মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি

হাদীস নং: ২৩১৪৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص (والد) اپنے بچے کے مال میں سے کچھ لے لے
(٢٣١٤٧) حضرت عائشہ (رض) ارشاد فرماتی ہیں کہ آدمی کا بیٹا اس کی کمائی میں سے ہے، وہ اس کے مال میں سے جو چاہے استعمال کرسکتا ہے۔
(۲۳۱۴۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا دَاوُد بْنُ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : سَمِعْتُ الشَّعْبِیَّ یَقُولُ : قَالَتْ عَائِشَۃُ : وَلَدُ الرَّجُلِ مِنْ کَسْبِہِ ، یَأْکُلُ مِنْ مَالِہِ مَا شَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১৪৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص (والد) اپنے بچے کے مال میں سے کچھ لے لے
(٢٣١٤٨) حضرت شعبی سے مروی ہے کہ انصار میں سے ایک شخص حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول 5! میرے والد نے میرا مال غصب کرلیا ہے، آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تو اور تیرا مال تیرے والد کے ہیں۔
(۲۳۱۴۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی لَیْلَی ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ إلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إنَّ أَبِی غَصَبَنِی مَالِی ، فَقَالَ : أَنْتَ وَمَالُکَ لأَبِیکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১৪৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص (والد) اپنے بچے کے مال میں سے کچھ لے لے
(٢٣١٤٩) حضرت سعید بن المسیب ارشاد فرماتے ہیں کہ والد اپنی اولاد کے مال میں سے جو چاہے استعمال کرسکتا ہے ، لیکن لڑکا اپنے والد کے مال میں سے بغیر اجازت اور طیب نفس کے استعمال نہیں کرسکتا۔
(۲۳۱۴۹) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : یَأْکُلُ الْوَالِدُ مِنْ مَالِ وَلَدِہِ مَا شَائَ ، وَلاَ یَأْکُلُ الْوَلَدُ مِنْ مَالِ وَالِدِہِ إلاَّ بِطِیبِ نَفْسِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১৪৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص (والد) اپنے بچے کے مال میں سے کچھ لے لے
(٢٣١٥٠) حضرت شعبی (رض) سے اسی طرح مروی ہے۔
(۲۳۱۵۰) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ وَوَکِیعٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১৫০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص (والد) اپنے بچے کے مال میں سے کچھ لے لے
(٢٣١٥١) حضرت جابر سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
(۲۳۱۵۱) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১৫১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص (والد) اپنے بچے کے مال میں سے کچھ لے لے
(٢٣١٥٢) حضرت عامر (رض) فرماتے ہیں کہ آدمی کے لیے اپنے بیٹے کے مال کو استعمال کرنا حلال اور جائز ہے۔
(۲۳۱۵۲) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ حَیٍّ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : الرَّجُلُ فِی حِلٍّ مِنْ مَالِ وَلَدِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১৫২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص (والد) اپنے بچے کے مال میں سے کچھ لے لے
(٢٣١٥٣) حضرت عروہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے اپنے بیٹے کا مال استعمال کیا اور اس سے اجازت نہ لی، پھر آنحضرت 5، حضرت ابوبکر یا حضرت عمر (رض) سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اس کو واپس کردو، بیشک وہ تمہاری بہو کا حصہ ہے۔
(۲۳۱۵۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : صَنَعَ رَجُلٌ فِی مَالِہِ شَیْئًا وَلَمْ یَسْتَأْذِنْ أَبَاہُ ، قَالَ ہِشَامٌ : قَالَ أَبِی : فَسَأَلَ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَوْ أَبَا بَکْرٍ ، أَوْ عُمَرَ فَقَالَ : اُرْدُدْہ عَلَیْہِ فَإِنَّمَا ہُوَ سَہْمٌ مِنْ کِنَانَتِک۔ (عبدالرزاق ۱۶۶۲۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১৫৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص (والد) اپنے بچے کے مال میں سے کچھ لے لے
(٢٣١٥٤) حضرت عطاء اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ آدمی اپنے بیٹے کے مال میں سے جو چاہے، بغیر اجازت استعمال کرلے۔
(۲۳۱۵۴) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : کَانَ عَطَائٌ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَأْخُذَ الرَّجُلُ مِنْ مَالِ وَلَدِہِ مَا شَائَ مِنْ غَیْرِ ضَرُورَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১৫৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص (والد) اپنے بچے کے مال میں سے کچھ لے لے
(٢٣١٥٥) حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ تو اللہ کی طرف سے اپنے والد کے لیے ہبہ ہے، تو اور تیرا مال تیرے والد کا ہے، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ { یَہَبُ لِمَنْ یَشَائُ إنَاثًا وَیَہَبُ لِمَنْ یَشَائُ الذُّکُورَ }۔
(۲۳۱۵۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : أَنْتَ مِنْ ہِبَۃِ اللہِ لأَبِیکَ ، أَنْتَ وَمَالُکَ لأَبِیکَ ، ثُمَّ قَرَأ : {یَہَبُ لِمَنْ یَشَائُ إنَاثًا وَیَہَبُ لِمَنْ یَشَائُ الذُّکُورَ}۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১৫৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص (والد) اپنے بچے کے مال میں سے کچھ لے لے
(٢٣١٥٦) حضرت عمرو بن شعیب سے مروی ہے کہ ایک شخص آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا، اے اللہ کے رسول 5! میرے والد نے میرا مال لے لیا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تو اور تیرا مال تیرے والد ہی کے ہیں۔
(۲۳۱۵۶) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ : أَنَّ رَجُلاً أَتَی النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ إنَّ أَبِی اجْتَاحَ مَالِی ، فَقَالَ : أَنْتَ وَمَالُکَ لأَبِیکَ۔

(ابوداؤد ۳۵۲۴۔ احمد ۲/۲۰۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১৫৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ اپنے بیٹے کے مال میں سے بغیر اجازت نہیں استعمال کر سکتا
(٢٣١٥٧) حضرت ابن سیرین (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ والد کے لیے اپنی اولاد کے ساتھ حسن سلوک کرنا ضروری ہے، اور ہر انسان اس چیز کا زیادہ حق دار ہے جس کا وہ مالک ہے۔
(۲۳۱۵۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : عَلَی الْوَلَدِ أَنْ یَبَرَّ وَالِدَہُ ، وَکُلُّ إنْسَانٍ أَحَقُّ بِالَّذِی لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১৫৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ اپنے بیٹے کے مال میں سے بغیر اجازت نہیں استعمال کر سکتا
(٢٣١٥٨) حضرت ابن عون سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضرت قاسم بن محمد سے روایت کیا کہ کیا کوئی شخص (والد) اپنے بیٹے کے مال میں سے جو چاہے بغیر اجازت استعمال کرسکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا : میں نہیں جانتا یہ کیا ہے ؟
(۲۳۱۵۸) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : قَالَ رَجُلٌ لِلْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ : أَیَعْتَصِرُ الرَّجُلُ مِنْ مَالِ وَلَدِہِ مَا شَائَ ؟ فَقَالَ : مَا أَدْرِی مَا ہَذَا ؟۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১৫৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ اپنے بیٹے کے مال میں سے بغیر اجازت نہیں استعمال کر سکتا
(٢٣١٥٩) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اپنے بیٹے کے مال سے وہ لے جو وہ دے اور جو وہ نہ دے وہ مت لے۔
(۲۳۱۵۹) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ : قَالَ خُذْ مِنْ مَالِ وَلَدِکَ مَا أَعْطَیْتَہُ ، وَلاَ تَأْخُذْ مِنْہُ مَا لَمْ تُعْطِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১৫৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ اپنے بیٹے کے مال میں سے بغیر اجازت نہیں استعمال کر سکتا
(٢٣١٦٠) حضرت سالم سے مروی ہے کہ حضرت حمزہ بن عبداللہ بن عمر (رض) نے ایک اونٹ ذبح فرمایا : ایک سائل نے حضرت ابن عمر (رض) سے سوال کیا ؟ حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ یہ میرا مال نہیں ہے۔ حضرت حمزہ نے کہا کہ ابا جان یہ آپ کے لیے بھی حلال ہے۔ آپ اس م یں سے جسے چاہیں کھلا سکتے ہیں۔
(۲۳۱۶۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ جَرِیرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنْ یُونُسَ بْنِ یَزِیدَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَالِمٍ : أَنَّ حَمْزَۃَ بْنَ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ نَحَرَ جَزُورًا ، فَجَائَ سَائِلٌ فَسَأَلَ ابْنَ عُمَرَ ، فَقَالَ عَبْدُ اللہِ : مَا ہِیَ لِی ، فَقَالَ حَمْزَۃُ : یَا أَبَتَاہُ ، فَأَنْتَ فِی حِلٍّ فَأَطْعِمْ مِنْہَا مَا شِئْتَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১৬০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ اپنے بیٹے کے مال میں سے بغیر اجازت نہیں استعمال کر سکتا
(٢٣١٦١) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر والد محتاج ہو تو وہ اتنا ہی خرچ کرے گا جتنا اس نے اس پر خرچ کیا تھا۔
(۲۳۱۶۱) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : یُنْفِقُ الرَّجُلُ مِنْ مَالِ وَلَدِہِ إذَا کَانَ مُحْتَاجًا بِقَدْرِ مَا أَنْفَقَ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১৬১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ اپنے بیٹے کے مال میں سے بغیر اجازت نہیں استعمال کر سکتا
(٢٣١٦٢) حضرت علی (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ اگر بیٹا چھوٹا ہو تو والد اس کے مال کا زیادہ حق دار ہے۔ اور جب بیٹا بڑا ہوجائے اور اپنا مال علیحدہ کرلے تو پھر بیٹا زیادہ حق دار ہے۔
(۲۳۱۶۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَنَفِیَّۃِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : الرَّجُلُ أَحَقُّ بِمَالِ وَلَدِہِ إذَا کَانَ صَغِیرًا ، فَإِذَا کَبُرَ وَاحْتَازَ مَالَہُ کَانَ أَحَقَّ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১৬২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اولاد کے لیے والد کے مال میں سے جو حلال ہے
(٢٣١٦٣) حضرت عمرو سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضرت جابر بن زید سے دریافت کیا کہ میرے والد نے مجھے اپنے مال سے محروم کیا ہوا ہے، اور کہتا ہے کہ میں اس میں سے تجھے کچھ نہ دوں گا، آپ نے فرمایا : اپنے والد کے مال میں سے معروف طریقہ سے استعمال کرلے۔
(۲۳۱۶۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، قَالَ رَجُلٌ لِجَابِرِ بْنِ زَیْدٍ : إنَّ أَبِی یَحْرِمُنِی مَالَہُ ، یَقُولُ : لاَ أُعْطِیکَ مِنْہُ شَیْئًا ، قَالَ : کُلْ مِنْ مَالِ أَبِیک بِالْمَعْرُوفِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১৬৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات پڑوسی کے لیے شفعہ کا فیصلہ فرماتے ہیں
(٢٣١٦٤) حضرت علی اور حضرت عبداللہ سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پڑوسی کے لیے شفعہ کا فیصلہ فرمایا۔
(۲۳۱۶۴) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ علِیٍّ وَعَبْدُ اللہِ ، قَالاَ : قضَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِالشُّفْعَۃِ لِلْجِوَارِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১৬৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات پڑوسی کے لیے شفعہ کا فیصلہ فرماتے ہیں
(٢٣١٦٥) حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پڑوسی کے حق میں فیصلہ فرمایا۔
(۲۳۱۶۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَکَمِ عَمَّنْ سَمِعَ عَلِیًّا ، وَعَبْدَ اللہِ یَقُولاَنِ : قَضَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِالْجِوَارِ۔ (نسائی ۶۳۰۴۔ عبدالرزاق ۱۴۳۸۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩১৬৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات پڑوسی کے لیے شفعہ کا فیصلہ فرماتے ہیں
(٢٣١٦٦) حضرت ابو رافع سے مرفوعاً مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : پڑوسی اپنے شفعہ کا زیادہ حق دار ہے۔
(۲۳۱۶۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِیدِ ، عَنْ أَبِی رَافِعٍ یَبْلُغُ بِہِ إلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : الْجَارُ أَحَقُّ بِصَقَبہِ۔ (بخاری ۶۹۷۷۔ ابوداؤد ۳۵۱۰)
tahqiq

তাহকীক: