মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২১১৬৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے کسی کا قرضہ دینا ہو اور اسے معلوم نہ ہو کہ وہ کہا ں ہے تو کیا حکم ہے ؟
(٢١١٦٧) حضرت عبداللہ بن حنش فرماتے ہیں کہ ایک آدمی ہلاک ہوگیا اور اس پر قرضہ تھا، قرضہ دینے والا کو علم نہ تھا کہ وہ کہاں ہے، حضرت ابن عمر (رض) نے حکم دیا کہ قرضے کے برابر رقم اس کی طرف سے صدقہ کردے۔
(۲۱۱۶۷) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ حَنَشٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ فِی رَجُلٍ ہَلَکَ وَعَلَیْہِ دَیْنٌ لاَ یَعْرِفُ صَاحِبَ الدَّیْنِ ، فَأَمَرَ أَنْ یُتَصَدَّقَ عَنْہُ بِذَلِکَ الدَّیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৬৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے کسی کا قرضہ دینا ہو اور اسے معلوم نہ ہو کہ وہ کہا ں ہے تو کیا حکم ہے ؟
(٢١١٦٨) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب کوئی مرجائے اور اس پر قرضہ ہو اور معلوم نہ ہو کہ اس کے ورثہ کہاں ہیں تو وہ قرضہ اللہ کے راستے میں خرچ کردیا جائے اور اگر وہ مسلمان ہو اور معلوم نہ ہو کہ اس کے ورثاء کہاں ہیں تو اس کی طرف سے صدقہ کردیا جائے۔
(۲۱۱۶۸) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا مَاتَ الرَّجُلُ وَعَلَیْہِ دَیْنٌ ، فَلَمْ یَدْرِ أین وَارِثُہُ فَلْیَجْعَلْہُ فِی سَبِیلِ اللہِ ، وَإِنْ کَانَ مُسْلِمًا فَلَمْ یَدْرِ أین وَارِثُہُ فَلْیَتَصَدَّقْ بِہِ عَنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৬৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے کسی کا قرضہ دینا ہو اور اسے معلوم نہ ہو کہ وہ کہا ں ہے تو کیا حکم ہے ؟
(٢١١٦٩) حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ (رض) نے سات سو درہم میں ایک باندی خریدی، ابھی رقم کی ادائیگی نہیں ہوئی تھی کہ باندی کا مالک غائب ہوگیا، حضرت عبداللہ (رض) ایک سال تک اس کا اعلان کراتے رہے، پھر وہ مسجد گئے اور اس کی قیمت صدقہ کرنا شروع کی، ساتھ ساتھ کہتے جاتے تھے کہ اے اللہ ! یہ اس کی طرف سے ہے، اگر وہ آگیا تو میری طرف اور مجھ پر لازم ہوگا، پھر فرمایا کہ ہرگری پڑی یا گمشدہ چیز کے ساتھ یونہی کیا کرو۔
(۲۱۱۶۹) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عَامِرٍ بن شَقِیقٍ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، قَالَ : اشْتَرَی عَبْدُ اللہِ جَارِیَۃً بِسَبْعِ مِئَۃِ دِرْہَمٍ فَغَابَ صَاحِبُہَا فَعَرَّفَہَا سَنَۃً ، أَوْ قَالَ : حَوْلاً ، ثُمَّ خَرَجَ إلَی الْمَسْجِدِ ، وَجَعَلَ یَتَصَدَّقُ وَیَقُولُ : اللَّہُمَّ فَلَہُ ، فَإِنْ أتی فَإلیّ وَعَلَیِّ ، ثُمَّ قَالَ : ہَکَذَا فَاصْنَعُوا بِاللُّقَطَۃِ ، أَوْ بِالضَّالَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৬৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ خمس سے باندی خریدنے کا بیان
(٢١١٧٠) حضرت محمد بن زید فرماتے ہیں کہ میں نے خمس میں سے ایک باندی خریدی، میں نے اس باندی کے پاس پندرہ دینار پائے، میں وہ لے کر حضرت عبد الرحمن بن خالد بن ولید کے پاس آیا تو انھوں نے فرمایا کہ وہ تمہارے ہیں۔
(۲۱۱۷۰) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : اشْتَرَیْت جَارِیَۃً مِنْ خُمُسٍ قُسِمَ ، فَوَجَدْتُ مَعَہَا خَمْسَۃَ عَشَرَ دِینَارًا ، فَأَتَیْتُ بِہَا عَبْدَ الرَّحْمَن بْنِ خَالِدِ بْنِ الْوَلِیدِ فَقَالَ : ہِیَ لَکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৭০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ خمس سے باندی خریدنے کا بیان
(٢١١٧١) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص مال غنیمت میں سے کوئی باندی خریدے اور پھر اس کے پاس اسے چاندی ملے تو اسے واپس کردے۔
(۲۱۱۷۱) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ فِی رَجُلٍ اشْتَرَی سَبِیَّۃً مِنَ الْمَغْنَمِ فَوَجَدَ مَعَہَا فِضَّۃً ، قَالَ : یَرُدُّہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৭১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ خمس سے باندی خریدنے کا بیان
(٢١١٧٢) حضرت حصین فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے جنگ قادسیہ میں مال غنیمت میں حاصل ہونے والی ایک باندی خریدی، اس باندی پر کچھ زیور تھا، وہ آدمی حضرت سعد بن ابی وقاص (رض) کے پاس آیا اور انھیں اس بارے میں بتایا تو انھوں نے فرمایا کہ زیور کو مسلمانوں کے مال غنیمت میں جمع کرادو۔
(۲۱۱۷۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، أَنَّ رَجُلاً اشْتَرَی أَمَۃً یَوْمَ الْقَادِسِیَّۃِ مِنَ الْفَیْئِ ، فَأَتَتْہُ بِحَلْیٍ کَانَ مَعَہَا ، فَأَتَی سَعْدَ بْنَ أَبِی وَقَّاصٍ فَأَخْبَرَہُ فَقَالَ : اجْعَلْہُ فِی غَنَائِمِ الْمُسْلِمِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৭২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص آزاد کرنے کی نیت سے غلام خریدے تو کیا طریقہ ہے ؟
(٢١١٧٣) حضرت ابو عبداللہ جسری کہتے ہیں کہ میں نے حضرت معقل بن یسار سے کہا کہ ہم میں سے ایک آدمی غلام کو آزاد کرنے کے لیے خریدنا چاہتا ہے تو وہ کیا طریقہ اختیار کرے ؟ انھوں نے فرمایا کہ جب تم کسی غلام کو آزاد کرنے کی نیت سے خریدو تو اس کے مالک سے آزادی کا تذکرہ کرکے نہ خریدو، بلکہ خاموشی سے خریدو پھر اگر چاہو تو روک لو اور اگر چاہو تو اسے آزاد کردو۔
(۲۱۱۷۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ الْجُرَیرِیِّ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ اللہِ الْجَسْرِیِّ جَسْرِ عَنَزَۃَ ، قَالَ : قُلْتُ لِمَعْقِلِ بْنِ یَسَارٍ: الرَّجُلُ مِنَّا یُرِیدُ أَنْ یُعْتِقَ الْمُعْتَقَ ، قَالَ : إذَا اشْتَرَیْت مُعْتَقًا تُرِیدُ أَنْ تُعْتِقَہُ فَلاَ تَشْتَرِطْ لأَِہْلِہِ الْعِتْقَ ، فَإِنَّہَا عُقْدَۃٌ مِنَ الرِّقِّ ، وَلَکِنِ اشْتَرِہِ سَاکِتًا ، فإنْ شِئْتَ أَمْسَکْتَ ، وَإِنْ شِئْتَ أَعْتَقْتَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৭৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص آزاد کرنے کی نیت سے غلام خریدے تو کیا طریقہ ہے ؟
(٢١١٧٤) حضرت ابن علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے مذکورہ حدیث کا ذکر حضرت ایوب سے کیا تو انھوں نے فرمایا کہ معاملہ مکمل نہیں ہے۔
(۲۱۱۷۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، قَالَ : حدَّثْتُ بِہَذَا الْحَدِیثِ أَیُّوبَ فَقَالَ : إِنَّہَا لَیْسَتْ بِتَامَّۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৭৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص آزاد کرنے کی نیت سے غلام خریدے تو کیا طریقہ ہے ؟
(٢١١٧٥) حضرت شعبی فرمایا کرتے تھے کہ اگر ایک آدمی پر غلام کا آزاد کرنا لازم تھا، اس نے غلام خریدا اور خریدتے ہوئے اس پر آزاد کرنے کی شرط لگائی گئی تو یہ مکروہ ہے اور یہ معاملہ مکمل نہیں ہے۔
(۲۱۱۷۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی رَجُلٍ کَانَتْ عَلَیْہِ رَقَبَۃٌ فَاشْتَرَاہَا وَاشْتُرِطَ عَلَیْہِ أَنْ یُعْتِقَہَا ، قَالَ : فَکَرِہَ ذَلِکَ ، وَقَالَ : لَیْسَتْ بِتَامَّۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৭৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص آزاد کرنے کی نیت سے غلام خریدے تو کیا طریقہ ہے ؟
(٢١١٧٦) حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ کسی غلام کو خریدا اور اس کو آزاد کرنا بیع کی شرط میں شامل تھا تو یہ معاملہ سلیمہ نہیں ہے۔
(۲۱۱۷۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، وَعَنِ ابْن أَبِی خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالاَ : إذَا اشْتَرَاہَا وَاشْتَرَطَ عِتْقَہَا : کَانَا لاَ یَرَیَانِہَا سَلِیمَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৭৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص آزاد کرنے کی نیت سے غلام خریدے تو کیا طریقہ ہے ؟
(٢١١٧٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی پر غلام کا آزاد کرنا واجب تھا، پھر اس نے غلام خریدا تو خریدتے ہوئے آزاد کرنے کی شرط نہیں لگائے گا۔
(۲۱۱۷۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ فِی الرَّجُلِ تَکُونُ عَلَیْہِ الرَّقَبَۃُ الْوَاجِبَۃُ فَیَشْتَرِیہَا : فَلاَ یَشْتَرِطُ أَنَّہُ یَشْتَرِیہَا لِلْعِتْقِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৭৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص آزاد کرنے کی نیت سے غلام خریدے تو کیا طریقہ ہے ؟
(٢١١٧٨) حضرت ابن عمر (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص باندی خریدے اور اس کے آقا کے ساتھ اس کو آزاد کرنے کی شرط طے کرے تو اس کی آزادی کا ثواب اس کے آقا کو ملے گا۔
(۲۱۱۷۸) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ ہَارُونَ بْنِ مُوسَی ، قَالَ : أَخْبَرَنِی عَلِیُّ بْنُ زَائِدَۃَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ یَشْتَرِی الْجَارِیَۃَ فَیَشْتَرِطُ مَوْلاَہَا عِتْقَہَا ، قَالَ : الأَجْرُ لِمَوْلاَہَا الَّذِی اشْتَرَطَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৭৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کچھ لوگ اونٹ پر لدے کسی سامان تجارت میں شریک ہوں تو اس کی فروخت کا طریقہ
(٢١١٧٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کچھ لوگ اونٹ پر لدے کسی سامان تجارت میں شریک ہوں تو اس کی فروخت ان میں سے ایک آدمی تقسیم سے پہلے کرسکتا ہے۔
(۲۱۱۷۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ فِی الْقَوْمِ یَشْتَرِکُونَ فِی الْعِدْلِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَبِیعَ بَعْضُہُمْ مِنْ بَعْضٍ قَبْلَ أَنْ یَقْتَسِمُوا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৭৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کچھ لوگ اونٹ پر لدے کسی سامان تجارت میں شریک ہوں تو اس کی فروخت کا طریقہ
(٢١١٨٠) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اگر ایک سامان میں دو آدمی شریک ہوں تو کیا ان میں سے ایک آدمی اپنی حصے کو تقسیم سے پہلے فروخت کرسکتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اس میں کچھ حرج نہیں۔
(۲۱۱۸۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : سَأَلْتُُہُ عَنْ مَتَاعٍ بَیْنَ رَجُلَیْنِ یَبِیعُ أَحَدُہُمَا نَصِیبَہُ مِنْ قَبْلِ أَنْ یُقَاسِمَہُ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৮০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کچھ لوگ اونٹ پر لدے کسی سامان تجارت میں شریک ہوں تو اس کی فروخت کا طریقہ
(٢١١٨١) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ دونوں شریک اپنا اپنا سامان نکال لیں۔
(۲۱۱۸۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : یَتَخَارَجُ الشَّرِیکَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৮১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کچھ لوگ اونٹ پر لدے کسی سامان تجارت میں شریک ہوں تو اس کی فروخت کا طریقہ
(٢١١٨٢) حضرت محمد اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ آدمی سامان کو تقسیم سے پہلے فروخت کردے۔
(۲۱۱۸۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَبِیعَ الرَّجُلُ الْمَتَاعَ قَبْلَ أَنْ یَقْسِمَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৮২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کچھ لوگ اونٹ پر لدے کسی سامان تجارت میں شریک ہوں تو اس کی فروخت کا طریقہ
(٢١١٨٣) حضرت حسن اس بات کو مکروہ قرار دیتے تھے کہ ایسی چیز کو تقسیم سے پہلے بیچنا مکروہ ہے جس میں تقسیم کا اندازہ لگایا جاسکتا ہو، اور جس میں تقسیم کا اندازہ نہ لگایا جاسکتا ہو اسے تقسیم سے پہلے فروخت کرنے میں کچھ حرج نہیں۔
(۲۱۱۸۳) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ یَکْرَہُ بَیْع مَا یَقْدِرُ عَلَی قِسْمَتِہِ حَتَّی یَقْسِمَ ، فَإِذَا کَانَ شَیْئٌ لاَ یَقْدِرُ عَلَی قِسْمَتِہِ فَلاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৮৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کچھ لوگ اونٹ پر لدے کسی سامان تجارت میں شریک ہوں تو اس کی فروخت کا طریقہ
(٢١١٨٤) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ تقسیم سے پہلے سامان میں ایک شریک اپنا حصہ فروخت کردے، البتہ کیلی اور موزونی چیزوں میں ایسا نہیں ہوسکتا۔
(۲۱۱۸۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الْخَفَّافُ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَبِیعَ الشَّرِیکُ مِنْ شَرِیکِہِ مَا لَمْ یُقَاسِمْہُ خَلاَ الْکَیْلِ وَالْوَزْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৮৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ خراجی زمین کو خریدنے کا بیان
(٢١١٨٥) حضرت ابن مسعود (رض) نے خراجی زمین کو خریدا۔
(۲۱۱۸۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ اشْتَرَی أَرْضَ خَرَاجٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৮৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ خراجی زمین کو خریدنے کا بیان
(٢١١٨٦) حضرت ابن مسعود (رض) نے خراجی زمین کو خریدا۔
(۲۱۱۸۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ بِمِثْلِہِ۔
তাহকীক: