মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২৩১৬৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات پڑوسی کے لیے شفعہ کا فیصلہ فرماتے ہیں
(٢٣١٦٧) حضرت سمرہ سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : گھر کا پڑوسی (شفعہ کے ذریعہ) اس گھر کا زیادہ حق دار ہے۔
(۲۳۱۶۷) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَۃَََ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : جَارُ الدَّارِ أَحَقُّ بِالدَّارِ۔ (ابوداؤد ۳۵۱۱۔ احمد ۵/۱۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১৬৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات پڑوسی کے لیے شفعہ کا فیصلہ فرماتے ہیں
(٢٣١٦٨) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اگر پڑوسیوں کا راستہ ایک ہو تو گھر کا پڑوسی شفعہ کا زیادہ حق دار ہے، اور اگر وہ موجود نہ ہو تو اس کا انتظار کیا جائے گا۔
(۲۳۱۶۸) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الْجَارُ أَحَقُّ بِشُفْعَۃِ جَارِہِ إذَا کَانَ طَرِیقُہُمَا وَاحِدًا یُنْتَظَرُ بِہَا ، وَإِنْ کَانَ غَائِبًا۔
(ابوداؤد ۳۵۱۲۔ احمد ۳/۳۰۳)
(ابوداؤد ۳۵۱۲۔ احمد ۳/۳۰۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১৬৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات پڑوسی کے لیے شفعہ کا فیصلہ فرماتے ہیں
(٢٣١٦٩) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : شفعہ کرنے والا پڑوسی سے زیادہ حق دار ہے اور پڑوسی نزدیک والے سے زیادہ حق دار ہے۔ (یا پھر یہ مطلب ہے کہ شفعہ کرنے والا پڑوسی ہو تو وہ زیادہ حق دار ہے اور پڑوسی نزدیک بھی ہو تو زیادہ حق دار ہے) ۔
(۲۳۱۶۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ الْمُغِیرَۃِ الثَّقَفِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ الشَّعْبِیَّ یَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الشَّفِیعُ أَوْلَی مِنَ الْجَارِ ، وَالْجَارُ أَوْلَی مِنَ الْجُنُبِ۔ (عبدالرزاق ۱۴۳۹۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১৬৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات پڑوسی کے لیے شفعہ کا فیصلہ فرماتے ہیں
(٢٣١٧٠) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پڑوسیوں کے لیے شفعہ کا فیصلہ فرمایا۔
(۲۳۱۷۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ رَاشِدٍ السُّلَمِیُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ الشَّعْبِیَّ یَقُولُ : قَضَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِالْجِوَارِ۔ (عبدالرزاق ۱۴۳۸۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১৭০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات پڑوسی کے لیے شفعہ کا فیصلہ فرماتے ہیں
(٢٣١٧١) حضرت عمر (رض) نے حضرت شریح کو خط لکھا کہ پڑوسیوں کے لیے شفعہ کا فیصلہ کریں، حضرت شریح کوفہ میں رہنے والے شخص کا شام کے رہائشی پر شفعہ کا فیصلہ فرماتے تھے۔
(۲۳۱۷۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ حَفْصٍ : أَنَّ عُمَرَ کَتَبَ إلَی شُرَیْحٍ : أَنْ یَقْضِیَ بِالْجِوَارِ ، قَالَ : فَکَانَ شُرَیْحٌ یَقْضِی لِلرَّجُلِ مِنْ أَہْلِ الْکُوفَۃِ عَلَی الرَّجُلِ مِنْ أَہْلِ الشَّامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১৭১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات پڑوسی کے لیے شفعہ کا فیصلہ فرماتے ہیں
(٢٣١٧٢) حضرت شعبی (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ شریک شفیع سے زیادہ حق دار ہے، اور شفیع پڑوسی سے زیادہ حق دار ہے اور پڑوسی باقیوں سے زیادہ حق دار ہے۔
(۲۳۱۷۲) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : الْخَلِیطُ أَحَقُّ مِنَ الشَّفِیعِ ، وَالشَّفِیعُ أَحَقُّ مِنَ الْجَارِ ، وَالْجَارُ أَحَقُّ مِمَّنْ سِوَاہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১৭২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات پڑوسی کے لیے شفعہ کا فیصلہ فرماتے ہیں
(٢٣١٧٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ شریک شفعہ کا زیادہ حق دار ہے، اور اگر کوئی شریک نہ ہو تو پھر پڑوسی زیادہ حق دار ہے۔
(۲۳۱۷۳) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : الشَّرِیکُ أَحَقُّ بِالشُّفْعَۃِ فَإِنْ لَمْ یَکُنْ لَہُ شَرِیکٌ فَالْجَارُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১৭৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات پڑوسی کے لیے شفعہ کا فیصلہ فرماتے ہیں
(٢٣١٧٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ شریک پڑوسی سے زیادہ اور پڑوسی باقیوں سے زیادہ حق دار ہے۔
(۲۳۱۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ فُضَیْلِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ: الْخَلِیطُ أَحَقُّ مِنَ الْجَارِ ، وَالْجَارُ أَحَقُّ مِنْ غَیْرِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১৭৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات پڑوسی کے لیے شفعہ کا فیصلہ فرماتے ہیں
(٢٣١٧٥) حضرت عمرو بن حریث پڑوسیوں کے لیے شفعہ کا فیصلہ فرماتے تھے۔
(۲۳۱۷۵) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی حَیَّانَ ، عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ عَمْرَو بْنَ حُرَیْثٍ کَانَ یَقْضِی بِالْجِوَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১৭৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات پڑوسی کے لیے شفعہ کا فیصلہ فرماتے ہیں
(٢٣١٧٦) حضرت ثرید فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول 5! ایک زمین میں کسی کے لیے کوئی حصہ اور شرکت نہیں ہے، صرف اس کا پڑوسی ہے، اس میں شفعہ کس کا حق ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : پڑوسی اپنے شفعہ کا زیادہ حق دار ہے۔
(۲۳۱۷۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ حُسَیْنَ الْمُعَلِّمِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِیدِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، أَرْضٌ لَیْسَ فِیہَا لأَحَدٍ قَسْمٌ وَلاَ شِرْکٌ إلاَّ الْجِوَارُ ، قَالَ : الْجَوارُ أَحَقُّ بِسَقَبِہِ مَا کَانَ۔
(ابن ماجہ ۲۴۹۶۔ طحاوی ۱۲۴)
(ابن ماجہ ۲۴۹۶۔ طحاوی ۱۲۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১৭৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات پڑوسی کے لیے شفعہ کا فیصلہ فرماتے ہیں
(٢٣١٧٧) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص کا زمین یا مکان میں شرکت ہو، اس کے لیے شریک کی اجازت کے بغیر اس کا بیچنا جائز نہیں ہے، اس کا شریک چاہے تو خود خریدے اور اگر چاہے تو نہ خریدے۔
(۲۳۱۷۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ کَانَتْ لَہُ شَرِکَۃٌ فِی أَرْضٍ أَوْ رَبْعَۃٍ فَلَیْسَ لَہُ أَنْ یَبِیعَ حَتَّی یَسْتَأْذِنَ شَرِیکَہُ ، فَإِنْ شَائَ أَخَذَ ، وَإِنْ شَائَ تَرَکَ۔ (مسلم ۱۲۲۹۔ ابوداؤد ۳۵۰۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১৭৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ذمی اور اعرابی کے لیے حق شفعہ
(٢٣١٧٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ مشرک اور اعرابی کے لیے حق شفعہ ہے، حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ مشرک اور اعرابی کے لیے حق شفعہ نہیں ہے۔
(۲۳۱۷۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاہِیمَ، قَالَ: الشُّفْعَۃُ لِلْمُشْرِکِ وَالأَعْرَابِیِّ وَغَیْرِہِما۔
وَقَالَ الشَّعْبِیُّ : لاَ شُفْعَۃَ لأَعْرَابِیٍّ ، وَلاَ مُشْرِکٍ۔
وَقَالَ الشَّعْبِیُّ : لاَ شُفْعَۃَ لأَعْرَابِیٍّ ، وَلاَ مُشْرِکٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১৭৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ذمی اور اعرابی کے لیے حق شفعہ
(٢٣١٧٩) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اعرابی اور اس شخص کے لیے جو شہر میں رہائش پذیر نہیں ہے اس کے لیے حق شفعہ نہیں ہے۔
(۲۳۱۷۹) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ، عَنْ لَیْثٍ، عَنْ مُہَاجِرٍ، عَنِ الشَّعْبِیِّ، قَالَ: لَیْسَ لأَعْرَابِیٍّ، وَلاَ لِمَنْ لاَ یَسْکُنُ الْمِصْرَ شُفْعَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১৭৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ذمی اور اعرابی کے لیے حق شفعہ
(٢٣١٨٠) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ یہودی اور نصرانی کو حق شفعہ نہیں ہے۔
(۲۳۱۸۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ، عَنْ حُمَیْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: لَیْسَ لِلْیَہُودِیِّ وَلاَ النَّصْرَانِیِّ شُفْعَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১৮০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ذمی اور اعرابی کے لیے حق شفعہ
(٢٣١٨١) حضرت مقدام ابو فروہ سے مروی ہے کہ حضرت شریح (رض) نے ایک نصرانی کے لیے شفعہ کا فیصلہ فرمایا۔
(۲۳۱۸۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ: حدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنْ أَبِی الْمِقْدَامِ أَبِی فَرْوَۃ، قَالَ: حَدَّثَنِی جَارٌ لِی: أَنَّ شُرَیْحًا قَضَی لِنَصْرَانِیٍّ بِشُفْعَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১৮১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ذمی اور اعرابی کے لیے حق شفعہ
(٢٣١٨٢) حضرت عمر بن عبد العزیز نے تحریر فرمایا کہ یہودی اور نصرانی کو حق شفعہ حاصل ہے۔
(۲۳۱۸۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حدَّثَنَا قَیْسُ بْنُ الرَّبِیعِ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ ، قَالَ : کَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ : لِلْیَہُودِیِّ وَالنَّصْرَانِیِّ شُفْعَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১৮২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ذمی اور اعرابی کے لیے حق شفعہ
(٢٣١٨٣) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ یہودی اور نصرانی کو حق شفعہ حاصل نہیں۔
(۲۳۱۸۳) حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : لَیْسَ لِیَہُودِیٍّ ، وَلاَ نَصْرَانِیٍّ شُفْعَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১৮৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ذمی اور اعرابی کے لیے حق شفعہ
(٢٣١٨٤) حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ یہودی اور نصرانی کو حق شفعہ حاصل ہے۔
(۲۳۱۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : قَالَ لنَا سُفْیَانُ : لِلْیَہُودِیِّ وَالنَّصْرَانِیِّ شُفْعَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১৮৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ذمی اور اعرابی کے لیے حق شفعہ
(٢٣١٨٥) حضرت حسن (رض) کفار کے لیے حق شفعہ میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
(۲۳۱۸۵) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ لاَ یَرَی لِلْکُفَّارِ شُفْعَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১৮৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اعرابی کے لیے حق شفعہ
(٢٣١٨٦) حضرت شریح فرماتے ہیں کہ اعرابی کے لیے حق شفعہ ہے۔
(۲۳۱۸۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ شُرَیْحٍ ، قَالَ : لِلأَعْرَابِیِّ شُفْعَۃٌ۔
তাহকীক: