মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি

হাদীস নং: ২০৮০৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک غلام کے بدلے دو غلام اور ایک اونٹ کے بدلے دو اونٹ
(٢٠٨٠٧) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ ایک اونٹ کے بدلے دو اونٹ دینے میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۸۰۷) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالْبَعِیرِ بِالْبَعِیرَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮০৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک غلام کے بدلے دو غلام اور ایک اونٹ کے بدلے دو اونٹ
(٢٠٨٠٨) حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی سے سوال کیا کہ ایک چادر کے بدلے دو چادریں اور ایک وسق کی چیز کے بدلے دو وسق والی چیز دینے کا کیا حکم ہے ؟ حضرت شعبی نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں، حضرت ابراہیم نے اسے مکروہ قرار دیا۔
(۲۰۸۰۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ وَالشَّعْبِیِّ ، قَالَ : قُلْتُ لَہُمَا : مَا تَرَیَانِ فِی طَیْلَسَانٍ بِطَیْلَسَانَیْنِ وَفِی مُسْتُقَۃٍ بِمُسْتُقَتَیْنِ ؟ فَقَالَ الشَّعْبِیُّ : لاَ بَأْسَ بِہِ ، وَکَرِہَہُ إبْرَاہِیمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮০৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک غلام کے بدلے دو غلام اور ایک اونٹ کے بدلے دو اونٹ
(٢٠٨٠٩) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ ایک قبطی کپڑے کے بدلے د و قبطی کپڑے لینے میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۸۰۹) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أُمَیَّۃَ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالْقُبْطِیَّۃِ بِالْقُبْطِیَّتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮০৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک غلام کے بدلے دو غلام اور ایک اونٹ کے بدلے دو اونٹ
(٢٠٨١٠) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ ایک جوڑے کے بدلے دو جوڑے لینے میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۸۱۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالْحُلَّۃِ بِالْحُلَّتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮১০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک غلام کے بدلے دو غلام اور ایک اونٹ کے بدلے دو اونٹ
(٢٠٨١١) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ ہر وہ چیز جس کا کیل اور وزن نہیں ہوتا اسے ایک کے بدلے دو یا تین، یا کم یا زیادہ فوری ادائیگی کے ساتھ لینے دینے میں کچھ حرج نہیں۔
(۲۰۸۱۱) حَدَّثَنَا علی بن مُسْہِرٌ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : کُلُّ ما لاَ یُکَالُ ، وَلاَ یُوزَنُ ، فَلاَ بَأْسَ أَنْ یُعْطَی وَاحِدًا بِاثْنَیْنِ ، أَوْ ثَلاَثَۃٍ ، أَوْ أَقَلَّ ، أَوْ أَکْثَرَ یَدًا بِیَدٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮১১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک غلام کے بدلے دو غلام اور ایک اونٹ کے بدلے دو اونٹ
(٢٠٨١٢) حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ ایک جانو رکے بدلے ایک جانور فوری ادائیگی کے ساتھ لین دین کرنے میں کچھ حرج نہیں اور ادھار کے ساتھ کرنے میں کوئی خیر نہیں۔
(۲۰۸۱۲) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الْحَیَوَانُ وَاحِدٌ بِوَاحِدٍ لاَ بَأْسَ بِہِ یَدًا بِیَدٍ ، وَلاَ خَیْرَ فِیہِ نَسَائً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮১২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک غلام کے بدلے دو غلام اور ایک اونٹ کے بدلے دو اونٹ
(٢٠٨١٣) حضرت انس بن سیرین کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر (رض) سے عرض کیا کہ کیا ایک اونٹ کو دو اونٹوں کے بدلے دینا درست ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ فوری ادائیگی کے ساتھ ہوگا ؟ میں نے کہا نہیں، انھوں نے اسے مکروہ قرار دیا۔
(۲۰۸۱۳) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : قُلْتُ لابْنِ عُمَرَ : الْبَعِیرُ بِالْبَعِیرَیْنِ ؟ فقَالَ : یَدًا بِیَدٍ ؟ فقُلْتُ : لاَ ، قَالَ : فَکَرِہَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮১৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک غلام کے بدلے دو غلام اور ایک اونٹ کے بدلے دو اونٹ
(٢٠٨١٤) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ ایک اونٹ کو دو اونٹوں کے بدلے ادھار کے ساتھ دینے میں کچھ حرج نہیں۔
(۲۰۸۱۴) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالْبَعِیرِ بِالْبَعِیرَیْنِ نَسِیئَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮১৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک غلام کے بدلے دو غلام اور ایک اونٹ کے بدلے دو اونٹ
(٢٠٨١٥) حضرت صنابح احمسی کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک خوبصورت اونٹنی دیکھی اور فرمایا کہ یہ اونٹنی کیسے حاصل کی ؟ اونٹنی کے مالک نے عرض کیا کہ میں نے دو اونٹوں کے بدلے حاصل کی ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ پھر تو ٹھیک ہے۔
(۲۰۸۱۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنْ قَیْسٍ ، عَنِ الصُّنَابِحِ الأَحْمَسِیِّ ، قَالَ : أَبْصَرَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَاقَۃً حَسَنَۃً فَقَالَ : مَا ہَذِہِ النَّاقَۃُ ؟ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ إنِّی ارْتَجَعْتُہَا بِبَعِیرَیْنِ مِنْ حَوَاشِی الإِبِلِ ، قَالَ : فَنَعَمْ إذَنْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮১৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک غلام کے بدلے دو غلام اور ایک اونٹ کے بدلے دو اونٹ
(٢٠٨١٦) حضرت سمرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جانور کے بدلے جانور ادھار کے ساتھ دینے سے منع فرمایا ہے۔
(۲۰۸۱۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَۃََ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، عَنِ الْحَیَوَانِ بِالْحَیَوَانِ نَسِیئَۃً۔ (احمد ۱۲۔ دارمی ۲۵۶۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮১৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک غلام کے بدلے دو غلام اور ایک اونٹ کے بدلے دو اونٹ
(٢٠٨١٧) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ ایک جانور دو جانوروں کے بدلے اور ایک بکری دو بکریوں کے بدلے صرف نقد ادائیگی کے ساتھ ہی دینا درست ہے۔
(۲۰۸۱۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ قُسَیْطٍ ، عَنْ أَبِی الْحَسَنِ الْبَرَّادِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : لاَ یَصْلُحُ الْحَیَوَانُ بِالْحَیَوَانَیْنِ ، وَلاَ الشَّاۃُ بِالشَّاتَیْنِ إلاَّ یَدًا بِیَدٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮১৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک غلام کے بدلے دو غلام اور ایک اونٹ کے بدلے دو اونٹ
(٢٠٨١٨) حضرت عمر (رض) سے ایک بکری کے بدلے دو بکریاں دینے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے اسے مکروہ قرار دیا۔
(۲۰۸۱۸) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : سُئِلَ عُمَرُ عَنِ الشَّاۃِ بِالشَّاتَیْنِ إلَی الْحَیَا ، یَعْنِی الْخِصْبَ ، فَکَرِہَ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮১৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک غلام کے بدلے دو غلام اور ایک اونٹ کے بدلے دو اونٹ
(٢٠٨١٩) حضرت سوید بن غفلہ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک گھوڑے کے بدلے دو گھوڑے اور ایک سواری کے بدلے دوسواریاں فوری ادائیگی کے ساتھ دینے میں کچھ حرج نہیں۔
(۲۰۸۱۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ سُوَیْد بْنِ غَفَلَۃَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالْفَرَسِ بِالْفَرَسَیْنِ وَالدَّابَّۃِ بِالدَّابَّتَیْنِ یَدًا بِیَدٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮১৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک غلام کے بدلے دو غلام اور ایک اونٹ کے بدلے دو اونٹ
(٢٠٨٢٠) حضرت ابن عیینہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ایوب (رض) سے سوال کیا کہ کیا ایک کپڑے کے بدلے دو کپڑے ادھار کے ساتھ دینا درست ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ حضرت محمد اسے مکروہ قرار دیتے تھے۔
(۲۰۸۲۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، قَالَ سَأَلْتُ أَیُّوبَ عَنِ الثَّوْبِ بِالثَّوْبَیْنِ نَسِیئَۃً ، قَالَ : کَانَ مُحَمَّدُ یَکْرَہُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮২০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک غلام کے بدلے دو غلام اور ایک اونٹ کے بدلے دو اونٹ
(٢٠٨٢١) حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت صفیہ (رض) کو چار غلاموں کے بدلے خریدا۔
(۲۰۸۲۱) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اشْتَرَی صَفِیَّۃَ بِسَبْعَۃِ أَرْؤُسٍ۔ (مسلم ۱۰۴۵۔ ابوداؤد ۲۹۹۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮২১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک غلام کے بدلے دو غلام اور ایک اونٹ کے بدلے دو اونٹ
(٢٠٨٢٢) حضرت ابو وازع کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر (رض) کو آواز لگاتے سنا کہ مجھے کون ایک اونٹ کے بدلے دو اونٹ بیچے گا ؟ مجھے کون دو اونٹنیوں کے بدلے ایک اونٹنی بیچے گا ؟
(۲۰۸۲۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی الْوَازِعِ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ یَقُولُ : مَنْ یَبِیعُنِی بَعِیرًا بِبَعِیرَیْنِ ، مَنْ یَبِیعُنِی نَاقَۃً بِنَاقَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮২২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک غلام کے بدلے دو غلام اور ایک اونٹ کے بدلے دو اونٹ
(٢٠٨٢٣) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ ایک انڈے کے بدلے دو انڈے ایک اخروٹ کے بدلے دو اخروٹ دینے میں کچھ حرج نہیں۔
(۲۰۸۲۳) حَدَّثَنَا عَبَّادٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالْبَیْضَۃِ بِالْبَیْضَتَیْنِ وَالْجَوْزَۃِ بِالْجَوْزَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮২৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک غلام کے بدلے دو غلام اور ایک اونٹ کے بدلے دو اونٹ
(٢٠٨٢٤) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ایک انڈے کے بدلے دو انڈے ایک اخروٹ کے بدلے دو اخروٹ دینے میں کچھ حرج نہیں۔
(۲۰۸۲۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ مَوْلَی مُجَاہِدٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالْبَیْضَۃِ بِالْبَیْضَتَیْنِ وَالْجَوْزَۃَ بِالْجَوْزَتَیْنِ یَدًا بِیَدٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮২৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک غلام کے بدلے دو غلام اور ایک اونٹ کے بدلے دو اونٹ
(٢٠٨٢٥) حضرت زفر بن یزید کے والد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے ایک مدت تک کے لیے ایک بکری کے بدلے دو بکریاں خریدنے کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے منع کیا اور فرمایا کہ یہ درست نہیں، البتہ اگر نقد ادائیگی کے ساتھ ہو تو درست ہے۔
(۲۰۸۲۵) حَدَّثَنَا مُلاَزِمُ بْنُ عَمْرَو ، عَنْ زُفَرَ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ ، عَنْ شِرَائِ الشَّاۃِ بِالشَّاتَیْنِ إلَی أَجَلٍ فَنَہَانِی ، وَقَالَ : لاَ ، إلاَّ یَدًا بِیَدٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮২৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی دوسرے آدمی سے کوئی چیز خریدے اور کہے : اگر ادھار کے ساتھ ہو تو اتنے کی اور اگر نقد ہو تو اتنے کی، اس صورت کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠٨٢٦) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ اگر بیچنے والا سامان کے بارے میں یوں کہے کہ یہ نقد اتنے کا اور ادھار اتنے کا ہے تو اس میں کچھ حرج نہیں، البتہ جدائی کے وقت رضامندی کا ہونا ضروری ہے۔
(۲۰۸۲۶) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ زَکَرِیَّا بْنِ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَقُولَ لِلسِّلْعَۃِ : ہِیَ بِنَقْدٍ بِکَذَا ، وَبِنَسِیئَۃٍ بِکَذَا ، وَلَکِنْ لاَ یَفْتَرِقَا إلاَّ عَنْ رِضًا۔
tahqiq

তাহকীক: