মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি

হাদীস নং: ২০৯৮৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کیا گندم کے بدلے دگنی جو لی جاسکتی ہے ؟
(٢٠٩٨٧) حضرت عبادہ بن صامت (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ سونے کو سونے کے بدلے، چاندی کو چاندی کے بدلے، گندم کو گندم کے بدلے، جو کو جو کے بدلے برابر سرابر اور فوری ادائیگی کے ساتھ دینا ہوگا، جب ان کی اصناف میں اختلاف ہوجائے تو جیسے چاہو بیچ سکتے ہو، جبکہ ان کا فوری ادا ہونا ضروری ہے۔
(۲۰۹۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، عَنْ أَبِی الأَشْعَثِ الصَّنْعَانِیِّ ، عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الذَّہَبُ بِالذَّہَبِ وَالْفِضَّۃُ بِالْفِضَّۃِ وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ وَالشَّعِیرُ بِالشَّعِیرِ مِثْلاً بِمِثْلٍ یَدًا بِیَدٍ ، فَإِذَا اخْتَلَفَتْ ہَذِہِ الأَصْنَافُ فَبِیعُوا کَیْفَ شِئْتُمْ ، إذَا کَانَ یَدًا بِیَدٍ۔

(مسلم ۸۱۔ ابوداؤد ۳۳۴۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৮৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایسا کرنا مکروہ ہے
(٢٠٩٨٨) حضرت یحییٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے اپنے ایک غلام کو کھجوروں کا ایک صاع دے کر بھیجا کہ اس کے بدلے ایک صاع جو لے آئے، آپ نے اسے سختی سے منع کیا کہ ایک صاع سے زیادہ بالکل نہ لینا۔
(۲۰۹۸۸) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، أَنَّ عُمَرَ أَرْسَلَ غُلاَمًا لَہُ ، أَوْ عَبْدًا لَہُ بِصَاعٍ مِنْ تمر یَشْتَرِی لَہُ بِہِ صَاعًا مِنْ شَعِیرٍ ، وَزَجَرَہُ إِنْ زَادُوہُ أَنْ یَزْدَادَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৮৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایسا کرنا مکروہ ہے
(٢٠٩٨٩) حضرت ابو عبد الرحمن اس بات کو مکروہ قرار دیتے تھے کہ ایک قفیز گندم کے بدلے دو قفیز جو حاصل کیا جائے۔
(۲۰۹۸۹) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ قَفِیزًا مِنْ بُرٍّ بِقَفِیزَیْنِ مِنْ شَعِیرٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৮৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایسا کرنا مکروہ ہے
(٢٠٩٩٠) حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن اسود بن عبد یغوث کے پاس ان کا غلام آیا اور اس نے بتایا کہ ان کی سواری کے جو ختم ہوگئے ہیں، آپ نے اسے حکم دیا کہ گندم لے کر جائے اور اس کے بدلے جو خرید لے، اور اس سے فرمایا کہ برابر سرابرلے زیادہ نہ لے، حضرت سلیمان بن یسار نے اسی طرح حضرت سعد بن ابی وقاص (رض) کے بارے میں بھی نقل کیا ہے۔
(۲۰۹۹۰) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ بْنِ عَبْدِ یَغُوثَ الزُّہْرِیِّ أَنَّہُ أَتَاہ غلامہ فَأُخْبِرَ بِأَنَّ دَابَّتَہُ قَدْ فَنِیَ شَعِیرُہَا ، فَأَمَرَہ أَنْ یَأْخُذَ من حِنْطَۃِ أَہْلِہِ فَیَشْتَرِیَ لَہُ شَعِیرًا، وَلاَ یَأْخُذُ إلاَّ مِثْلاً بِمِثْلٍ ، قَالَ نَافِعٌ : وَأَخْبَرَنِی سُلَیْمَانُ بْنُ یَسَارٍ بِمِثْلِہَا ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِی وَقَّاصٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৯০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گندم اور جو کو ملا کر بیچنے کا بیان
(٢٠٩٩١) حضرت سلیمان بن موسیٰ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی کو دیکھا جو ، جو ملی ہوئی گندم بیچ رہا تھا۔ آپ نے اس سے فرمایا کہ اس کو اس سے الگ کردو اور اس کو اس سے الگ کردو، پھر اسے جس طرح چاہوبیچو اور اسے جس طرح چاہو بیچو، بیشک ہمارے دین میں ملاوٹ نہیں ہے۔
(۲۰۹۹۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ مُوسَی ، قَالَ : مَرَّ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی رَجُلٍ یَبِیعُ طَعَامًا مَلْغُوثًا فِیہِ شَعِیرٌ ، فَقَالَ : اعْزِلْ ہَذَا مِنْ ہَذَا ، وَہَذَا مِنْ ہَذَا ، ثُمَّ بِعْ ہَذَا کَیْفَ شِئْتَ، وَبِعْ ذَا کَیْفَ شِئْتَ ، فَإِنَّہُ لَیْسَ فِی دِینِنَا غِشٌّ۔ (ابوداؤد ۱۷۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৯১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گندم اور جو کو ملا کر بیچنے کا بیان
(٢٠٩٩٢) حضرت ابن عباس (رض) سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی گندم میں جو کو ملا کر بیچتا ہے یہ کیسا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۹۹۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ یَمَانٍ أَبِی حُذَیْفَۃَ ، عَنْ زِیَادٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ یَخْلِطُ الشَّعِیرَ بِالْحِنْطَۃِ ، ثُمَّ یَبِیعُہُ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৯২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گندم اور جو کو ملا کر بیچنے کا بیان
(٢٠٩٩٣) حضرت شعبی سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے اس کو مکروہ قرار دیا۔
(۲۰۹۹۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ یَمَانٍ أَبِی حُذَیْفَۃَ أَنَّہُ سَأَلَ الشَّعْبِیَّ عَنْہُ فَکَرِہَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৯৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گندم اور جو کو ملا کر بیچنے کا بیان
(٢٠٩٩٤) حضرت محمد اس بات کو مکروہ قرار دیتے تھے کہ آدمی اعلیٰ اور گھٹیا غلے کو ایک دوسرے میں ملا کر فروخت کرے، البتہ ان دونوں کا معیار ایک دوسرے سے ملتا جلتا ہو تو اس میں کچھ حرج نہیں۔
(۲۰۹۹۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی، عَنْ ہِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یَشْتَرِیَ الرَّجُلُ الطَّعَامَ الْجَیِّدَ وَالرَّدِیئَ، فَیَخْلِطُہُمَا جَمِیعًا ، ثُمَّ یَبِیعُہُمَا ، فَإِنْ کَانَ الَّذِی بَیْنَہُمَا قَرِیبًا فَلاَ بَأْسَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৯৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گندم اور جو کو ملا کر بیچنے کا بیان
(٢٠٩٩٥) حضرت حماد سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص گندم کو جو کے ساتھ یا گندم کو اس سے گھٹیا درجے کی گندم کے ساتھ ملا کر بیچے تو کیسا ہے ؟ انھوں نے اسے مکروہ قرار دیا۔
(۲۰۹۹۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَنْ جَرِیرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنْ حَمَّادٍ سُئِلَ عَنِ الْبُرِّ یُخْلَطُ بِالشَّعِیرِ وَالْبُرِّ یُخْلَطُ بِأَرْدَأَ مِنْہُ فَکَرِہَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৯৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ام ولد باندی کی اولاد کا حکم ان کی ماں کا ہوگا
(٢٠٩٩٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی ام ولد کی شادی اپنے غلام سے کرادے، پھر اس سے اس کی اولاد پیدا ہو تو وہ بچے اپنی ماں کے حکم میں ہوں گے، اس کے آزاد ہونے سے وہ آزاد ہوجائیں گے اور اس کی غلامی تک وہ غلام رہیں گے، جب ان کا آقا مرجائے تو وہ آزاد ہوجائیں گے۔
(۲۰۹۹۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ فِی الرَّجُلِ یُزَوِّجُ أُمَّ وَلَدِہِ عَبْدَہُ فَتَلِدُ لَہُ أَوْلاَدًا ، قَالَ : ہُمْ بِمَنْزِلَۃِ أُمِّہِمْ ، یَعْتِقُونَ بِعِتْقِہَا وَیُرَقُّونَ بِرِقِّہَا ، فَإِذَا مَاتَ سَیِّدُہُمْ عَتَقُوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৯৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ام ولد باندی کی اولاد کا حکم ان کی ماں کا ہوگا
(٢٠٩٩٧) حضرت شعبی ام ولد کی اولاد کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس کے آزاد ہونے سے وہ آزاد ہوجائیں گے اور اس کی غلامی تک وہ غلام رہیں گے۔
(۲۰۹۹۷) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، وَابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ فِی وَلَدِ أُمِّ الْوَلَدِ : یَعْتِقُونَ بِعِتْقِہَا وَیُرَقُّونَ بِرِقِّہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৯৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ام ولد باندی کی اولاد کا حکم ان کی ماں کا ہوگا
(٢٠٩٩٨) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب ام ولد کی شادی کرائی گئی اور اس نے بچوں کو جنم دیا تو اس کے بچوں کا حکم ان کی ماں والا ہوگا۔
(۲۰۹۹۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا تَزَوَّجَتْ أُمُّ الْوَلَدِ فَوَلَدَتْ فَوَلَدُہَا بِمَنْزِلَتِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৯৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ام ولد باندی کی اولاد کا حکم ان کی ماں کا ہوگا
(٢٠٩٩٩) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ ام ولد کے بچوں کو حکم ان کی ماں والا ہوگا۔
(۲۰۹۹۹) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، قَالَ : وَلَدُہَا بِمَنْزِلَتِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৯৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ام ولد باندی کی اولاد کا حکم ان کی ماں کا ہوگا
(٢١٠٠٠) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ ام ولد کے بچوں کا حکم ان کی ماں والا ہوگا۔
(۲۱۰۰۰) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنِ الْعُمَرِیِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : وَلَدُ أُمِّ الْوَلَدِ بِمَنْزِلَتِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০০০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ام ولد باندی کی اولاد کا حکم ان کی ماں کا ہوگا
(٢١٠٠١) حضرت حوط فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے دوسرے کی ام ولد کو غصب کیا اور اس سے اس کی اولاد ہوئی، حضرت شریح نے اس مقدمے کا فیصلہ کرتے ہوئے سنایا کہ اولاد اپنی ماں کے حکم میں ہے، اصل مالک ان سے خدمت لے سکتا ہے لیکن انھیں بیچ نہیں سکتا۔
(۲۱۰۰۱) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَدِیٍّ ، عَنْ حَوْطٍ ، أَنَّ رَجُلاً غَصَبَ رَجُلاً أُمُّ وَلَدٍ لَہُ فَوَلَدَتْ لَہُ أَوْلاَدًا فَقَالَ شُرَیْحٌ : أَوْلاَدُہَا بِمَنْزِلَتِہَا ، یَسْتَخْدِمُہُمْ ، وَلاَ یَبِیعُہُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০০১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ام ولد باندی کی اولاد کا حکم ان کی ماں کا ہوگا
(٢١٠٠٢) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ ام ولد کے بچے ان کی ماں کے حکم میں ہیں، اس کے آزاد ہونے سے وہ آزاد ہوجائیں گے اور اس کی غلامی تک وہ غلام رہیں گے۔
(۲۱۰۰۲) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : وَلَدُ أُمِّ الْوَلَدِ بِمَنْزِلَتِہَا ، یَعْتِقُونَ بِعِتْقِہَا وَیُرَقُّونَ بِرِقِّہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০০২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ام ولد باندی کی اولاد کا حکم ان کی ماں کا ہوگا
(٢١٠٠٣) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ ام ولد کے بچے ان کی ماں کے حکم میں ہیں، اس کے آزاد ہونے سے وہ آزاد ہوجائیں گے اور ان کا مالک اگر چاہے تو انھیں بیچ سکتا ہے۔
(۲۱۰۰۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : وَلَدُ أُمِّ الْوَلَدِ بِمَنْزِلَتِہَا ، یَعْتِقُونَ بِعِتْقِہَا ، یَبِیعُہُمْ صَاحِبُہُمْ إِنْ شَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০০৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ام ولد باندی کی اولاد کا حکم ان کی ماں کا ہوگا
(٢١٠٠٤) حضرت عمر بن عبد العزیز نے ام ولد کی اولاد کو غلام بنایا۔
(۲۱۰۰۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ رِیَاحِ بْنِ عَبِیْدَۃَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ أَنَّہُ أَرَّقَ وَلَدَ أُمِّ الْوَلَدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০০৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مدبرہ باندی کی اولاد کا حکم بھی ان کی ماں والا ہے
(٢١٠٠٥) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ مدبرہ باندی کی اولاد کا حکم بھی ان کی ماں والا ہے۔
(۲۱۰۰۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : وَلَدُ الْمُدَبَّرَۃِ بِمَنْزِلَتِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০০৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مدبرہ باندی کی اولاد کا حکم بھی ان کی ماں والا ہے
(٢١٠٠٦) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ مدبرہ باندی کی اولاد کا حکم بھی ان کی ماں والا ہے، اس کی غلامی تک غلام اور اس کی آزادی پر آزاد ہوجائیں گے۔
(۲۱۰۰۶) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عن ابْنُ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : وَلَدُ الْمُعْتَقَۃِ ، عَنْ دُبُرٍ مِنْہَا یُرَقُّونَ بِرِقِّہَا وَیَعْتِقُونَ بِعِتْقِہَا۔
tahqiq

তাহকীক: