মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২১০৬৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کا دوسرے آدمی پر قرض ہو، اگر مقروض قرض خواہ کو کوئی ہدیہ دے تو کیا اسے قرض میں شمار کیا جائے گا ؟
(٢١٠٦٧) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ جب کسی آدمی نے تمہارا قرضہ دینا ہو تو اس کی مہمان نوازی قبول نہ کرو۔
(۲۱۰۶۷) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ وَحَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ صَالِحِ بْن حَیٍّ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : إِنْ کَانَ لَکَ عَلَی الرَّجُلِ الدَّیْنُ فَلاَ تُضَیِّفْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০৬৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کا دوسرے آدمی پر قرض ہو، اگر مقروض قرض خواہ کو کوئی ہدیہ دے تو کیا اسے قرض میں شمار کیا جائے گا ؟
(٢١٠٦٨) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود (رض) کے سامنے تذکرہ کیا گیا کہ ایک آدمی نے دوسرے کو ایک درہم کا قرض دیا اور اس پر شرط عائد کی کہ اس کے گھوڑے پر سواری کرے گا، یہ کیسا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ گھوڑے پر جتنی سواری کرے گا وہ سب سود ہے۔
(۲۱۰۶۸) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : ذُکِرَ لابْنِ مَسْعُودٍ أن رَجُلاً أَقْرَضَ رَجُلاً دراہم وَاشْتَرَطَ ظَہْرَ فَرَسِہِ ، قَالَ : مَا أَصَابَ مِنْ ظَہْرِ فَرَسِہِ ، فَہُوَ رِبًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০৬৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کا دوسرے آدمی پر قرض ہو، اگر مقروض قرض خواہ کو کوئی ہدیہ دے تو کیا اسے قرض میں شمار کیا جائے گا ؟
(٢١٠٦٩) حضرت عثمان بن اسود کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے سوال کیا کہ اگر میں نے کسی آدمی کو کچھ دراہم دے رکھے ہوں تو کیا میں اس سے سواری مانگ سکتا ہوں یا کوئی اور خیر طلب کرسکتا ہوں ؟ انھوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۱۰۶۹) حَدَّثَنَا شِہَابُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَامِرِیُّ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : قُلْتُ لَہُ : إذَا کَانَ لِی عَلَی رَجُلٍ دراہم أَسْتَعِیرُ مِنْہُ دَابَّۃً ، أَوْ أَطْلُبُ مِنْہُ مَعْرُوفًا ، قَالَ : لاَ بَأْس۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০৬৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کا دوسرے آدمی پر قرض ہو، اگر مقروض قرض خواہ کو کوئی ہدیہ دے تو کیا اسے قرض میں شمار کیا جائے گا ؟
(٢١٠٧٠) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اسلاف فرمایا کرتے تھے کہ یہ فیصلہ ہے اور قابل تعریف فیصلہ ہے۔
(۲۱۰۷۰) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : کَانُوا یَقُولُونَ : قَضَاء وَحَمْد۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০৭০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مجبور شخص سے کوئی چیز خریدنے کا بیان
(٢١٠٧١) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ مجبور شخص سے کوئی چیز مت خریدو۔
(۲۱۰۷۱) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : لاَ تَبتَع مِنْ مُضْطَرٍّ شیئًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০৭১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مجبور شخص سے کوئی چیز خریدنے کا بیان
(٢١٠٧٢) حضرت شریح مجبوری کی بیع کو درست قرار نہیں دیتے تھے۔
(۲۱۰۷۲) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : کَانَ شُرَیْحٌ لاَ یُجِیزُ بَیْعَ الضُّغْطَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০৭২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مجبور شخص سے کوئی چیز خریدنے کا بیان
(٢١٠٧٣) حضرت ابن معقل فرماتے ہیں کہ مجبوری کی بیع سود ہے۔
(۲۱۰۷۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ أَبِی معقل ، قَالَ : بَیْعُ الْمُضْطَرِّ رِبًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০৭৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مجبور شخص سے کوئی چیز خریدنے کا بیان
(٢١٠٧٤) حضرت ابو ہیثم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے سوال کیا کہ ایک آدمی تکلیف میں مبتلا ہے کیا میں اس سے خرید سکتا ہوں ؟ انھوں نے فرمایا نہیں۔
(۲۱۰۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ وَعَلِیِّ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی الْہَیْثَمِ قَالَ : قُلْتُ لإِبْرَاہِیمَ : الرَّجُلُ یَعَذَّبُ ، أَشْتَرِی مِنْہُ ؟ قَالَ : لاَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০৭৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مجبور شخص سے کوئی چیز خریدنے کا بیان
(٢١٠٧٥) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مجبور شخص سے کوئی چیز نہ خریدو۔
(۲۱۰۷۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لاَ تشْتَرِ مِنْ مُضْطَرٍّ شَیْئًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০৭৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مجبور شخص سے کوئی چیز خریدنے کا بیان
(٢١٠٧٦) حضرت سالم فرماتے ہیں کہ مجبور کی بیع سے منع کیا گیا ہے۔
(۲۱۰۷۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ الْوَلِیدِ ، عَنْ سَالِمٍ ، قَالَ : نُہِیَ عَنْ بَیْعِ الْمُضْطَرِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০৭৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ہر وہ قرض جو کسی نفع کا سبب بنے، ناجائز ہے
(٢١٠٧٧) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اسلاف فرماتے ہیں کہ ہر وہ قرضہ جو کسی نفع کا سبب بنے، جائز نہیں۔
(۲۱۰۷۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : کَانُوا یَکْرَہُونَ کُلَّ قَرْضٍ جَرَّ مَنْفَعَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০৭৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ہر وہ قرض جو کسی نفع کا سبب بنے، ناجائز ہے
(٢١٠٧٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ہر وہ قرضہ جو کسی نفع کا سبب بنے، سود ہے۔
(۲۱۰۷۸) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کُلُّ قَرْضٍ جَرَّ مَنْفَعَۃً ، فَہُوَ رِبًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০৭৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ہر وہ قرض جو کسی نفع کا سبب بنے، ناجائز ہے
(٢١٠٧٩) حضرت حسن اور حضرت محمد فرماتے ہیں کہ ہر وہ قرضہ جو کسی نفع کا سبب بنے، جائز نہیں۔
(۲۱۰۷۹) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ وَمُحَمَّدٍ أَنَّہُمَا کَانَا یَکْرَہَانِ کُلَّ قَرْضٍ جَرَّ مَنْفَعَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০৭৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ہر وہ قرض جو کسی نفع کا سبب بنے، ناجائز ہے
(٢١٠٨٠) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں ایک آدمی نے دوسرے کو پانچ سو درہم قرض دیا اور اس کے گھوڑے پر سواری کرنے کی شرط لگائی، جب حضرت ابن مسعود (رض) سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ جتنی سواری کی وہ سب سود ہے۔
(۲۱۰۸۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : أَقْرَضَ رَجُلٌ رَجُلاً خَمْسَمِئَۃِ دِرْہَمٍ وَاشْتَرَطَ عَلَیْہِ ظَہْرَ فَرَسِہِ فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : مَا أَصَابَ مِنْ ظَہْرِ فَرَسِہِ ، فَہُوَ رِبًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০৮০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ہر وہ قرض جو کسی نفع کا سبب بنے، ناجائز ہے
(٢١٠٨١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ہر وہ قرضہ جو کسی نفع کا سبب بنے، جائز نہیں۔
(۲۱۰۸۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ کَرِہَ کُلَّ قَرْضٍ جَرَّ مَنْفَعَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০৮১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کچی کھجور کو پکی کھجور کے بدلے خریدنا
(٢١٠٨٢) حضرت سعید بن مسیب نے کچی کھجور کے بدلے پکی کھجور کے لینے کو مکروہ قرار دیا ہے، وہ فرماتے ہیں کہ کچی کھجور پھولی ہوتی ہے اور پکی خشک ہوتی ہے۔
(۲۱۰۸۲) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص ، عَنْ طَارِقٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، أَنَّہُ کَرِہَ الرُّطَبَ بِالتَّمْرِ مِثْلاً بِمِثْلٍ ، وَقَالَ : الرُّطَبُ مُنْتَفِخٌ ، وَالتَّمْرُ یَابِسٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০৮২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کچی کھجور کو پکی کھجور کے بدلے خریدنا
(٢١٠٨٣) حضرت ابراہیم کچی کھجور کے بدلے پکی خشک کھجور کے خریدنے کو مکروہ قرار دیتے ہیں۔
(۲۱۰۸۳) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کان یکرہ أن یُشْتَرَی الرطب بالتمر الیابس۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০৮৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کچی کھجور کو پکی کھجور کے بدلے خریدنا
(٢١٠٨٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ کچی کھجور کے بدلے پکی کھجور نہیں خریدی جاسکتی۔
(۲۱۰۸۴) حَدَّثَنَا ابن فضیل ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ یُشْتَرَی الرُّطَبَ بِالْیَابِسِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০৮৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کچی کھجور کو پکی کھجور کے بدلے خریدنا
(٢١٠٨٥) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کچی کھجوروں کی بیع پکی کھجور کے بدلے انگور کی بیع کشمش کے بدلے اور کھیتی کی بیع گندم کے بدلے ماپ کر کرنے سے منع فرمایا ہے۔
(۲۱۰۸۵) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی عَنْ بَیْعِ الثَّمرِ بِالتَّمْرِ کَیْلاً ، وَعَنْ بَیْعِ الْعِنَبِ بِالزَّبِیبِ کَیْلاً ، وَعَنْ بَیْعِ الزَّرْعِ بِالْحِنْطَۃِ کَیْلاً۔
(مسلم ۱۱۷۱۔ ابوداؤد ۳۳۵۴)
(مسلم ۱۱۷۱۔ ابوداؤد ۳۳۵۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০৮৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کچی کھجور کو پکی کھجور کے بدلے خریدنا
(٢١٠٨٦) حضرت ابن عباس (رض) نے کچی کھجور کے بدلے پکی کھجور کی بیع کو مکروہ قرار دیا وہ فرماتے ہیں کہ وہ وزن میں ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔
(۲۱۰۸۶) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ زَائِدَۃَ بْنِ قُدَامَۃَ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّہُ کَرِہَ الرُّطَبَ بِالتَّمْرِ ، وَقَالَ : ہُوَ أَقَلُّہُمَا فِی الْمِکْیَالِ ، أَوْ فِی الْقَفِیزِ۔
তাহকীক: