؟ قَالَ : کَانَ یَقُولُ : السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ أَلِجُ ؟ ثُمَّ یَلِجُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১২৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بازار کی دکانوں میں جانے کی اجازت لینا
(٢٣١٢٨) حضرت درھم ابو عبید المحاربی سے مروی ہے کہ میں نے حضرت علی (رض) کو بازار میں دیکھا کہ بارش شروع ہوگئی، آپ ایک فارسی کے خیمہ کے سایے میں کھڑے ہوگئے۔ وہ فارسی آپ کو دھکیلنے لگا۔ علی (رض) فرما رہے تھے کہ میں تو صرف بارش سے بچنے کے لیے یہاں رکا ہوں۔ بعد میں جب اس فارسی کو پتہ چلا کہ یہ علی (رض) تھے تو وہ اپنے سینہ پر ہاتھ مارنے لگا۔
(۲۳۱۲۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُبَادَۃُ بْنُ مُسْلِمٍ الْفَزَارِیّ ، عَنْ دِرْہَمٍ أَبِی عُبَیْدٍ الْمُحَارِبِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلِیًّا أَصَابَتْہُ السَّمَائُ وَہُوَ فِی السُّوقِ ، فَاسْتَظَلَّ بِخَیْمَۃِ الْفَارِسِیِّ ، فَجَعَلَ الْفَارِسِیُّ یَدْفَعُہُ ، عَنْ خَیْمَتِہِ وَجَعَلَ عَلِیٌّ یَقُول : إنَّمَا أَسْتَظِلُّ مِنَ الْمَطَرِ ، فَأُخْبِرَ الْفَارِسِیُّ بَعْدُ أَنَّہُ عَلِیٌّ فَجَعَلَ یَضْرِبُ صَدْرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১২৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ آزادی، دین اور طلاق کے معاملات میں عورتوں کی گواہی کا حکم
(٢٣١٢٩) حضرت شریح (رض) آزادی کے معاملہ میں دو عورتوں کی گواہی قبول فرماتے (جائز قرار دیتے) تھے۔
(۲۳۱۲۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنْ شُرَیْحٍ : أَنَّہُ أَجَازَ شَہَادَۃَ امْرَأَتَیْنِ فِی عِتْقٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১২৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ آزادی، دین اور طلاق کے معاملات میں عورتوں کی گواہی کا حکم
(٢٣١٣٠) حضرت شریح (رض) دو عورتوں کی گواہی عتق کے معاملہ میں قبول فرما (جائز قرار فرما) لیتے تھے اگر ان کے ساتھ ایک مرد بھی ہو۔
(۲۳۱۳۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ شُرَیْحٍ : أَنَّہُ أَجَازَ شَہَادَۃَ امْرَأَتَیْنِ فِی عِتْقٍ ، إحْدَاہُمَا خَالَۃ۔ یَعْنِی : مَعْہُمَا رَجُلٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১৩০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ آزادی، دین اور طلاق کے معاملات میں عورتوں کی گواہی کا حکم
(٢٣١٣١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ عورتوں کی گواہی مردوں کے ساتھ آزادی، دین اور وصیت میں جائز ہے۔
(۲۳۱۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : تَجُوزُ شَہَادَۃُ النِّسَائِ فِی الْعَتَاقَۃِ وَالدَّیْنِ وَالْوَصِیَّۃِ۔ یَعْنِی : مَعَ الرَّجُلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১৩১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ آزادی، دین اور طلاق کے معاملات میں عورتوں کی گواہی کا حکم
(٢٣١٣٢) حضرت شریح عورتوں کی گواہی حقوق میں جائز قرار دیتے تھے۔
(۲۳۱۳۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ شُرَیْحٍ : أَنَّہُ کَانَ یُجِیزُ شَہَادَۃَ النِّسَائِ فِی الْحُقُوقِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১৩২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ آزادی، دین اور طلاق کے معاملات میں عورتوں کی گواہی کا حکم
(٢٣١٣٣) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ عورتوں کی گواہی دین کے علاوہ معاملات میں جائز نہیں۔
(۲۳۱۳۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : لاَ تَجُوزُ شَہَادَۃُ النِّسَائِ إلاَّ فِی الدَّیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১৩৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ آزادی، دین اور طلاق کے معاملات میں عورتوں کی گواہی کا حکم
(٢٣١٣٤) حضرت ضحاک (رض) عورتوں کی گواہی کو جائز قرار دیتے تھے۔
(۲۳۱۳۴) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : یُجِیزُ شَہَادَۃَ النِّسَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১৩৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ آزادی، دین اور طلاق کے معاملات میں عورتوں کی گواہی کا حکم
(٢٣١٣٥) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ دین اور جو چیزیں ضروری ہوں ان میں دو عورتوں کی گواہی جائز ہے۔
(۲۳۱۳۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُبَارَکٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : تَجُوزُ شَہَادَتَہُنَّ فِی الدَّیْنِ وَفِیمَا لاَ بُدَّ مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১৩৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ آزادی، دین اور طلاق کے معاملات میں عورتوں کی گواہی کا حکم
(٢٣١٣٦) حضرت مغیرہ بن سعید سے دریافت کیا گیا کہ طلاق کے معاملہ میں مرد کے ساتھ دو عورتوں کی گواہی معتبر ہے ؟ فرمایا : ٹھیک ہے۔
(۲۳۱۳۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ ، قَالَ : سَأَلَ الْمُغِیرَۃُ بْنُ سَعِیدٍ الشَّعْبِیَّ : أَتَجُوزُ شَہَادَۃُ الرَّجُلِ وَالْمَرْأَتَیْنِ فِی الطَّلاَقِ ؟ قَالَ : نَعَمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১৩৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ آزادی، دین اور طلاق کے معاملات میں عورتوں کی گواہی کا حکم
(٢٣١٣٧) حضرت عمر (رض) طلاق کے معاملہ میں عورتوں کی گواہی کو جائز (نافذ) قرا ر دیتے تھے۔
(۲۳۱۳۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ الْخِرِّیتِ ، عَنْ أَبِی لَبِیدٍ : أَنَّ عُمَرَ أَجَازَ شَہَادَۃَ النِّسَائِ فِی الطَّلاَقِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১৩৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص پھل فروخت کرے ، اور صدقہ سے بری ہو جائے
(٢٣١٣٨) حضرت ابوہریرہ (رض) پھل کو فروخت کر کے، اس کے صدقہ سے بری ہونے کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۳۱۳۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنْ أَبِی کَثِیرٍ الْحَنَفِیِّ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَبِیعَ ثَمَرَتَہُ وَیَتَبَرَّأ مِنَ الصَّدَقَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১৩৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص پھل فروخت کرے ، اور صدقہ سے بری ہو جائے
(٢٣١٣٩) حضرت سعید بن المسیب (رض) فرماتے ہیں کہ وہ صدقہ سے بری نہ ہوگا۔
(۲۳۱۳۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنْ أَیُّوبَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : لاَ یَبْرَأ مِنَ الصَّدَقَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১৩৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص پھل فروخت کرے ، اور صدقہ سے بری ہو جائے
(٢٣١٤٠) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ جب آپ اپنے پھل فروخت کرو ، یا باغ کے پھل فروخت کرو، تو صدقہ باغ میں ہے۔
(۲۳۱۴۰) حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إذَا بِعْتَ ثَمَرَتَکَ أَو ثَمَرَۃ حَائِطِکَ فَالصَّدَقَۃُ فِی الْحَائِطِ۔

وَقَالَ ابْنُ أَبِی مُلَیْکَۃَ : ہِیَ عَلَی الْمُبْتَاعِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১৪০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص (والد) اپنے بچے کے مال میں سے کچھ لے لے
(٢٣١٤١) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : سب سے پاکیزہ مال جو آدمی کھاتا ہے وہ ہے جو وہ اپنی کمائی سے کھائے، اور اس کا بیٹا بھی اس کی کمائی میں سے ہے۔
(۲۳۱۴۱) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عائِشَۃَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إنَّ أَطْیَبَ مَا أَکَلَ الرَّجُلُ مِنْ کَسْبِہِ ، وَوَلَدُہُ مِنْ کَسْبِہِ۔

(احمد ۶/۴۲۔ ابن حبان ۴۲۶۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১৪১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص (والد) اپنے بچے کے مال میں سے کچھ لے لے
(٢٣١٤٢) حضرت محمد بن المنکدر (رض) سے مروی ہے کہ ایک شخص آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں اپنے والد سے جھگڑا کرتے ہوئے آیا، جس نے اس کا مال لیا تھا، آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تو اور تیرا مال دونوں تیرے والد کے ہیں۔
(۲۳۱۴۲) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ : أَنَّ رَجُلاً خَاصَمَ أَبَاہُ فِی مَالٍ کَانَ أَصَابَہُ ، إلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : أَنْتَ وَمَالُکَ لأَبِیکَ۔ (ابن ماجہ ۲۲۹۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১৪২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص (والد) اپنے بچے کے مال میں سے کچھ لے لے
(٢٣١٤٣) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : بیٹا والد کی کمائی میں سے ہے۔
(۲۳۱۴۳) حَدَّثَنَا خلف بْنُ خَلِیفَۃَ ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الْوَلَدُ مِنْ کَسْبِ الْوَالِدِ۔ (طبرانی ۵۱۳۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১৪৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص (والد) اپنے بچے کے مال میں سے کچھ لے لے
(٢٣١٤٤) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : بیٹا والد کی پاکیزہ کمائی میں سے ہے۔
(۲۳۱۴۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ وَغُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ عُمَیْرٍ اللَّیثِی ، عَنْ أُمِّہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : وَلَدُ الرَّجُلِ مِنْ کَسْبِہِ ، مِنْ أَطْیَبِ کَسْبِہِ۔

(ابوداؤد ۳۵۲۳۔ احمد ۱۲۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১৪৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص (والد) اپنے بچے کے مال میں سے کچھ لے لے
(٢٣١٤٥) حضرت عائشہ (رض) سے اسی طرح مروی ہے۔
(۲۳۱۴۵) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ عَمَّتِہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، بِنَحْوِہِ۔ (ترمذی ۱۳۵۸۔ احمد ۱۶۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১৪৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص (والد) اپنے بچے کے مال میں سے کچھ لے لے
(٢٣١٤٦) حضرت عائشہ (رض) ارشاد فرماتی ہیں کہ والد اپنی اولاد کے مال میں سے جو چاہے استعمال کرسکتا ہے ، لیکن اولاد (لڑکا) والد کے مال میں سے بغیر اجازت استعمال نہیں کرسکتا۔
(۲۳۱۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ سُوَیْد بْنِ غَفَلَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : یَأْکُلُ الرَّجُلُ مِنْ مَالِ وَلَدِہِ مَا شَائَ ، وَلاَ یَأْکُلُ الْوَلَدُ مِنْ مَالِ وَالِدِہِ إلاَّ بِإِذْنِہِ۔
tahqiq

তাহকীক: