মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২৩২২৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص ایسی چیز کو فروخت کرے جس کا وہ مالک نہیں ہے
(٢٣٢٢٧) حضرت علی (رض) سے مروی ہے کہ ایک شخص کے قبضہ میں کپڑا تھا، دوسرے شخص نے اس پر گواہ قائم کر دئیے کہ کپڑا اس کا ہے، حضرت علی (رض) نے اس سے فرمایا : اس کا کپڑا اس کے سپرد کر دے اور جس سے تو نے خریدا ہے اس سے اپنا نقصان وصول کرلو۔
(۲۳۲۲۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ حَجَّارِ بْنِ أَبْجَرَ ، عَنْ عَلِیٍّ : فِی رَجُلٍ کَانَ فِی یَدِہِ ثَوْبٌ ، فَأَقَامَ رَجُلٌ عَلَیْہِ الْبَیِّنَۃَ فَقَالَ علی : ادْفَعْ إلَی ہَذَا ثَوْبَہُ ، وَاتْبَعْ مَنِ اشْتَرَیْتَ مِنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩২২৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص ایسی چیز کو فروخت کرے جس کا وہ مالک نہیں ہے
(٢٣٢٢٨) حضرت ابن سیرین (رض) فرماتے ہیں کہ قاضی حضرات یہ فیصلہ فرماتے تھے کہ کوئی شخص ایسی چیز فروخت کرے جس کا وہ مالک نہیں ہے تو اگر مالک طلب کرے تو وہ مالک کی ہوگی، اور یہ مشتری اس کا مثل اس سے لے گا۔
(۲۳۲۲۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ عَلْقَمَۃَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : کَانَتِ الْقُضَاۃُ تَقْضِی فِیمَنْ بَاعَ شَیْئًا لَیْسَ لَہُ ، فَہُوَ لِصَاحِبِہِ ، إذَا طَلَبَہُ یُؤْخَذُ ہَذَا بِالشَّرْوَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩২২৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کچھ لوگ اگر کسی ایک مکان میں شریک ہوں
(٢٣٢٢٩) حضرت شعبی (رض) سے مروی ہے کہ ایک گھر میں کئی لوگ شریک تھے، ان میں سے بعض نے بعض سے وہ گھر خرید لیا، تو دوسرے شریکوں کو شفعہ کا حق حاصل نہیں ہے۔
(۲۳۲۲۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ : فِی الْقَوْمِ یَکُونُونَ شُرَکَائَ فِی الدَّارِ ، فَاشْتَرَی بَعْضُہُمْ مِنْ بَعْضٍ ، قَالَ : لَیْسَ لِلآخَرِینَ شُفْعَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩২২৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کچھ لوگ اگر کسی ایک مکان میں شریک ہوں
(٢٣٢٣٠) حضرت حسن سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
(۲۳۲۳۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ، مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩২৩০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کچھ لوگ اگر کسی ایک مکان میں شریک ہوں
(٢٣٢٣١) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ (رض) سے دریافت کیا کہ میں نے اور ایک دوسرے شخص نے مل کر ایک مکان خریدا، میرے ساتھی کا اس میں چھٹا حصہ ہے۔ آدھا مکان دوسرے شخص کا ہے۔ میرے ساتھی نے اپنا حصہ بیچ دیا ہے۔ کیا ہم سب اس رقم میں سے حصہ لیں گے یا صرف میں لوں گا ؟ انھوں نے جواب دیا کہ صرف تم اس رقم میں سے حصہ لو گے۔
(۲۳۲۳۱) حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَطَائٍ : ابْتَعْتُ أَنَا وَرَجُلٌ دَارًا ، وَلِرَجُلٍ سُدُسٌ وَلِلآخَرِ نِصْفٌ فَبَاعَ یَعْنِی صَاحِبِی آخُذُہُ أَنَا وَہُمْ جَمِیعًا ، أَوْ آخُذُہُ دُونَہُمْ ، قَالَ : لاَ ، بَلْ تَأْخُذُہُ دُونَہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩২৩১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کچھ لوگ اگر کسی ایک مکان میں شریک ہوں
(٢٣٢٣٢) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ وہ سب شریک اس میں برابر ہیں۔
(۲۳۲۳۲) حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِی ابْنُ أَبِی حُسَیْنٍ، عن طَاوُوسٍ قَالَ: ہُمْ فِیہِ سَوَائٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩২৩২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص رہن رکھوائے اور وہ ہلاک ہو جائے
(٢٣٢٣٣) حضرت عطاء سے مروی ہے کہ ایک شخص نے دوسرے کے پاس گھوڑا رہن رکھوایا اور گھوڑا اس کے ہاتھ میں ہلاک ہوگیا، حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مرتہن سے فرمایا : تیرا حق ضائع ہوگیا۔
(۲۳۲۳۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَطَائً یُحَدِّثُ ، أَنَّ رَجُلاً رَہَنَ رَجُلاً فَرَسًا فَنَفَقَ فِی یَدِہِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِلْمُرْتَہِنِ : ذَہَبَ حَقُّکَ۔
(ابوداؤد ۱۸۸۔ بیہقی ۴۱)
(ابوداؤد ۱۸۸۔ بیہقی ۴۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩২৩৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص رہن رکھوائے اور وہ ہلاک ہو جائے
(٢٣٢٣٤) حضرت شریح فرماتے ہیں مرہونہ شے اپنی قیمت کے بقدر نقصان لے گئی (یعنی مقدار کم کردی جائے گی) ۔
(۲۳۲۳۴) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ شُرَیْحًا یَقُولُ : ذَہَبَتِ الرِّہَانُ بِمَا فِیہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩২৩৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص رہن رکھوائے اور وہ ہلاک ہو جائے
(٢٣٢٣٥) حضرت شریح سے اسی طرح مرو ی ہے۔
(۲۳۲۳۵) حَدَّثَنَا علی بن مسہر ، عن الشیبانی ، عن الشعبی ، عن شریح قَالَ : الرہن بما فیہ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩২৩৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص رہن رکھوائے اور وہ ہلاک ہو جائے
(٢٣٢٣٦) حضرت شریح (رض) سے اسی طرح مروی ہے۔
(۲۳۲۳۶) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ إسماعیل ، عن الشعبی ، عن شریح قَالَ : ذہبت الرہان بما فیہا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩২৩৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص رہن رکھوائے اور وہ ہلاک ہو جائے
(٢٣٢٣٧) حضرت شریح سے اسی طرح مروی ہے۔
(۲۳۲۳۷) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ شُرَیْحٍ ، مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩২৩৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص رہن رکھوائے اور وہ ہلاک ہو جائے
(٢٣٢٣٨) حضرت حسن سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
(۲۳۲۳۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : الرَّہْنُ بِمَا فِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩২৩৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص رہن رکھوائے اور وہ ہلاک ہو جائے
(٢٣٢٣٩) حضرت ابن علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن ابی نجیح سے دریافت کیا کہ رہن اگر ہلاک ہوجائے ؟ تو فرمایا حضرت عطاء فرماتے ہیں : سونا و چاندی اور سامان واپس لوٹایا یا جائے گا۔ جبکہ حیوان نہیں لوٹایا جائے گا۔ یہ اوّل میں سے ہے۔
(۲۳۲۳۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنِ الرَّہْنِ إذَا ہَلَکَ ، قَالَ : کَانَ عَطَائٌ یَقُولُ : الذَّہَبُ وَالْفِضَّۃُ وَالْعُرُوضُ یَتَرَادَّانِ ، وَالْحَیَوَانُ لاَ یَتَرَادَّانِ ، ہُوَ مِنَ الأَوَّلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩২৩৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص رہن رکھوائے اور وہ ہلاک ہو جائے
(٢٣٢٤٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر رہن اس سے زیادہ ہو جس کے لیے رہن رکھوایا ہے تو وہ زیادہ میں امین ہے، اور اگر اس سے کم ہو تو پھر اگر نقصان واپس کر دے تو بہتر ہے۔
(۲۳۲۴۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا کَانَ الرَّہْنُ بِأَکْثَرَ مِمَّا رُہِنَ بِہِ ، فَہُوَ أَمِینٌ فِی الْفَضْلِ ، فَإِنْ کَانَ نَاقِصًا فَأَحْسَنُ مِنْ ذَلِکَ أَنْ یَرُدَّ عَلَیْہِ النُّقْصَانَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩২৪০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص رہن رکھوائے اور وہ ہلاک ہو جائے
(٢٣٢٤١) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ رہن کی قیمت کی بقدر کمی کی جائے گی۔
(۲۳۲۴۱) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ زَمْعَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : الرَّہْنُ بِمَا فِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩২৪১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص رہن رکھوائے اور وہ ہلاک ہو جائے
(٢٣٢٤٢) حضرت ابن سیرین سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
(۲۳۲۴۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : الرَّہْنُ بِمَا فِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩২৪২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص رہن رکھوائے اور وہ ہلاک ہو جائے
(٢٣٢٤٣) حضرت ابن عمر (رض) رہن کے متعلق فرماتے ہیں کہ دونوں آپس میں زیادتی کو لوٹا لیں گے (یعنی جس کے پاس زائد رقم بچ جائے گی وہ دوسرے کو واپس کر دے گا) ۔
(۲۳۲۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إدْرِیسُ الأَوْدِیُّ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ عُمَیْرۃ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ یَقُولُ فِی الرَّہْنِ : یَتَرَادَّانِ الْفَضْلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩২৪৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص رہن رکھوائے اور وہ ہلاک ہو جائے
(٢٣٢٤٤) حضرت علی (رض) سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
(۲۳۲۴۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الْحَکَمِ، عَنْ عَلِیٍّ، قَالَ: یَتَرَادَّانِ الْفَضْلَ فِی الرَّہْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩২৪৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص رہن رکھوائے اور وہ ہلاک ہو جائے
(٢٣٢٤٥) حضرت علی ارشاد فرماتے ہیں کہ اگر رہن اس چیز سے زیادہ ہو جس کے لیے رہن رکھوایا تھا اور وہ ہلاک ہوگئی تو وہ ضائع ہے کیونکہ زیادتی میں وہ امین ہے، اور اگر رہن والی چیز سے کم ہو اور پھر ہلاک ہوجائے تو راہن زیادتی واپس کرے گا۔
(۲۳۲۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَنَفِیَّۃِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ: إذَا کَانَ الرَّہْنُ أَکْثَرَ مِمَّا رُہِنَ بِہِ فَہَلَکَ ، فَہُوَ بِمَا فِیہِ لأَنَّہُ أَمِینٌ فِی الْفَضْلِ ، وَإِذَا کَانَ أَقَلَّ مِمَّا رَہَنَ بِہِ فَہَلَکَ رَدَّ الرَّاہِنُ الْفَضْلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩২৪৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص رہن رکھوائے اور وہ ہلاک ہو جائے
(٢٣٢٤٦) حضرت ابراہیم (رض) سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
(۲۳۲۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ، عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ: إذَا کَانَ الرَّہْنُ أَکْثَرَ مِمَّا رُہِنَ بِہِ فَہَلَکَ، فَہُوَ بِمَا فِیہِ ، لأَنَّہُ أَمِینٌ فِی الْفَضْلِ ، وَإِذَا کَانَ أَقَلَّ مِمَّا رُہِنَ بِہِ فَہَلَکَ، رَدَّ الرَّاہِنُ الْفَضْلَ۔
তাহকীক: