মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি

হাদীস নং: ২১০৪৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مدبر غلام کی بیع کا بیان
(٢١٠٤٧) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ مدبرہ باندی کو نہ تو اس کا آقا بیچ سکتا ہے، نہ اس کی شادی کراسکتا ہے اور نہ اسے ہبہ کرسکتا ہے، اس کا بچہ اسی کے حکم میں ہوگا۔
(۲۱۰۴۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، وَأَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : الْمُدَبَّرَۃُ لاَ یَبِیعُہَا سَیِّدُہَا ، وَلاَ یُزَوِّجُہَا ، وَلاَ یَہَبُہَا وَوَلَدُہَا بِمَنْزِلَتِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৪৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مدبر غلام کی بیع کا بیان
(٢١٠٤٨) حضرت عثمان بن حکیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم سے سوال کیا کہ کیا میرے لیے اسے بیچنا جائز ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ نہیں، میں نے سوال کیا کہ کیا میں اس کی شادی کراسکتا ہوں ؟ انھوں نے فرمایا نہیں۔
(۲۱۰۴۸) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حَکِیمٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَالِمًا : أَیَحِلُّ لِی أَنْ أَبِیعَہَا ؟ قَالَ : لاَ ، قُلْتُ : أُمْہِرُہَا ؟ قَالَ : لاَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৪৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مدبر غلام کی بیع کا بیان
(٢١٠٤٩) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ مدبر غلام عام غلام کی طرح ہے، سوائے اس کے کہ اسے بیچا نہیں جاسکتا اور نہ ہی اسے ہبہ کیا جاسکتا ہے، جب اس کا آقا مرجائے تو وہ آزاد ہوجائے گا۔
(۲۱۰۴۹) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : الْمُعْتَقُ عَنْ دُبُرٍ بِمَنْزِلَۃِ الْمَمْلُوکِ إلاَّ أَنَّہُ لاَ یُبَاعُ ، وَلاَ یُوہَبُ ، فَإِذا مَاتَ مَوْلاَہُ عَتَقَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৪৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مدبر غلام کی بیع کا بیان
(٢١٠٥٠) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ مدبر غلام کو بیچنا درست نہیں، البتہ اگر اس کے مالک کو شدید فقر لاحق ہوجائے تو پھر اسے بیچا جاسکتا ہے۔
(۲۱۰۵۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنْ یُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّہُ کَرِہَ بَیْعَ الْمُعْتَقِ عَنْ دُبُرٍ إلاَّ أَنْ یُصِیبَ صَاحِبَہُ فَقْرٌ شَدِیدٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৫০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مدبر غلام کی بیع کا بیان
(٢١٠٥١) حضرت محمد نے مدبر غلام کی بیع کو مکروہ قرار دیا ہے، البتہ اگر وہ خود راضی ہو تو درست ہے۔
(۲۱۰۵۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أیوب ، عن محمد ؛ أنہ کرہ بیع المعتق عن دبر إلا من نفسہ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৫১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مدبر غلام کی بیع کا بیان
(٢١٠٥٢) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ مدبر غلام کو نہیں بیچا جاسکتا البتہ اگر وہ خودراضی ہو تو بیچ سکتے ہیں۔
(۲۱۰۵۲) حَدَّثَنَا عبد السلام بن حرب ، عن أیوب ، وہشام عن محمد ، قَالَ : لاَ یباع المدبر إلا من نفسہ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৫২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مدبر غلام کی بیع کا بیان
(٢١٠٥٣) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اس کو بیچ نہیں سکتا البتہ اگر اس کی قیمت کی احتیاج ہو تو بیچ سکتا ہے۔
(۲۱۰۵۳) حَدَّثَنَا یَعْلَی ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ یَبِیعُہَا إلاَّ أَنْ یَحْتَاجَ إلَی ثَمَنِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৫৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مدبر غلام کی بیع کا بیان
(٢١٠٥٤) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک مدبر غلام کو فروخت فرمایا تھا۔
(۲۱۰۵۴) حَدَّثَنَا شریک ، عن سلمۃ بن کہیل ، عن عطاء ، وأبو الزبیر عن جابر ؛ أن النبی صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ باع مدبرًا۔ (بخاری ۲۱۴۱۔ نسائی ۶۲۵۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৫৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مدبر غلام کی بیع کا بیان
(٢١٠٥٥) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنے ایک غلام کو مدبر بنایا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے ابن نحام سے خرید لیا۔ وہ ایک قبطی غلام تھا جس کا انتقال حضرت ابن زبیر (رض) کی امارت کے ابتدائی دنوں میں ہوا۔
(۲۱۰۵۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَجُلاً دَبَّرَ غُلاَمًا فَبَاعَہُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنِ ابْنِ النَّحَّامِ ، غُلاَمًا قِبْطِیًّا مَاتَ عَامَ أَوَّلَ فِی إمَارَۃِ ابْنِ الزُّبَیْرِ۔ (بخاری ۲۲۳۱۔ مسلم ۱۲۸۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৫৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مدبر غلام کی بیع کا بیان
(٢١٠٥٦) حضرت ابن عمر (رض) نے مدبر کی بیع کو مکروہ قرار دیا۔
(۲۱۰۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَرِہَ بَیْعَ الْمُدَبَّرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৫৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کا دوسرے آدمی پر قرض ہو، اگر مقروض قرض خواہ کو کوئی ہدیہ دے تو کیا اسے قرض میں شمار کیا جائے گا ؟
(٢١٠٥٧) حضرت یحییٰ بن یزید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک (رض) سے سوال کیا کہ اگر کوئی مقروض اپنے قرض خواہ کو کوئی چیز ہدیہ میں دے تو کیا وہ اس کے لیے درست ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اگر پہلے بھی دیا کرتا تھا تو کوئی حرج نہیں اور اگر پہلے نہیں دیا کرتا تھا تو پھر درست نہیں۔
(۲۱۰۵۷) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ إبْرَاہِیمَ وَہُوَ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ یَزِیدَ الْہُنَائِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ عَنِ الرَّجُلِ یُہْدِی لَہُ غَرِیمُہُ فَقَالَ : إِنْ کَانَ یُہْدِی لَہُ قَبْلَ ذَلِکَ فَلاَ بَأْسَ ، وَإِنْ لَمْ یَکُنْ یُہْدِی لَہُ قَبْلَ ذَلِکَ فَلاَ یَصْلُحُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৫৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کا دوسرے آدمی پر قرض ہو، اگر مقروض قرض خواہ کو کوئی ہدیہ دے تو کیا اسے قرض میں شمار کیا جائے گا ؟
(٢١٠٥٨) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ جب تم کسی کو کوئی قرض دو تو اس سے ہرگز ہدیہ قبول نہ کرو، حتی کہ بکری کے پائے بھی قبول نہ کرو اور قرض خواہ کی سواری پر سوار بھی مت ہو۔
(۲۱۰۵۸) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَیُّوبَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : إذَا أُقْرِضْتَ قَرْضًا فَلاَ تُہْدِیَنَّ ہَدِیَّۃً کُرَاعًا ، وَلاَ رُکُوبَ دَابَّۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৫৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کا دوسرے آدمی پر قرض ہو، اگر مقروض قرض خواہ کو کوئی ہدیہ دے تو کیا اسے قرض میں شمار کیا جائے گا ؟
(٢١٠٥٩) حضرت ابی (رض) فرماتے ہیں کہ جب تم کسی کو قرض دو اور صاحب قرض تمہارے پاس کوئی ہدیہ لے کر آئے تو اس میں سے اپنے قرضے کے برابر لے لو اور باقی اسے واپس کردو۔
(۲۱۰۵۹) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ کُلْثُومِ بْنِ الأَقْمَرِ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَیْشٍ ، قَالَ : قَالَ أُبَیٌّ: إذْ أَقْرَضْت قَرْضًا ، فَجَائَ صَاحِبُ الْقَرْضِ یَحْمِلُہُ وَمَعَہُ ہَدِیَّۃٌ ، فَخُذْ مِنْہُ قَرْضَہُ ، وَرُدَّ عَلَیْہِ ہَدِیَّتَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৫৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کا دوسرے آدمی پر قرض ہو، اگر مقروض قرض خواہ کو کوئی ہدیہ دے تو کیا اسے قرض میں شمار کیا جائے گا ؟
(٢١٠٦٠) حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ جب کسی آدمی کا کسی پر قرضہ ہو اور اس کی طرف کوئی چیز بطور ہدیہ کے پیش کی جائے کہ وہ قرض کی وصولی میں کچھ تاخیر کردے تو اس کو قرض میں سے شمار کرے۔
(۲۱۰۶۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ ، قَالَ : إذَا کَانَ لِلرَّجُلِ عَلَی الرَّجُلِ الدَّیْنُ فَأَہْدَی إلَیْہِ لِیُؤَخِّرَ عَنْہُ فَلْیَحْسِبْہُ مِنْ دَیْنِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৬০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کا دوسرے آدمی پر قرض ہو، اگر مقروض قرض خواہ کو کوئی ہدیہ دے تو کیا اسے قرض میں شمار کیا جائے گا ؟
(٢١٠٦١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر ان کے درمیان قرض سے پہلے دعوتوں اور ہدایا کا سلسلہ تھا تو کچھ حرج نہیں اور اسے قرض میں سے شمار نہ کرے۔
(۲۱۰۶۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، وَمُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا کَانَ ذَلِکَ قَدْ جَرَی بَیْنَہُمَا قَبْلَ الدَّیْنِ یَدْعُوہُ ویَدْعُوہُ الآخَرُ وَیُکَافِیہ فَلاَ بَأْسَ بِذَلِکَ ، وَلاَ یَحْسِبُہُ مِنْ دَیْنِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৬১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کا دوسرے آدمی پر قرض ہو، اگر مقروض قرض خواہ کو کوئی ہدیہ دے تو کیا اسے قرض میں شمار کیا جائے گا ؟
(٢١٠٦٢) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر قرض سے پہلے بھی ایک دوسرے کو ہدیہ دیا کرتے تھے تو کوئی حرج نہیں۔
(۲۱۰۶۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إذَا کَانَا یَتَہَادَیَانِ قَبْلَ ذَلِکَ فَلاَ بَأْسَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৬২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کا دوسرے آدمی پر قرض ہو، اگر مقروض قرض خواہ کو کوئی ہدیہ دے تو کیا اسے قرض میں شمار کیا جائے گا ؟
(٢١٠٦٣) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابی (رض) کا کچھ قرض حضرت عمر (رض) پر لازم تھا، حضرت عمر (رض) نے ان کی طرف کچھ ہدیہ بھیجا تو انھوں نے واپس کردیا، حضرت عمر (رض) نے فرمایا کہ سود تو اس صورت میں ہوتا ہے جب وہ مال کو بڑھا کر واپس کرنا چاہے یا ادائیگی میں تاخیر کرانا چاہے۔
(۲۱۰۶۳) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، أَنَّ أُبَیًّا کَانَ لَہُ عَلَی عُمَرَ دَیْنٌ فَأَہْدَی إلَیْہِ ہَدِیَّۃً فَرَدَّہَا ، فَقَالَ عُمَرُ : إنَّمَا الرِّبَا عَلَی مَنْ أَرَادَ أَنْ یُرْبِیَ ، وَیُنْسِیئَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৬৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کا دوسرے آدمی پر قرض ہو، اگر مقروض قرض خواہ کو کوئی ہدیہ دے تو کیا اسے قرض میں شمار کیا جائے گا ؟
(٢١٠٦٤) حضرت زید بن ابی انیسہ کہتے ہیں کہ حضرت علی (رض) سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ بات درست ہے کہ ایک آدمی دوسرے کو قرض دے تو پھر اس سے ہدیہ قبول کرے ؟ انھوں نے فرمایا کہ یہ بھی سود کی ایک شکل ہے۔
(۲۱۰۶۴) حَدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَبِی أُنَیْسَۃَ ، أَنَّ عَلِیًّا سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ یَقْرِضُ الرَّجُلَ الْقَرْضَ وَیُہْدِی إلَیْہِ ، قَالَ : ذَلِکَ الرِّبَا الْعَجْلاَنُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৬৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کا دوسرے آدمی پر قرض ہو، اگر مقروض قرض خواہ کو کوئی ہدیہ دے تو کیا اسے قرض میں شمار کیا جائے گا ؟
(٢١٠٦٥) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ وہ اس سے اس کا بدلے لے گا۔
(۲۱۰۶۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ ابن عُمَرَ ، قَالَ : یُقَاصُّہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৬৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کا دوسرے آدمی پر قرض ہو، اگر مقروض قرض خواہ کو کوئی ہدیہ دے تو کیا اسے قرض میں شمار کیا جائے گا ؟
(٢١٠٦٦) حضرت حکم اس بات کو بھی مکروہ خیال فرماتے تھے کہ کسی ایسے آدمی کے گھر سے کھائیں جس پر ان کا قرضہ ہو، البتہ اگر قرض میں سے شمار کرے تو کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
(۲۱۰۶۶) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی غَنِیَّۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یَأْکُلَ الرَّجُلُ مِنْ بَیْتِ الرَّجُلِ وَلَہُ عَلَیْہِ دَیْنٌ إلاَّ أَنْ یَحْسِبَہُ مِنْ دَیْنِہِ۔
tahqiq

তাহকীক: