মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি

হাদীস নং: ২০৯৪৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جب تک مکاتب پر ایک درہم بھی باقی رہے وہ غلام ہی ہے
(٢٠٩٤٧) حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ (رض) سے ملاقات کی اجازت چاہی، آپ نے سوال کیا سلیمان ہو ؟ میں نے عرض کیا جی ہاں سلیمان ہوں، حضرت عائشہ (رض) نے سوال کیا کہ تمہارے مالکوں کا جو بدل کتابت تم پر باقی تھا کیا تم نے ادا کردیا ؟ میں نے کہا جی ہاں، تھوڑا سا باقی ہے، انھوں نے فرمایا کہ پھر تم آجاؤ کیونکہ جب تک تم پر تھوڑا سا بھی بدل کتابت باقی ہے تم غلام ہی ہو۔
(۲۰۹۴۷) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ ، قَالَ : اسْتَأْذَنْتُ عَلَی عَائِشَۃَ ، فَقَالَتْ : سُلَیْمَانُ ؟ فَقُلْتُ : سُلَیْمَانُ ، فَقَالَتْ : أَدَّیْت مَا بَقِیَ عَلَیْکَ مِنْ کِتَابَتِکَ التی قَاطَعْت أہلک عَلَیْہَا ، قُلْتُ : نَعَمْ ، إلاَّ شَیْئًا یَسِیرًا قَالَتْ : ادْخُلْ فَإِنَّکَ عَبْدٌ مَا بَقِیَ عَلَیْکَ شَیْئٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৪৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جب تک مکاتب پر ایک درہم بھی باقی رہے وہ غلام ہی ہے
(٢٠٩٤٨) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ امہات المومنین (رض) مکاتب سے پردہ نہیں کرتی تھیں جب تک اس پر بدل کتابت کا ایک مثقال یا ایک دینار بھی باقی ہوتا۔
(۲۰۹۴۸) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : کَانَتْ أُمَّہَاتُ الْمُؤْمِنِینَ لاَ یَحْتَجِبْنَ مِنَ الْمُکَاتَبِ مَا بَقِیَ عَلَیْہِ مِنْ مُکَاتَبَتِہِ مِثْقَالٌ ، أَوْ دِینَارٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৪৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جب تک مکاتب پر ایک درہم بھی باقی رہے وہ غلام ہی ہے
(٢٠٩٤٩) حضرت میمون کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) نے ابو مریم کی کنیت رکھنے والے ایک مکاتب سے کہا کہ تم اندر آجاؤ خواہ تم پر بدل کتابت کے چار درہم ہی باقی رہتے ہوں۔
(۲۰۹۴۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ مَیْمُونٍ ، أَنَّ عَائِشَۃَ قَالَتْ لِمُکَاتَبٍ لَہَا یُکْنَی أَبَا مَرْیَمَ : ادْخُلْ، وَإِنْ لَمْ یَبْقَ عَلَیْک إلاَّ أَرْبَعَۃُ دَرَاہِمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৪৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جب تک مکاتب پر ایک درہم بھی باقی رہے وہ غلام ہی ہے
(٢٠٩٥٠) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ مکاتب اور مملوک کی حد ایک ہے۔
(۲۰۹۵۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ مُبَارَکٍ، عَنْ یَحْیَی، عَنْ عِکْرِمَۃَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: حدُّ الْمُکَاتَبِ حَدُّ الْمَمْلُوکِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৫০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جب تک مکاتب پر ایک درہم بھی باقی رہے وہ غلام ہی ہے
(٢٠٩٥١) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ مکاتب اور مملوک کی حد ایک ہے، جب تک اس پر ایک درہم بھی بدل کتابت کا باقی رہتا ہو۔
(۲۰۹۵۱) حَدَّثَنَا عبدۃ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ حَیٍّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : حدُّ الْمُکَاتَبِ حَدُّ الْمَمْلُوکِ مَا بَقِیَ عَلَیْہِ دِرْہَمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৫১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جب تک مکاتب پر ایک درہم بھی باقی رہے وہ غلام ہی ہے
(٢٠٩٥٢) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ جب تک مکاتب پر ایک درہم بھی باقی رہے وہ غلام ہی ہے۔
(۲۰۹۵۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ معمر ، عن الزہری ، قَالَ : الْمُکَاتَبُ عَبْدٌ مَا بَقِیَ عَلَیْہِ دِرْہَمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৫২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جب تک مکاتب پر ایک درہم بھی باقی رہے وہ غلام ہی ہے
(٢٠٩٥٣) حضرت عثمان فرماتے ہیں کہ جب تک مکاتب پر ایک درہم بھی باقی رہے وہ غلام ہی ہے۔
(۲۰۹۵۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عُثْمَانَ ، قَالَ : الْمُکَاتَبُ عَبْدٌ مَا بَقِیَ عَلَیْہِ دِرْہَمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৫৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جب تک مکاتب پر ایک درہم بھی باقی رہے وہ غلام ہی ہے
(٢٠٩٥٤) حضرت عثمان فرماتے ہیں کہ جب تک مکاتب پر ایک درہم بھی باقی رہے وہ غلام ہی ہے۔
(۲۰۹۵۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَنْ عُثْمَانَ قَالَ : الْمُکَاتب عَبْدٌ مَا بَقِیَ عَلَیْہِ دِرْہَمٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৫৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جب تک مکاتب پر ایک درہم بھی باقی رہے وہ غلام ہی ہے
(٢٠٩٥٥) حضرت عطائ، حضرت عبداللہ بن عبید اور حضرت نافع فرماتے ہیں کہ جب تک مکاتب پر ایک درہم بھی باقی رہے وہ غلام ہی ہے۔
(۲۰۹۵۵) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حباب ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی الْفُرَاتِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ الصَّائِغِ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَعَبْدِ اللہِ بْنِ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، وَنَافِعٍ قَالُوا : الْمُکَاتَبُ عَبْدٌ مَا بَقِیَ عَلَیْہِ دِرْہَمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৫৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب مکاتب نے بدل کتابت کا کچھ حصہ ادا کردیا تو وہ غلامی میں واپس نہیں جاسکتا
(٢٠٩٥٦) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ جب مکاتب نے بدل کتابت کا کچھ حصہ ادا کردیا تو وہ غلامی میں واپس نہیں جاسکتا۔
(۲۰۹۵۶) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : إذَا أَدَّی الْمُکَاتَبُ مِنْ رَقَبَتِہِ فَلاَ رَدَّ عَلَیْہِ فِی الرِّقِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৫৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب مکاتب نے بدل کتابت کا کچھ حصہ ادا کردیا تو وہ غلامی میں واپس نہیں جاسکتا
(٢٠٩٥٧) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ جب مکاتب نے اپنے بدل کتابت کا ایک ثلث ادا کردیا تو وہ مقروض ہے۔
(۲۰۹۵۷) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ الأَعْمَش ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، وَعَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالاَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : إذَا أَدَّی الْمُکَاتَبُ ثُلُثَ مُکَاتَبَتِہِ ، فَہُوَ غَرِیمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৫৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب مکاتب نے بدل کتابت کا کچھ حصہ ادا کردیا تو وہ غلامی میں واپس نہیں جاسکتا
(٢٠٩٥٨) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ جب مکاتب نے بدل کتابت کا نصف ادا کردیا تو وہ مقروض ہے۔
(۲۰۹۵۸) حَدَّثَنَا عبدۃ بن سلیمان ، عن ہشام بن عروۃ ، عن أبیہ ، قَالَ : إذا أدی المکاتب شطر مکاتبتہ فہو غریم یتبع۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৫৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب مکاتب نے بدل کتابت کا کچھ حصہ ادا کردیا تو وہ غلامی میں واپس نہیں جاسکتا
(٢٠٩٥٩) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ مروان یہ فیصلہ دیا کرتا تھا کہ جب مکاتب اپنا نصف بدل کتابت ادا کردے تو باقی قرض ہے، میں نے اس بات کا عبد الملک بن مروان سے تذکرہ کیا تو اس نے اسے ماننے سے انکار کردیا۔
(۲۰۹۵۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ عُرْوَۃَ ، أَنَّ مَرْوَانَ کَانَ یَقْضِی إذَا أَدَّی الْمُکَاتَبُ نِصْفَ مُکَاتَبَتِہِ ، فَہُوَ دَیْنٌ یُتْبَعُ بِہِ ، فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِعَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ مَرْوَانَ فَأَبَی أَنْ یَأْخُذَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৫৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب مکاتب نے بدل کتابت کا کچھ حصہ ادا کردیا تو وہ غلامی میں واپس نہیں جاسکتا
(٢٠٩٦٠) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ تم مکاتب غلاموں کو مکاتب بناتے ہو جب وہ نصف بدل کتابت ادا کردے تو غلامی میں واپس نہیں جاسکتا۔
(۲۰۹۶۰) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ وَحَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْمَسْعُودِیِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : إنَّکُمْ تُکَاتِبُونَ مُکَاتَبِینَ ، فَإِذَا أَدَّی النِّصْفَ فَلاَ رَدَّ عَلَیْہِ فِی الرِّقِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৬০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب مکاتب نے بدل کتابت کا کچھ حصہ ادا کردیا تو وہ غلامی میں واپس نہیں جاسکتا
(٢٠٩٦١) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ پہلی قسط کی ادائیگی سے ہی اس میں آزادی آجائے گی۔
(۲۰۹۶۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْمَسْعُودِیِّ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : تَجْرِی فِیہِ الْعَتَاقَۃُ فِی أَوَّلِ نَجْمٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৬১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب مکاتب نے بدل کتابت کا کچھ حصہ ادا کردیا تو وہ غلامی میں واپس نہیں جاسکتا
(٢٠٩٦٢) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی مکاتب کچھ بدل کتابت دینے کے بعد عاجز آگیا اور اس کے مالکوں نے اس پر کوئی شرط لگائی تو وہ باطل ہوگی، جب اس نے آدھابدلِ کتابت ادا کردیا تو وہ مقروض ہوگا۔
(۲۰۹۶۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ قَالَ فِی مُکَاتَبٍ عَجَزَ وَقَدْ أَدَّی بَعْضَ مُکَاتَبَتِہِ وَقَدْ شَرَطُوا عَلَیْہِ ، فَہُوَ رَدٌّ ؟ قَالَ : إذَا أَدَّی النِّصْفَ ، فَہُوَ غَرِیمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৬২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب مکاتب نے بدل کتابت کا کچھ حصہ ادا کردیا تو وہ غلامی میں واپس نہیں جاسکتا
(٢٠٩٦٣) حضرت محمد بن زیاد فرماتے ہیں کہ جب اس نے آدھابدلِ کتابت ادا کردیا تو وہ مقروض ہوگا۔
(۲۰۹۶۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عن محمد بن زیاد ، قَالَ : إذَا أَدَّی النِّصْفَ ، فَہُوَ غَرِیمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৬৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب مکاتب نے بدل کتابت کا کچھ حصہ ادا کردیا تو وہ غلامی میں واپس نہیں جاسکتا
(٢٠٩٦٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب اس نے ایک تہائی یا ربع یا نصف ادا کردیا تو اب وہ اسے غلام نہیں بناسکتے۔
(۲۰۹۶۴) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا أَدَّی الثُّلُثَ ، أَوِ الرُّبُعَ ، أَوِ النِّصْفَ فَلَیْسَ لَہُمْ أَنْ یَسْتَرِقُّوہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৬৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب مکاتب نے بدل کتابت کا کچھ حصہ ادا کردیا تو وہ غلامی میں واپس نہیں جاسکتا
(٢٠٩٦٥) حضرت ام سلمہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کسی کا کوئی مکاتب غلام ہو اور اس کے پاس بدل کتابت کی ادائیگی کے قابل مال ہو تو اس سے پردہ کرو۔
(۲۰۹۶۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ نَبْہَانَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا کَانَ لإِحْدَاکُنَّ مُکَاتَبٌ وَکَانَ عِنْدَہُ مَا یُؤَدِّی فَلْتَحْتَجِبْ مِنْہُ۔ (ترمذی ۱۲۶۱۔ ابوداؤد ۳۹۲۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৬৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب مکاتب نے بدل کتابت کا کچھ حصہ ادا کردیا تو وہ غلامی میں واپس نہیں جاسکتا
(٢٠٩٦٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب ثلث یاربع ادا کردیا تو وہ مقروض ہے۔
(۲۰۹۶۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ یُقَالُ : إذَا أَدَّی الثُّلُثَ ، أَوِ الرُّبُعَ ، فَہُوَ غَرِیمٌ۔
tahqiq

তাহকীক: